Tag: ٹاسک فورس

  • وزیراعظم کی ہدایت پر”ٹیکنالوجی نالج اکانومی ٹاسک فورس” تشکیل

    وزیراعظم کی ہدایت پر”ٹیکنالوجی نالج اکانومی ٹاسک فورس” تشکیل

    اسلام آباد :  وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ٹیکنالوجی نالج اکانومی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی جس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں ک نمائندے بھی موجود ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹاسک فورس ٹیکنالوجی سےعلم معاشیات بڑھانے کے لئے کام کرے گی اس میں سائنسدان، انجینئرز، نجی شعبے کے ماہرین شامل ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس قومی ترجیحات کا جائزہ لے کر حل بتائے گی، ٹیکنالوجی ٹاسک فورس میں سائنسدان،انجینئرز،نجی شعبے کے ماہرین کو ٹاسک فورس کی کارکردگی بہترین بنانے کےلیے شامل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں ہوا جس میں اجلاس میں ڈاکٹر عطاالرحمان بھی شریک ہوئے۔

    فیس بک پر جھوٹی خبروں، نفرت انگیز مواد روکنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سے قبل کہا تھا کہ فیس بک پر جھوٹی خبروں، نفرت انگیز  مواد روکنے کی ضرورت ہے، جھوٹ، نفرت پر مبنی مواد معاشرے کے لیے خطرہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے فیس بک حکام نے ملاقات کیا تھا، ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، افتخار درانی ودیگر حکام ملاقات میں شریک تھے، وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے سوشل نیٹ ورک کو پھیلانے کی تعریف بھی کی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر ریلوے، ہاؤسنگ سمیت کئی شعبوں میں ٹاسک فورس تشکیل دی جاچکی ہے۔

  • ریلوے فریٹ پر ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی

    ریلوے فریٹ پر ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کے فریٹ پر ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی۔ ٹاسک فورس کا مقصد فریٹ کو بہتر بنانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے فریٹ پر ٹاسک فورس تشکیل دے دی، ٹاسک فورس وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس 9 افسران پر مشتمل ہوگی۔ سی ای او ریلوے آفتاب اکبر ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے۔

    ترجمان کے مطابق ٹاسک فورس کا مقصد فریٹ کو بہتر بنانا ہے، فریٹ کو بڑھانے کے لیے خاص اقدامات کیے جائیں گے۔

    ترجمان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ فریٹ کو بڑھا کر ریلوے کے خسارے کو ختم کیا جائے گا۔

    خیال رہے وزیر ریلوے شیخ رشید کئی بار فریٹ کو بڑھانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ 5 کروڑ مسافروں کی تعداد کو 7 کروڑ تک لے کر جائیں گے، 10 فریٹ کی تعداد 100 دنوں میں 10 سے 15 پر لے کر جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فریٹ کی تعداد بڑھانے سے متعلق معاہدے ہو گئے ہیں۔

  • وزیراعظم کا سیاحت کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا حکم

    وزیراعظم کا سیاحت کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا حکم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا حکم دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سیاحت کےفروغ سےمتعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت کی.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹاسک فورس کےسربراہ ہوں گے، ٹاسک فورس میں صوبوں، آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے نمائندے شامل ہیں.

    اجلاس میں تمام صوبوں کےمتعلقہ نمائندوں نےشرکت کی، آزادکشمیراور گلگت بلتستان کی حکومت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی.

    وزیراعظم نے تمام صوبوں سے ایک ہفتے میں سیاحت کےفروغ سےمتعلق تجاویزمانگ لیں.

    مزیر پڑھیں: سیاحت کا عالمی، پاکستان میں سیاحت کے 12 بہترین مقامات

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اپنے صوبوں میں سیاحتی مقامات کی نشان دہی کریں، پاکستان سیاحتی مقامات سے مالا مال ملک ہے.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی افراد کو بھی فائدہ ہوگا، بیش تر ممالک سیاحت سے ریوینیو حاصل کرتے ہیں.

    عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاحت کےفروغ کے لئےہرممکن مددفراہم کرےگی، ایکوٹورازم،مذہبی سیاحت اورایڈونچرسیاحت کےفروغ کی ضرورت ہے، ٹورارسٹ ریزارٹ کےقیام پربھی خصوصی توجہ دینےکی ضرورت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سیاحت کےفروغ کے لئے ایک مفصل اور جامع پالیسی تشکیل دی جائےگی، سیاحتی،تاریخی مقامات پرتوجہ دینےسےلاکھوں نوجوانوں کوروزگارمیسرآئےگا۔

  • اسلام آباد: سیاسی وعسکری قیادت کا ٹاسک فورس بنانے پر اتفاق

    اسلام آباد: سیاسی وعسکری قیادت کا ٹاسک فورس بنانے پر اتفاق

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان سے متعلق ہونے والے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے.

    تفصیلات کےمطابق نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس جمعرات کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا۔ جس میں وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ دیگر سیاسی و عسکری شخصیات موجود تھیں.

    وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے بنائی جانے والی یہ اعلیٰ سطح کی ٹاسک فورس تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں اور ایجنسیوں کے اعلیٰ اہلکاروں پر مشتمل ہوگی.

    اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کی کوششوں کو یقینی بنایا جائے.

    *وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اہم اجلاس

     انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خطرے کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بروقت اور مربوط کارروائیاں کرنے کی ضرورت ہے.

    اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور نیشنل سکیورٹی کو یقینی بنانے میں انٹیلی جنس اداروں کا اہم کردار ہے، جس کے لیے انھیں تمام ضروری وسائل اور مدد فراہم کی جائے گی.

    *قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، سید خورشید شاہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روزخورشید شاہ کا کہنا تھا اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت اچھائی کو خود ہی روند ڈالتی ہے،حکومت اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتی،دہشت گردوں کے خلاف قومی جنگ لڑنا ہوگی.