Tag: ٹاس جیت

  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے روزکا کھیل ختم

    ملتان ٹیسٹ: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے روزکا کھیل ختم

    ملتان: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ پہلے روز ہی پاکستان بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 بنالیے ہیں۔

    چائے کے وقفے کے بعد نے اپنی اننگز کا آغاز کیا، قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق صفر جبکہ عبداللہ شفیق صرف 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے، اس وقت کیریز پر بابر اعظم 61 اور سعود شکیل 36 رنز کے ساتھ کل کھیل کا آغاز کریں گے۔

    انگلینڈ کی اننگز

    ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میں تاریخ رقم کردی، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے  انگلینڈ کی 7 وکٹیں لے لی ہیں۔

    دوسرے ٹیسٹ  میچ کے پہلے روز کا دوسرا سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم 281 رنز بنا سکی، انگلینڈ کی آٹھویں نویں اور آخری وکٹ زاہد محمود نے لی۔

    لنچ بریک تک انگلینڈ نے 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنائے تھے۔

    انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پہلے سیشن سے قبل ہی 5 وکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے، ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے 13 ویں بولر بن گئے ہیں، دوسرے سیشن میں مزید 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے اپنی پہلی انٹرنیشل وکٹ پہلے اوور کی پانچویں بال میں لی، انہوں نے اگلینڈ کے اوپنر زیک کرالی کو 19 رنز پر آؤٹ کیا۔

    اس کے بعد آنے والے دو بلے باز بھی ابرار احمد کا شکار ہوئے، ابرار نے 19 ویں اوور میں بین ڈکٹ کو 63 رنز پر آؤٹ کیا۔

    اسپن بولر نے باقی کی وکٹ بھی اپنے نام کی، انہوں نے جوروٹ کو 8 رنز، اولی پوپ کو 60، ہیری بروک کو صرف 9 ، کپتان بین اسٹوکس کو 30 ، ول جیکس کو 31 رنز پر  پویلین بھیج دیا۔

    اس کے علاوہ انگلینڈ کی آٹھویں نویں اور آخری وکٹ زاہد محمود نے لی، انہوں نے پہلے 2 گیند پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس کے بعد آخری وکٹ لی۔

    ٹاس

    ملتان ٹیسٹ میں بھی ٹاس انگلیند نے جیتا اور پہلئ بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کرتے، اس کے علاوہ انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ پراعتماد ہیں، مومینٹم کولیکر چلیں گے۔

     انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے پلیئنگ الیون میں  تین تبدیلی ہوئی ہے، اظہر علی، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ان کی جگہ فہیم اشرف، محمد نواز اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب  انگلینڈ کی ٹیم  میں  بین فوکس کی جگہ اولی پوپ ہی وکٹ کیپنگ کریں گے، مارک ووڈ کو لیام لیونگ اسٹون کی جگہ پلیئنگ الیون ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ ول جیکس بھی انگلش ٹیم پلیئنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔

  • ورلڈ کپ 2019: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ 2019: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دے دی

    ناٹنگھم: ورلڈ کپ 2019 کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 15 رنز سے شکست دے دی، شائے ہوپ اور کپتان جیسن ہولڈر کی نصف سنچریاں بھی ٹیم کے کام نہ آسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دئیے جانے والے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بناسکی، مچل اسٹارک نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 7 رنز پر گری جب ایون لوئس 1 رن پر پویلین لوٹ گئے، کرس گیل 21 رنز بنا کر اسٹارک کا شکار بنے، شائے ہوپ نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پورن 40 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر ایرون فنچ کو کیچ دے بیٹھے، ہیٹ میئر 21 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، کپتان جیسن ہولڈر نے 51 رنز کی اننگز کھیلی انہیں مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔

    آندرے رسل 15 رنز بناسکے، بریتھ ویتھ 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کوٹ ریل ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ایشلے نرس 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، پیٹ کمنز نے دو اور ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 49 اوورز میں 288 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دے دیا، بریتھ ویتھ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    آسٹریلوی ٹیم کی پانچ وکٹیں جلد کرنے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور کیری نے شاندار شراکت داری قائم کی، اسٹیو اسمتھ 73 اور کیری 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کولٹر نیل نے 60 گیندوں پر 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، کولٹر نیل کو بریتھ ویتھ نے آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گری جب کپتان ایرون فنچ 6 رنز بنا کر تھامس کا شکار بنے، ڈیوڈ وارنر تین رنز بنر کا پویلین لوٹ گئے، عثمان خواجہ 13 رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر ہوپ کو کیچ دے بیٹھے۔

    گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اسٹونس 19 رنز بنا کر کپتان جیسن ہولڈر کا نشانہ بنے، پیٹ کمنز 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، مچل اسٹارک 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ویسٹ انڈیز کے بریتھ ویتھ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، تھامس، کوٹ ریل اور آندرے رسل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دسویں میچ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں ، ویسٹ انڈیز  نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    آسٹریلوی اسکواڈ کی قیادت ایرون فنچ کررہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، گلین میکس ویل ، مچل سٹارک ، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، ایلکس کیری ، مارکوس سٹوئنس، نتھن کولٹرنیل، پیٹ کومنز، اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم جیسن ہولڈر کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل، ایوین لوئس، شئی ہوپ، نکولس پورن، شمرون ہیت میئر، ایندرے رسل، کارلوس بریتھ ویٹ، ایشلے نرس، شیلڈن کوٹریل اور اوشین تھامس شامل ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی جیت کا تناسب 65فیصد جبکہ ویسٹ انڈیز کی فتح کے امکانات 35فیصد ہیں۔

    ویسٹ انڈیزاورآسٹریلیا کا یہ سنسنی خیزمیچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق آج دوپہردوبج کرتیس منٹ پرشروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 106 رنز کا ہدف، پاکستان کا ورلڈ کپ میں دوسرا کم ترین اسکور ہے۔

  • پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

    دبئی: پی ایس ایل سیزن فور کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، لیام ڈوسن نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دئیے جانے والا 177 رنز کا ہدف پشاور زلمی کی ٹیم نے آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گری جب کامران اکمل 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فلیچر 21 رنز پر شاداب خان نے آؤٹ کیا، امام الحق 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    عمر امین 6 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے، کیرون پولارڈ ایک رن بنا کر ظفر گوہر کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، ڈیرن سیمی 40 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے، لیام ڈوسن نے ناقابل شکست 52 رنز کی اننگز کھیلی

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور ظفر گوہر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    قبل ازیں دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 176 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا، ابتسام شیخ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گری جب لک رانکی 9 رنز بنا کر ابتسام شیخ کی گیند پر عمر امین کو کیچ دے بیٹھے، سلٹ 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیمرون ڈیلپورٹ نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    والٹن کو وہاب ریاض نے کلین بولڈ کیا انہوں نے 22 رنز بنائے، آصف علی 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فہیم اشرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    پشاور زلمی کے وہاب ریاض، ابتسام شیخ اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں پی ایس ایل 4 کے پہلے میچ میں پشاور  زلمی کا مقابلہ  دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ ہوگا، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

    پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے وہ 4 میچز میں کامیاب رہی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 7 میں سے 4 میچز میں فاتح رہی ہے۔

    پشاور زلمی اسکواڈ

    ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، امام الحق، عمر امین، اینڈرے فلیچر، کیرون پولارڈ، ڈاسن، حسن علی، ابتشام شیخ، عمید آصف،  اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ

    شاداب خان کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں لک رانکی، کیمرون ڈیلپورٹ، حسین طلعت، آصف علی، فہیم اشرف، انٹونیو والٹن، سمیٹ پٹیل، رومان رئیس، محمد موسیٰ، عماد بٹ شامل ہیں۔

    پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن فور کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، کیرون پولارڈ اور عمر امین نے ناقابل شکست نصف سنچریاں‌ اسکور کی تھیں۔

  • دبئی ٹیسٹ دوسرا روز: سری لنکا 482 آل آؤٹ، پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 51 رنز

    دبئی ٹیسٹ دوسرا روز: سری لنکا 482 آل آؤٹ، پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 51 رنز

    دبئی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا دبئی ٹیسٹ کے دوسرے  روز پاکستان نے سری لنکا کے 482 کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنا لیے ہیں، کرونارتنے چار رنز کی کمی سے اپنی ڈبل سینچری مکمل نہیں کرسکے۔

    تفصیلات کے مطابق گلابی گیند سری لنکن بیٹسمینوں کو راس آگئی، پاکستانی بولرز گلابی گیند سے کمال دکھانے میں ناکام نظر آئے۔ دبئی ٹیسٹ میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 482 رنز کا پہارڑ کھڑا کردیا، پاکستان کی جانب سے لیگ اسپینر یاسر شاہ نے چھ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ نئے بولر محمد عباس نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

    سری لنکا کے 482 رنز کے جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کے اختتام تک 51 رنز بنالیے جب کہ اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا تھا، اوپنرز شان مسعود 15، سمیع اسلم 30 رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ کل دوبارہ اپنی اننگز کا آغاز کریں گے۔

     دوسرے روز پاکستانی بولرز کی کارکردگی نہایت مایوس کن رہی، محمد عامر 19.3 اوور کرانے کے بعد ان فٹ ہو گئے اور پاؤں کے زخم کے باعث میچ سے باہر ہوگئے جب کہ اپنی انجری کی وجہ سے وہ ایک روزہ سیریز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

    اسی طرح فاسٹ بولر وہاب ریاض ایک اوور میں پانچ بار رن اپ لینے کے باوجود گیند کرانے میں ناکام نظر آئے اور بار بار رن اپ لینے کی وجہ سے ہیڈ کوچ اور کپتان سرفراز احمد نے برہمی کا اظہار بھی کیا لیکن تجربہ کار بولر پھر بھی ایک گیند کرانے کے لیے پانچ بار رن اپ لینا پڑا جس سے ان کی فٹنس کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

    پہلے دن کے کھیل کی روداد 


     ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جو صیحح ثابت ہوا، سری لنکا کے اوپنرز کرونارتنے اور کوشل سلووا نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔

    تریسٹھ رنز کی شراکت جوڑنے کے بعد کوشل سلوا یاسرشاہ کا شکار بنے، دوسری وکٹ کی شراکت خطرہ بننے ہی والی تھی کہ محمد عامر نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلوادی۔

    اگلے ہی اوور میں یاسر نے مینڈس کو پویلین بھیج دیا، پہلے دن سری لنکن اوپنر کرونارتنے ایک بار پھر پاکستانی بولرز کے لئے وبال جان بن گئے، انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی ساتویں سنچری بناڈالی۔

    کھیل کے اختتام تک سری لنکا نے3 وکٹ پر 254 بنالئے۔ یاسرشاہ نے دو اور محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی، کرونارتنے133اورچندی مل کر 49 رنز کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

    واضح رہے سری لنکا کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔

    قبل ازیں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کیلئے فائدہ مند ثابت ہوا، قومی ٹیم میں حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔

    سری لنکا کی جانب سے دو نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، جس میں لکشن سنداکن کی جگہ لاہیرو گمج اور زخمی کھلاڑی تھرمانے کی جگہ سدیرا سمارا وکرما یبیو شامل ہیں۔

    کپتان سرفراز احمد کے مطابق قومی ٹیم میں حسن علی کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ، کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھا کھیل کر میچ جیتیں گے۔

    یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد21رنز سے شکست دی تھی۔

    سری لنکا کی ٹیم گلابی گیند سے پہلی بار کھیل رہی ہے 

    واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم کا یہ پہلا ڈے نائٹ میچ ہے جو وہ گلابی گیند سے کھیل رہی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا یہ تیسرا ڈے نائٹ میچ ہے، پاکستان نے اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے خلاف گلابی گیند سے ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ابھی تک کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری ہے، پاکستان نے یہاں 9ٹیسٹ سیریز کھیلی ہیں جن میں سے5میں کامیابی اور4برابری پر ختم ہوئی ہیں۔