Tag: ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • ابوظبی ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں پر 229 رنز بنالیے

    ابوظبی ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں پر 229 رنز بنالیے

    ابوظبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں پر 229 رنز بنالیے، یاسر شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظبی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا نیوزی لینڈ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنالیے، کپتان ولیم سن نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    قبل ازیں نیوزی لینڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز راول اور ٹام لیتھم نے کیا شاہین شاہ آفریدی نے 4 رنز کے اسکور پر لیتھم کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، ولیم سن اور راول کے درمیان شراکت قائم ہوئی تاہم یاسر شاہ نے اپنی جادوئی بولنگ سے راول کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ کی 70 رنز پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد تیسری اور چوتھی وکٹ بھی دو رنز کے اضافے سے گر گئیں، ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے اور کرس نکولس کو بھی یاسر شاہ نے آؤٹ کیا۔

    کپتان ولیم سن اور بی جے واٹلنگ نے کچھ مزاحمت کی لیکن حسن علی نے کیوی کپتان کو 89 رنز پر پویلین روانہ کیا، آف اسپنر بلال آصف نے ٹم ساؤتھی اور گرینڈ ہوم کی وکٹ حاصل کی۔

    لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں اور انہیں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے 2 وکٹیں درکار ہیں، بلال آصف نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے حصے میں ایک وکٹ آسکی۔

    بی جے واٹلنگ 42 اور سومرویل 12 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

    قبل ازیں ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان اوقر نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وکٹ پر گھاس ہے اور یہ چیز بیٹنگ کیلئے اچھی ہے۔ جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا بھی یہی کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے، دبئی ٹیسٹ میں کامیابی سے بڑا حوصلہ ملا ہے اور یہ ٹیسٹ بہت اہمیت کا حامل ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم اہم حریف ہے تاہم ہم بھی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔ ۔

    مزید پڑھیں: محمد عباس کے بعد اوپنر فخر زمان بھی ان فٹ، عامر کی واپسی کا امکان

    واضح رہے کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس انجری کے باعث تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہیں جبکہ شاہین آفریدی ڈیبیو کریں گے، انہیں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عباس کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد، حسن علی، یاسر شاہ، بلال آصف، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

  • پہلا ٹی ٹوینٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ٹی ٹوینٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دے دی

    ابوظبی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 2 رنز سے شکست دے دی، کولن منرو کی نصف سنچری بھی کام نہ آسکی، حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں، محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 2رنز سے شکست دے دی، حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، کولن منرو کی نصف سنچری بھی کام نہ آسکی۔

    نیوزی لینڈ نے 149 رنز ہدف کے تعاقب کیا تو پوری ٹیم صرف 146 رنز بناسکی، اوپنر نے اچھا آغاز فراہم کیا، 50 رنز پر نیوزی لینڈ کی پہلی وکت گری، فلپس کو 12 رنز پر حسن علی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

    کیویز کپتان کین ولیم سن بھی 11 رنز بناسکے، 79 رنز پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گری جب کولن منرو 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گرینڈ ہوم کو 6 رنز پر شاداب خان نے رن آؤٹ کیا۔

    کیوی آل راؤنڈر کوری اینڈریسن بھی خاطرہ خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سیفرٹ کو حسن علی نے صفر پر کلی بولڈ کردیا۔

    نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز روس ٹیلر کرس پر موجود رہے اور 42 رنز بناسکے، ٹم ساؤتھی نے 5 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    گرین شرٹس کی جانب سے حسن علی نے تین جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی،قومی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔

    قبل ازیں ابوظبی میں جاری پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے  149 رنز کا ہدف دے دیا، محمد حفیظ نے 45 اور سرفراز احمد نے 34 رنز بنائے، ایڈم ملنے نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا، 8 رنز کے اسکور پر بابر اعظم 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    دس رنز کے مجموعی اسکور پر قومی ٹیم کی دوسری وکٹ گری جب صاحبزادہ فرحان 1 رن بنا کر کیچ دے بیٹھے، تیسری وکٹ 77 رنز پر گری پروفیسر محمد حفیظ 36 بالز پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    آصف علی 24 اور کپتان سرفراز احمد 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک کو 8 رنز پر اینڈرسن نے رن آؤٹ کیا، عماد وسیم نے 14 اور فہیم اشرف 10 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر ایڈم ملنے نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پٹیل، گرینڈ ہوم اور ٹم ساؤتھی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    قبل ازیں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

    کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ قومی ٹیم میں عثمان خان شنواری کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا۔

    پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی پلیئنگ الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان سرفراز احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابراعظم، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی۔

  • پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز میں‌ آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا

    پاکستان نے ٹی ٹوینٹی سیریز میں‌ آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا

    دبئی: پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 33 رنز سے شکست دے کر پہلی بار وائٹ واش کردیا۔شاداب خان کو میچ میں بہترین بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، بابر اعظم کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دبئی میں جاری آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں آسٹریلیا کو 33 رنز سے شکست دے پہلی بار وائٹ واش کردیا، کینگروز کی پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شاداب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    آسٹریلیا نے 151 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو عماد وسیم کے پہلے اوور میں 18 رنز بنے، لیکن دوسرے اوور میں ہی آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    دوسرے آسٹریلوی اوپنر کیری بھی 20 رنز بنا کر 24 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، لائن نے 15 اور میکڈورمیٹ نے 21 رنز کی اننگز کھیلی، آسٹریلوی اہم بلے باز گلین میکسویل صرف 4 رنز بناسکے۔

    قومی ٹیم کی جانب سے شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حسن علی نے دو، فہیم اشرف، محمد حفیظ اور عثمان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں دبئی میں جاری تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دے دیا، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے نصف سنچری اسکور کی۔

    سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 93 رنز جوڑے، صاحبزادہ فرحان 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ 97 رنز پر گری جب بابر اعظم 50 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے۔

    گرین شرٹس کی تیسری وکٹ 126 رنز پر گری جب شعیب ملک 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، چوتھے آؤٹ ہونے کھلاڑی آصف علی تھے انہوں نے 4 رنز بنائے۔

    قومی ٹیم کا اسکور 141 رنز پر پہنچا تو آصف علی کے فوری بعد آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، محمد حفیظ نے 20 گیندوں پر 32 رنز ناقابل شکست اننگز کھیلی، عماد وسیم 3 رنز بنا سکے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، زمپا، ٹائی اور نیتھن لائن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں دبئی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سرفراز احمد نے کینگروز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور عثمان شنواری کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے کہا کہ اچھا ہدف دے کر کلین سوئپ کرنے کی کوشش کریں گے، دوسری جانب آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے جبکہ ٹیم میں فاسٹ بولر اسٹین لیک کی جگہ اسپنر نیتھن لائن کو شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم نے دو ٹی ٹوینٹی میچز میں کینگروز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

  • ایشیا کپ 2018: پاکستان کو شکست دے کر بنگلہ دیش کی فائنل تک رسائی

    ایشیا کپ 2018: پاکستان کو شکست دے کر بنگلہ دیش کی فائنل تک رسائی

    ابوظہبی: ایشیا کپ 2018 سپر فور مرحلے کے چھٹے اور آخری میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو  37 رنز سے باآسانی شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی، ایشیا کپ کا فائنل میچ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان 28 اپریل کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا چھٹا میچ دراصل سیمی فائنل تھا کیونکہ میچ کی فاتح ٹیم کو فائنل میں بھارت سے ٹکرانا گی۔

    بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا اعلان کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز نے 48.5 اوورز میں 239 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ مایوس کن رہی اور صرف 18 کے مجموعی اسکور پر کپتان سرفراز سمیت تین کھلاڑی پویلین روانہ ہوئے، امام الحق 85 ، آصف علی 31 اور شعیب ملک 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ مستفیض الرحمان چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں باؤلر رہے۔

    پاکستانی ٹیم اننگز

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اوپننگ کے لیے امام الحق اور فخرزمان کریز پر آئے، زمان ایک بار پھر ناکام ہوئے اور پہلے ہی اوور میں صرف ایک رن بناکر پویلین واپس روانہ ہوگئے، پاکستان کی پہلی وکٹ 2 کے مجموعی اسکور پر گری، اگلے ہی اوور میں بابر اعظم مستفیض الرحمان کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، کپتان سرفراز احمد بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹک نہ سکے اور صرف 10 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے، 5 اوورز کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 تک پہنچا۔

    اگلے پانچ اوور میں شعیب ملک اور امام الحق نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی اسکور کو 37 تک پہنچایا، دونوں بلے بازوں نے پندرہویں اوور تک ٹیم کا مجموعی اسکور 56 تک پہنچایا۔

    بیسویں اوور میں ٹیم کا مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 85 تک پہنچا، اگلے اوور کی دوسری گیند پر شعیب ملک نے گیند کو باؤنڈری تک پہنچانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے کیونکہ روبیل حسن کی گیند پر مشرفی مرتضی نے اُن کا ناقابل یقین کیچ لیا، ملک نے 51 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 30 رنز اسکور کیے۔

    نئے آنے والے بیٹسمین شاداب خان تھے جنہوں نے اوپنر انعام الحق کا ساتھ دیا، پچیسویں اوور کے اختتام پر پر ٹیم کا مجموعی اسکور 94 تک پہنچا، اگلے ہی اوور میں شاداب خان 24 گیندوں پر 4 رنز بناکر پویلین لوٹے، پاکستانی کی چوتھی وکٹ 94 کے مجموعی اسکور پر گری، 30ویں اوور کے اختتام تک ٹیم کو مجموعی اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 108 تک پہنچا۔

     دونوں بلے بازوں نے دفاعی انداز میں بیٹنگ کے سلسلے کو جاری رکھا، اگلے پانچ یعنی 35ویں اوور کے اختتام تک ٹیم کا مجموعی اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 140 تک پہنچا۔ چالیسویں اوور کی دوسری گیند پر آصف علی اسٹمپ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے انہوں نے 47 گیندوں پر 31 رنز اسکور کیے، اوور میڈن رہا جس کے بعد اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 165/5 تک پہنچا۔

    اکتالسویں اوور میں امام الحق شارٹ کھیلنے کے چکر میں کریز سے باہر نکلے اور اسٹمپ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، انہوں نے 105 گیندوں پر 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے, چوالیسویں اوور میں حسن علی 8 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، 45 اوورز کے اختتام پر پاکستانی ٹٰم کا مجموعی اسکور  8 وکٹوں کے نقصان پر 186 تک پہنچا۔

    محمد نواز اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،

    بنگلادیشی اننگز کا مختصر خلاصہ

    بنگالہ دیش کی ابتدائی تین وکٹیں 12 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں تھیں پھر متھن اور مشفیق الرحیم نے کریز سنبھالی اور 144 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، مشفیق الرحیم 99 اور محمد متھون 60 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

    محمد عامر کی جگہ لینے والے باؤلر جیند خان نے 1 میڈن سمیت 9 اوور پھینکتے ہوئے 19 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور نمایاں گیند باز رہے جبکہ شاہین آفریدی، حسن علی 2 ، 2 وکٹیں حاصل کر سکے۔

    بنگال ٹائیگرز اننگز تفصیل

    اننگز کے تیسرے اوور میں جنید خان نے اوپنر سومیا سرکار کو بغیر کھاتہ کھولے کلین بولڈ کیا، اگلے اوور میں شاہین آفریدی نے بھی مومن الحق کو کلین بولڈ کیا، بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 5 جبکہ دوسری اور تیسری 12 کے مجموعی اسکور پر گری۔ بنگال ٹائیگرز نے چار اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 12 رنز بنائے۔

    بعد ازاں مشفیق الرحیم اور محمد مٹھو نے آکر محتاط انداز میں عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستان کے تمام باؤلرز کو اعتماد کے ساتھ کھیلا، 24ویں اوور کے اختتام تک مشرفی الیون نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز اسکور کیے۔

    چھبیسویں اوور میں مشفیق الرحیم نے 68 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کی جبکہ اسی اوور میں دونوں بلے بازوں نے 129 گیندوں پر 100 رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی۔ تیسویں اوور کے اختتام تک مخالف ٹیم کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 138 تک پہنچا، اسی دوران متھون نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

    چونتسویں اوور کی چوتھی گیند پر متھون 84 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد حسن علی کی گیند اُن ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، 35 اوورز کے اختتام پر مشرفی الیون کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 163 تک پہنچا۔

    نئے آنے والے بیٹسمین عمرالقیس 9 رنز بنا کر شاداب خان کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، چالیسویں اوور کے اختتام تک بنگلہ دیشی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیے۔

    وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کے لیے شاہین شاہ آفریدی کا اوور بدقسمت ثابت ہوا کیونکہ وہ 99 کے انفرادی اسکور پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، 45 اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 221 تک پہنچا۔

    نئے آنے والے بلے باز اگلے ہی اوور میں جنید خان کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 12 رنز بنائے، یوں بنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ گری، جنید خان نے اگلے ہی اوور میں محموداللہ کو کلین بولڈ کیا، حسن علی نے 49ویں اوور میں روبیل کو رن آؤٹ کیا اور آخری بال پر مشرفی مرتضی کیچ آؤٹ ہوئے۔


    بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران قومی ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر کو تبدیل کرکے فاسٹ بولر جیند خان کو 11 رکنی اسکوڈ میں شامل کیا گیا اور انہوں نے چار وکٹیں لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    پاکستانی ٹیم کا اسکواڈ

    فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، حسن علی، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شنواری اور جنید خان

    بنگلہ دیشی ٹیم کا اسکواڈ

    لیتن داس، سومیا سرکار، محمد متھون، مشفق الرحیم، مومن الحق، عمرالقیس، محمد اللہ، کپتان مشرفی مرتضیٰ، مہیدا حسن، روبیل حسین اور مستفیض الرحمان

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور بنگلا دیش کے درمیان اس سے قبل 35 ایک روزہ میچ کھیلے جاچکے ہیں جس میں 31 میچز میں پاکستان جبکہ 4 ایک روزہ میچز میں بنگلہ دیش نے فتح اپنے نام کی تھی۔

  • ویسٹ انڈیز کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ویسٹ انڈیز کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کینبرا : آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے مدِ مقابل ہیں۔

     ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے، اس لئے پہلے بیٹنگ کا ترجیح دیں گے۔

    آسٹریلیا کے شہر کینبرا کے منوکا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ می ںویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنر سمتھ اور کرس گیل نے آغاز کیا۔ تاہم دوسری ہی گیند سمتھ بولڈ ہوگئے۔

    اس وقت گیل اور سیمیولز بیٹنگ کر رہے ہیں، اب  تک ویسٹ انڈیز نے 9 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 39 رنز سکور کیے تھے۔

    اس سے قبل دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے، ویسٹ انڈیز نے آئنرلینڈ سے شکست کھائی جبکہ اسے پاکستان سے کامیابی ملی،  زمبابوے نے بھی جنوبی افریقہ سے شکست اور متحدہ عرب امارات کی ٹیم سے کامیابی حاصل کی۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سلیمان بین اور ڈیرن براوو کی جگہ جوناتھن کارٹر اور نکیتا ملر کو شامل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب زمبابوین ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور چبابا اور مائر کی جگہ چکبوا اور مٹسیکنیری کو شامل کیا گیا ہے۔