Tag: ٹام کروز

  • سولو ہٹ کے بنا ٹام کروز، بریڈ پٹ، شاہ رخ کو کمائی کی دوڑ میں پیچھے چھوڑنے والی اداکارہ

    سولو ہٹ کے بنا ٹام کروز، بریڈ پٹ، شاہ رخ کو کمائی کی دوڑ میں پیچھے چھوڑنے والی اداکارہ

    ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ نے کمائی کی دوڑ میں دنیا کے بڑے مرد اداکاروں ٹام کروز، شاہ رخ خان اور بریڈ پٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز میں جہاں مرد اداکاروں کا غلبہ ہے اور کے ہوشربا معاوضے اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، وہاں ہالی ووڈ کی اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے بلاک بسٹر فلموں کے مرد اداکاروں کی کمائی کو شرما دیا ہے۔

    رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، ٹام کروز، شاہ رخ خان اور بریڈ پٹ جیسے عالمی شہرت یافتہ اداکاروں کی کمائی خاتون اداکارہ سے کم ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکاروں میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ایک ایسی خاتون ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کوئی سولو ہٹ نہیں دیا۔

    اسکارلٹ جانسن دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اداکارہ اسکارلٹ جانسن کا شمار اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی نئی اداکارہ کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

    40 سالہ اداکارہ کے کیریئر میں کوئی ایسی فلم نہیں جو صرف ان کے دم پر کامیاب ہوئی ہو پھر بھی ان کی فلموں نے عالمی باکس آفس پر 15 بلین ڈالرز کے قریب بھرپور کمائی کی ہے۔

    اسکارلٹ جانسن جو کہ ہالی ووڈ کا معروف ترین نام ہیں انھوں ہالی ووڈ کیریئر میں اب تک52 فلموں میں مرکزی یا سیکنڈ لیڈ کردار ادا کیے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/trump-tariffs-100-tariffs-on-movies/

  • اداکارہ آنا ڈی آرمس سے شادی؟ کیا ٹام کروز کا ’مشن پاسبل‘ ہوسکتا ہے؟

    اداکارہ آنا ڈی آرمس سے شادی؟ کیا ٹام کروز کا ’مشن پاسبل‘ ہوسکتا ہے؟

    مشہور زمانہ امریکی اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا ڈی آرمس کے درمیان دوستی اور تعلق کا رشتہ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

    اس حوالے سے ان دنوں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ٹام کروز ایک بار پھر محبت کے معاملے میں مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انا ڈی آرمس کے ساتھ ان کا مبینہ رشتہ شاید ختم ہونے کے قریب ہے۔

    62سالہ ٹام کروز جو "مشن امپاسبل” فلموں کے ہیرو ہیں، اپنی ذاتی زندگی میں بھی ایک ناممکن مشن پر نکلے ہوئے ہیں۔

    Tom Cruise Romance Rumors

    وہ انا ڈی آرمس کو اپنا مستقبل کا جیون ساتھی بنانا چاہتے ہیں لیکن 37 سالہ اسپینش اداکارہ شاید اس رشتے سے پیچھے ہٹ رہی ہیں کیونکہ انہیں ٹام کروز کے ساتھ جڑی شہرت اور میڈیا کی توجہ پسند نہیں۔

    ریڈر آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خوبرو اداکارہ انا ڈی آرمس کو ٹام کروز کے ساتھ کام کرنا اچھا ضرور لگتا ہے لیکن وہ اس توجہ اور شہرت سے گھبرا رہی ہیں جو ٹام کروز کی ساتھی ہونے کے ناطے ان کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔

    ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ اداکارہ یہ نہیں چاہتیں کہ ان کی ذاتی زندگی مسلسل میڈیا کی نظروں میں رہے، وہ پہلے ہی کسی بھی رومانوی تعلق سے باہر نکلنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔”

    خوبرو اداکارہ انا ڈی آرمس ’نائیوز آؤٹ‘ اور ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ جیسی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ذاتی زندگی اور عوامی زندگی کے درمیان ایک واضح حد بندی ہونی چاہیے تاکہ دوسروں کو بھی اور خود کو بھی معلوم ہو کہ کہاں رکنا ہے۔”

    اگرچہ انا ڈی آرمس نے ٹام کروز کے ساتھ کسی بھی رومانوی تعلق کی تصدیق نہیں کی لیکن افواہیں اب بھی گردش کر رہی ہیں۔

    انہوں نے یہ ضرور واضح کیا ہے کہ وہ اپنی نجی زندگی کو عوام کی نظروں سے دور رکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کبھی کبھی ہمیں اچانک رک جانا پڑتا ہے تاکہ لوگ ہماری حقیقت کو پہچان سکیں۔”

    دوسری جانب ٹام کروز نے انا ڈی آرمس کی خوب تعریف کی ہے اور انہیں "بہت باصلاحیت” قرار دیا ہے۔ انہوں نے ان کی سنجیدہ اور مزاحیہ اداکاری کی صلاحیتوں کو سراہا لیکن انا ڈی آرمس کی جانب سے نجی زندگی کی وجہ سے اس رشتے کا مستقبل زیادہ روشن نظر نہیں آتا۔

    آج کل یہ جوڑی کئی پروجیکٹس پر ساتھ کام کر رہی ہے اور دونوں نے آئندہ مشترکہ منصوبوں پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

    لیکن ذرائع کا ماننا ہے کہ جہاں ٹام کروز اس رشتے کو سنجیدہ بنانے کی امید رکھتے ہیں، وہیں انا ڈی آرمس اسے صرف پیشہ ورانہ سطح تک ہی رکھنا چاہتی ہیں۔

    ویسے اگر ٹام کروز کا ماضی دیکھا جائے تو ان کی محبت کی تلاش واقعی ایک "ناممکن مشن” ہی لگتی ہے۔

  • ٹام کروز سے پاکستانی مداح کی جذباتی ملاقات کی ویڈیو وائرل

    ٹام کروز سے پاکستانی مداح کی جذباتی ملاقات کی ویڈیو وائرل

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز کی پاکستانی مداح سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    امریکا میں مقیم پاکستانی مداح مہراب احمد نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف بالی ووڈ اداکار ٹام کروز سے جذباتی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح اداکار کی فلموں نے انہیں آگے بڑھنے میں مدد کی۔

    پاکستانی مداح مہراب احمد کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کروز کس طرح اپنے ایک مداح کی باتیں سن رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehrab Ahmed (@mehrabs_glowup_guide)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہراب ٹام کروز سے نہایت جوش اور خلوص سے بات کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ اداکار کے فلمی سفر نے انہیں زندگی میں آگے بڑھنے اور ہار نہ ماننے کا حوصلہ دیا۔

    ٹام کروز نہ صرف اپنے مداح کی باتوں کو غور سے سنا بلکہ ان کی ہمت افزائی بھی کرتے ہیں اور انہیں اسے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

    مہراب نے ویڈیو کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے ٹام کروز ہمیشہ صرف ایک اداکار نہیں رہے، وہ میری رہنمائی کرنے والا ستارہ رہے ہیں۔

    مہراب نے بتایا کہ بچپن سے میں اداکار بننا چاہتا تھا کا تھا لیکن زندگی نے ایک نیا رخ اختیار کیا اور اب میں برطانیہ سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں گریجویٹ ہونے کے بعد بچوں کو مائن کرافٹ کوڈنگ سکھا رہا ہوں۔

    انہوں نے لکھا کہ پھر 15 مئی 2025 کو وہ لمحہ آیا جب میں اُس شخص کے سامنے کھڑا تھا، جس کے بارے میں اسٹیون اسپیلبرگ نے کہا تھا کہ اس نے ہالی وڈ کو بچایا، مگر میرے لیے اس شخص نے صرف ہالی وڈ نہیں بلکہ میری زندگی بھی بچائی۔

    مہراب نے بتایا کہ میں نے ٹام کروز کے سامنے 143 سیکنڈز کی ایک چھوٹی مگر دل سے نکلی ہوئی تقریر کی، جسے ٹام نے نہ صرف توجہ سے سنا بلکہ انہوں نے شکریہ بھی ادا کیا اور مستقبل میں کامیابی کی دعا کے ساتھ رخصت کیا۔

  • مشن امپاسیبل 8، نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کمالیے

    مشن امپاسیبل 8، نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کمالیے

    ہالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ٹام کروز کی نئی فلم مشن امپاسیبل 8: دی فائنل ریکننگ نے امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کمالیے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق مشن امپاسیبل 8 کو ابتدائی طور پر 17 مئی کو پانچ ممالک، بھارت، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ میں ریلیز کیا گیا تھا جہاں اس نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔

    جنوبی کوریا میں ویک اینڈ پر ساڑھے سات لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوئیں، جو رواں سال کسی بھی فلم کے لیے سب سے زیادہ ہیں، اور فلم نے وہاں 5 ملین ڈالرز کمائے۔

    جاپان میں فلم کی کمائی 2 ملین، بھارت میں 4 ملین جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مجموعی طور پر 1 ملین ڈالرز رہی۔

    فلم 23 مئی کو امریکا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ چین میں اس کی ریلیز 30 مئی کو متوقع ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق فلم ریلیز کے بعد عالمی سطح پر ایک ارب ڈالرز سے زائد کمانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ ٹام کروز کی اس فلم کی امریکا میں ریلیز سے قبل ہی 12 ملین ڈالرز کی ایڈوانس بکنگ کی جاچکی ہے۔ شمالی امریکا میں اس کے ابتدائی ویک اینڈ پر 100 ملین ڈالرز کی آمدنی کی توقع کی جا رہی ہے۔

    اس سے قبل ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم مشن امپاسبل ’دی فائنل ریکننگ‘ کا کانز فلم فیسٹیول میں شاندار پریمیئر ہوا تھا۔

    فلم مشن امپاسیبل فائنل ریکننگ گرینڈ تھیٹر لومیئر میں نمائش کیلیے پیش کی گئی، جہاں ٹام کروز نے اپنے پسندیدہ کردار ایتھن ہنٹ کو جذباتی انداز میں الوداع کہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Filmfare (@filmfare)

    نمائش کے بعد حال میں موجود اسٹارز نے اداکار کے لیے کئی منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں، داد دی اور محبت سے خراج تحسین پیش کیا،جسے دیکھ کر ٹام کروز آبدیدہ ہوگئے۔

    اس دوران انہوں نے شرکا سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں گزشتہ 30 سالوں سے اس سیریز کے ذریعے لوگوں کو تفریح فراہم کرنے پر بیحد شکر گزار ہوں، آپ سب کی انہی محبت کی وجہ سے ہم بہترین کام پیش کرتے ہیں۔

    ٹام کروز کی مشن امپوسیبل کے لیے منفی 40 ڈگری میں شوٹنگ، ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ مشن امپاسیبل 1996 میں شروع ہوئی تھی، دی فائنل ریکننگ اسی فرنچائز کا اختتام ہے، فائنل رینکنگ میں ٹام کروز نے ناصرف مرکزی کردار ادا کیا، بلکہ پہلی بار اس سیریز میں بطور پروڈیوسر بھی کام رہے ہیں۔

  • لندن میں ٹام کروز کی فلم مشن امپاسبل ’دی فائنل ریکننگ‘ کا شاندار پریمیئر

    لندن میں ٹام کروز کی فلم مشن امپاسبل ’دی فائنل ریکننگ‘ کا شاندار پریمیئر

    ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم مشن امپاسبل ’دی فائنل ریکننگ‘ کا کانز فلم فیسٹیول میں شاندار پریمیئر ہوا۔

    ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کےلیے کانز فلم فیسٹیول 2025 کا دوسرا دن ایک ناقابل فراموش لمحہ بن گیا۔

    فلم مشن امپاسیبل فائنل ریکننگ گرینڈ تھیٹر لومیئر میں نمائش کےلیے پیش کی گئی، جہاں ٹام کروز نے اپنے پسندیدہ کردار ایتھن ہنٹ کو جذباتی انداز میں الوداع کہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Filmfare (@filmfare)

    نمائش کے بعد حال میں موجود اسٹارز نے اداکار کے لیے کئی منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں، داد دی اور محبت سے خراج تحسین پیش کیا،جسے دیکھ کر ٹام کروز آبدیدہ ہوگئے۔

    اس دوران انہوں نے شرکا سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں گزشتہ 30 سالوں سے اس سیریز کے ذریعے لوگوں کو تفریح فراہم کرنے پر بےحد شکر گزار ہوں، آپ سب کی انہی محبت کی وجہ سے ہم بہترین کام پیش کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مشن امپاسیبل 1996 میں شروع ہوئی تھی، دی فائنل ریکننگ اسی فرنچائز کا اختتام ہے، فائنل رینکنگ میں ٹام کروز نے ناصرف مرکزی کردار ادا کیا، بلکہ پہلی بار اس سیریز میں بطور پروڈیوسر بھی کام رہے ہیں۔

  • ٹام کروز کی مشن امپوسیبل کے لیے منفی 40 ڈگری میں شوٹنگ، ویڈیو وائرل

    ٹام کروز کی مشن امپوسیبل کے لیے منفی 40 ڈگری میں شوٹنگ، ویڈیو وائرل

    ہالی ووڈ کے اسٹار ٹام کروز کی مشن امپوسیبل کے لیے منفی 40 ڈگری میں شوٹنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ہالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار ٹام کروز کی مشن امپاسیبل ‘دی فائنل ریکوننگ’ کے لیے منفی چالیس ڈگری میں شوٹنگ کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، ناروے میں گلیشیئر پر شوٹنگ کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

    ویڈیو میں اداکار نے ناروے اور نارتھ پول کے درمیان واقع برفانی علاقے اسوالبارڈ کی خوبصورتی اور سخت ترین موسم کی جھلک دکھائی ہے۔

    ہالی ووڈ اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا اسوالبارڈ ناقابلِ یقین حد تک حسین اور شاندار جگہ ہے، یہاں فلم بندی کا موقع ملا جو منفرد اور دلچسپ تجربہ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Tom Cruise (@tomcruise)

    فلم کے ساتھی اداکار سائمن پیگ نے بھی سخت سردی کا ذکر کرتے ہوئے کہا اگر آپ آئس کیپ پر شوٹنگ کرنا چاہتے ہیں تو تیاری کرلیں، کیونکہ درجہ حرارت انتہائی حدوں کو چھوتا ہے، آرکٹک کا ٹھنڈا تھپیڑا ہمیں براہِ راست چہرے پر محسوس ہوا۔

    دوسری جانب فلم کی ٹیم کی طرف سے ایک نوٹ بھی جاری کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ یہ ایک اعزاز ہے کہ ہم اسوالبارڈ جیسی جگہ کو دنیا کے سامنے لا رہے ہیں، یہ ہر لحاظ سے دِل موہ لینے والا ہے اور ہم بے چینی سے منتظر ہیں کہ آپ اسے سینما میں دیکھیں۔

    یاد رہے کہ اس فلم میں ٹام کروز ایک بار پھر ایٹھن ہنٹ کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے، فلم دنیا بھر میں 23 مئی کو ریلیز ہوگی۔

  • اولمپکس کا اختتام : ٹام کروز کی رونگھٹے کھڑے کردینے والی پرفارمنس

    اولمپکس کا اختتام : ٹام کروز کی رونگھٹے کھڑے کردینے والی پرفارمنس

    پیرس اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز نے اپنی شاندار پرفارمنس پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

    اداکار ٹام کروز نے مشن امپوسیبل کے متعدد خطرناک اسٹنٹس کے ساتھ اولمپکس کی اختتامی تقریب کو یادگار بنا دیا۔

    Tom Cruise

    تقریب کا خاص لمحہ اس وقت آیا جب تقاریر ختم ہوئیں اور امریکی آر اینڈ بی گلوکارہ گیبریلا سارمینٹو ولسن نے امریکی قومی ترانہ "اسٹارز اینڈ اسٹرائپس” اپنے گٹار پر پرفارم کیا۔

    ceremony.

    اس کے بعد ٹام کروز اپنے مخصوص انداز میں اسٹیٹ دی فرانس اسٹیڈیم کی چھت سے نیچے اترے، چھت سے اترتے ہوئے 42 میٹر کی بلندی پر معلق ہونے کے بعد ٹام کروز کا استقبال مداحوں کے ایک بہت بڑے ہجوم نے کیا، جو ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے بے چین تھے۔

    Olympics.

    انہوں نے حاضرین میں موجود اولمپیئنز کا استقبال کیا انہوں نے لاس اینجلس کی میئر کیرن باس سے مصافحہ کیا اور ان سے اولمپک پرچم وصول کیا اور 62سالہ ٹام کروز نے ایک موٹرسائیکل پر سوار ہوکر اسٹیڈیم سے باہر جاکر اولمپک پرچم لہرایا، انہوں نے اس دوران اپنی مشہور چمڑے کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔

    motorbike

    تقریب میں ایک پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں ایکشن اسٹار کو پیرس کے مشہور مقامات جیسے ایفل ٹاور کے قریب سے گزرتے ہوئے اور ایک ہوائی اڈے پر پہنچتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    closing ceremony

    جہاز میں سوار ہونے کے بعد کروز کو طیارے سے اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے اور بعد میں امریکہ میں اترتے ہوئے دیکھا گیا۔

    اس کے بعد کروز نے پرچم کو مشہور ہالی ووڈ سائن تک پہنچایا جسے اولمپک رنگوں سے مزین کیا گیا تھا اور پھر انہوں نے اسے امریکی سائیکلسٹ کیٹ کورٹنی کے حوالے کر دیا۔

    Hollywood

    کروز نے خود ایک ٹویٹ میں چھت پر لی گئی سیلفی شیئر کی جس کا کیپشن تھا کہ ‘شکریہ، پیرس! اب لاس اینجلس روانہ ہو رہا ہوں۔’

    کروز کے دلچسپ اسٹنٹس کے بعد کچھ دیگر پرفارمنسز بھی ہوئیں، جن میں کیلیفورنیا کے معروف اسٹارز نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    بعد ازاں اولمپک پرچم کو کئی امریکی اولمپینز کے درمیان منتقل کیا گیا اس موقع پر ریڈ ہاٹ چلی پپرز نے بھی اپنے مشہور گانے "کینٹ اسٹاپ” پر پرفارم کیا۔

  • مشن امپاسیبل کے لیے ٹام کروز کے ایک اور جان لیوا اسٹنٹ کی تصاویر وائرل

    مشن امپاسیبل کے لیے ٹام کروز کے ایک اور جان لیوا اسٹنٹ کی تصاویر وائرل

    ہالی ووڈ کے اسٹار ٹام کروز شوٹنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ خود کرنے کے لیے مشہور ہیں اور اس کے لیے اسٹنٹ مین کا سہارا نہیں لیتے۔

    اسٹنٹ کے شہنشاہ ٹام کروز اپنے کرتب سے کبھی بھی مداحوں کو افسردہ نہیں کرتے اور ایسا ہی کچھ انھوں نے مشن امپاسیبل ایٹ کی شوٹنگ کے دوران کیا ہے جس کو دیکھ کر سب ہی دنگ رہ گئے۔

    سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں اداکار کو الٹے طیارے پر لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مشن امپاسبل ایٹ کی شوٹنگ جاری ہے اور یہ فلم 23 مئی 2024 کو ریلیز ہوگی جو 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈیڈ ریکننگ کا سیکوئل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس اسٹنٹ کے لیے ٹام کروز نے 50 اسکائی ڈائیونگ سیشنز میں شرکت کی اور 13 ہزار بار موٹرسائیکل سے جمپ لگائی۔

    اس سے قبل ٹام کروز نے مشن امپاسبل 7 کے ایک سٹنٹ کو اپنی زندگی کا خطرناک ترین اسٹنٹ قرار دیا تھا، اس اسٹنٹ کے دوران ٹام کروز نے موٹرسائیکل کے ذریعے ایک پہاڑی سے نیچے چھلانگ لگائی تھی۔

  • ’ہیرامنڈی‘ کے تاجدار کی ٹام کروز سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    ’ہیرامنڈی‘ کے تاجدار کی ٹام کروز سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ میں ’تاجدار‘ نے ہالی ووڈ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ ٹام کروز سے ملاقات کی یادگار تصویر اور ویڈیو شیئر کردی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے معروف اداکار طہٰ شاہ نے بالی ووڈ کے بادشاہ ٹام کروز کے ہمراہ یادگار تصویر اور ویڈیو جاری کی ہیں جس میں انہیں حیران ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Taha Shah Badussha (@taahashah)

    تصویر میں طہٰ شاہ سیاہ شرٹ پر سرمئی کوٹ پہنے نظر آئے جبکہ ٹام کروز نے سفید شرٹ پہن رکھی ہے، تصویر میں طہٰ شاہ مسکراتے ہوئے ٹام کروز کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ویڈیو میں طہٰ کو ٹام کروز سے کچھ کہتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر وہ زور سے ہنستے ہیں۔

    طہٰ شاہ نے ٹام کروز سے ملاقات کو ایک خواب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ کوئی مجھے چٹکی کاٹے، میں نے اپنی زندگی کے سب سے پسندیدہ اداکار ٹام کروز سے ملاقات کی‘۔

    واضح رہے کہ ٹام کروز اپنی خوبصورتی کے علاوہ ایکشن فلمز اور ان میں کیے گئے ایکش سینز کی وجہ سے بے حد مشہور ہیں جبکہ بالی ووڈ اداکار طہٰ شاہ نے فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی ویب سیریز ’ہیرامنڈی میں ایک خوبرو نواب ’تاجدار‘ کا کردار ادا کیا تھا جسے بے حد پسند کیا گیا۔

  • بھارتیوں نے ٹام کروز پر شاہ رخ خان کی نقل کا الزام لگا دیا

    بھارتیوں نے ٹام کروز پر شاہ رخ خان کی نقل کا الزام لگا دیا

    مشہور زمانہ فلم سیریز مِشن امپاسبل کی نئی فلم ’مشن امپاسیبل سیون کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر دیکھنے کے بعد بھارتی شائقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک سین فلم پٹھان سے لیا گیا ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد فلمی شائقین کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے اور لوگ اسے بے حد پسند بھی کررہے ہیں۔

    ہالی ووڈ کے سُپر اسٹار ٹام کُروز کی نئی مشہور زمانہ فلم سیریز مِشن امپاسیبل سیون میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کی تقل کی گئی ہے، اس طرح کے الزامات بھارتی اداکاروں کے مداحوں نے اپنے کمنٹس میں لگائے۔

    فلم کے ٹریلر میں کچھ انتہائی خطرناک اسٹنٹس کو شامل کیا گیا ہے تاہم ٹریلر میں فلم کے پلاٹ یا کہانی کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے البتہ ایجنٹ ایتھن کو اس بار ایک ایسے خطرناک ہتھیار کو تلاش کرنا ہے جو انسانیت کو تباہ و برباد کر سکتا ہے۔

    مداحوں نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ مشن امپاسیبل سیون میں ٹام کروز کا ٹرین اسٹنٹ بھارتی فلم پٹھان سے کاپی کیا گیا ہے جو ان کے خیال میں شاہ رخ خان کی پٹھان کے ایک سین سے ملتا جلتا ہے۔

    ایکشن اور تھرل سے بھرپور ٹریلر میں موت سے لڑنے والے دلچسپ انداز اور اداکار ٹام کروز کے خطرات سے لبریز مناظر نمایاں انداز میں دکھائے گئے ہیں۔

    مداحوں کا کہنا ہے کہ ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹرین ٹوٹے ہوئے پل سے گرتی ہے، جس کی وجہ سے ہیرو کو ایک کھائی میں چھلانگ لگانی پڑ جاتی ہے جیسا کہ ہم نے فلم پٹھان میں بھی ایسا ہی سین دیکھا تھا۔

    فلم کے فائنل شاٹ میں ٹام کروز کو اپنی زندگی بچانے کیلئے ایک آہنی پول سے لٹکا ہوا دیکھا جاسکتا ہے، فلم کا یہی منظر پٹھان کے اس منظر کی عکاسی کرتا ہے کہ جس میں سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان چلتی ٹرین میں روسی گارڈز سے لڑتے ہیں اور پھر اسی طرح کے انداز میں گرتی ہوئی ٹرین سے لٹک کر موت کے میں جانے سے بچ جاتے ہیں۔

    شاہ رخ خان کے بہت سے مداحوں نے سوشل میڈیا پر دونوں مناظر کے ساتھ ساتھ موازنہ کے لیے مختلف زاویوں سے تصاویر شیئر کیں اور یہاں تک دعویٰ کیا کہ ٹام کروز کی فلم نے پٹھان کے سین کو کاپی کیا گیا ہے۔