Tag: ٹام کروز

  • ٹام کروز ایک بار پھر ’مشن امپاسبل‘ پر

    ٹام کروز ایک بار پھر ’مشن امپاسبل‘ پر

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اپنی مشہور فلم سیریز مشن امپاسبل 6 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے پہلی تصاویر جاری کردی ہیں۔

    ٹام کروز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری کی جانے والی تصاویر میں فلم کا نام جبکہ ایک منظر پیش کیا گیا ہے۔ یہ ٹام کروز کی انسٹاگرام پر اولین تصاویر بھی ہیں۔

    مشن امپاسبل سیریز کی چھٹی فلم کا نام ’مشن امپاسبل ۔ فال آوٹ‘ ہوگا۔ ایک اور تصویر میں ٹام کروز حسب معمول خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے اپنی جان بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر سے لٹکے دکھائی رہے ہیں۔

    Get ready. #MissionImpossible

    A post shared by Tom Cruise (@tomcruise) on

    یاد رہے کہ گزشتہ برس اس فلم کی شوٹنگ اس وقت روکنا پڑی تھی جب ٹام کروز ایک اسٹنٹ انجام دیتے ہوئے گر پڑے تھے اور اپنا ٹخنہ تڑوا بیٹھے۔ ان کی مکمل صحت یابی کے بعد فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی گئی۔

    مزید پڑھیں: ٹام کروز کے پسندیدہ کام جو وہ ہر فلم میں کرتے ہیں

    مشن امپاسبل کی پانچویں فلم سنہ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی۔ چھٹی مشن امپاسبل میں ٹام کروز کے ساتھ ربیکا فرگوسن اور انجلا بیسیٹ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

    فلم رواں برس 27 جولائی کو ریلیز کردی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مشن امپاسبل کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز شدید زخمی

    مشن امپاسبل کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز شدید زخمی

    لاس اینجلس: معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اپنی آنے والی فلم مشن امپاسبل 6 کی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے اپنا ٹخنہ تڑوا بیٹھے۔ ٹام کے زخمی ہونے کے بعد عارضی طور پر فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔

    فلم کمپنی پیراماؤنٹ پکچرز کے مطابق ٹام کی مکمل صحت یابی کے بعد شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا جائے گا، تاہم اس سے فلم کی ریلیز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور فلم اپنے مقررہ وقت پر ہی ریلیز ہوگی۔

    واضح رہے کہ ٹام کروز اپنی فلموں میں زیادہ تر خطرناک اسٹنٹس خود ہی انجام دیتے ہیں۔

    ایک فلم ویب سائٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کو 2 عمارتوں کے درمیان ایک سے دوسری عمارت کی چھت پر چھلانگ لگانی ہے مگر اس دوران وہ اپنا اسٹنٹ صحیح سے انجام نہ دے سکے اور چھلانگ لگاتے ہوئے دوسری عمارت کی دیوار سے ٹکرا گئے۔

    واقعے کے بعد فوری طور پر ٹام کو طبی امداد دی گئی۔ بعد ازاں  وہ سیٹ پر لنگڑا کر چلتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔

    پیرا ماؤنٹ پکچرز نے یہ واضح نہیں کیا کہ فلم کی دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا۔ فلم مشن امپاسبل 6 اگلے برس جولائی کی 27 تاریخ کو ریلیز کردی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹام کروز کے پسندیدہ کام جو وہ ہر فلم میں کرتے ہیں

    ٹام کروز کے پسندیدہ کام جو وہ ہر فلم میں کرتے ہیں

    معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دی ممی کچھ خاص کامیابی تو نہ حاصل نہ کرسکی البتہ پاکستان میں یہ بہت ذوق و شوق سے دیکھی گئی جس کی وجہ اس کے ہیرو ٹام کروز کا ہر دلعزیز ہونا ہے۔

    پاکستان میں ٹام کروز کے مداحوں کی کمی نہیں اور ان کی ریلیز ہونے والی ہر فلم پاکستان میں نہایت شوق سے دیکھی جاتی ہے۔ بطور ایکشن ہیرو بھی ٹام کروز کو یہاں خاصا پسند کیا جاتا ہے۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں ٹام کروز اپنی ہر فلم میں کچھ مخصوص کام ضرور انجام دیتے ہیں۔ ان کے کیرئیر کے آغاز سے لے کر اب تک آپ ان کی ہر فلم میں انہیں یہ کام کرتے ضرور دیکھیں گے۔

    آئیں دیکھتے ہیں وہ کون سے کام ہیں۔

    شرٹ اتارنا

    ویسے تو اس کام کے لیے بالی ووڈ اداکار سلمان خان خاصے مشہور ہیں اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ چاہے سین کی ڈیمانڈ ہو یا نہ ہو، وہ شرٹ اتار کر اپنی باڈی دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

    تاہم اس ضمن میں ٹام کروز بھی پیچھے نہیں۔ آپ ان کی اکثر فلموں میں انہیں شرٹ اتار کر لڑتا ہوا یا مختلف کام سر انجام دیتا ہوا پائیں گے۔

    بغیر سانس لیے بھاگنا

    ٹام کروز کے ایکشن والے مناظر میں اگر کہیں کسی موقع پر انہیں بھاگنا پڑجائے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ سانس روک کر بھاگ رہے ہیں۔

    اس موقع پر ان کے چہرے پر ناقابل بیان تاثرات ہوتے ہیں اور وہ دیوانگی کے عالم میں بغیر پیچھے مڑے بھاگتے دکھائی دیتے ہیں۔

    چھلانگ لگانا

    ٹام کروز اپنی ہر فلم میں چھلانگیں لگاتے بھی دکھائی دیتے ہیں، اور لگتا ہے کہ یہ ان کا خاصا پسندیدہ کام ہے، تب ہی ایک بار معروف ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے کے شو میں بھی وہ چھلانگیں لگانا نہیں بھولے۔

    فضا میں لٹکنا

    خطرناک ایکشن مناظر میں مجرم کا پیچھا کرتے ہوئے یا ہیروئن کو بچانے کے لیے فضا میں لٹک جانا بھی ٹام کروز کا محبوب مشغلہ ہے۔ یقین نہیں آتا تو یہ مناظر دیکھ لیں۔

    ٹام کروز کے چشمے

    ہر فلم میں ٹام کروز دھوپ کے مہنگے چشمے استعمال کرنا بھی نہیں بھولتے جس سے بلاشبہ ان کی کشش اور ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔


    آپ کو ٹام کروز کا کون سا انداز سب سے زیادہ پسند آیا؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دی ممی: فلم کی عکس بندی کے مناظر

    دی ممی: فلم کی عکس بندی کے مناظر

    ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی نئی فلم دی ممی کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹام کروز نے فلم کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والے کچھ مناظر بھی پیش کیے ہیں۔

    ٹام کروز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے ’بی ہائنڈ دا سینز‘ یعنی پس پردہ مناظر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

    ویڈیو سے اندازہ ہو رہا ہے کہ فلم میں کس طرح مختلف ایکشن اور خوفناک مناظر کو فلم بند کیا گیا ہے۔

    ویڈیو میں ٹام کروز نے فلم میں کام کرنے کو بہترین تجربہ قرار دیا۔

    دوسری جانب دی ممی کا پہلا ٹیزر جاری ہونے کے بعد ٹوئٹر پر صارفین نے پرانے اداکاروں کو نہ لینے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

    لوگوں کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے دی ممی سیریز کی 3 فلموں کے مرکزی کرداروں ریچل ویز اور برینڈن فریزر کی غیر موجودگی میں فلم میں مزہ نہیں آئے گا۔

    انہوں نے برینڈن فریزر کو ٹام کروز سے بہتر قرار دیا۔

    کچھ نے تو یہ ماننے سے ہی انکار کردیا کہ برینڈن فریزر کے بغیر بھی ممی فلم بن سکتی ہے۔

    فلم کا ٹیزر دیکھیں۔

  • بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کے بارے میں دلچسپ حقائق

    بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کے بارے میں دلچسپ حقائق

    کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکی صدر باراک اوباما لیفٹ ہینڈر ہیں یعنی وہ اپنا ہر کام بائیں ہاتھ سے سرانجام دیتے ہیں؟

    صرف اوباما ہی نہیں دنیا کے کئی مشہور افراد بائیں ہاتھ سے کام کرنے کے عادی تھے۔ امریکا کے اب تک کے آخری 7 صدور میں سے 4 بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے تھے۔ آج بائیں ہاتھ والے افراد کے عالمی دن کے موقع پر ان کے بارے میں کچھ حیرت انگیز حقائق جانتے ہیں۔

    :بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کے بارے میں دلچسپ حقائق

    دنیا کی کل آبادی میں سے 10 فیصد افراد بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔

    lefty-2
    برطانوی شہزادہ ولیم

    پرانے دور میں بائیں ہاتھ والوں کو جادو ٹونے کرنے والا سمجھا جاتا تھا۔

    الٹے ہاتھ سے مصافحہ کرنا بدتہذیبی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

    بایاں ہاتھ استعمال کرنے والوں کو زیر آب ڈوبنے کا خطرہ کم ہوتا ہے کیونکہ سیدھے ہاتھ والوں کے مقابلے میں وہ الٹے ہاتھ سے زیادہ تیزی سے تیر سکتے ہیں۔

    بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افرا ملٹی ٹاسکنگ یعنی بیک وقت کئی کام سرانجام دے سکتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل بائیں ہاتھ والے افراد میں کامیاب اور دولت مند بننے کے امکانات، سیدھے ہاتھ والے افراد سے کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں۔

    یہ سیدھے ہاتھ سے کام کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تخلیقی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں۔

    lefty-3
    ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی

    :بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے دنیا کے چند مشہور افراد

    مشہور سائنسدان آئن اسٹائن

    مشہور مصور لیونارڈو ڈاونچی

    ریڈیم ایجاد کرنے والی نوبل انعام یافتہ سائنسدان میری کیوری

    مشہور فسلفی ارسطو

    چاند کو سر کرنے والا پہلا خلا نورد نیل آرم اسٹرونگ

    برطانوی شاہی خاندان کی ملکہ وکٹوریہ اور شہزادہ ولیم

    lefty-4
    پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم

    فورڈ موٹر کمپنی کے مالک ہنری فورڈ

    مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس

    امریکی صدر بارک اوباما

    مشہور فٹ بالر پیلے

    آسکر ایوارڈ یافتہ مشہور ہدایت کار جیمز کیمرون

    ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز

    ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی

    بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے صاحبزادے ابھیشک بچن

    lefty-5
    مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس

    پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم

    مشہور امریکی ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے