Tag: ٹام ہالینڈ

  • زینڈیا اور ٹام ہالینڈ نے منگنی کرلی

    زینڈیا اور ٹام ہالینڈ نے منگنی کرلی

    ہالی ووڈ کی رومانٹک جوڑی ٹام ہالینڈ اور زینڈیا نے خاموشی سے منگنی کرلی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مارول اسٹوڈیوز کی مشہور زمانہ فلم سیریز ’’دی اسپائیڈر مین‘‘ کی رومانٹک جوڑی زینڈیا اور ٹام ہالینڈ کے تعلقات کی افواہیں ایک عرصے سے گردش میں ہیں۔

    تاہم رپورٹ کے مطابق اب خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں منگنی کرچکے ہیں، دونوں نے کرسمس اور نئے سال کے درمیانی دنوں میں منگنی کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ٹام نے منگنی کا کوئی بڑا ایونٹ اورگنائز نہیں کیا اس کے بجائے انہوں نے ایک رومانوی طریقے سے اپنی گرل فرینڈ کو انگوٹھی پہنائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zendaya (@zendaya)

    تاہم اب اسپائیڈر مین کی ہیروئن زینڈیا نے گولڈن گلوبز کی تقریب میں خاص طور پر اپنی بیش قیمت ہیرے کی انگوٹھی کی نمائش کرتے ہوئے فوٹو گرافرز کو پوز دیئے۔

    ایونٹ میں فوٹو گرافر کے سامنے انگوٹھی کی اس طرح رونمائی کے بعد اداکارہ زینڈیا نے بھی اپنی منگنی کی خبروں کی تصدیق کردی ہے لیکن دونوں ستارے نے اب تک سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا ہے۔

    واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی رومانٹک جوڑی ٹام ہالینڈ اور زینڈیا کی پہلی ملاقات 2016 میں ’اسپائیڈر مین ہوم کمنگ‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔

    جولائی 2021 میں ان کی چند تصاویر وائرل ہوئیں جس سے ٹام اور زینڈایا کے تعلق کی تصدیق ہوگئی تھی جس کے بعد سے وہ اننت امبانی کی شادی میں بھی ساتھ نظر آئے تھے۔

  • ٹام ہالینڈ کے ساتھ منگنی کی خبروں پر زینڈایا کا ردعمل سامنے آگیا

    ٹام ہالینڈ کے ساتھ منگنی کی خبروں پر زینڈایا کا ردعمل سامنے آگیا

    زینڈایا اور ٹام ہالینڈ ہالی ووڈ کے ان جوڑوں میں سے ایک ہیں جنھیں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے تاہم دونوں اپنی نجی زندگی کو میڈیا کے سامنے لانے سے گریز ہی کرتے ہیں۔

    شاذ و نادر ہی عوام اور میڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں خبریں شیئر کرنے والے جوڑے کی آپس میں منگنی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر زینڈایا کی ایک حالیہ پوسٹ سامنے آنے کے بعد ان کے درمیان منگنی کی افواہیں زیر گرش ہیں۔

    کئی لوگوں کہنا ہے کہ پوسٹ اس بات کا اشارہ ہے کہ ہالینڈ اور زینڈایا اب شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

    زینڈایا کی جانب سے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انھوں نے سنہری ہیٹ پہنا ہوا ہے جب کہ ان کے انگلیوں میں ایک موتی سے جڑی انگھوٹی بھی موجود ہے جس نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

    مداح قیاس آرائی کررہے ہیں کہ اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ منگنی کرچکی ہیں۔ ان افواہوں کے تیزی سے پھیلنے کے بعد، ’ڈیون‘ میں کام کرنے والی اداکارہ نے پوسٹ کو ہٹا دیا اور اس کی جگہ سیلفی ویڈیو لگا دی،

    بعدازاں انھوں نے پوسٹ کے ذریعے ہی مداحوں کو مزاحیہ انداز میں ڈانٹتے ہوئے کہا کہ ’میں کچھ بھی پوسٹ نہیں کر سکتی، تم لوگ بھی نا۔ میں نے اسے اپنے ہیٹ کی وجہ سے پوسٹ کیا تھا، نہ کہ اس لیے کہ میری دائیں انگلی میں انگوٹھی موجود ہے‘۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ ’’سنجیدگی کے ساتھ کہوں تو آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں اس طرح کی خبر بتانے کے لیے یہ انداز اپناؤں گی۔‘‘

    بعدازاں انھوں نے وہ پوری تصویر شیئر کی جس کی وجہ سے ان کی انسٹاگرام اسٹوری پر ہنگامہ برپا ہوا تھا۔ دنوں کے درمیاں محبت کی خبریں 2021 سے میڈیا پر آرہی ہیں جب ایک کار سے دونوں کی کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔