Tag: ٹانک

  • ٹانک میں 16 سال بعد منعقد ہونے والا جشنِ دامان اختتام پذیر

    ٹانک میں 16 سال بعد منعقد ہونے والا جشنِ دامان اختتام پذیر

    ڈی آئی خان: ٹانک میں سجا تین روزہ جشنِ دامان اختتام پذیر ہوگیا، میلے میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فنکاروں کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹانک کے جہاز گراؤنڈ میں تین روزہ ثقافتی میلے کا اہتمام ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس کی جانب سے کیا گیا تھا ، یہ میلہ 16 سال کے تعطل کے بعد دوبارہ منعقد کیا گیا ہے۔

    تین روزہ میلہ میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور میلہ کے پروگراموں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ جاوید مروت تھے ، میلے کے موقع پر مقامی پولیس اور پاک فوج کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ۔

    اختتامی تقریب میں کمانڈنگ آفیسر لیفیٹنٹ کرنل الطاف بلوچ،ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان،ڈی پی او عارف ،ضلعی ناظم مصطفی خان کنڈی،ضلعی ناظم ڈیرہ عزیز اللہ علیزئی ،تحصیل ناظم ڈیرہ عمر آمین،پریس کلب ٹانک کے صدر آوردین محسود ،ضلعی ممبر ملک نجیب اللہ محسود ،ڈائیریکٹر لائیو سٹا ک عمر ایوب ،مقامی صحافیوں اور شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    یاد رہے کہ ڈی آئی خان گزشتہ کئی سال سے براہ راست بد امنی کا شکار رہا تھا۔ امن کی بحالی کے بعد ضلعی حکومت کے سربراہ ضلعی ناظم مصطفی خان کنڈی کی سرپرستی اور ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان کی زیر نگرانی تین روزہ جشن دامان میلہ کا انعقاد کیا گیا ۔

    میلے میں مختلف نوعیت کے پروگرامات کا اہتمام کیا گیا، جن میں گھوڑا ریس ،گھوڑا رقص،نیزہ بازی ،کشتیاں،کبڈی،باسکٹ بال،کتا ریس،میوزک ،تیر بازی،پی ٹی شو،مشاعرہ اور نعتیں شامل ہیں ۔

    اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ جاوید مروت کاکہنا تھا کہ ٹانک میں دامان میلہ کا انعقاد ٹانک کی ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور یہ ایک واضح پیغام ہے کہ ٹانک کی عوام کتنی امن پسند ہے۔ میلے میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت علاقہ کے امن کے لئے نیک شگون ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میلوں کے انعقاد سے شہریوں کو تفریحی اور خوشحالی کے مواقعہ میسر آئیں گے اور علاقائی ثقافت پروان چڑھے گی ۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ جاوید مروت، کمانڈنگ آفیسر لیفیٹنٹ کرنل الطاف بلوچ،ضلعی ناظم مصطفی خان کنڈی اور ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان نے کھیلوں اور پروگراموں میں اچھی کار دگی کا مظاہرہ دکھانے والے افراد میں نقد انعام اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

  • ٹانک میں دفعہ 144 نافذ، رات 8 بجے کے بعد موٹرسائیکل سواری پر پابندی

    ٹانک میں دفعہ 144 نافذ، رات 8 بجے کے بعد موٹرسائیکل سواری پر پابندی

    پشاور: دہشت گردی کی حالیہ لہر اور ممکنہ حملوں کے پیش نظر خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دن میں ڈبل سواری اور رات 8 بجے کے بعد موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    ڈپٹی کمشنر ٹانک کے مطابق ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا جس کے تحت دن میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور رات 8 بجے کے بعد اسکوٹر چلانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

    ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور دفعہ 144 کے تحت لگائی جانے والی پابندیوں پر عمل کریں ساتھ ہی انہوں نے پولیس حکام کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

     ‘‘پڑھیں: ’’ چارسدہ دھماکے : 7 افراد جاں بحق، 3 دہشت گرد ہلاک

    دوسری جانب ایبٹ آباد میں بھی مقامی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 فوری طور پر نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوسوں، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ’’ چارسدہ حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار، مقدمہ درج ‘‘

    خیال رہے دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد سندھ حکومت نے کراچی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے شہر میں جلسے جلوسوں کے انعقاد پر مکمل پابندی عائد کی جبکہ آئی ایس پی آر نے بھی عوام کو رش والی جگہ پر نہ جانے کی تاکید کی ہے۔

  • ٹانک : اویس شاہ کو بازیاب کروالیاگیا،تین دہشت گرد ہلاک

    ٹانک : اویس شاہ کو بازیاب کروالیاگیا،تین دہشت گرد ہلاک

    ٹانک : چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو ٹانک کے قریب آپریشن کرکے بازیاب کرالیاگیا،آپریشن کے دوران تین دہشت گرد بھی مارے گئے.

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو ٹانک کےقریب آپریشن کر کے بازیاب کروالیاگیا،سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد بھی مارے گئے.

    سیکورٹی ذرائع کےمطابق دہشت گرداویس شاہ کو افغانستان لے کر جارہے تھے،چیک پوسٹ پر تلاشی کےلیے روکا گیا تودہشت گردوں نے فائرنگ کردی.

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیف جسٹس سندھ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی پر چیف جسٹس سندھ کو مبارکباد دی.

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرکے اویس شاہ کی بازیابی کی تصدیق کی اوربتایا کہ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے،آئی ایس پی آر کےمطابق اویس شاہ سیکورٹی فورسز کے پاس ہیں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اویس شاہ کو آج کراچی میں ان کے والدین کے حوالے کیا جائے گا.

    وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی.

    گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ٹیلیفون کرکے اویس شاہ کی بازیابی پر مبارکباد دی.

    گورنزسندھ نے آرمی چیف کو فون کرکے اویس شاہ کی بازیابی پر مبارکباد دی،اور انہوں نے کہا کہ اویس شاہ کی بازیابی ایک بڑا چیلنج تھا.

    گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ سخت سیکورٹی کے باعث دہشت گرد بارڈر کراس کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے،انہوں نے کہا کہ بہت کم عرصے ،میں اویس شاہ کو بازیاب کرانا بہت بڑاکارنامہ ہے.

    یاد رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو 20 جون کوکراچی کے علاقے کلفٹن کے سے اغوا کیا گیا تھا.