Tag: ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی

  • پاکستان شاہینز کا سفر تمام، سیمی فائنل میں پرتھ اسکارچرز سے شکست

    پاکستان شاہینز کا سفر تمام، سیمی فائنل میں پرتھ اسکارچرز سے شکست

    ڈارون(24 اگست 2025): ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں پرتھ اسکارچرز نے پاکستان شاہینز کو 48 رنز سے شکست دیدی۔

    پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سیمی فائنل میں ہار گئی، اس جیت کے ساتھ ہی پرتھ اسکارچرز نے فائنل میں جگہ بنالی جبکہ پاکستان شاہینز کو ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری بار سیمی فائنل سے باہر ہونے کا سامنا کرنا پڑا۔

     یہ اس سیریز میں پرتھ اسکارچرز کی پاکستان شاہینز کے خلاف دوسری کامیابی ہے، پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پرتھ اسکارچرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پرتھ اسکارچرز نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، جواب میں پاکستان شاہینز 17 اعشاریہ ایک اوورز میں 107 رنز بناکر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔

    یہ پڑھیں: پاکستان شاہینز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو 107 رنز سے شکست دے دی

    پرتھ اسکارچرز کی کی جانب سے نکولس ہابسن نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے، ان کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے اسکارچرز 69 رنز پر 6 وکٹیں گنوانے کے بعد 155 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔

    پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود نے 21 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہران ممتاز اور محمد وسیم جونیئر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان شاہینز کو پہلے ہی اوور میں نقصان برداشت کرنا پڑا, یاسر خان صفر پر آؤٹ ہوئے، تیسرے اوور میں معاذ صداقت 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ دونوں بیٹرز کو میتھیو کیلی نے آؤٹ کیا۔

    عبدالصمد 10، خواجہ نافع 26 اور کپتان عرفان خان 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو پاکستان شاہینز کا اسکور دسویں اوور میں 5 وکٹوں پر صرف 65 رنز تھا۔

  • ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان

    ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان

    آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، عرفان خان پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

    ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ میں عبدالصمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، خواجہ نافع اور محمد غازی غوری بطور وکٹ کیپر شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ مبصر خان، سعد مسعود، محمد سلمان مرزا، شاہد عزیز، عبید شاہ اور یاسر خان بھی سکواڈ میں شامل ہیں، ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 سے 24 اگست تک آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں کھیلی جائے گی۔

    گزشتہ روز دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہینز ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا۔

    ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ پاکستان شاہینز کے 18 رکنی اسکواڈ میں پچیس سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-shaheens-squad-announced-for-england-tour/