Tag: ٹاپ ٹرینڈ

  • ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    سوشل میڈیا پر’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، عوام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر تقرری کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

    سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ اس وقت ہر پاکستانی کے دل کی آواز اور سپہ سالار سے محبت کی عکاس ہے۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

    وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

    بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں اعلیٰ حکمت عملی بنانے اور دشمن کو شکست سے دوچار کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے انہیں فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

    ائیر چیف کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوجی افسران اور جوانوں کو معرکہ حق میں گراں قدر خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

  • افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کے منفرد انداز نے دنیا کو اپنا گرویدہ بنا دیا ، بھارت کو منہ توڑ جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کے منفرد انداز نے دنیا کو اپنا گرویدہ بنا دیا ، بھارت کو منہ توڑ جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    اسلام آباد : پاک بھارت کشیدگی کے دوران افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کے انداز نے دنیا کو اپنا گرویدہ بنا دیا اور بھارت کو منہ توڑ جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیاا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز ٹرینڈ کرتی رہیں لیکن جن دو ایونٹس کی سب سے زیادہ گونج رہی، اس میں ایک تو وہ رافیل طیارے تھے جو پاکستان ایئر فورس نے مار گرائے اور دوسری تھیں افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کی نیوز کانفرنس۔

    سوشل میڈیا پر افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کی پریس کانفرنسز کو بڑی پزیرائی ملی۔

    ان پریس کانفرنسز میں جہاں اس جنگ سے متعلق سب تفصیلات تھیں وہیں افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کے انداز نے دنیا کو ان کا گرویدہ بنا دیا۔

    دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور وائس ایڈمرل پاک نیوی راجا رب نواز کے بھارت کو منہ توڑ جواب ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آری کے فقرے بھی گردش کرتے رہے جبکہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے اسکور بتانے کے چرچے رہے۔

    وائس ایڈمرل راجہ رب نوازوائس ایڈمرل رب نواز کا ایک جملہ ہی کئی لوگوں کا سوشل میڈیا اسٹیٹس بن گیا اور وائس ایڈمرل راج رب نواز کو صارفین خوب سراہا رہے ہیں۔

    واضح رہے بھارت نے سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی اور اسے ‘آپریشن سندھور’ کا نام دیا گیا ، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور 31 شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

    بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے بھارت کے کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ، جس میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر نے جدید ترین ایس فور ہنڈریڈ ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرکے بھارت کی فضائی ڈھال پاش پاش کردی جبکہ ناگروٹا میں براہموس میزائل کا ذخیرہ بھسم کردیا اور پاکستان کے عوام پر حملہ کرنے والی ایئربیسز کو ملیامیٹ کردیا گیا تھا۔

  • گلگت بلتستان انتخابی معرکہ: بلے پہ ٹھپہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    گلگت بلتستان انتخابی معرکہ: بلے پہ ٹھپہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    گلگت: ملک کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں جہاں ایک طرف انتخابی معرکہ زور و شور سے جاری ہے، وہاں دوسری طرف بلے پہ ٹھپہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’بلے پہ ٹھپہ‘ کے عنوان سے ٹرینڈ پر 63 ہزار سے زائد ٹویٹس کیے جا چکے ہیں۔

    جی بی انتخابات پر گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹس کے تازہ ترین سروے بھی سامنے آ گئے ہی، سرویز کے مطابق عمران خان اور پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں مقبول ترین سطح پر ہیں۔

    ٹویٹر پر بھی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے، تاہم بلے نے شیر کو پچھاڑ دیا ہے، ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے چلایا جانے والا ٹرینڈ ’شیر پہ ٹھپہ‘ بلے کے مقابل بہت پیچھے رہ گیا ہے۔

    جی بی الیکشن: برف باری اور منفی 6 سینٹی گریڈ میں لوگ ووٹ ڈالنے نکل آئے (تصاویر)

    ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹویٹر پر ’جیت کا نشان تیر‘ کے عنوان سے ٹرینڈ چلایا گیا ہے، تاہم پینل پر یہ چوتھے نمبر پر ہے۔

    واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جی بی کے عوام کا جوش و خروش دیکھنے کے لائق ہے، لوگ برف باری اور منفی 6 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بھی ووٹ ڈالنے نکل آئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسکردو حلقہ 2 چنداہ میں منفی 6 سینٹی گریڈ بھی عوام کے جذبے کو کم نہ کر سکا، سینکڑوں لوگ اس وقت پولنگ اسٹیشنز کے باہر اپنی باری کے انتظار میں موجود ہیں۔

  • طوفانی بارشیں : ٹوئٹر پر "کراچی رین” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    طوفانی بارشیں : ٹوئٹر پر "کراچی رین” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    کراچی : شہر قائد میں موسلا دھار بارش کے بعد نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر علاقے کمر کمر تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، اہلیان کراچی میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی، ٹوئٹر پر "کراچی رین” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی  میں بارش کے بعد شہر کی ساری شاہراہیں، گلیاں، بازار، ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں، منہ زور پانی کے رحم پر کرم پر ہیں، بیشتر علاقوں کے مکینوں نے گھروں کی چھتوں پر پناہ لے رکھی ہے۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر لوگ شہر کے حکمرانوں اور انتظامیہ پر اپنے غم و غصے کا اظہار مختلف انداز سے کررہے ہیں،  تصاویر اور ویڈیوز روشنیوں کے شہر کے ڈوبنے کی داستان سنارہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یااللہ رحم فرما، بس بہت ہو گیا، یا تو حکومت کچھ کرے یا پھر گھر جائے۔

    کراچی کی بارش میں صورتحال بگڑی تو شہری بھی بے قابو ہوگئے، دل کی بھڑاس جذباتی پوسٹ کرکے نکال لی، ایک دل جلے نے کاغذ کی کشتی میں بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلی کو کشتی میں سوار کرایا۔

    ایک اور ناراض صارف نے صدر، اردو بازار اور ایم اے جناح روڈ پر تیرتے کنٹینرز کی ویڈیوز شئیر کرکے غصے دکھایا، پوش علاقوں میں نکاسی کے نظام کا پول کھولتے ہوئے طارق روڈ اور ڈی ایچ کی ویڈیوز بھی پوسٹ کی گئیں۔

    کچھ متاثرین نے پانی میں ڈوبے اپنے گھروں کی ویڈیوز شیئر کرکے صورتحال کی سنگینی بتائی اور ذمہ دار ناقص اور کرپٹ سندھ حکومت کو قرار دے دیا، اس طوفانی بارش میں ایک زندہ دل شخص کی پانی میں ڈوبنے کے باوجود تھمبز اپ کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔

  • میرے پاس تم ہو: اک شخص پورے پاکستان کو افسردہ کر گیا

    میرے پاس تم ہو: اک شخص پورے پاکستان کو افسردہ کر گیا

    پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کے اختتام نے پورے پاکستان کو رلا دیا، لوگ دانش کی موت پر نہایت غمگین ہوگئے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو، جو پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کا تاریخ ساز ڈرامہ ثابت ہوا، گزشتہ رات اختتام پذیر ہوگیا۔ ڈرامے کا اختتام مرکزی کردار دانش (ہمایوں سعید) کی موت پر ہوا جس نے تمام مداحوں کو سوگوار کردیا۔

    ڈرامہ شائقین کی ہمدردیاں پہلے دن سے دانش کے ساتھ تھیں جس کی بیوی مہوش (عائزہ خان) دولت کے لیے اسے چھوڑ کر چلی جاتی ہے اور وہ بے وفائی کے کرب اور دکھ سے گزرتا رہتا ہے۔

    ڈرامے میں دانش کے بیٹے رومی کی ٹیچر ہانیہ (حرا مانی) کی آمد سے نیا موڑ آیا اور امید کی جانے لگی کہ دانش اب ہانیہ سے شادی کرلے گا، تاہم ڈرامے کا اختتام نہایت غیر متوقع ہوا اور دانش مہوش سے ایک جذباتی اور دردناک مکالمے کے بعد بالآخر جان سے گزر گیا۔

    ڈرامہ شروع ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور اگلے ایک گھنٹے کے اندر تمام سوشل میڈیا سائٹس سے تمام موضوعات غائب ہوگئے اور صرف ڈرامے سے متعلق ٹرینڈز چھائے رہے۔

    دانش کی موت پر ڈرامہ شائقین نے مختلف انداز میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

    ایک صارف نے دانش اور مہوش کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفا کرنے والے مر کر بھی ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، اور بے وفائی کرنے والے زندہ رہ کر بھی روزانہ مرتے ہیں۔

    ایک صارف نے مشہور شعر میں تبدیلی کرتے ہوئے لکھا کہ بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی، اک شخص پورے پاکستان کو افسردہ کر گیا۔

    ایک خاتون کا کہنا تھا کہ یہ محبت، نفرت، معافی اور شرمندگی کی کہانی تھی۔ دانش مر گیا لیکن جاتے ہوئے وہ مہوش کو احساس جرم میں مبتلا کرگیا۔

    ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ رومی سے خوابوں میں ملنے کا وعدہ کرنے والا منظر رلا گیا۔

    ایک صارف نے کہا کہ دانش کے کردار کی محبت، وفاداری، اور اس کا دھیما پن سب نہایت شاندار تھا۔ ایسے مرد صرف ڈراموں میں ہی ہوتے ہیں۔

    ایک اور صارف نے کہا کہ دانش اپنی آخری سانسیں لے رہا تھا اور پورا پاکستان رو رہا تھا۔

    ڈرامے کے بارے میں مصنف خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ انہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتا ہوا دیکھا ہے، ڈرامے کا ٹائٹل سانگ اور آخری قسط لکھتے ہوئے وہ زار و قطار رو رہے تھے۔

    ڈائریکٹر ندیم بیگ کی ہدایت کاری اور ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی کی شاندار اداکاری نے اس ڈرامے کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور یہ پاکستانی تاریخ کا پہلا ڈرامہ ہے جس کی آخری قسط سنیما گھروں میں دکھائی گئی اور اسے دیکھنے کے لیے لوگوں کا جم غفیر سنیما گھروں کو پہنچا۔

  • جنگ نہیں چاہیے‘ بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    جنگ نہیں چاہیے‘ بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    نئی دہلی : بھارتی دراندازی کے خلاف پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد ’ جنگ نہیں چاہیے‘ کے نام سے ہیش ٹیگ بھارت کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح پاکستان ایئرفورس نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا جس کے بعد بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کمار کی دوران حراست تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے زبان پر پاکستانی افواج کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور ٹوئٹر صارفین ابھی نندن کمار کے ساتھ ساتھ دیگر تصاویر ’#Saynotowar‘ کے نام سے ہیش ٹیگ بھارت بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن رہا ہے۔

    بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نے انتخابات کےلیے پہور خطے کو خطرے میں ڈال دیا ہے، مودی کے جنگی جنون سے بھارت میں انتہا پسندی بڑھ گئی ہے۔

    اومکار یادیو نامی ٹوئٹر صارف نے دو الگ الگ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر ہم جنگ ختم نہیں کرپائے تو جنگ ہمیں ختم کردے گی‘۔

    ایک اور ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’بھارت اور پاکستان کو غربت، ناخواندگی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ لڑنی چاہیے‘۔

    ابن آدم نامی بھارتی شہری نے ٹوئٹر پر ’#SayNoToWar‘  اور ابھی نندن کمار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے ونگ کمانڈر ابھی نندن کمار کو کسی طرح واپس لائیں، آپ نے بغیر کچھ سوچے سمجھے جنگ شروع کردی‘۔

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر #PakistanArmyZindabad, #PakistanAirForceOurPride اور #PakistanStrikesBack دنیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ اپنا حصّہ شامل کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ کچھ دیر قبل پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • پاکستان آرمی زندہ باد‘ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    پاکستان آرمی زندہ باد‘ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    کراچی : بھارتی دراندازی کے خلاف پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد ’پاکستان آرمی زندہ باد‘ کے نام سے ہیش ٹیگ دنیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، سوشل میڈیا پر تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی وائرل ہوتی تصاویر نے بھارتی ناکامی کا پول کھول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح پاکستان ایئرفورس نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا شروع کردی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پاکستانی افواج کا خوب بول بالا ہورہا ہے اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دئیے جانے پر مختلف انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر #PakistanArmyZindabad, #PakistanAirForceOurPride اور #PakistanStrikesBack دنیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ اپنا حصّہ شامل کرچکے ہیں۔

    میاں محمد اویس نامی ٹوئٹر صارف نے بھارتی لڑاکا تباہ کرنے والے پاکستان ایئرفورس کے پائلٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہے ہمارا ہیرو جس نے بھارتی لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے‘۔

    احمد نامی صارف نے پاکستان ایئرفورس کے پائلٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’سر آپ نے ایم ایم عالم کی یاد تازہ کردی‘۔

    احمد کا کہنا تھا کہ ’کوئی انہیں اطلاع دو کہ ابھی نندن لاہور میں ناشتہ کررہا ہے‘۔

    ٹوئٹر کی صارف سیدہ لیلا جعفری نے بھارتی پائلٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سے مت ٹکراؤ، ہم سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے‘۔

    ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’کلبھوشن یادیو تنہا محسوس کررہا تھا اس لیے ایک بھارتی گرفتار کرلیا تاکہ اس کا ساتھ دے سکے‘۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • پاکستان سٹیزن پورٹل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    پاکستان سٹیزن پورٹل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے وزرا اور حکومت کے خلاف آن لائن شکایات درج کروانے کے لیے شروع کیا جانے والا سٹیزن پورٹل ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیرِ اعظم کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل کے افتتاح کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پورٹل تیزی کے ساتھ مقبول ہو کر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    [bs-quote quote=”پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اپنی آواز وزیرِ اعظم تک پہنچائی جا سکے گی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پورٹل کے ذریعے حکمران عوام کی پہنچ میں آگئے ہیں، مسئلہ تعلیم کا ہو یا صحت کا، این او سی نہ بن رہا ہو یا شناختی کارڈ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہو یا سوشل میڈیا پر کوئی پریشانی، ٹرانسپورٹ کا ایشو ہو یا کوئی اور مسئلہ، پورٹل پر شکایت وزیرِ اعظم تک پہنچائی جا سکے گی۔

    پاکستان سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اپنی آواز وزیرِ اعظم تک پہنچائی جا سکے گی، اور اس کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے تجاویز بھی دی جا سکیں گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  حکومت عوام کو جواب دہ، آن لائن شکایات درج کروانے کی سہولت کا آغاز


    سٹیزن پورٹل پر عوام نے اپنی شکایات درج کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، سمندر پار پاکستانیوں نے بھی اپنی شکایات حکومت تک پہنچانا شروع کر دی ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ سٹیزن پورٹل نظام کے تحت ملک کے کسی بھی حصے سے عام آدمی حکومت یا سرکاری محکمے کی شکایت درج کروا سکے گا، اس نظام سے سمندر پار پاکستانیوں کو بھی آواز مل جائے گی۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل سروس سے بیک وقت 3 لاکھ 82 ہزار شکایات موصول ہو سکیں گی۔