Tag: ٹرالر کی ٹکر

  • کراچی : نیوچالی میں ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق 2 نوجوان سپرد خاک

    کراچی : نیوچالی میں ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق 2 نوجوان سپرد خاک

    کراچی : نیوچالی میں ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق دو نوجوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا، جوان سال نور محمد اور زاہدآپس میں کزنز اور بچپن کے دوست تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پولٹن مارکیٹ نیو چارلی کے قریب دندناتے ہیوی ٹریفک نے دو نوجوانوں کو زندگی سے محروم کردیا۔

    لیاری کے نور محمد اور زاہد آپس میں کزن اور بچپن کے دوست تھے، دونوں کی نماز جنازہ مولوی عثمان پارک لیاری میں ادا کی گئی۔

    دونوں دوستوں سے ملنے برتن گلی گئے تھے تاہم پولیس نے گرفتار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    جاں بحق نوجوانوں کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور نشے میں تھا۔

    نور محمد اور زاہد کی افسوسناک موت پر غمزدہ ان کے رشتہ داروں نے مطالبہ کیا ہے کہ مخصوص اوقات کے علاوٴہ شہر کے بیچوں بیچ ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا جائے۔

    خیال رہے کراچی کے مختلف علاقوں میں رواں سال ٹریفک حادثات کے دوران جان بحق افراد کی تعداد 266 سے تجاوز کرگئی ہے۔

  • لاہور، ٹرالر کی ٹکر سے ایک بچی جاں بحق اور دو زخمی

    لاہور، ٹرالر کی ٹکر سے ایک بچی جاں بحق اور دو زخمی

    لاہور : شہر کے علاقے بیگم کورٹ میں ٹرالر کی زد میں آکر ایک بچی جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے جب کہ شہریوں نے ٹرالر کے ہیلپر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق دس سالہ بچی نشاء دو بچوں کے ہمراہ اسکول سے واپس گھرجا رہی تھی کے سڑک پار کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی جب کہ دیگر دو بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    جائے وقوعہ پر موجود شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دس سالہ نشاء اور دیگر دو بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں بچوں کو فوری طبی امداد دے کر حادثے میں بچی کے ساتھ موجود دو بچے بھی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دے کر گھر روانہ کر دیاگیا ہے۔

    تیز رفتار ٹرالر کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہو گیا تا ہم جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے ٹرالر کے ہیلپر کو تعاقب کر کے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    اہل علاقہ کے مطابق نے نشاء ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی، میت گھر پہنچنے پر ماں بچی کی لاش دیکھ کر غم سے نڈھال ہوگئی اور غم سے نڈھال باپ دھاڑیں مار کر رونے لگا۔

  • اسلام آباد: ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،تین افراد ہلاک

    اسلام آباد: ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،تین افراد ہلاک

    اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن فیزفورکےقریب ٹرالرکی موٹرسائیکل کوٹکرسے تین افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بحریہ ٹاؤن فیز فور میں تیرفتار ٹرالرموٹر سائیکل سے ٹکراگیاجس کے بعد ٹرالر میں آگ لگ گئی حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے.

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا.

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد مشروب کمپنی کے ملازم تھے جو ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہے تھے.

    واضح رہے کہ حادثےکے بعد ٹرالر کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا.