Tag: ٹرالر

  • شیخوپورہ کےقریب کاراورٹرالرمیں تصادم‘5افراد جاں بحق

    شیخوپورہ کےقریب کاراورٹرالرمیں تصادم‘5افراد جاں بحق

    شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کےشہرشیخوپورہ انٹرچینج کے قریب کار ٹرالر سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اورایک شدیدزخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق سرگودھاکے مقامی تاجرمحمد اعجازعیدکی شاپنگ کےلیے دوستوں کے ہمراہ کارمیں لاہورجارہے تھے کہ شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب کارٹریلر سے ٹکراگئی۔

    حادثے میں محمداعجاز،عبدالرحمن ،محمدنوید،عبداللہ اور وسیم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مون نامی ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا۔

    ٹریفک حادثےمیں‌ جاں بحق ہونے والے تین افراد محمد اعجاز،مبشر اور محمد وسیم کی لاشیں سرگودھا ان کے گھر پہنچیں توصف ماتم بچھ گیا،عیدکی تیاریاں کرنے والے اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے دوافرادعبداللہ اور عبدالرحمن کی لاشیں لاہوربھجوائی گئی ہیں جبکہ ایک زخمی علاج کے لئیے لاہورکےاسپتال میں منتقل کردیاگیاہے۔


    کبیروالا: بس اور ٹرالر میں تصادم ‘7افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں ماہ 2جون کوکبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق اور6 شدید زخمی ہوگئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کبیروالا: بس اور ٹرالر میں تصادم ‘7افراد جاں بحق

    کبیروالا: بس اور ٹرالر میں تصادم ‘7افراد جاں بحق

    خانیوال: کبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق اور6 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کبیروالا جھنگ روڈ پر اڈا جھلار مدینہ کے نزدیک فیصل آباد سے ملتان جانے والے مسافر بس کراسنگ کے دوران تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے جا ٹکرائی۔

    حادثے کے وقت بس میں 50 مسافر سوار تھے،ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بس کی باڈی کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔

    ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے،جن کو نشتر اسپتال ملتان ریفر کردیا گیا،جبکہ دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کبیروالا منتقل کیا گیا ہے۔


    ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئےتھے۔


    ٹھٹھہ میں بس اور ٹرالر میں تصادم،9افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ گزشتہ سال اگست میں صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے قریب المناک ٹریفک حادثے میں 9افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوگئےتھے۔

  • ڈی جی خان : ٹرالراور بس میں تصادم‘ 2افرادجاں بحق

    ڈی جی خان : ٹرالراور بس میں تصادم‘ 2افرادجاں بحق

    ڈیرہ غازی خان : صوبہ پنجاب کےشہرڈیرہ غازی خان میں ٹرالراوربس میں تصادم کے نتیجےمیں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہرڈیرہ غازی میں انڈس ہائی وے پر اڈا پتافی کےقریب ٹرالر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کےمطابق ڈیرہ غازی خان حادثےمیں زخمی ہونے والےافراد کواسپتال منتقل کیاجارہاہے۔


    ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق


    خیال رہےکہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےحادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سےتعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیےدعا کی تھی۔


    جامشورو کےقریب ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم‘5افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ رواں سال 7جنوری کو صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق

    ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق

    ساہیوال: صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ساہیوال میں یوسف والا کے قریب تیزرفتاری کے باعث بس اورٹرالرمیں تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوراََ قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور مسافر جان کی بازی ہارگیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سےتعزیت کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیےدعا کی۔

    شہبازشریف نےحادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    مزید پڑھیں:جامشورو کےقریب ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم‘5افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • پاک ایران شاہراہ پر ٹرالر اور بس میں تصادم،7افراد جاں بحق

    پاک ایران شاہراہ پر ٹرالر اور بس میں تصادم،7افراد جاں بحق

    چاغی : صوبہ بلوچستان میں پاک ایران شاہراہ پر ٹرالر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں7افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق چاغی کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے بعد بس اور ٹرالر میں آگ بھڑک اٹھی جس میں 5افراد جھلس کر موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئے۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ مرنے والے 7افراد میں سے 4افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4افراد میں مسافر کوچ کا ڈرائیور اور ٹرالر کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    مزید پڑھیں:بلوچستان میں ویگن کھائی میں گرنے سے 10افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں مسافر ویگن کھائی میں گرنے سے10افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے صوبہ بلوچستان میں ٹریفک حادثات ایک معمول بن گئے ہیں۔

  • میانوالی، بس اور ٹرک میں تصادم،4افراد جاں بحق

    میانوالی، بس اور ٹرک میں تصادم،4افراد جاں بحق

    میانوالی:صوبہ پنجاب کے علاقے میانوالی کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کےمطابق میانوالی کے قریب ٹریفک کے حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے،حادثہ ایم ایم روڈ پر پیش آیا جہاں کراچی سے مانسہرہ جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

    حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین زخمی بھی ہوئے۔اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے کارکن موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز استپال میانوالی منتقل کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: سنگجانی ٹول پلازہ پرٹریفک حادثہ،4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ تین روز قبل وفاقی دارالحکومت میں سنگجانی ٹول پلازہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق جبکہ 20 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

    واضح رہے کہ بدقسمت مسافر ویگن ٹیکسلا سے پشاور جا رہی تھی،حادثہ کے بعد ٹرالر ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

  • سنگجانی ٹول پلازہ پرٹریفک حادثہ،4 افراد جاں بحق

    سنگجانی ٹول پلازہ پرٹریفک حادثہ،4 افراد جاں بحق

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں سنگجانی ٹول پلازہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 کے قریب زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق رات گئے تیز رفتار ٹرالر نمبر 481 ٹی ایل ایم نے ہائی ایس مسافر ویگن نمبر 3870 ایل ای ایف کو ٹکر مارتے ہوئے دیگر چار گاڑیوں ایف ایکس 2467 اور کرولا 128 اے ایف این، شاہ زور 3865 آر ایل ای کو روند ڈالا،بدقسمت مسافر ویگن ٹیکسلا سے پشاور جا رہی تھی۔

    حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 2 مسافر وارید اور الیاس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 2 تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور قائداعظم اسپتال گولڑہ میں جا کر دم توڑ گئے۔

    ذرائع نے حادثےمیں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ ریسکیو 1122 نے حادثہ میں20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ترنول پولیس اور ایدھی ایمبولینس سمیت ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیں اور علاقہ کے لوگ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نعشیں اور زخمیوں کو نکال کر پمز اسپتال اور مقامی طبی مراکز میں منتقل کیا۔

    واضح رہےکہ حادثہ کے بعد ٹرالر ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔