Tag: ٹرانسجینڈر

  • خواجہ سراؤں کے کرکٹ میچ کی ویڈیو جھلکیاں

    خواجہ سراؤں کے کرکٹ میچ کی ویڈیو جھلکیاں

    ویڈیو رپورٹ: ناصر جعفری


    سکھر جناح میونسپل اسٹیڈیم میں ایک روزہ کرکٹ میج کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواجہ سراؤں نے حصہ لے کر خوب چھکے چوکے لگائے۔

    اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں خواجہ سراؤں کی 2 ٹیموں گولڈن کوئن سکھر اور سلور کوئن خیر پور کے مابین شان دار کرکٹ میچ اور رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔

    کرکٹ مقابلے میں گولڈن کوئن نے سلور کوئن کی 3 وکٹیں حاصل کیں، گولڈن کوئن سکھر کے کھلاڑی نومی 27 رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے، میچ جیتا سلور کوئن خیرپور نے۔ کرکٹ میچ کے اختتام پر جواجہ سراؤں کی دونوں ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا بھی مقابلہ ہوا، جس میں گولڈن کوئن فاتح رہی۔

  • ایلون مسک کی بیٹی نے والد کو بے نقاب کردیا

    ایلون مسک کی بیٹی نے والد کو بے نقاب کردیا

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی نے اپنے ہی والد پر سنگین الزامات لگادیئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی 20 سالہ ٹرانسجینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن کا کہنا تھا کہ والد نے میرے ساتھ سرد مہری کے ساتھ ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کیا ہوا تھا۔

    ایک انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ والد بچپن میں میرے نسوانی رویے کی وجہ سے ہراساں کرتے تھے اور مردانہ رویہ اپنانے کیلئے زور دیتے تھے۔

    ویوین جینا ولسن کا کہنا تھا کہ اپنے حالیہ بیانات میں ایلون مسک نے مجھے جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی ہے، میں جس کا جواب دینے کا پورا حق رکھتی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ میں کچھ نہیں کہوں گی اور سب کچھ ایسے ہی چھوڑ دوں گی مگر ایسا نہیں ہے۔

    ایک انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ ان کی بیٹی لڑکی نہیں ہے اور ’ووک مائنڈ وائرس‘ نے ان کے بیٹے کو ماردیا ہے، اور انہیں ٹرانسجینڈر کے علاج کے بارے میں دھوکے میں رکھا گیا تھا۔

    ویوین نے کہا کہ ایلون مسک نے ان کے علاج کی منظوری جان بوجھ کر دی تھی اور انہیں کسی نے دھوکہ نہیں دیا۔

    ویوین نے کہا کہ میں نے تقریباً 4 سال سے اپنے والد سے بات نہیں کی اور میں زندگی کے فیصلے خود کرنا چاہتی ہوں۔

    گوگل نے ہزاروں ایپس کو پلے اسٹور سے ہٹانے کی تیاری کرلی

    ایلون مسک کی بیٹی نے کہا کہ والد بہت غیر ذمہ دار تھے، جو بہت کم ہی ان کی زندگی میں موجود ہوتے تھے اور جب ہوتے بھی تھے تو مجھے اپنے نسوانی رویے پر ان کی جانب سے برہمی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

  • اہلیہ عورت نہیں مرد ہے، شہری پر شادی کے بعد انکشاف

    اہلیہ عورت نہیں مرد ہے، شہری پر شادی کے بعد انکشاف

    قاہرہ: مصر میں ایک شخص نے دہائی دی ہے کہ اس کے ساتھ شادی کے نام پر بڑا فراڈ ہوا ہے، شادی کے بعد اسے پتا چلا کہ اس کی بیوی عورت نہیں مرد ہے۔

    العربیہ نیٹ کے مطابق مصر کی شمالی کمشنری البحیرہ میں ایک مصری شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی اہلیہ عورت نہیں بلکہ ایک مرد ہے، شہری نے بتایا کہ دو سال قبل ان کی منگنی ہوئی تھی لیکن شادی کے بعد اس بات کا پتا چلا۔

    مصری ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر یہ موضوع ان دنوں زیر بحث ہے، شوہر کا دعویٰ ہے کہ اہلیہ مرد ہے، تاہم بیوی کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ شوہر اسے بدنام کرنے اور رقم ہتھیانے کے لیے یہ ڈھونگ رچا رہا ہے۔

    مصری شہری نے میڈیا کو بتایا کہ جب اس نے سسرال والوں کو بتایا کہ اس کی بیوی میں مردانہ و زنانہ دونوں خصوصیات ہیں، تو انھوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں اور آپریشن سے مسئلہ حل ہو جائے گا، لیکن جب مسئلہ حل نہیں ہوا اور سسرال والوں نے علیحدگی سے بھی انکار کر دیا، شہر نے کہا ’’جب صلح کاروں نے میرے حق میں فیصلہ دیا تو سسرال والوں نے کہا جہیز دلہن کے پاس رہے گا، اور خاموشی سے علیحدگی اختیار کی جا سکتی ہے۔

    شہری کا دعویٰ تھا کہ اس کی اہلیہ 9 برس کی عمر تک لڑکے کے طور پر زندگی گزارتی رہی، چوں کہ زنانہ خصوصیات مردانہ خصوصیات کے مقابلے میں زیادہ تھیں، اس لیے گھر والوں نے صرف نام تبدیل کیا۔

    دوسری طرف خاتون نے کہا کہ بچپن میں آپریشن سے پیدائشی خرابی کی اصلاح ہو گئی تھی، اب وہ مکمل طور پر ایک عورت ہے اور طبی معائنے کے لیے تیار ہیں، خاتون کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ وہ اپنے شوہر سے ’امید‘ سے بھی تھی تاہم تشدد کے باعث حمل ضائع ہو گیا۔

  • ٹرانسجینڈرز کا ’سندھ مورت مارچ‘، عالمی میڈیا کوریج دے گا، منتظمین

    ٹرانسجینڈرز کا ’سندھ مورت مارچ‘، عالمی میڈیا کوریج دے گا، منتظمین

    کراچی: شہر قائد میں ٹرانس جینڈرز کے ’مورت مارچ‘ میں نقص امن کے خدشے کے پیش نظر مارچ کے منتظمین نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو جامع سیکیورٹی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ مورت مارچ کے منتظمین نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو جامع سیکورٹی کے لیے خط لکھ دیا ہے، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ مارچ کو شدت پسندوں سے محفوظ بنایا جائے۔

    20 نومبر کو فریئر ہال میں ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے لیے احتجاجی مظاہرہ اور مارچ ہوگا، جس میں ہزاروں ٹرانس جینڈرز، سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔

    منتظمین نے کہا کہ ہم ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے لیے منظم انداز میں آواز اٹھائیں گے، ساری دنیا کی نظریں ہمارے مارچ پر ہے، عالمی میڈیا بھی کوریج دے گا۔

    ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مارچ کے منتظمین کو مظاہرے کی اجازت دیتے ہوئے تحفظ کا یقین دلا دیا، حکام کا کہنا تھا کہ احتجاجی مارچ میں شریک افراد کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

    حکام کے مطابق احتجاجی مارچ کے راستوں پر بی ڈی ایس سے سوئپنگ سرچنگ بھی کروائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ بلدیہ اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے باغ جناح، فریئر ہال میں ٹرانسجینڈرز کو احتجاج اور مارچ کی اجازت دے دی گئی ہے، یہ درخواست شہزادی رائے اور حنا بلوچ کی جانب سے دی گئی تھی۔