Tag: ٹرانسفارمر

  • ٹرانسفارمر پھٹنے سے 3 افراد کی موت، بجلی کمپنی پر ایک کروڑ جرمانہ

    ٹرانسفارمر پھٹنے سے 3 افراد کی موت، بجلی کمپنی پر ایک کروڑ جرمانہ

    حیدر آباد: ٹرانسفارمر پھٹنے سے 3 افراد کی موت کے واقعے پر نیپرا نے حیسکو پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے علاقے اسلام آباد چوک پر ٹرانسفارمر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے تھے، نیپرا نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے 2 ممبران پر مشتمل کمیٹی بنا لی تھی۔

    نیپرا اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے متاثرین کے بیانات قلم بند کیے، اور جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کیے، ٹیم نے حیسکو حکام سے بھی پوچھ گچھ کی، اور متاثرہ ٹرانسفارمر بنانے والی کمپنی کا بھی دورہ کیا۔

    نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو رپورٹ پیش کی تھی، جس کے بعد اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت حیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا۔

    حیدرآباد: ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہلاکتیں، حیسکو پر بھاری جرمانہ عائد

    نیپرا نے پایا کہ حیسکو ضابطہ اخلاق اور حفاظتی معیار سے متعلق قانونی ذمہ داریاں سر انجام دینے میں ناکام رہا، جس پر اتھارٹی نے حیسکو کو سوگوار خاندانوں کو 35 لاکھ فی کس معاوضہ اداکرنے کی ہدایت کی۔

    اعلامیے کے مطابق معاوضے کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی جائیں گی، اتھارٹی کے حکم پر حیسکو سوگوار خاندانوں کے ایک ایک فرد کو ملازمت بھی دے گی۔

  • بجلی کمپنیاں صارفین سے آلات کے لیے رقم مانگنے کی مجاز نہیں: نیپرا

    بجلی کمپنیاں صارفین سے آلات کے لیے رقم مانگنے کی مجاز نہیں: نیپرا

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کہا ہے کہ بجلی کمپنیاں صارفین سے ٹرانسفارمر اور دیگر آلات کے لیے رقم مانگنے کی مجاز نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صارفین سے خراب آلات کی مرمت کے لیے رقم مانگنے سے روک دیا ہے۔

    نیپرا نے کہا ہے کہ صارفین سے پیسے مانگنا کنزیومر سروس مینول اور نیپرا رولز کی خلاف ورزی ہے۔

    نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ تقسیم کار کمپنیاں بجلی تقسیم کے خراب آلات کی مرمت یقینی بنائیں اور مرمت کے لیے پیسے طلب کرنے والے افسران اور اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  2 روز کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہو گئی

    نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ناکارہ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور مرمت کی بھی ہدایت کی ہے۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ تقسیم کار کمپنیاں ناکارہ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور مرمت میں تاخیر کرتی ہیں، برقی آلات کی بر وقت تبدیلی نہ ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ان کمپنیوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے لیکن یہ نیپرا کو لوڈ شیڈنگ کے غلط اعداد و شمار فراہم کر رہی ہیں۔

    اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک سال میں تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئی، مرمتی کاموں کے دوران 152 خطرناک حادثات رپورٹ ہوئے۔

  • قذافی اسٹیڈیم کے قریب ٹرانسفارمردھماکے سے پھٹ گیا، 3 افراد زخمی

    قذافی اسٹیڈیم کے قریب ٹرانسفارمردھماکے سے پھٹ گیا، 3 افراد زخمی

    لاہور : قذافی اسٹیڈیم کے پاس نصب ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا، تین افراد زخمی ہوگئے۔

      تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے پاس فیروز پور روڈ پر نصب ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا، ٹرانسفارمر پھٹنے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔

    قذافی اسٹیڈیم کے باہر ٹرانسفارمر پھٹنے سے 2افراد زخمی ہوئے، اس دوران قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والا میچ جاری رہا اور کسی قسم کی افرا تفری دیکھنے میں نہیں آئی۔

    دھماکہ سے زخمی افراد کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دے کر روانہ کر دیا گیا۔

  • کاٹھ کباڑ سے ٹرانسفارمر تیار ہونے لگے

    کاٹھ کباڑ سے ٹرانسفارمر تیار ہونے لگے

    پرانی اورناقابل استعمال گاڑیوں کا دوبارہ استعمال تو کوئی چینیوں سے سیکھے۔ جنہوں نے سڑکوں کے لئے ناکارہ قرار دی گئی کاروں سے ٹرانسفامر تیار کرلئے ہیں۔

    ٹیلی ویژن پر دھماکے دار کارنامے انجام دیتے اور دشمنوں کو نیست ونابود کرتے ٹرانسفارمرز اب مارکیٹ میں بھی دستیاب ہیں، ان ٹرانسفارمرز کی تیاری کی سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ انکی تیاری میں کسی نئی چیز کا استعمال نہیں کیا گیا ، بلکہ یہ پرانی اور ناکارہ گاڑیوں کو نیا انداز اور رنگ دے کر بنائے گئے ہیں۔

    ان ٹرانسفارمرز کی جسامت ایک فٹ سے لے کر انتالیس فیٹ تک ہے، جنہیں لوگ ہاتھوں ہاتھ خرید رہے ہیں۔