Tag: ٹرانسپورٹرز

  • پٹرول بم کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی مہنگائی کا تیر چلا دیا، کرایوں میں بڑے اضافے کا اعلان

    پٹرول بم کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی مہنگائی کا تیر چلا دیا، کرایوں میں بڑے اضافے کا اعلان

    پاکستان میں گزشتہ شب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے بھی کرایہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں گزشتہ شب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں اور اس کے نتیجے میں مہنگائی کا ایک اور طوفان آنے اور غریبوں کا بجٹ درہم برہم ہونے کا قومی امکان ہے۔

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے بھی 10 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں ںے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرانے کی شدید مذمت بھی کی ہے۔

    اس سے قبل صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنسو ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹ تنظیموں کا اجلاس بھی طلب کیا اور کہا کہ حکومت اپنے اقدامات سے ملک گیر ہڑتال پر مجبور کر رہی ہے۔

    انہوں نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں مختلف قسم کے ٹیکس میں اضافے کو عوام اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیزل پر 11 روپے 37 پیسے اور پٹرول کی قیمت 5 روپے 36 پیسے اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ حکومت نے ایک دفعہ پھر ٹرانسپورٹرز اور عوام کی جیبوں پر ڈاکا مار دیا ہے۔

    ملک شہزاد اعوان نے ٹول ٹیکس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور ایف بی آر کے نئے قوانین کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے کیونکہ اس کی پالیسیاں عوام دشمن اور کاروبار دشمن ہیں۔ یہ ظالمانہ قوانین صرف ٹرانسپورٹرز کو ہی نہیں بلکہ ملک کی تمام انڈسٹری کو تباہ کر دیں گے۔

    صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی تنظیمیں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں سمیت ود ہولڈنگ ٹیکس، ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف حرکت میں آگئی ہیں۔ حکومت کے خلاف پورے پاکستان کی ٹرانسپورٹ تنظیموں کو ایک پیج پر لارہا ہوں اور ٹرانسپورٹ برادری سخت اقدامات بشمول ملک گیر ہڑتال کرنے کو تیار ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/petrol-price-hike-today-16-07-2025/

  • عید پر ملک بھر میں زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    عید پر ملک بھر میں زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    عیدالفطر سے قبل گھر جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنوں میں عید منانے کیلئے جانے والے مسافر حضرات سے زائد کرایہ وصول کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ زائد کرائے کی مد میں وصول 47لاکھ 27 ہزار روپے عوام کو واپس کروا دیے گئے۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ نے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں

    موٹروے پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اوورلوڈ گاڑیوں کو 2 کروڑ 33 لاکھ 97 ہزار 750 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

    ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ عید الفظر بڑی تعداد میں لوگ گھروں کو واپس جاتے ہیں، رش کے پیش نظر موٹروے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/petrol-price-high-transporters-have-increased-fares/

  • سعودی عرب: ڈرائیور حضرات کے لیے اہم خبر

    سعودی عرب: ڈرائیور حضرات کے لیے اہم خبر

    سعودی عرب نے پرمٹ کے بغیر مسافروں کو لے جانے والے افراد اور ٹرانسپورٹرز کے لیے نیا انتباہ جاری کردیا۔

    سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص یا ٹرانسپورٹر پرمٹ کے بغیر مسافروں کی نقل و حمل کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پر 5000 ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پورے مملکت میں ضوابط کو نافذ کرنا اور ٹرانسپورٹیشن سروسز کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔

    ضوابط کی تعمیل کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے غیرلائسنس یافتہ ٹرانسپورٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ مجاز کمپنیوں سے الحاق کریں۔

    ٹی جی اے نے وزارت داخلہ، پبلک پراسیکیوشن، جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سمیت مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے ’ڈونٹ رائیڈ وتھ نان لائسنسڈ‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔

    یہ اقدام لائسنس یافتہ کیریئرز کے استعمال کی اہمیت اور سعودی عرب کے ہوائی اڈوں تک محفوظ نقل و حمل کے آپشنز کو فروغ دینے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

  • کراچی: ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا

    کراچی: ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا

    کراچی: پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا۔

    مہنگی بجلی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا بم گرادیا گیا ہے۔

    پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹرانسپوٹرز نے کرایوں میں من مانی اضافہ کردیا ہے، ٹرانسپورٹرز نے بس،کوچز کے کرایوں میں 20 سے 30 روپے اضافہ کر دیا ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

    واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

    پیٹرول 14 روپے91 پیسے جبکہ ڈیزل 18روپے 44 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305.36 جبکہ ڈیزل کی قیمت  311.84 روپے ہوگئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات میں ایک ماہ سے بھی کم وقت میں یکے بعد دیگرے دوسری مرتبہ اضافے سے ہوشربا مہنگائی میں مزید اضافے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

    اس کے علاوہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    واضح رہے کہ نگران حکومت کو آئے ابھی ایک ماہ کا بھی عرصہ نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود لگاتار دوسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس عرصے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا ہے۔

    اس سے قبل 16 اگست کو بھی نگران حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بالترتیب 17 روپے 50 پیسے اور 20 روپے کا اضافہ کردیا تھا۔

  • پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بُری خبر

    پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بُری خبر

    لاہور: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کے لیے ایک اور بُری خبر آگئی، لاہور کے ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد لاہور کے ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک  اضافہ کردیا۔

     ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کردیا گیا، لاہور سے دوسرے شہروں کا کرایہ 200 سے 800 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرکے عوام پر بم گرایا تھا۔

    پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

    حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا  جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی۔

  • محکمہ ٹرانسپورٹ نے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں

    محکمہ ٹرانسپورٹ نے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں

    کراچی: وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن میمن کی ہدایت پر عیدالفطر پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے زائد کرایہ وصول کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ کی 16 کمپنیوں کو وارننگ جاری کر دی۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے دوران مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے میں ملوث پائی گئیں۔

    سیکرٹری پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 16 کمپنیوں کے روٹس کے اجازت نامے منسوخ کرنے کی وارننگ جاری کردی۔

  • ٹرانسپورٹرز  نے پٹرول  کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

    ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

    کراچی: ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

    ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہورہی اور یہاں اضافہ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 10 فیصدکرائے بڑھا رہے ، جس کا اثر عام آدمی پر پڑتا ہے اور ذمہ دار حکومت ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے رات کے اندھیرے میں خاموشی سے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت پانچ روپے بڑھا دی گئی تھی ، جس کے بعد نئی قیمت دوسو باہتر روپے لٹر ہوگئی۔

    ڈیزل کی قیمت میں تیرہ روپے اضافہ کیا گیا، جس سے ڈیزل دوسو ترانوے روپے لٹر ہوگئی جبکہ مٹی تیل بھی دو روپےچھپن پیسے مہنگا کرکےایک سونوے روپے انیتس پیسے فی لیٹر کردیا گیا

  • پیٹرول مہنگا ہونے کے ساتھ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا  

    پیٹرول مہنگا ہونے کے ساتھ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا  

    حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیے جانے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا۔

    پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی مرضی کے کرایے وصول کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ سستی پبلک ٹرانسپورٹ بھی مہنگی ہو گئی ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی بسوں اور کوچز کے کرایوں میں 20 سے 30 روپے کا اضافہ کردیا گیا  جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایہ بڑھا دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ انٹرا بس سروس کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑا اضافہ کر کے  عوام پر مہنگائی بم گرا دیا گیا۔

    حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے ہوگئی ہے۔

     

  • ٹرانسپورٹرز کو موٹروے استعمال کرنے سے روک دیا گیا

    ٹرانسپورٹرز کو موٹروے استعمال کرنے سے روک دیا گیا

    لاہور: صوبہ پنجاب میں موٹر وے انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کو موٹروے استعمال کرنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق موٹر وے انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کو موٹروے استعمال کرنے سے روک دیا جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے احتجاجا ًبسیں دوبارہ اڈوں پر کھڑی کر دیں۔

    ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ صرف جی ٹی روڈ استعمال کرنےکی اجازت دی جا رہی ہے،حکومت کی ٹرانسپورٹ بحالی پر کوئی واضح صورتحال نظر نہیں آرہی،ٹرانسپورٹ بحالی کے معاملے پر حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔

    اس سے قبل گزشتہ روز وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 21 مئی سے گاڑیاں چلانےکا اعلان کیا تھا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ موٹروے پر چلنے والی ٹرانسپورٹ وفاقی حکومت کے ایس او پیز پر عمل کرے گی اور جی ٹی روڈ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔

    وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے تحت مسافروں کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا، روٹ مکمل ہونے کے بعد بس کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا اور بس اڈوں پر سینیٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • کراچی:ٹرانسپورٹرز کا پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا مطالبہ

    کراچی:ٹرانسپورٹرز کا پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا مطالبہ

    کراچی: کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹرانسپورٹرز اتحاد نے صوبائی حکومت سے شہر میں ٹرانسپورٹ کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری مراکز کھول دیےگئے،ٹرانسپورٹ بند ہے۔

    کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ایس او پیز تیار کرنے کا وعدہ کیا تھا،پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی،ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعہ، ہفتہ، اور اتوار کو تمام مارکٹیں بند رہیں گی، اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی عوام سے گھروں تک محدود رہنے کی اپیل کر دی۔

    لاک ڈاؤن میں نرمی ختم، 3 دن سخت لاک ڈاؤن ہوگا

    یاد رہے کہ 4 روز قبل محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا تھا کہ صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک کاروبار کھول سکتے ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ صوبے بھر میں پیر سے جمعرات تک کاروبار کی اجازت ہوگی، عوام کی نقل وحرکت پر شام 5 بجے سے صبح 6 بجے تک پابندی ہوگی۔