Tag: ٹرانسپورٹ کرائے

  • ٹرانسپورٹ کرائے اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی

    ٹرانسپورٹ کرائے اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی

    فیصل آباد : نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آٹا، گھی، چکن، دالوں اور چینی کے نرخ سمیت ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

    فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ڈیزل بس کا کرایہ 10فیصد اور پٹرول بس کا کرایہ15فیصد کم ہوچکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کارگو کے کرائے کم کرنے کیلئے مذاکرات کامیاب رہے اسے بھی 10فیصد کم کرینگے، 600کرایہ دینے والے مسافر کو کم ازکم 100روپےکی بچت ہوگی،پٹرول مزید سستا ہوا تو قیمتیں مزید کم کرائیں گے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دالوں کی قیمتوں میں20سے30روپے کمی کی جائے گی، گھی کی قیمت میں 15روپے فی کلو،مرغی کے نرخ12سے15فیصد نیچے آئیں گے۔

    اس کے علاوہ چکن کی قیمتوں میں110روپے فی کلو کمی آئے گی جبکہ چینی کی قیمت180سےکم ہوکر145روپے فی کلو ہوچکی ہے جو مزید کم ہوگی،

    نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت 15روپے فی تھیلاکم ہوگی، حکومت پنجاب جلد گندم ریلیز کرنا شروع کرے گی جس کے بعد نرخ مزید کم ہوگا، گندم کے نرخ3500سے4000فی من کرنے سے آٹے کے نرخ میں کمی ناگزیر ہے۔

    محسن نقوی نے بتایا کہ اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے پوری ٹیم کل سے محنت کررہی ہے، چیف سیکرٹری روزانہ ساڑھے9بجے قیمتوں میں کمی پر اجلاس منعقد کریں گے، ہمیں عوام کا فائدہ دیکھناہے جہاں جہاں ریلیف دے سکتےہیں ضرور دیں گے۔

    نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیمتیں کم کرنے کیلئے48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی،8گھنٹے میں قیمتیں کم ہوگئیں، ملازمین کی تنخواہیں35فیصد بڑھائی ہیں،پولیس ملازمین کی14ہزار، دیگر کی26ہزار کی پروموشن کرچکے ہیں۔

  • وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا طلبہ کے لیے کرائے 50 فی صد کم کرنے کا اعلان

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا طلبہ کے لیے کرائے 50 فی صد کم کرنے کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ نے سندھ بھر کے لیے بڑی خوش خبری دے دی، اویس شاہ نے طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ کرایوں میں پچاس فی صد کمی کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے طلبہ کے لیے کرائے 50 فی صد کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ اعلان کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ بھر کے لیے ہے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ نے ہدایت کی ہے کہ ٹرانسپورٹرز طلبہ سے آدھا کرایہ وصول کریں گے، خلاف ورزی پر روٹ پرمٹ منسوخ کر دیے جائیں گے۔

    اس سلسلے میں ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ آف سندھ کی جانب سے ایک پبلک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سینئر شہریوں اور طلبہ سے آدھا کرایہ وصول کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے عوام سے اضافی کرایہ لینے سے روک دیا

    نوٹیفکیشن کے مطابق احکامات پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے اڈے سیل کیے جائیں گے اور ان پر بھاری جرمانے بھی عاید کیے جائیں گے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ ریجنل سیکریٹریز کرایوں کے سلسلے میں نگرانی کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر ٹرانسپورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز کو عوام سے زیادہ کرائے لینے سے روک دیا تھا۔

    دوسری طرف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، ہماری 90 فی صد گاڑیاں سی این جی اور 10 فی صد ڈیزل پر ہیں۔