Tag: ٹرانسپورٹ

  • کراچی میں چنگچی رکشے چلانے کی اجازت

    کراچی میں چنگچی رکشے چلانے کی اجازت

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں چنگچی رکشے قانونی طور پر چلانے کی اجازت دے دی گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی سندھ حکومت نے آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت چنگچی رکشوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

    چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ چنگچی رکشے لائسنس اور فٹنس کے بعد سڑک پر چل سکیں گے، سپریم کورٹ کے احکامات پر رکشوں کی رجسٹریشن شروع کردی ہے۔

    چیف سیکریٹری نے کہا کہ چنگچی رکشوں کا راستہ ماس ٹرانزٹ اور اہم شاہراہوں کو متاثر نہیں کرے گا۔

    سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ شہر میں 6 راستوں پر چنگچی رکشوں کی اجازت دی گئی ہے۔

    رکشوں کا روٹ یو پی سے خواجہ اجمیر نگری، ناگن چورنگی سے اقرا یونیورسٹی نارتھ کیمپس، بکرا منڈی سے لی مارکیٹ، بکرا منڈی سے منگھو پیر روڈ، 2 منٹ چورنگی سے نارتھ کراچی 6 نمبر، اور ناگن سے گودھرا موڑ رکھا گیا ہے۔

    اجلاس میں چنگچی رکشوں پر فیئر میٹر کی تنصیب لازمی قرار دی گئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر ٹر انسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا تھا کہ حکومت سندھ نے آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آن لائن ٹیکسی نے سندھ حکومت سے اجازت نہیں لی۔

    اویس شاہ کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹیکسی سروس والے حکومت سندھ کی کوئی بات نہیں مان رہے، آن لائن موٹر سائیکل سروس بند کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

  • خیبر پختونخواہ میں خواتین کے لیے علیحدہ بس سروس

    خیبر پختونخواہ میں خواتین کے لیے علیحدہ بس سروس

    اسلام آباد: اقوام متحدہ اور جاپانی سفارت خانے نے خیبر پختونخواہ میں خواتین کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ کے منصوبے پر باہمی اشتراک سے کام شروع کرنے کے لیے متعلقہ دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔

    دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اکنامک افیئرز ڈویژن، کمیشن برائے منصوبہ بندی پاکستان، خیبر پختونخوا کے شعبہ ٹرانسپورٹ اور پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کے مختلف نمائندگان نے شرکت کی۔

    مزید پڑھیں: خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی ختم کی جائے، سعودی شہزادے کا مطالبہ

    صوبے بھر میں چلائی جانے والی یہ بسیں صرف خواتین کے لیے مختص ہوں گی۔

    یہ منصوبہ اقوام متحدہ کے پروجیکٹ سروسز ادارے یو این او پی ایس، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین یو این وومین اور خیبر پختونخواہ کے شعبہ ٹرانسپورٹ کے اشتراک سے شروع کیا جارہا ہے جبکہ اس کے لیے مالی معاونت جاپانی حکومت کی جانب سےفراہم کی جائے گی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کے کو آرڈینیٹر نیل بنہی نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ سروس برائے خواتین کا مقصد خواتین کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ’اس اقدام سے انہیں گھر سے باہر ہراسمنٹ اور چھیڑ چھاڑ کے واقعات سے بچایا جاسکے گا‘۔

    یو این او پی ایس کے پاکستان میں تعینات نمائندہ محمد حیدر رضا کا کہنا تھا کہ مخلوط سفری سہولیات میں کام کرنے والی خواتین اور طالبات کو مرد مسافروں، بس ڈرائیوروں اور کنڈکٹرز کی جانب سے ںامناسب رویے کا سامنا ہوتا ہے جبکہ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعات کی شرح بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں زیادہ ہے۔

    مزید پڑھیں: عوامی مقامات پر خواتین کی ہراسمنٹ سے بچاؤ کے لیے اہم اقدام

    انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے شروع کیے جانے والے اس منصوبے میں شرکت یو این او پی ایس کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    خیبر پختونخواہ کے شعبہ ٹرانسپورٹ کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ خیبر پختونخواہ میں شروع کیے جانے والے ماس ٹرانزٹ سسٹم کا حصہ ہے۔ ’ہمیں خوشی ہے کہ ہم خواتین کو علیحدہ اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے قابل ہوسکیں گے‘۔

    منصوبے کے تحت خیبر پختونخواہ کے 3 ضلعوں پشاور، مردان اور ایبٹ آباد میں بس سروس شروع کی جائے گی۔

  • لندن سب وے ٹرانسپورٹ میں مسافروں کے لئے رمضان کا پیغام

    لندن سب وے ٹرانسپورٹ میں مسافروں کے لئے رمضان کا پیغام

    لندن دنیا کے ان شہروں میں سے ایک جہاں کئی ملکوں سے آئے ہوئے افراد کی آبادی پائی جاتی ہیں۔

    اس شہر میں مسلمانوں کی ایک بڑی آبادی ہے جہاں پاکستان ، بنگلادیس ، بھارت اور مختلف مملک سے ہوئے مسلمان مقیم ہیں ۔

    یہاں چلنے والے سب وے ٹرانسپورٹ سسٹم میں پبلک میں مسافروں کے لئے لکھے جانے والے روزنامہ پیغام میں رمضان المبارک کے حوالے حدیث لکھ کر عوام کو پیغام دیا گیا ۔

    پیش کئے جانے والے حدیث مبارک کے معنی ہیں کہ "اگر کوئی تمھارے ساتھ برا کرے تو تم اس کے ساتھ بھلائی کرو اور اسے معاف کردو”۔

    اس ٹرانسپورٹ سروس میں سفر کرنے والے ایک مسافر صادق خان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی کہ رمضان المبارک میں امن کا پغام دیا گیا ہے۔

  • لاہور: کرایوں میں 7فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

    لاہور: کرایوں میں 7فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

    لاہور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومتِ پنجاب نے کرایوں میں سات فیصد کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ بیس کلوگرام آٹے کا تھیلا بھی پچیس روپے سستا کر دیا گیا ہے۔

    وزیرِ خوراک پنجاب اور چیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یاسین کی زیرِصدارت ایک اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ پیٹرول کی نئی قیمت کے مطابق ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق انٹر سٹی پیٹرول گاڑیوں کے کرایوں میں 7 فیصد جبکہ ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 8 فیصد کمی کی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ انٹراسٹی کے کرایوں میں 7 پیسے فی کلو میٹر کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے گڈز کے کرایوں میں 8 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ کے نئے کرایوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں کمشنرز اور ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔

    صوبائی وزیرِ نے اجلاس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے، اس سلسلے میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت بھی 25 روپے کم کر دی گئی ہے، لہذا ضلعی انتظامیہ روٹی کی نئی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کرے اور اس قیمت پر بھر پور طریقے سے عملدرآمد کرایا جائے۔