Tag: ٹرانس جینڈرز

  • ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت پر پابندی لگادی

    ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت پر پابندی لگادی

    نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، انہوں نے بائیڈن دور کے قانون کو منسوخ کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جن حکمناموں پر دستخط کیے ہیں ان میں اس حکمنامے کی منسوخی بھی شامل ہے جو 2021ء میں بائیڈن نے جاری کیا تھا۔

    بائیڈن کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامے میں قابلیت کے اہل تمام امریکیوں کو وردی میں ملک کی خدمت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں بھی ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت اختیار کرنے پر پابندی لگائی تھی۔

    صدر بننے سے قبل اُن کا کہنا تھا کہ صدارت کے پہلے دن ٹرانس جینڈر پاگل پن کو روکنے کیلئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرونگا، میری صدارت کے دوران امریکا کی سرکاری پالیسی صرف دو جنس پر ہوگی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈرز کو فوج اور اسکولوں سے باہر نکال دونگا، میرے دور میں مردوں کو خواتین کے کھیلوں سے دور رکھا جائے گا۔

    امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن برطرف، وجہ سامنے آگئی

    امریکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت 9 ہزار سے 14 ہزار ٹرانس جینڈرز امریکی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

  • ٹرانس جینڈرز پر پابندی کا بل منظور

    ٹرانس جینڈرز پر پابندی کا بل منظور

    امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرانس جینڈرز ایتھلیٹس کو خواتین اسپورٹس میں شرکت سے روکنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرانس جینڈرز ایتھلیٹس سے متعلق بل پر ووٹنگ ہوئی تو بل کے حق میں 218 ووٹ پڑے، جس میں 2 ڈیموکریٹک ارکین بھی شامل تھے۔

    خبر ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بل پر سینیٹ میں ووٹنگ ہونا باقی ہے، قانون بننے کا امکان کم ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بل پاس ہونے کے بعد اب ٹرانس جینڈر ایتھیلیٹ فیڈرل فنڈنگ حاصل کرنے والے اسکولوں یا یونیورسٹیوں کی خواتین ٹیموں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد فوج میں شامل تمام ٹرانس کو برطرف کئے جانے کا امکان ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اس حوالے سے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔

    ٹرانسجینڈر کا ہمسایہ اس کے ساتھ کیا سلوک کرتا رہا؟

    رپورٹس کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب امریکی مسلح افواج میں بھرتیوں کا تناسب کم ہوچکا ہے، ٹرانس جینڈر کو فوج سے نکالنے کا اقدام ہزاروں حاضر سروس ملازمین کی برطرفی کا سبب بن سکتا ہے۔

  • ٹرمپ کا امریکی فوج میں موجود ٹرانس جینڈرز سے متعلق بڑا اعلان متوقع

    ٹرمپ کا امریکی فوج میں موجود ٹرانس جینڈرز سے متعلق بڑا اعلان متوقع

    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد فوج میں شامل تمام ٹرانس جینڈرز کو برطرف کئے جانے کا امکان ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جنوری 2025 میں صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اس حوالے سے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔

    رپورٹس کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب امریکی مسلح افواج میں بھرتیوں کا تناسب کم ہوچکا ہے، ٹرانس جینڈرز کو فوج سے نکالنے کا اقدام ہزاروں حاضر سروس ملازمین کی برطرفی کا سبب بن سکتا ہے۔

    ٹرمپ نے 2017 میں اپنی پہلی مدت کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ ٹرانس جینڈرز کو اب امریکی فوج میں خدمات انجام دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ امریکی فوج میں ٹرانس جینڈرز پر پابندی کا اطلاق 2019 میں ہوامگر جو لوگ پہلے ہی فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے انہیں خدمات جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    کوسٹا ریکا میں طیارہ گر کر تباہ، متعدد ہلاک

    ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ فوج میں خدمات انجام دینے والے تمام ٹرانس جینڈرز کو ملک بدر کرنے اور بائیڈن کے حکم کو منسوخ کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں، جبکہ امریکی افواج میں تقریباً 15,000 افراد کا تعلق تیسری جنس سے ہے۔