Tag: ٹرمپ انتظامیہ

  • ٹرمپ انتظامیہ کانگریس کی اجازت کے بغیر سعودیہ کو اسلحہ کی فروخت کے لیے کوشاں

    ٹرمپ انتظامیہ کانگریس کی اجازت کے بغیر سعودیہ کو اسلحہ کی فروخت کے لیے کوشاں

    واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں اپنے اہم اتحادی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو 7 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس نے کانگریس کو بتا دیا ہے کہ وہ ہنگامی حالات کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کانگریس کی منظوری کے بغیر سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت یقینی بنائے گی۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو 7 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرے گی۔

    وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر سینیر حکام سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے بل کو غیر موثر کرنے اور روکی گئی دفاعی مصنوعات سعودی عرب کو مہیا کرنے کے لیے ہنگامی پلان پرعمل درآمد کرنا چاہتے ہیں۔

    امریکی سینیٹر باب مینینڈیز کا کہنا تھا کہ کانگریس کو بتایا گیا کہ امریکی انتظامیہ سعودی عرب کو ہنگامی بنیادوں پر اسلحہ کی فروخت کا ارادہ رکھتی ہے۔ کانگریس میں اعتراضات کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ملکوں کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھے گی۔

    خیال رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کو اسلحہ کی فروخت کی مانیٹرنگ پر اعتراض کا اختیار حاصل ہے۔ کانگریس کے قانون کے تحت امریکی انتظامیہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی ملک کو اسلحہ کی فروخت سے قبل کانگریس کو مطلع کرے۔

    تاہم ہنگامی حالت میں صدر کو یہ اختیار ہے کہ وہ کانگریس کو بتائے بغیر امریکا کے قومی سلامتی کے مفاد کے پیش نظر کسی بھی ملک کو اسلحہ فروخت کرے۔

  • ٹرمپ انتظامیہ کی الیکشن مہم، اسرائیل مخالف ممالک سے تعلقات پر نظرثانی کی تجویز

    ٹرمپ انتظامیہ کی الیکشن مہم، اسرائیل مخالف ممالک سے تعلقات پر نظرثانی کی تجویز

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی ایلچی ایلن کار نے اسرائیل مخالفین کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا یہود مخالف ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات پر غور کرے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے تعلقات اس وقت جاری ہیں جب غاصب صیہونی ریاست اسرائیل معرض وجود میں آیا تھا اور اس کے وجود کو اقوام متحدہ میں سب سے پہلے امریکا نے تسلیم کیا تھا اور آج تک اسرائیل کے خلاف پیش کی جانے والے تمام قرار دادوں کو امریکا ہی ویٹو کرتا آرہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہود مخالف نظریات و جذبات کی انسداد اور ان کی نگرانی کےلیے امریکی عہدیدار ایلن کار کا دورہ اسرائیل کے موقع پر کہنا تھا کہ ایسے ممالک کے ساتھ تعلقات باعث تشویش ہیں لہذا امریکا کو ان ممالک کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایلن کار نے کسی خاص ملک کا نام نہیں لیا اور نہ یہ وضاحت کی کہ امریکا کی موجودہ حکومت یہود مخالف ممالک کے خلاف کیا اقدامات اٹھائے گی۔

    ایلن کار کا کہنا تھا کہ ’میں ہر سطح پر اس مسئلے کو اٹھاؤں گا اور خصوصی اجلاسوں اور ملاقاتوں میں بھی اس معاملے پر بات کروں گا‘۔

    امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے دیگر ساتھی و جماعت اسرائیل کی حمایت حاصل کرکے امریکا میں مقیم یہودیوں کے ووٹ حاصل کرسکیں گے۔

    ناقدین کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ قوم پرستی پر مبنی مہم چلا رہے ہیں جس کے باعث امریکا کے امن کو خراب کرنے والے گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم امریکی انتظامیہ نے ناقدین کے بیان کی تردید کی ہے۔

  • ٹرمپ انتظامیہ سعودیہ میں ایٹمی پلانٹ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، رپورٹ

    ٹرمپ انتظامیہ سعودیہ میں ایٹمی پلانٹ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، رپورٹ

    واشنگٹن : امریکی کانگریس نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا سعودی عرب میں جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا شمار امریکا کے خاص اتحادیوں میں ہوتا ہے جو مشرق وسطیٰ میں امریکی ہتھیاروں کا بڑا خریدار بھی ہے اور دونوں اتحادی ممالک کا مشرق وسطیٰ میں مشترکا دشمن ایران ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا سعودی عرب میں حساس جوہری توانائی منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایٹمی ری ایکٹر کی سعودی عرب منتقلی کا معاملہ ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر نگرانی چل رہا ہے.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹ کے ایک پینل نے جوہری توانائی سعودی عرب منتقل کرنے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے سعودی عرب میں ایٹمی ری ایکٹر تعمیر کیا تو خطے عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا اور مشرق وسطیٰ میں ایٹمی ہتھیاروں کی طلب میں اضافہ ہوجائے گا۔

    امریکی ایوان نمایندگان کا کہنا ہے کہ ’مذکورہ معاملے کی تحقیقات بہت ضروری ہے کیونکہ ظاہری طور پر امریکا ایٹمی ٹیکنالوجی سعودیہ لے جارہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہفتے قبل وائٹ ہاؤس میں ایٹمی سائنس دانوں سے ملاقات کی تھی جس میں سعودی عرب میں جوہری توانائی منتقل کرنے کے حوالے گفتگو کی گئی تھی۔

    دوسری جانب سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اپنی بقاء کی خاطر ایٹمی ہتھیاروں کی بے حد ضرورت ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سعودیہ کو جوہری توانائی فراہم کی تو خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کی جنگ شروع ہوجائے گی۔

  • امریکا کا پاکستان کے سیکیورٹی فنڈز کی بحالی پرغور

    امریکا کا پاکستان کے سیکیورٹی فنڈز کی بحالی پرغور

    واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں روکی گئی امداد کی بحالی پرغور شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کی خواہاں ہے اور اس سلسلسے میں انہوں نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں روکی گئی امداد کی بحالی پرغور شروع کردیا ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق عمران خان کے اقتدارسنبھالنے سے تعلقات میں بہتری کا نیا دورکھلا ہے، پاک امریکا تعلقات میں عمران خان کلیدی اہمیت کے حامل ہوسکتے ہیں۔

    امریکا کا پاکستان کی 30 کروڑڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ رواں ماہ 2 ستمبرکو پینٹاگون نے پاکستان کے 30 کروڑ ڈالر کی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 5 ستمبر کو امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کونی فالکنر کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈز کے 50 کروڑ ڈالررواں سال کے آغاز میں بھی روک لیے تھے۔

    ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر

    واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔

  • وائٹ ہاؤس بریفنگ‘ کئی صحافیوں کوباہرنکال دیاگیا

    وائٹ ہاؤس بریفنگ‘ کئی صحافیوں کوباہرنکال دیاگیا

    واشنگٹن : وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں سے کئی میڈیاچینلزکے صحافیوں کو باہرنکال دیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے سی این این،نیویارک ٹائمز سمیت کئی میڈیا چینلز اور اداروں کے صحافیوں کو باہر نکال دیاگیا۔

    وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ انتظامیہ نے صرف من پسند صحافیوں کو وائٹ ہاؤس کے بڑے بریفنگ روم کے بجائے چھوٹے دفتر میں بریفنگ دی۔ٹرمپ انتظامیہ کے اس رویے کےخلاف صحافی برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں:میڈیا سچ کو سامنے نہیں لانا چاہتا‘ڈونلڈ ٹرمپ

    خیال رہےکہ کچھ روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیاپر تنقید کرتے ہوئے کہاتھاکہ میڈیا سچ کو سامنے نہیں لاناچاہتااس کا اپنا ہی ایجنڈا ہے۔

    مزید پڑھیں:جعلی نیوزمیڈیامیرانہیں امریکی عوام کا دشمن ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمیڈیا کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئےمتعدد چینلز کوامریکی عوام کا دشمن قراردے دیاتھا۔

    مزید پڑھیں:ایف بی آئی قومی سلامتی کےراز افشا کرنے والوں کو روکنے میں ناکام‘ڈونلڈ ٹرمپ

    واضح رہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ وفاقی خفیہ ادارہ ایف بی آئی قومی سلامتی کےمعاملات سے متعلق رازافشاں کرنے والوں کوروکنےمیں بُری طرح ناکام ہواہے۔