Tag: ٹرمپ کا بیان

  • ٹرمپ کا بیان، امریکی اور ایشیئن اسٹاک مارکیٹوں کو لے ڈوبا

    ٹرمپ کا بیان، امریکی اور ایشیئن اسٹاک مارکیٹوں کو لے ڈوبا

    نیویارک : امریکی صدر ٹرمپ کا بیان امریکی اور ایشیئن اسٹاک مارکیٹوں کو لے ڈوبا، ایس اینڈ پی اور نسدق کا انڈیکس میں سال کا بدترین دن رہا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکی اور ایشین اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھی گئی۔

    ڈاؤ جونز اور ایس اینڈ پی میں دو، دو فیصد سے زائد جبکہ نسدق انڈیکس میں چار فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ایشین مارکیٹ میں جاپانی انڈیکس نکئی اور تائیوان انڈیکس تائی ایکس تین تین فیصد گر گیا، جس سے ایس اینڈ پی اور نسدق کا انڈیکس میں سال کا بدترین دن رہا۔

    نسدق کمپوزٹ انڈیکس میں ستمبر 2022 کے بعد سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے ٹیرف کے اثرات کے بارے میں تشویش کے باعث بڑے پیمانے پر حصص فروخت کیے گئے، اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا امریکی معیشت منتقلی کا دور دیکھے گی۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ٹرانزیشن کا دور ہے کیونکہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں یہ بہت بڑا کام ہے۔

  • ٹرمپ کا بیان، مختلف ممالک میں تعینات سفیروں کی اسلام آباد طلبی

    ٹرمپ کا بیان، مختلف ممالک میں تعینات سفیروں کی اسلام آباد طلبی

    اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیاء اور پاکستان سے متعلق پالیسی پر غور کے لیے پاکستان نے مختلف ممالک میں موجود اپنے سفیروں کو اسلام آباد طلب کرلیا، اس حوالے سے اہم اجلاس پانچ، چھ اورسات ستمبر کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر غور کرنے کے لیے پاکستان نے مختلف ملکوں میں تعینات اپنے سفیروں کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

    وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق سفیروں کااجلاس پانچ، چھ اورسات ستمبر کو طلب کیا گیا ہے، مختلف ممالک میں تعینات سفیروں کو طلب کرکے ٹرمپ کے بیان پر ان سے رائے طلب کرنے کا فیصلہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان کےحوالے سےپالیسی اور علاقائی صورت حال پربات چیت ہوگی، اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اورامریکہ کے ساتھ تعلقات کا ازسر نو جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے شاہد میتلا کے مطابق سفیروں کے اجلاس میں طے کیا جائے گا کہ مستقبل میں پاکستان کے امریکہ سے تعلقات کیسے ہونئے چاہیئں؟

    اس کے علاوہ افغانستان میں قیام امن اور طالبان قیادت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔ شاہد میتلا کے مطابق اجلاس کی اہم بات یہ ہے کہ اس سے قبل سفیروں کے جتنے بھی اجلاس ہوئے وہ ایک دن کے ہوا کرتے تھے لیکن اس بار یہ اجلاس تین دن تک جاری رہے گا۔