Tag: ٹرمپ کا دورہ بھارت

  • ٹرمپ نے وعدے کے مطابق کشمیر پر بھارتی وزیر اعظم سے بات کی: شاہ محمود قریشی

    ٹرمپ نے وعدے کے مطابق کشمیر پر بھارتی وزیر اعظم سے بات کی: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وعدے کے مطابق کشمیر پر بھارتی وزیر اعظم سے بات کی، ان کی جانب سے ثالثی کی پیش کش بھارتی بیانیے کی نفی ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پڑوسی ملک بھارت میں موجودہ صورت حال اور امریکی صدر کے دورے سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ٹرمپ پریس کانفرنس کو اپنے مقاصد کے لیےاستعمال کیا، جب کہ صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عرصے سے کہہ رہا ہے بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں، گزشتہ 2 روز سے دہلی میں 10 سے زائد اموات ہو چکی ہیں، دہلی میں عمارتوں، پیٹرول پمپس، کاروباری مراکز کو جلایا جا رہا ہے، دنیا کو اس صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

    نئی دہلی میں ہندوانتہاپسندوں کے حملے، 20 مسلمان شہید، اموات میں اضافے کاخدشہ

    شاہ محمود نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں واشگاف الفاظ میں کہا پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے دہشت گردی کو شکست دی۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان میرے دوست ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر کے دورے کے دوران دہلی میں مسلمانوں پر آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں نے حملے شروع کر دیے تھے جو تاحال جاری ہیں، دو روز میں حملوں میں اب تک 20 مسلمان شہید ہو چکے ہیں اور 190 سے زائد زخمی ہیں، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں صورت حال بدستور کشیدہ ہے۔

  • امریکی صدر آج 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے

    امریکی صدر آج 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج 2 روزہ دورے پر پڑوسی ملک بھارت پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دو روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے، ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیں گے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ وزیر اعظم نریندر مودی کو شہریت کے نئے متنازع قانون اور شہریوں کی قومی رجسٹریشن کے معاملے پر امریکی تشویش سے بھی آگاہ کریں گے۔

    امریکی صدر کا طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان

    دوسری طرف افغانستان میں امن کی جانب بڑی پیش رفت کا امکان سامنے آ گیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کر دیا ہے، ٹرمپ نے کہا ہمارے فوجیوں کی گھر واپسی کا وقت آ چکا ہے، طالبان بھی معاہدے کے لیے سنجیدہ ہیں، وہ لڑائی سے تھک چکے ہیں، ان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دوں گا۔

    وہائٹ ہاؤس میں اتوار کو بھارت روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا، کہ میں طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دوں گا، میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ امن کے لیے تشدد میں کمی کا ہفتہ کیسا گزرتا ہے، میں سمجھتا ہوں طالبان بھی امن چاہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکا اور طالبان میں معاہدے پر دستخط کے لیے پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے، امن معاہدہ 29 فروری کو دوحہ میں ہوگا جس کے بعد امریکی افواج کی افغانستان سے واپسی کی راہ ہموار ہو جائے گی۔