Tag: ٹرمپ کی تقریر

  • ٹرمپ نے حملے کے بعد ریپبلکن کنونشن کے لیے لکھی تقریر مکمل تبدیل کر دی

    ٹرمپ نے حملے کے بعد ریپبلکن کنونشن کے لیے لکھی تقریر مکمل تبدیل کر دی

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قاتلانہ حملے کے بعد ریپبلکن کنونشن کے لیے لکھی اپنی تقریر مکمل تبدیل کر دی ہے۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ نے قاتلانہ حملے کے بعد ہفتے کو اپنے پہلے انٹرویو میں بتایا کہ انھوں نے وہ تقریر پوری طرح دوبارہ لکھی ہے جو وہ جمعرات کو ملواکی میں ریپبلکن نیشنل کنونشن میں کرنے والے تھے۔

    انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ انھیں مختلف سیاسی خیالات والے لوگوں نے فون کیے ہیں، اس لیے اب میں قومی اتحاد کے لیے ایک نئی کوشش کروں گا، یہ پورے ملک کو، یہاں تک کہ پوری دنیا کو ایک ساتھ لانے کا موقع ہے۔

    ٹرمپ نے کہا اس لیے اب ریپبلکن کنونشن میں میرا خطاب یکسر مختلف ہونے والا ہے، اپنے خطاب میں جو بائیڈن پر تنقید کی بجائے اتحاد کے پیغام پر توجہ مرکوز رکھوں گا، یہ اس تقریر سے بہت مختلف ہوگی جو کہ دو دن پہلے ہوتی تھی۔

    جو بائیڈن نے امریکیوں سے سیاسی ماحول ’کول ڈاؤن‘ کرنے کی اپیل کر دی

    واضح رہے کہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد بھی سابق امریکی صدر کے حوصلے بلند ہیں، ری پبلکن کنونشن میں شرکت کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ ملواکی پہنچ گئے ہیں، انھوں نے کہا تھا کہ کسی قاتل کے ڈر سے شیڈول متاثرنہیں ہوگا۔ سیکرٹ سروس کا بھی کہنا ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے، سیکورٹی پلان کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواجمع کرادی

    ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر: تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواجمع کرادی

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے بعد پیدا ہونے والی صورت پر بحث کے لیے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بحث کے لیے تحریک التوا جمع کرادی

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تحریک التوا عارف علوی، اسد عمر، شفقت محمود، شاہ محمود قریشی سمیت شیری مزاری نے جمع کروائی۔

    پی ٹی آئی کی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہونے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بے پناہ قربانیاں ہیں۔


    پاکستان کےلیےوہ وقت آگیا کہ امریکہ کوکہےاب کبھی نہیں‘ عمران خان


    یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی پر ردعمل دیتے ہوئےاپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایک بار امریکہ نے اپنی ناکام افغان پالیسی کا ملبہ پاکستان ڈالا۔


    امریکا کا ہماری قربانیوں کو نظر انداز کرنا مایوس کن ہے، دفتر خارجہ


    واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکہ کی نئی افغان پالیسی پردفتر خارجہ کے ترجمان کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ کا پاکستانی قوم کی قربانیوں کو نظراندازکرنا مایوس کن ہے، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔