Tag: ٹرمپ

  • ٹرمپ کی جانب سے ذاتیات پر حملے، کملا ہیرس نے کیا کہا؟

    ٹرمپ کی جانب سے ذاتیات پر حملے، کملا ہیرس نے کیا کہا؟

    امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ریپلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا جواب دے دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کا مقابلہ بزدل امیدوار سے ہے جس کی سیاست کا محور مخالفین کو نیچا دکھانا ہے۔

    کملا ہیرس نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے غلط روایت چل پڑی ہے کہ کسی لیڈر کی طاقت اور اہلیت کا اندازا اس بات سے لگایا جائے گا کہ اس نے کسے گرایا ہے جبکہ ہمیں پتا ہے کہ پرکھنے کا اصل معیار یہ نہیں ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ایک اچھے رہنما کو پرکھنے کا معیار یہ نہیں کہ اس نے کس کو گرایا یا نیچا دکھایا بلکہ اصل معیار یہ کہ آپ کے رہنما یا لیڈر نے کسے اٹھایا۔

    ٹرمپ نے کملا ہیرس کو بنیاد پرست قرار دے دیا

    کملا ہیرس نے براہ راست ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص جو دوسروں کو نیچا دکھانے یا گرانے کی کوشش میں مصروف رہتا ہے وہ بزدل ہوتا ہے کیونکہ اس کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا۔

  • ٹرمپ اور کاملا ہیرس کا 10ستمبر کو مباحثے پر اتفاق

    ٹرمپ اور کاملا ہیرس کا 10ستمبر کو مباحثے پر اتفاق

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیریس کا 10 ستمبر کو اے بی سی نیوز پر مباحثے پر اتفاق ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیریس سے مزید دو مباحثوں کے لیے بھی تیار ہیں۔

    ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے پہلے اے بی سی نیوز پر مباحثے سے انکار کردیا تھا۔

    سروے کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیریس کی مقبولیت کا گراف مسلسل بڑھ رہا ہے، کاملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر 8 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب ٹرمپ نے معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان کردیا ہے۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اعلان کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک 12 اگست کو ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کریں گے۔

    سوشل میڈیا پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رات ایلون مسک کے ساتھ ایک اہم انٹرویو کرنے جارہا ہوں۔

    نئی حج پالیسی کا اعلان، پرائیویٹ کوٹہ بڑھا دیا گیا

    ایلون مسک متعدد مرتبہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کرچکے ہیں، حال ہی میں قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک نے ایک مرتبہ پھر سابق صدر کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا۔

  • ٹرمپ کا ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان

    ٹرمپ کا ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان

    سابق امریکی صدر ٹرمپ نے معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان کردیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اعلان کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک 12 اگست کو ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کریں گے۔

    سوشل میڈیا پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رات ایلون مسک کے ساتھ ایک اہم انٹرویو کرنے جارہا ہوں۔

    ایلون مسک متعدد مرتبہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کرچکے ہیں، حال ہی میں قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک نے ایک مرتبہ پھر سابق صدر کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا۔

    دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو صدارتی انتخابات سے قبل ایک اور دھچکا لگا، ٹرمپ عدالت کی جانب سے ریلیف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔

    سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہش منی کیس میں سزا روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ ٹرمپ نے غیرقانونی رقوم کی فراہمی، گیگ آرڈر کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت کے 20 رہنماؤں کی لاشیں برآمد

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ صدارتی الیکشن تک نیویارک کورٹ کی سزا کوروکنا چاہتے ہیں، جبکہ کاملاہیرس کو نئے سروے میں ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

  • ٹرمپ کی انتخابی مہم کو دھچکا، عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

    ٹرمپ کی انتخابی مہم کو دھچکا، عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو صدارتی انتخابات سے قبل ایک اور دھچکا، ٹرمپ عدالت کی جانب سے ریلیف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہش منی کیس میں سزا روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ سابق صدر نے غیرقانونی رقوم کی فراہمی، گیگ آرڈر کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ صدارتی الیکشن تک نیویارک کورٹ کی سزا کوروکنا چاہتے ہیں، جبکہ کاملاہیرس کو نئے سروے میں ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ 4 ستمبر کو کملاہیرس کے ساتھ فاکس نیوز پر مباحثے کے لیے تیار ہیں، لیکن ادھر کملا ہیرس کا اصرار ہے کہ پہلے سے طے 10 ستمبر کو اے بی سی نیوز پر مباحثہ انجام تک پہنچایا جائے۔

    خیال رہے کہ سابق امریکی صدر نے کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے میں فل ارینا آڈیئنس کی شرط بھی رکھی ہے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہیرس کے ساتھ مباحثے کے قواعد جو بائیڈن کے ساتھ مباحثے والے ہی رہیں گے، اور فاکس نیوز کا صدارتی مباحثہ پنسلوینیا میں ہوگا۔

    بنگلہ دیشی صدر نے فوج کو سخت کارروائی کا حکم جاری کردیا

    واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہو کر گزشتہ دنوں ان کی نسلی شناخت پر بھی سوال اٹھا دیا تھا، جس پر انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

  • ٹرمپ نے کملا ہیرس سے مباحثے کیلئے رضامندی ظاہر کردی

    ٹرمپ نے کملا ہیرس سے مباحثے کیلئے رضامندی ظاہر کردی

    سابق امریکی صدر اور امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ نے 4 ستمبر کو اپنی حریف کملا ہیرس سے مباحثے کیلئے امریکی چینل فاکس نیوز کی پیشکش پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے میں فل ارینا آڈیئنس کی شرط رکھی ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کملا ہیرس کے ساتھ 4 ستمبر کو صدارتی مباحثے کی فاکس نیوز کی پیشکش پر رضا مند ہوں۔

    سابق امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے کے قواعد جوبائیڈن کے ساتھ مباحثے والے ہی رہیں گے۔ فاکس نیوز کا صدارتی مباحثہ پنسلوینیا میں ہوگا۔

    اس سے قبل سابق امریکی صدر ٹرمپ کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کاملا ہیرس بھارتی تھیں اب سیاست کیلئے سیاہ فام بن گئیں، ٹرمپ کے بیان کو وائٹ ہاؤس نے توہین آمیز قرار دے دیا۔

    امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف امیدوار کاملاہیرس کی نسلی شناخت پر سوال اٹھایا تھا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے نہیں معلوم تھا کہ ہیرس سیاہ فام ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ کاملاہیرس حال ہی میں سیاہ فام بن گئی ہیں، ہیرس کے والدین ہندوستانی اور جمیکا کے ہیں۔

    کملا ہیرس نے صدارتی نامزدگی کے سلسلے میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی

    ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے اور ٹرمپ کے بیان کو قابل نفرت اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔

  • ٹرمپ نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران اسرائیل  کے گُن گانے لگے

    ٹرمپ نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران اسرائیل کے گُن گانے لگے

    امریکا کے سابق صدر اور دوسری بار صدارت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملاقات کی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق ملاقات فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے وفد اگلے ہفتے روم جائیگا۔

    سابق صدر نے کہا کہ امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کا اسرائیل سے متعلق بیان توہین آمیز ہے۔

    یاد رہے کہ نیتن یاہو سے ملاقات میں کاملا ہیرس نے غزہ میں اموات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ غزہ کی صورتحال پر خاموشی اختیار نہیں کریں گے۔

    گزشتہ روز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کرنی چاہیے۔

    سابق امریکی صدر ڈرنلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں اسرائیل کی شہرت خراب ہو رہی ہے۔

    امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش کردیا گیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اسرائیل کو اپنے عوامی تعلقات کو بہتر طریقے سے منظم کرنا ہوگا۔

  • ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ مباحثہ سے انکار، وجہ بھی بتادی

    ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ مباحثہ سے انکار، وجہ بھی بتادی

    واشنگٹن:ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کاملا ہیرس کے ساتھ مباحثہ سے انکار کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی نے حتمی صدارتی امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا، مباحثے کی تاریخ ڈیموکریٹ نامزدگی کے اعلان تک طے نہیں ہوسکتی۔

    ترجمان ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کاملا ہیرس سے متعلق رائے تبدیل کرسکتی ہے، اوباما سمیت کئی ڈیموکریٹ رہنماؤں کے مطابق کاملا ٹرمپ کو ہرا نہیں سکتی،ایسے ماحول میں کاملا ہیرس کے ساتھ مباحثہ کی تاریخ طے کرنا مناسب نہیں۔

    گزشتہ روز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نائب صدر کملا ہیرس امریکی تاریخ میں منتخب ہونے والی سب سے زیادہ لبرل سیاستدان ہیں، اگر وہ صدر منتخب ہو گئیں تو ہمارا ملک تباہ کر دیں گی۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ کیرولینا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ میں امیگریشن پالیسیز پر جو کچھ ہوا، وہ اس کی ذمہ دار ہیں۔

    اقوام متحدہ کا جھلسا دینے والی گرمی کی وبا پر ممالک سے اہم مطالبہ

    ٹرمپ نے کاملا ہیریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تین چار ہفتے پہلے وہ بری سیاستدان تھی۔اب کہہ رہے ہیں کہ وہ بہت اچھی سیاستدان ہے۔

  • کملا ہیرس کی صدارت ملک کی تباہی ہوگی، ٹرمپ

    کملا ہیرس کی صدارت ملک کی تباہی ہوگی، ٹرمپ

    نارتھ کیرولینا: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نائب صدر کملا ہیرس امریکی تاریخ میں منتخب ہونے والی سب سے زیادہ لبرل سیاستدان ہیں، اگر وہ صدر منتخب ہو گئیں تو ہمارا ملک تباہ کر دیں گی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نارتھ کیرولینا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ میں امیگریشن پالیسیز پر جو کچھ ہوا، وہ اس کی ذمہ دار ہیں۔

    ٹرمپ نے کاملا ہیریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تین چار ہفتے پہلے وہ بری سیاستدان تھی۔اب کہہ رہے ہیں کہ وہ بہت اچھی سیاستدان ہے۔

    واضح رہے کہ نائب صدر کمالا ہیرس کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے رائٹرز، اپسوس سروے میں کہا گیا ہے کہ کملا ہیرس کو دو فیصد کی برتری حاصل ہے۔ سی این این کے سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو تین فیصد سبقت حاصل ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ میں اقتدار کو اب نئی نسل تک منتقل کرنا چاہتا ہوں، ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کیا۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات سے باقاعدہ دستبرداری کے اعلان کے بعد قوم سے پہلا خطاب کیا جس میں انہوں نے ملک میں جمہوری روایات اور اپنی کاوشوں سے امریکیوں کو آگاہ کیا۔

    وائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے 5نومبر کے صدارتی انتخاب سے کیوں دستبرداری اختیار کی۔

    پاکستان میں سیاسی جماعتوں کیساتھ یکساں طور پر برتاؤ دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا

    بائیڈن نے کہا کہ امریکہ ”ایک سنگین موڑ پر”ہے اور اب ”نئی نسل کو مشعل دینے کا وقت آگیا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ یہی ”ہمارے ملک کو متحد کرنے کا بہترین طریقہ ہے”۔

  • ٹرمپ نے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں صدارتی نامزدگی قبول کر لی

    ٹرمپ نے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں صدارتی نامزدگی قبول کر لی

    ملواکی: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کے لیے ریپبلیکن پارٹی کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کرلی۔

    ملواکی میں منعقد ہونے والی ریپبلیکن نیشنل کنونشن میں گزشتہ ہفتے قاتلانہ حملے میں بچ جانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار عوام سے خطاب کیا، اس دوران ٹرمپ نے ریپبلکن صدارتی نامزدگی قبول کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    ڈونلڈ ترمپ نے کہا کہ عظیم مستقبل کے حصول کیلئے قوم کو موجودہ ناکام قیادت سے نجات دلانی ہوگی، موجودہ امریکی حکومت میں ہم زوال کا شکار قوم ہیں اور یہ تبدیلی کا وقت ہے، موجودہ امریکی انتظامیہ کو مزید 4 سال برقرار نہیں رکھ سکتے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ انتظامیہ کا پیدا کردہ ہر عالمی بحران ختم کروں گا، امریکی معاشرے میں انتشار اور تفریق کا خاتمہ ہونا چاہیے اور میں اس پیغام کے ساتھ سب کے سامنے یہاں کھڑا ہوں۔

    ٹرمپ نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خود پر حملے سے متعلق بتانا حقیقت میں بہت تکلیف دہ ہے، آخری لمحے میں سر ہلایا نہیں ہوتا تو قاتل کی گولی نشانے پر لگتی، مجھے جو گولی لگی وہ سر سے ایک چوتھائی انچ کے فاصلے سے ہوتی ہوئی گزری۔

    سابق امریکی صدر نے کہا کہ مجھے آج یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا صرف خدا کے فضل سے آپ کے سامنے کھڑا ہوں، خون بہہ رہا تھا مگر پھر بھی بہت محفوظ محسوس کررہا تھا کیوں میرے ساتھ خدا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کے لوگوں کیلئے جمہوریت کو بچا رہا ہوں، ڈیموکریٹ پارٹی اپنے سیاسی مخالفین کو جمہورت کا دشمن قرار نہ دے، ہم صدارتی الیکشن ہر حال میں جیتیں گے، اب سے 4 ماہ بعد ہمیں ایک ناقابل یقین فتح حاصل ہوگی، جیت کے ساتھ ہم امریکا کی تاریخ کے 4 عظیم ترین سالوں کا آغاز کریں گے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ہر نسل، مذہب اور رنگ کے شہریوں کیلئے تحفظ، خوشحالی اور آزادی کا نیا دور شروع کرینگے، ہم ملکر امریکا کو عظمت کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، ہماری قیادت میں امریکا کو دنیا بھر میں دوبارہ عزت ملے گی، ہماری قیادت میں کوئی دشمن امریکا کی طاقت پر شک نہیں کرے گا۔

    سابق امریکی صدر نے کہا کہ ہماری سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہوں گی، معیشت اٹھے گی، پوری دنیا میں امن، استحکام اور ہم آہنگی کو بحال کریں گے، عظیم مستقبل کے حصول کیلئے قوم کو ناکام قیادت سے نجات دلانی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ امریکی حکومت میں ہم زوال کا شکار قوم ہیں، امریکا میں مہنگائی کا بحران ہے جو زندگی کو ناقابل برداشت بنا رہا ہے، غیر قانونی امیگریشن نے بدحالی، جرائم، غربت، بیماری اور تباہی پھیلادی ہے۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یورپ اور مشرق وسطیٰ میں جنگ سے عالمی بحران کا سامنا ہے، تائیوان، کوریا، فلپائن اور پورے ایشیا میں تنازعات بڑھ رہے ہیں، دنیا تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر کھڑی ہے، مہنگائی کے تباہ کن بحران کو فوری طور پر ختم کروں گا، شرح سود کو نیچے اور توانائی کی قیمتوں میں کمی لاؤں گا، دیوار مکمل کر کے امریکی سرحد کو بند اور غیر قانونی امیگریشن ختم کروں گا۔

    سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کروں گا، اسرائیل پر حملے سے شروع ہونے والی جنگ ختم کروں گا۔

  • برطانوی وزیراعظم کا ٹرمپ کو فون، قاتلانہ حملے کی مذمت

    برطانوی وزیراعظم کا ٹرمپ کو فون، قاتلانہ حملے کی مذمت

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہونے کے بعد برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے انہیں فون کرکے حملے کی شدید مذمت کی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قاتلانہ حملے مجھے شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کرسکتے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوانیا میں ریلی کے دوران ہونے والے حملے کے بعد نئے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    ٹرمپ پر حملے کو کس زاویے سے دیکھا جارہا ہے؟ اہم رپورٹ

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے امریکیوں سے متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملواکی میں ہونے والے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں لازمی شرکت کروں گا۔