Tag: ٹرمپ

  • امریکی صدارتی معرکے میں 2 دن باقی،  ٹرمپ کے مقابلے  جوبائیڈن کو سبقت حاصل

    امریکی صدارتی معرکے میں 2 دن باقی، ٹرمپ کے مقابلے جوبائیڈن کو سبقت حاصل

    واشنگٹن : امریکی صدارتی الیکشن میں 2دن رہ گئے ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق عوامی سروے میں ٹرمپ کے مقابلےمیں جوبائیڈن کو سبقت حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخابی معرکے میں دو دن باقی رہ گئے ہیں، صدرٹرمپ اور جوبائیڈن کے سوئنگ اسٹیٹس کےمسلسل دورے کررہے ہیں اور فلوریڈا،پینسلوینیا،وسکونسن,اوہائیو،مشی گن ،نارتھ کیرولائنامیں دونوں امیدوارووٹرز کی حمایت حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

    انتخابی مبصرین نے ریاست ٹیکساس کو بھی اہم قراردیتے ہوئے کانٹے کے مقابلے کی پیشگوئی کی ہے، کورونا کے باعث ریاست مشی گن میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں دوپچاس افراد شریک ہوئے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ریلی میں پچیس ہزارلوگ آناچاہتے تھے مگر ریاستی انتظامیہ نے آنے نہیں دیا۔

    دوسری جانب آئیوا میں خطاب میں جوبائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ نے ہر معاملے کو متنازع بنایا، ڈاک کےذریعےووٹنگ پرٹرمپ کےتحفظات کوعوام نےقبول نہیں کیا۔

    ابتک امریکی صدارتی انتخابات میں اب تک آٹھ کروڑسے زائد افرادووٹ کاسٹ کرچکےہیں، امریکی میڈیا کے مطابق عوامی سروے میں ٹرمپ کے مقابلےمیں جوبائیڈن کو سبقت حاصل ہے۔

    ریپبلکن رہنما ساجد تارڑ ٹرمپ کی جیت کیلئے پرعزم ہے اور کہا کہ گزشتہ انتخابات کی طرح امریکی عوام سروے رپورٹس کومسترد کردیں گےاور ٹرمپ آئندہ چار سال بھی وائٹ ہاؤس میں ہی گزاریں گے۔

  • ٹرمپ نے کرونا وبا سے پیدا بحران کی ذمہ داری قبول کر لی

    ٹرمپ نے کرونا وبا سے پیدا بحران کی ذمہ داری قبول کر لی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آخری صدارتی مباحثے کے دوران کرونا وبا سے پیدا بحران کی ذمہ داری قبول کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق آج ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے درمیان الیکشن سے قبل آخری صدارتی مباحثہ ہوا، ٹرمپ نے کہا میں امریکا میں کرونا وائرس سے پیدا بحران کی ذمہ داری لیتا ہوں۔

    ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا میں کرونا وائرس آنا میری یا جو بائیڈن کی غلطی نہیں بلکہ چین کی ہے، یہ چین کی غلطی کے باعث دنیا میں پھیلا، تاہم جب میں نے کرونا سے بچاؤ کے لیے چین سے پروازیں بند کیں تو بائیڈن نے مخالفت کی۔

    امریکی صدر نے کہا میں جوبائیڈن کی طرح کرونا سے ڈر کر تہہ خانے میں نہیں رہ سکتا، ملک اور قوم کو بند کر کے نہیں رکھ سکتے، جوبائیڈن صرف شٹ ڈاؤن کی بات کرتے ہیں، ہمیں اسکول کھولنے ہوں گے، ہم کرونا کے ساتھ زندگی گزارنا سیکھ رہے ہیں، اگر بیوروکریسی میں سے کسی ایک نے بھی کہا کہ ملک بند کریں تو جوبائیڈن کر دے گا۔

    اس پر جو بائیڈن نے لقمہ دیا کہ زندگی گزارنا نہیں امریکا میں لوگ کرونا وائرس کے ساتھ مرناسیکھ رہے ہیں۔

    بھارت کو گندا ملک کہنے والا دنیا کا پہلا صدر، سنسنی خیز بیان

    ٹرمپ نے جواب دیا کہ امریکا میں خدشات کے برعکس کرونا سے اموات بہت کم ہو گئی ہیں، چند ہفتوں میں ویکسین بھی آ جائے گی اور کرونا چلا جائے گا۔ تاہم جو بائیڈن نے کہا کرونا وائرس کے باعث آنے والا موسم سرما سیاہ ہوگا، ہم کرونا وائرس کو شٹ ڈاؤن کریں گے، ملک کو نہیں، اس بحران میں ٹرمپ کوئی ذمہ داری نہیں لے رہے۔

    جوبائیڈن نے کہا صدر ٹرمپ کے پاس وبا سے مقابلہ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، کرونا ناکامی پر ٹرمپ کو صدارتی انتخاب کے لیے ہی نا اہل کرنا چاہیے، میں منتخب ہوکر کرونا پیدا بحران ختم کروں گا، ہم یقینی بنائیں گے کہ سب لوگ ہر وقت فیس ماسک پہنیں۔ ٹرمپ نے کہا تھا فکر نہ کریں ہم کرونا سے نمٹ لیں گے، اگر کوئی شخص ان اموات کا ذمہ دار ہے تو اسے صدر نہیں رہنا چاہیے۔

    دوسرے ملکوں سے پیسہ لینے کا الزام

    ٹرمپ نے جوبائیڈن کےالزام پر رد عمل میں کہا جوبائیڈن فیملی نے روس، چین اور یوکرین سے پیسہ لیا، مجھے روس سے کبھی کوئی پیسہ نہیں ملا۔ جوبائیڈن نے بھی کہا میں نے تمام عمر بیرونی قوتوں سے ایک پائی بھی نہیں لی۔

    ٹرمپ نے کہا روس کے معاملے پر مجھ سے زیادہ کوئی سخت نہیں، شمالی کوریا سے کوئی جنگ نہیں، کم جونگ ان سے اچھے تعلقات ہیں، دیگر ممالک کے سربراہان سے بہتر تعلقات رکھنا اچھی بات ہے۔ جوبائیڈن نے اس پر طنز کیا کہ ہاں یورپ پر حملے سے قبل ہٹلر کے بھی اچھے تعلقات تھے۔

    جوبائیڈن نے کہا روس، چین اور ایران امریکی انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں، میں منتخب ہوا تو انتخابات میں مداخلت کرنے والے بھاری قیمت چکائیں گے، شمالی کوریا کو کنٹرول کروں گا اور اس کے ساتھ ذاتی سفارت کاری کا خاتمہ کریں گے، شمالی کوریا پر پابندیاں بڑھا کر مذاکرات پر مجبور کریں گے۔

    تارکین وطن

    جوبائیڈن نے کہا اگر میں منتخب ہوا تو ایک کروڑ 11 لاکھ تارکین کو امریکی شہریت دیں گے، ٹرمپ نے اپنی کمپنی کا چین میں بینک اکاؤنٹ چھپا رکھا تھا، میں کاروباری شخص تھا، میرے بہت سے بینک اکاؤنٹس ہیں۔ ٹرمپ نے کہا سیاہ فام کمیونٹی کے لیے مجھ سے زیادہ کسی اور نے کچھ نہیں کیا۔ اس پر جوبائیڈن نے کہا پتا نہیں صدر ٹرمپ کہاں سے یہ اعداد و شمار لاتے ہیں۔ ٹرمپ یہ بھی سمجھتے ہیں ہوا سے بجلی بنانے سے کینسر پھیلتا ہے۔ ٹرمپ نے جواب دیا کہ ہاں مجھے معلوم ہے ہوا سے بجلی بنانے سے تمام پرندے مر جائیں گے۔

  • ٹرمپ کا صحت یابی کے بعد پہلا جلسہ، دل چسپ دعوے

    ٹرمپ کا صحت یابی کے بعد پہلا جلسہ، دل چسپ دعوے

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کو وِڈ 19 سے صحت یاب ہونے کے بعد پہلے جلسے میں شرکت کی، خطاب کے دوران انھوں نے دل چسپ دعوے بھی کیے، نہ صرف اپنے صدارتی حریف جو بائیڈن بلکہ تمام سیاست دانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور خود کو سیاست دان ماننے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست فلوریڈا میں امریکی صدر نے کرونا سے صحت یابی کے بعد پہلے انتخابی جلسے میں شرکت کی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، دل چسپ بات یہ ہے کہ جہاں ایک طرف امریکا کے تمام ریاستوں میں کرونا وائرس کا ایک بار پھر تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے وہاں جلسے میں بیش تر افراد بغیر فیس ماسک پہنے شریک ہوئے۔

    تاہم جلسے میں شرکت سے قبل لوگوں کاجسمانی درجہ حرارت چیک کیا گیا، جلسے کے شرکا کو ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک بھی فراہم کیے گئے۔

    امریکی صدر نے کہا میں کرونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں، اور خود کو بہت زیادہ طاقت ور محسوس کر رہا ہوں، اب میں اس جلسے میں موجود ہر فرد کو بوسہ دے سکتا ہوں۔ انھوں نے کہا ہم 2016 کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ہمیں گزشتہ 4 سال کی نسبت اس مرتبہ بڑی کامیابی ملے گی۔

    ٹرمپ نے کہا کرپٹ سیاست دان ملک کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم ان کے راستے میں رکاوٹ ہیں، میں سیاست دان نہیں ہوں، سیاست دان شرمندگی کا باعث ہیں، میں واشنگٹن کی اسٹیبلشمنٹ کی زبان نہیں بول سکتا، سیاست سے پہلے میری زندگی بڑی آسان تھی۔

    انھوں نے کہا پیوٹن، صدر شی، کم جانگ اُن بہت تیز رہنما ہیں، ایسے رہنماؤں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیزی کی ضرورت ہے، جو بائیڈن دنیا کے لیے امریکی سرحدیں کھول دے گا، میرے دور میں سرحدیں محفوظ ہوئیں، جو بائیڈن اچھا آدمی نہیں ہے، وہ صدر بننے کا اہل نہیں، جوبائیڈن کو کوئی اور لوگ کنٹرول کر رہے ہیں۔

    امریکی صدر نے کہا میں کرونا کو شکست دینے اور معیشت کو بہتر کرنے کے لیے لڑ رہا ہوں، 4 سال سے مجھے وائٹ ہاؤس سے باہر نکالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، ہمارے سیاست دان دوسرے ممالک پر کھربوں ڈالرز خرچ کرتے رہے، اب یہ امریکا پر خرچ ہوں گے، ہمارے سیاست دانوں نے ہمیں ہی دھوکا دیا۔

    ٹرمپ نے مزید کہا امریکا کو دنیا کی فضول جنگوں سے باہر نکالیں گے، لیکن دنیا پر فوجی برتری قائم رکھیں گے، امریکی شہریوں کو اسلحہ رکھنے کا حق بھی دیں گے، میکسیکو کی سرحد کی دیوار جلد مکمل ہوگی، ہم 10میل دیوار روزانہ کی بنیاد پر تعمیر کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا امریکا سے 20 ہزار گینگ ممبرز کو ڈی پورٹ کر چکا ہوں، پانچ لاکھ جرائم پیشہ افراد، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا۔

  • وائٹ ہاؤس میں کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

    وائٹ ہاؤس میں کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت وائٹ ہاؤس کے متعدد افراد کرونا وائرس کا شکار کیسے ہوئے؟ امریکی ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے وائٹ ہاؤس میں کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ بتا دی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی کرونا وائرس ٹاسک فورس کے رکن اور امریکی ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے 26 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ والی سپر سپریڈر تقریب قرار دے دیا۔

    ڈاکٹر فاؤچی نے ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج نامزد کرنے والی تقریب کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بننے والی تقریب قرار دیا ہے۔

    26 ستمبر کی تقریب میں شرکت کرنے والے امریکی صدر ٹرمپ سمیت 11 افراد کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا کرونا وائرس کیسز کے لحاظ سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 79 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 26 لاکھ 36 ہزار سے زائد ہے۔

    ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 89 ہزار ہوچکی ہے۔

  • کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی دوا سے متعلق امریکی صدر کا اہم بیان

    کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی دوا سے متعلق امریکی صدر کا اہم بیان

    واشنگٹن: امریکی صدر نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی دوا کی موجودگی اور اس کے جلد جاری کیے جانے کا اعلان کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کرونا کا مقابلہ کرنے والی دوا ہے جسے ہم جلد جاری کریں گے۔

    اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی عوامی میٹنگ میں شرکت کی، انھوں نے عوامی میٹنگ میں کہا میری طبیعت ٹھیک ہے، کرونا کی دوا ہمارے پاس موجود ہے جسے جلد جاری کیا جائے گا۔

    انھوں نے ایک بار پھر کرونا وائرس کو چینی وائرس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سائنس دان اس وائرس کو جڑ سے ختم کر دیں گے۔

    کرونا وائرس کے شکار امریکی صدر کو ڈاکٹر نے حیران کن ’رعایت‘ دے دی

    واضح رہے کہ جہاں ایک طرف کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ دوسروں سے الگ تھلگ رکھا جا رہا ہے، وہاں امریکی ڈاکٹر نے کرونا وائرس کے شکار امریکی صدر کو حیران کن ’رعایت‘ دے دی تھی۔

    ڈاکٹر نے امریکی صدر کو عوامی اجتماعات میں جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹھیک ہو چکے ہیں، جب کہ ٹرمپ کے ابھی قرنطینہ کے 14 دن بھی مکمل نہیں ہوئے تھے۔

    امریکی انتخابات کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان 15 اکتوبر کو ہونے والا دوسرا صدارتی ورچوئل مباحثہ بھی اسی سبب منسوخ کر دیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ورچوئل مباحثے میں شرکت وقت کا ضیاع ہے، اس لیے مباحثے میں شرکت کی بجائے ریلی نکالیں گے۔

  • کورونا سے متاثر صدر ٹرمپ بخار اور شدید تھکان کا شکار،  ملٹری اسپتال منتقل

    کورونا سے متاثر صدر ٹرمپ بخار اور شدید تھکان کا شکار، ملٹری اسپتال منتقل

    واشنگٹن: کورونا سے متاثر امریکی صدرٹرمپ بخار اور شدیدتھکان کاشکار ہے ، جس کے بعد انھیں ملٹری اسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ میلانیا ٹرمپ کھانسی اور سر درد میں مبتلا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واہٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے متاثر صدرٹرمپ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا، ان کو بخاراور شدید تھکان ہے۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو اینٹی باڈی انجکشن لگادیاگیا ہے جبکہ اسٹاف کی بھی کورونا ٹیسٹنگ جاری ہے۔

    ترجمان کے مطابق کورونا کی شکار میلانیا ٹرمپ کھانسی اور سر درد میں مبتلا ہیں جبکہ صدر ٹرمپ کے بیٹے بیرن ٹرمپ کاکورونا ٹیسٹ منفی نکل آیا۔

    کورونا سے متاثر ا مریکی صدرٹرمپ کی تمام انتخابی مصروفیات معطل کردی ہیں اور پندرہ اکتوبر کو دوسرے صدارتی مباحثےمیں صدر ٹرمپ کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اسپتال منتقلی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میری اوراہلیہ کی طبیعت بہترہے، اس وقت مجھے سپورٹ کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا  تھا کہ اپنا اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس بیماری سےساتھ نمٹیں گے۔

    میلانیاٹرمپ نے بھی اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کوروناپازیٹوآنےکےبعدلاکھو ں امریکیوں کی طرح ہم بھی قرنطینہ ہوگئے، ہم بہترمحسوس کررہےہیں تاہم اپنی ساری سرگرمیاں معطل کردی ہیں، آپ لوگ بھی احتیاط کریں اورگھروں میں رہیں۔

  • ٹرمپ نے جوبائیڈن کو امریکیوں کے لیے ڈراؤنا خواب قرار دے دیا

    ٹرمپ نے جوبائیڈن کو امریکیوں کے لیے ڈراؤنا خواب قرار دے دیا

    پینسلوینیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالف ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو امریکیوں کے لیے ڈراؤنا خواب قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن نے امریکی کارکنوں کو بیچ دیا ہے اور اگر وہ اقتدار میں آجاتے ہیں تو وہ ایک ڈراؤنا خواب ہوگا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس نے نصف صدی امریکا کو بیچنے، ملازمتیں ختیم کرنے اور امریکیوں کی ملازمتیں دیگر ممالک کو دینے میں صرف کی۔

    امریکی صدر کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ اگر جوبائیڈن کی صدارت میں اپنی زندگی کا نظارہ چاہتے ہیں تو شکاگو کے خون سے داغے ہوئے فٹ پاتھ، اور منیا پولیس میں دھواں دار کھنڈرات کے بارے میں سوچیے اور اپنے شہر میں آنے والی تباہی کا تصور کریں۔

    دوسری جانب ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے نیشنل کنونشن سے اختتامی خطاب کے دوران کہا کہ عوام متحد ہو کر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گے، ٹرمپ نے معیشت اور صحت کے نظام کو تباہ کر دیا۔

  • ٹرمپ کی چینی ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹ  پر پابندی، چین کا ردعمل آگیا

    ٹرمپ کی چینی ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی، چین کا ردعمل آگیا

    بیجنگ : چین نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے چینی ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹ کی مذمت جبرکی اندھا دھند کوشش قرار دے دی اور کہا چین کارو باری مفادات کادفا ع کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے چینی ایپ ٹک ٹاک اور وی چیٹ سے متعلق ایگزیکٹیو آرڈر پر ردعمل دیتے ہوئے چینی ایپ پر امریکا کی مذمت سیاسی طور پر اثرانداز ہونے کی کوشش قراردے دی۔

    چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکاکی چینی ایپ کی مذمت جبرکی اندھادھندکوشش ہے، چین کارو باری مفادات کادفا ع کرے گا۔

    یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ کے خلاف دو ایگزیکٹو حکم نامے جاری کئے تھے، حکم ناموں میں کہا گیا تھا کہ کوئی امریکی کمپنی ٹک ٹاک اور وی چیٹ کے ساتھ کام نہیں کر سکتی۔

    مزید پڑھیں : ٹرمپ نے ٹک ٹاک، وی چیٹ کے خلاف 2 حکم نامے جاری کر دیے

    وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو حکم نامے قومی سلامتی کے پیش نظر جاری کیے گئے ہیں، ٹک ٹاک، وی چیٹ اب امریکا میں ایپل اور گوگل ایپ پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

    حکم نامے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان موبائل ایپس کے ذریعے کارپوریٹ جاسوسی ہو رہی ہے، ٹک ٹاک سے امریکیوں کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

    حکم نامے کے مطابق امریکی سرکاری ملازمین اور کنٹریکٹرز کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ٹرمپ کے ایگزیکٹو حکم نامے پر 45 کے اندر عمل درآمد ہوگا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم حالات سے متعلق دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے، البتہ امریکا میں ٹک ٹاک کے حوالے سے بہت سارے متبادل ایپس تلاش کر رہے ہیں جس سے صارفین مستفید ہوسکتے ہیں۔

  • ‘وینٹی لیٹرز کی فراہمی ،ٹرمپ کے وزیراعظم عمران خان سے وعدے کی تکمیل ہے’

    ‘وینٹی لیٹرز کی فراہمی ،ٹرمپ کے وزیراعظم عمران خان سے وعدے کی تکمیل ہے’

    اسلام آباد : امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کی آمد صدرٹرمپ کے وزیراعظم سے وعدے کی تکمیل ہے، مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کا ساتھ دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکانےمزید100وینٹی لیٹرزکی دوسری کھیپ پاکستان کوفراہم کردی، وینٹی لیٹرزگزشتہ روزاسلام آبادپہنچےجومختلف اسپتالوں میں تقسیم ہوں گے۔

    امریکی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کی آمد صدرٹرمپ کے وزیراعظم سے وعدے کی تکمیل ہے، مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام کا ساتھ دیا جائے گا۔

    https://www.facebook.com/pakistan.usembassy/posts/10157905799373621

    امریکی ناظم الامور سفیر پال جونز نے کہا کہ کوروناکیخلاف پاکستان کیساتھ اشتراک پر فخر ہے، وینٹی لیٹرزکی فراہمی کوروناکیخلاف جنگ میں مددگار ثابت ہوگی۔

    اس قبل یوایس ایڈکی جانب سے این ڈی ایم اے کو وینٹی لیٹر دینے کی تقریب ہوئی، جس میں امریکی سفیر نے وینٹی لیٹرز چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کورونا سے نمٹنے میں تعاون پرامریکی عوام، حکومت اور پاکستان میں امریکی سفیر کے شکرگزار ہیں۔

    اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ،عمران خان نےمل کروباکامقابلہ کرنےکاعزم کیا، یہ پاکستان اورامریکاکی شراکت داری کی مثال ہے،ہمیں پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے،ہم مل کر کوروناوباکوشکست دیں گے،عیدمبارک۔

    یاد رہے 100وینٹی لیٹرز کی کھیپ 3 جولائی کو پاکستان پہنچی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم سے گفتگو میں وینٹی لیٹرزکی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، کورونا سے نمٹنے کیلئے امریکا اب تک پاکستان کو 27 ملین ڈالر امداد فراہم کرچکا ہے۔

  • انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا

    انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون سمیت 4 افراد کے فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات سے قبل لگا بڑا جھٹکا، فیس بک نے کمپنی کے پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون راجر اسٹون سمیت 4 افراد کے اکاؤنٹ بند کر دیے۔

    اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ نے بتایا کہ بند کیے گئے اکاؤنٹس کو کنیڈا، برازیل، اکواڈور، یوکرین اور جنوبی امریکی ممالک اور امریکا میں بنایا گیا تھا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹ کو فرضی، غیرملکی مداخلت اور غیر معتبر مواد شائع کرنے سے متعلق پالیسیوں کے تحت بند کیا گیا ہے۔

    فیس بک کے مطابق اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث لوگ فرضی اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہیں جن میں سے کچھ کو ہمارے خودکار نظام نے پتہ لگا کر بند بھی کر دہا ہے۔

    کمپنی نے بتایا کہ ہماری جانچ کے مطابق راجر اسٹون اور ان کے معاون ایسی سرگرمیوں کو انجام دینے والے نیٹ ورک سے جڑے ہوئے تھے۔