Tag: ٹرمپ

  • ایرانی نیوکلیئر پروگرام سے متعلق خبریں، ٹرمپ کا صحافیوں کی برطرفی کا مطالبہ

    ایرانی نیوکلیئر پروگرام سے متعلق خبریں، ٹرمپ کا صحافیوں کی برطرفی کا مطالبہ

    امریکا کی جانب سے ایران پر کئے گئے حملوں کے اثرات اور ایرانی نیوکلیئر پروگرام سے متعلق ”سی این این” اور ”نیویارک ٹائمز اخبار کی رپورٹوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان اداروں کے صحافیوں کو برطرف کر دیا جائے۔

    بین ا لاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نیوکلیئر پروگرام سے متعلق رپورٹنگ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹروتھ سوشل” پر لکھا کہ یہ رپورٹر اپنی بد نیتی کے سبب برے لوگ ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ حالیہ امریکی فضائی حملے زیرِ زمین ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر نقصان نہیں پہنچا سکے۔

    رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ان رپورٹوں کو ”جعلی خبریں ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام عشروں تک پیچھے جاچکا ہے۔

    دی ٹائمز کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے اخبار کو قانونی کارروائی کی دھمکی دی اور معافی کا مطالبہ کیا، جسے اخبار کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

    سی این این کی رپورٹر نتاشا برترانڈ پر بھی ٹرمپ اور ان کے معاونین نے شدید تنقید کی، جنہوں نے ابتدائی خفیہ رپورٹ شائع کی تھی۔

    امریکی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اتوار کو تین ایرانی جوہری مقامات پر بمباری کی گئی، جن میں دو پر B-2 طیاروں سے GBU-57 بم گرائے گئے اور ایک پر آبدوز سے توماہاک میزائل داغے گئے۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کی اور جنگ کو ختم کرنے کی راہ ہموار کی۔

    ان حملوں کو ٹرمپ نے ”عظیم فوجی کامیابی” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران جوہری مواد کو حملے سے پہلے نہیں نکال سکا، کیونکہ یہ عمل وقت طلب، خطرناک اور مشکل تھا۔

    بگ بیوٹی فل بل منظور نہ ہوا تو ……. امریکی صدر نے شہریوں کو ٹیکس سے متعلق خبردار کردیا

    بعض امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق حملوں سے صرف چند ماہ کی تاخیر ہوئی ہے، لیکن وائٹ ہاؤس نے انھیں جھٹلایا اور حملوں کو ”امریکہ کی تاریخ کی کامیاب ترین کارروائیوں میں سے ایک” قرار دیا۔

  • جنگ کے آخری دنوں میں ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی، ٹرمپ نے اعتراف کرلیا

    جنگ کے آخری دنوں میں ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی، ٹرمپ نے اعتراف کرلیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے آخری دنوں میں ایران کی جانب سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو سربراہی کانفرنس میں گفتگو میں اعتراف کیا کہ جنگ کے آخری دو دن میں ایران سے اسرائیل کو بہت بُری مار پڑی ہے، ایرانی بیلسٹک میزائلز نے اسرائیل کی متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جس سے کئی عمارتیں تباہ ہوئیں۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے لوگ شاندار ہیں، یہ سب کے لئے بڑی کامیابی ہے، جنگ بندی ایران سمیت سب کیلئے بڑی جیت ہے، ایرانی شاندار لوگ ہیں۔

    ’ایران نے جوہری تنصیبات بحالی کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کریں گے‘

    اسرائیلی ایجنٹوں نے فردو جا کر جوہری سائٹ کے مکمل خاتمے کی تصدیق کر دی، ٹرمپ

    امریکی صدر نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے سویلین کو نقصان پہنچا، ایران اور اسرائیل اسکول کے بچوں کی طرح لڑے، میرا نہیں خیال کہ ایران اور اسرائیل اب ایک دوسرے سے لڑیں گے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی لیکن اب اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہے، میرے کہنے کے بعد اسرائیلی طیارے واپس آگئے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    قبل ازیں، نیٹو سربراہی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے خبردار کیا کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی شروع کی تو اس پر پھر حملہ کریں گے، جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی لیکن اب اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہو رہا ہے۔

    ’ہم نے 30 ٹوماہاک ٹیکنالوجی استعمال کی جو اسرائیل کیلیے ممکن نہ تھا، ہم نے سب سے زیادہ بمباری کی جس نے سب کچھ تباہ کر دیا، ایرانی ایٹمی تنصیبات مکمل تباہ کر دی لیکن کوئی بھی چیز دوبارہ بن سکتی ہے۔‘

  • ٹرمپ نے امریکی چینل سی این این کو جھوٹا قرار دے دیا

    ٹرمپ نے امریکی چینل سی این این کو جھوٹا قرار دے دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کو جھوٹا قرار دے دیا اور اس چینل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خبروں کے نام پر جھوٹ پھیلاتا ہے۔

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کانفرنس میں روانگی سے قبل جہاں اسرائیل، ایران جنگ پر گفتگو کی اور امریکا کے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں سے متعلق بات کی، وہیں موقر خبر رساں ادارے سی این این کو جھوٹا قرار دے دیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز چینل سی سی این پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس پر خبروں کے نام پر جھوٹ پھیلانے کا الزام عائد کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ اؔپریشن کے لیے 12 گھنٹے کا وقت ہو، لیکن پہلے ہی گھنٹے میں بم گرا دیں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے بی 2 پائلٹ نے بہترین کام کیا، لیکن سی این این جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔ سی این این خبروں کے نام پر جھوٹ اور کچرا چلاتا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پر تنقید کی ہو۔ دوسری بار امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد انہوں نے خود پر تنقید کرنے والے امریکی چینلز اور اخبارات کو بدعنوان قرار دیا تھا۔

    اپنے پہلے دور اقتدار میں وہ کئی بار پریس کانفرنس میں صحافیوں کی تضحیک، ان پر جھوٹ پھیلانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے لیے طنزاً جعلی نیوز ایوارڈز کا اعلان کیا تھا۔

    صحافیوں کےاعزاز میں عشائیہ‘ٹرمپ کا شرکت سے انکار

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے اپنی مخاصمت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پہلے دور صدارت میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں رکھے گئے ڈنر میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/trump-calls-critical-us-media-outlets-illegal/

  • قطر میں حملے سے قبل پیشگی اطلاع دینے پر ایران کا شکریہ، ٹرمپ

    قطر میں حملے سے قبل پیشگی اطلاع دینے پر ایران کا شکریہ، ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں امریکی اڈے پر میزائل حملے کے بعد ردعمل دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں ایران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے قطر پر حملے سے پہلے اطلاع دی، جس کے سبب نہ ہی کسی جان کا ضیاع ہوا اور نہ کوئی زخمی ہوا۔

    صدر ٹرمپ نے مزید لکھا ایران نے اپنی جوہری تنصیبات کو ختم کرنے پر انتہائی کمزور ردعمل دیا، ہمیں یہی توقع تھی اور ہم نے اس کا بہت مؤثرطریقے سے جواب دیا۔

    ٹرمپ نے بتایا کہ ایران کی جانب سے چودہ میزائل داغے گئے، تیرہ کو تباہ کردیا، ایک کو آزاد رہنے دیا گیا کیونکہ یہ اس سمت جا رہا تھا، جہاں خطرہ نہیں تھا، اب ایران خطے میں امن اور ہم آہنگی کی جانب بڑھ سکتا ہے، میں اس کیلئے اسرائیل کی بھی حوصلہ افزائی کروں گا۔

    ایران کے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملے

    ایران نے امریکی اڈوں پر کون سے میزائل داغے ہیں؟

    واضح رہے کہ ایران نے امریکی حملے کا جواب دیتے ہوئے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا، ایران کے سرکاری ٹی وی نے تصدیق کی تھی کہ ایرانی میزائلوں نے قطر کے العُدید فوجی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

    حملے سے کچھ دیر پہلے قطر نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جب کہ 3 روز پہلے یہ خبر آئی تھی کہ امریکا نے اپنے 40 جنگی جہاز العُدید کے فوجی اڈے سے نکال لیے ہیں۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • جنگ بندی کیسے ممکن ہوئی؟ وائٹ ہاؤس اہلکار کا اہم بیان

    جنگ بندی کیسے ممکن ہوئی؟ وائٹ ہاؤس اہلکار کا اہم بیان

    وائٹ ہاؤس اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کیلئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے براہ راست رابطہ کیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس اہلکار کا کہنا ہے کہ نائب امریکی صدر، سیکریٹری خارجہ اورخصوصی ایلچی نے ایرانی حکام سے بات کی۔

    وائٹ ہاؤس اہلکار کے مطابق قطری حکومت نے ایران اسرائیل جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر سے بات کی اور جنگ بندی میں اہم کردار پر شکریہ ادا کیا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے، صدر ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی شروع ہونے کا اعلان کیا۔

    امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی شروع ہوگئی ہے، دونوں ممالک جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔

    قبل ازیں جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے پہلے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کی اطلاعات ہیں۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تہران پر شدید حملے کیے، کرج اور راجائی شہر میں بھی کئی دھماکے سنے گئے۔

    دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ دشمن پر جنگ بندی نافذ کردی گئی ہے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ دشمن پر جنگ بندی نافذ کردی گئی ہے، 12 گھنٹے بعد اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کا آغاز کیا جائے گا۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی جارحیت کا کامیابی سے جواب دیا گیا، جنگ بندی امریکی جارحیت کے جواب میں فوجی ردعمل کے بعد کی گئی۔

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

    رپورٹس کے مطابق ایرانی میڈیا پر سیز فائر کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔

  • ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز، ٹرمپ کا نیا بیان جاری

    ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز، ٹرمپ کا نیا بیان جاری

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کے باقاعدہ آغاز کے بعد نیا بیان جاری کردیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی ویب سائٹ پر پیغام میں لکھا کہ دنیا اور مشرق وسطیٰ حقیقی فاتح ہیں، اسرائیل اور ایران میرے پاس آئے دونوں نے امن کی بات کی۔

    امریکی صدر نے کہا کہ یہ وقت امن قائم کرنے کا ہے، دونوں قومیں مستقبل میں زبردست محبت، امن، خوشحالی دیکھیں گی، ان کے پاس حاصل کرنے کیلئے بہت کچھ ہے۔

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیغام میں مزید لکھا کہ اسرائیل، ایران کا مستقبل لامحدود، عظیم وعدوں سے بھرا ہوا ہے، خدا اسرائیل اور ایران دونوں کو برکت دے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ اسرائیل اور ایران جنگ بندی پر متفق ہوگئے اور اگلے 6 گھنٹوں میں حملے بند کردیے جائیں گے۔

    بعد ازاں، غیر ملکی خبررساں ایجنسی ’رائٹرز‘ نے رپورٹ کیا کہ قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمٰن آل ثانی نے ایرانی قیادت کے ساتھ بات چیت کے بعد تہران کی جانب سے امریکا کی جنگ بندی کی تجویز پر رضامندی حاصل کر لی۔

    اس رابطے سے قبل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے امیر کو ٹیلی فون کیا اور انہیں بتایاکہ اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہو چکا ہے اور انہوں نے تہران کو قائل کرنے کے لیے دوحہ سے مدد طلب کی تھی۔

  • ’یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے لیکن ختم ہم کریں گے‘ ایرانی فوج کا ٹرمپ کو سخت انتباہ

    ’یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے لیکن ختم ہم کریں گے‘ ایرانی فوج کا ٹرمپ کو سخت انتباہ

    ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹرٹرمپ، آپ یہ جنگ شروع کر سکتے ہیں لیکن ختم ہم کریں گے۔

    رائٹرز کے مطابق ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذولفقاری نے کہا کہ امریکا کو ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے سنگین نتائج اور حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان میں کہا کہ امریکا نے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے انجام دیا، اور یہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکا سخت آپریشنز اور شدید نتائج کا انتظار کرے، امریکا ایران کے ساتھ براہ راست جنگ میں کود چکا ہے، امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا لیکن امریکی اقدام سے خطے میں جنگ کے پھیلاؤ کی راہ ہموار ہوگئی۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا کے خلاف طاقتور، ٹارگٹڈ آپریشن ہوگا، امریکا کو افسوسناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ماضی میں بھی مجرمانہ کارروائی پر امریکا کو فیصلہ کن جواب دیا تھا اس بار بھی امریکا کو فیصلہ کن جواب دیں گے۔

    واضح رہے کہ خاتم الانبیا یونٹ ایرانی مسلح افواج کا ایک خصوصی یونٹ ہے، جو براہِ راست جنرل اسٹاف کے ماتحت ہے اور پاسدارانِ انقلاب سے علیحدہ طور پر کام کرتا ہے۔

  • ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی پاکستان کی سفارش درست اور بروقت فیصلہ قرار

    ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی پاکستان کی سفارش درست اور بروقت فیصلہ قرار

    اسلام آباد : پاکستانی نژادریپبلکن ساجد تارڑ  نے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی پاکستان کی سفارش درست اوربروقت فیصلہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد ریپبلکن ساجد تارڑ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبرل کو نوبل انعام کی بات سے صدر ٹرمپ کا اشارہ اوباما کی جانب تھا، ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی پاکستان کی سفارش درست اور بروقت فیصلہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ صدرٹرمپ جی سیون میں اپنے ملاقاتیں منسوخ کر کے فیلڈ مارشل سے ملاقات کیلئے واپس لوٹے، صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سے ایک گھنٹے کی ملاقات 2 گھنٹے میں بدل گئی۔

    پاکستانی نژاد ریپبلکن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی پاکستان کی سفارش درست اوربروقت فیصلہ ہے، ٹرمپ امن کےسفیرہیں وہ جنگوں کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان خطےکی ابھرتی ہوئی طاقت کےطورپرسامنےآرہاہے، صدرٹرمپ نےتیسری عالمی جنگ کو روکنا ہے، کہا جارہا تھا کہ پاکستان کنونشن جنگ نہیں لڑسکتا لیکن 10 مئی کو ثابت ہوگیا جنگ ہتھیاروں سےنہیں جذبےسےلڑی جاتی ہی اور قوم کو اس تاریخی موقع کی قدرکرنی چاہیے.

    ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ اسی وائٹ ہاؤس میں یوکرین کےصدرکی کلاس لی گئی، ہمارےفیلڈ مارشل کو بلا کر عزت افزائی کی گئی ، انتشاری ٹولہ کہتا تھا انہوں نے گولے بیچ دیے ہیں، بارڈر پر جا کرحفاظت کرو۔

    مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل پرائز کیلیے نامزد کیا جائے، حکومت پاکستان

    انھوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جب واشنگٹن آئے تواوورسیز نے20منٹ تک کھڑےہوکرتالیاں بجاکراستقبال کیا، ہمارےخطےمیں اب لیڈرشپ ہوگی تو پاکستان کی ہوگی۔

    پاکستانی نژاد ریپبلکن نے مزید کہا کہ ماضی میں 4 سال ایک وزیراعظم فون پر کال آنے کا انتظارکرتارہا اور آج فیلڈ مارشل کیلئے وائٹ ہاؤس کے دروازے کھول دیے گئے ہیں، سینٹ کام میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خطے میں ایک نئی پارٹنر شپ کا آغاز ہونے جا رہا ہے، دیکھا جائے تو پاکستان نے 2 چھکے لگائے اور فیلڈ مارشل نے سنچری بنائی، وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام کے بعد تھرڈ پارٹی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا اور دوسرا چھکا بلاول بھٹو نے لگایا جب انہوں نےکہا کہ دنیا بھارت کو امن کی میز پر لائے۔

    ساجد تارڑ نے کہا کہ فیلڈمارشل نے بتایا ہم نے کس طرح بھارت کےٹارگٹ لاک کیے مگرنشانہ نہیں بنایا اور کس طرح ہمارے جوانوں نے بھارتی ڈیمز کے دروازے کھول دیے تھے۔

    پاکستانی نژاد ریپبلکن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کشمیر، یوکرین اور غزہ سمیت ہرمسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، صدر ٹرمپ نے براہ راست روس، چین، حماس اور شام سے بات کی۔

    انھوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے خود صدر ٹرمپ کا دنیا کو تیسری جنگ عظیم سے بچانے پر شکریہ ادا کیا، بھارت خطےمیں آئیسولیٹ ہوچکا ہے، ہمسایوں سے اس کے تعلقات سب کے سامنےہیں، پاکستان پوری دنیا کو باور کراچکا ہے کہ وہ ایک امن پسند ملک ہے، امریکا سمیت پوری دنیا پاکستان کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں، پاکستان پوری میں انسداددہشت گردی میں ان کا پارٹنر ہے۔

  • ٹرمپ پر اسرائیل ایران جنگ میں شمولیت نہ کرنے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا

    ٹرمپ پر اسرائیل ایران جنگ میں شمولیت نہ کرنے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا

    واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ پر اسرائیل ایران جنگ میں شمولیت نہ کرنے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا اور ایران کے خلاف کسی بھی فوجی اقدام کیلئے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پر اسرائیل ایران جنگ میں شمولیت نہ کرنے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا ، ٹرمپ کی حامی کانگریس رکن مارجری ٹیلرگرین نے ایران سے جنگ کی مخالفت کردی۔

    کانگریس رکن مارجری ٹیلرگرین نے کہا کہ ہمیں ایک اورغیر ملکی جنگ میں نہیں پڑنا چاہیے، امریکی حکومت جنگ کے بجائے ملکی مسائل پرتوجہ دے، عوام کےٹیکس سے چلنے والی حکومت کو عوام کی فلاح پر کام کرنا چاہیے ساتھ ہی سیکیورٹی، تعلیم اور ہاؤسنگ کو ترجیح دی جائے۔

    دوسری جانب امریکی ارکان کانگریس نے ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت روکنے کی قرارداد پیش کی ریپبلکن تھامس میسی اور ڈیموکریٹ روکھنہ نے مشترکہ قرارداد پیش کی۔

    مزید پڑھیں : امریکی سینیٹر نے ایران کیخلاف کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دیدی

    قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جنگ کا اعلان صرف کانگریس کا اختیار ہے، یہ ہماری جنگ نہیں آئین کے مطابق فیصلہ کانگریس کرے گی، مشرق وسطیٰ کی ایک اور تباہ کن جنگ میں نہیں گھسیٹا جانا چاہیے۔

    قرارداد میں ایران کے خلاف کسی بھی فوجی اقدام کیلئے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

  • چین کا ٹرمپ پر ایران اسرائیل تنازع میں جلتی پر تیل ڈالنے کا الزام

    چین کا ٹرمپ پر ایران اسرائیل تنازع میں جلتی پر تیل ڈالنے کا الزام

    بیجنگ : چین نے امریکا کو ایران اسرائیل تنازع میں کردار ادا کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران اسرائیل تنازع میں جلتی پر تیل ڈالنے کا الزام لگادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ گو جیاکون نے امریکی صدرکے حالیہ بیانات کو جلتی پر تیل قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایران پر حملوں سے جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ شعلوں کو بھڑکانا، تیل ڈالنا، دھمکیاں دینا اور دباؤ بڑھانا کارگرثابت نہیں ہوگا، اس طرح سے تنازع مزید شدت اختیارکرے گا۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ دھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ صورتحال کو پرسکون بنانے کیلئے سفارتی راستہ ہی واحد حل ہے، بیجنگ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے۔

    گذشتہ روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل ایران تنازع بڑھا تو مشرق وسطیٰ کے ممالک سب سے پہلے اس کا شکار ہوں گے۔
    .
    ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کو ایران پر اسرائیل کے حملوں پر گہری تشویش ہے ۔۔ فریقین کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں ، خطے میں مزید انتشار روکیں،اور تنازع حل کرنے کے لیے حالات پیدا کریں۔

    خیال رہے اسرائیل میں چین کے سفارت خانے نے بھی اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ "جلد سے جلد” ملک چھوڑ دیں۔

    واضح ریے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو فوری تہران خالی کرنے کا انتباہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو ڈیل پر دستخط کر دینے چاہئیں، انسانی جانوں کا ضیاع شرمناک ہے، سب تہران کو فوری خالی کردیں، ایران کے پاس کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں ہونا چاہیئے۔