Tag: ٹرمپ

  • چاند پر جانے کا جنون، ٹرمپ نے امریکی طالب علموں پر بجلیاں گرادیں

    چاند پر جانے کا جنون، ٹرمپ نے امریکی طالب علموں پر بجلیاں گرادیں

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غریب اور متوسط طبقے کے طالب علموں پر بجلیاں گراتے ہوئے حکومت کی طرف سے دی جانے والی خصوصی گرانٹ کو ختم کر کے اسے ناسا کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس میں ایک بل بھیجا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل پل گرانٹ کے تحت غریب اور نادار طلبا کے لیے 16 ارب ڈالر کی سلانہ رقم مختص کی گئی تھی اُسے اب ختم ہونا چاہیے تاکہ امریکا چاند پر اپنا نیا مشن بھیج سکے۔

    بل میں بتایا گیا ہے کہ خطیر رقم ناسا کے 2024 مشن کے لیے مختص کی گئی تاکہ امریکا چاند پر دوبار حکمرانی قائم کرسکے اور دیگر ممالک کے مقابلے میں طاقتور مشن بھیج سکے۔

    مزید پڑھیں: ٹرمپ کے حکم پر ناسا کا چاند مشن پروگرام بحال

    بل میں کہا گیا ہے کہ ناسا یا خلا سے دلچسپی رکھنے والے طالب علم ویسے بھی سامنے آرہے ہیں، حکومت کی جانب سے تعلیم پر دیا جانے والا بجٹ ختم ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کانگریس میں پیش کردہ بل پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کیا جارہا ہے اور چند ماہرین نے اسے امریکی صدر کی بڑی حماقت بھی قرار دیا۔

    ناسا کے خلا باز جوس ہرننڈیز کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے ہم چاند پر جائیں اور تعلیم کے لیے اخراجات ہی نہ ہوں، اس اقدام سے بہتر ہے کہ حکومت تعلیمی بجٹ کو بڑھا دے اور خصوصی سبسڈی بھی فراہم کرے تاکہ اُن ہی کالجز سے اچھے طالب علم سامنے آئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: خلا میں طویل ترین وقت گزارنے والی امریکی خاتون خلا باز لوٹ آئیں

    یاد رہے کہ امریکا میں ہونہار طالب علموں کے لیے حکومت کی جانب سے ’پل گرانٹ پروگرام‘ متعارف کرایا گیا تھا جس سے سالانہ 70 لاکھ طالب علم استفادہ کرتے ہیں، اس گرانٹ کے تحت کالجز اور یونیورسٹیز کو رقم دی جاتی ہے تاکہ وہ باصلاحیت طالب علموں کے اخراجات ادا کرسکے۔

  • ٹرمپ کا چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کرنے کا اعلان

    ٹرمپ کا چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کرنے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےتجارتی تناؤ کے باوجود اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی صدر سے ملاقات جون کے آخر میں متوقع ہے.

    خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ملاقات جاپان میں منعقد ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر ہو گی۔

    یاد رہے کہ امریکا اور چین کے مابین تجارتی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر نئے اضافی ٹیکسز نافذ کیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: امریکا چین ٹیکس تنازع، بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں مندی، تجارتی سرگرمیاں متاثر

    دوسری جانب چین اور امریکا میں تجارتی تنازع میں شدت آنے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے.

    عالمی تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونے لگی ہیں، چین پر امریکا کی جانب سے مزید ٹیکس کے نفاذ اور چین کے جوابی اقدامات کے اعلان کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

  • ایران نے امریکا کے خلاف کوئی کارروائی کی تو بھاری خمیازہ بھگتے گا: ٹرمپ

    ایران نے امریکا کے خلاف کوئی کارروائی کی تو بھاری خمیازہ بھگتے گا: ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے امریکا کے خلاف کوئی کارروائی کی تو وہ بھاری خمیازہ بھگتے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرچکا ہے، دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کیے جارہے ہیں، جبکہ دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر امریکی مفادات کو ٹھیس پہنچی تو ایران کو سنگین تنائج بھگتنا ہوں گے۔

    متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود میں سعودی تیل بردار جہازوں پر حملے پر عالمی سطح پر شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ ان حملوں کا الزام بھی ایران پر عائد کیا جارہا ہے۔

    امریکی صدر نے ایرانی دھمکیوں اور مذکورہ حملے کے تناظر میں ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں سے باز رہے، اس سے قبل امریکی وزیرخارجہ مائیک پامپیو بھی ایرانی حکام کو تنبیح کرچکے ہیں۔

    مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے کوئی حملہ کیا تو اس کے جواب میں امریکا فوری اور فیصلہ کن ردعمل ظاہر کرے گا۔

    خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی پر یورپ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کے حل پر زور دیا ہے۔

    ایران امریکا کشیدگی، یورپ نے تشویش کا اظہار کردیا

    واضح رہے کہ ایران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عالمی مالیاتی امور میں شفافیت کے قوانین پر عملدرآمد کا یورپ اور ایران کے درمیان تجارتی روابط یا سہولیات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • چینی دوستوں کو واضح کہا تھا ڈیل نہ کی تو چین کو بہت نقصان ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

    چینی دوستوں کو واضح کہا تھا ڈیل نہ کی تو چین کو بہت نقصان ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی دوستوں کو واضح کہا تھا ڈیل نہ کی تو چین کو بہت نقصان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چینی دوستوں کو پہلے ہی کہا تھا ڈیل نہ کی تو چین کو بہت نقصان ہوگا، کمپنیاں چین سے نکل کر دوسرے ملکوں میں چلی جائیں گی۔

    امریکی صدر نے کہا کہ چین میں خریداری بہت مہنگی ہوگی، اچھی ڈیل تقریباً مکمل ہورہی تھی اور آپ پیچھے ہٹ گئے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔

    چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کے خاتمے کے مذاکرات جاری تھے جو ٹرمپ کی جانب سے اضافی محصولات عائد کیے جانے کے بعد ناکام ہوگئے۔

    امریکی اقدام کے ردعمل میں چین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکا پر جوابی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے، اس سے قبل بھی چین جواباً 110 بلین ڈالر اضافی محصولات امریکی منصوعات پر عائد کرچکا ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا تجاری جنگ کے خاتمے کے لیے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ جبکہ ردعمل میں امریکی حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ چین مذاکرات سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

  • ارب پتی ٹرمپ نے آٹھ سال تک ٹيکس کیوں نہيں بھرا؟

    ارب پتی ٹرمپ نے آٹھ سال تک ٹيکس کیوں نہيں بھرا؟

    نیویارک: امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹھ سال تک ٹیکس نہیں بھرا.

    تفصیلات کے مطابق ممتاز امريکی اخبار نيو يارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا کہ موجودہ امریکی صدر نے انتہائی دولت مند ہونے کے باوجود آٹھ سال ٹیکس نہیں بھرا تھا.

    رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلد ٹرمپ نے 1985 تا1994 اپنے کاروبار میں گھاٹے کا دعویٰ کیا تھا، ٹرمپ کے ادارے کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انھیں 1.17 بلين ڈالر کا گھاٹا ہوا ہے.

    اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹيکس دستاويزات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ 1985 ميں مختلف کاروباروں ميں ہونے والے مالی نقصان کا حجم 46.1 ملين تھا، جو سن 1994 ميں 1.17 بلين ڈالر تک پہنچ گيا تھا۔

    مزید پڑھیں: شمالی کوریا تنازعہ، امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان رابطہ

    امریکی اخبار کا کہنا ہے ان نقصانات کو بنیاد بنا کر ڈونلڈ‌ ٹرمپ نے ان دس ميں سے آٹھ برس تک کسی قسم کا ٹيکس ادا نہيں کيا۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹیکس دستاویزات پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے.

    واٹر گيٹ اسکينڈل کے بعد ٹرمپ امريکی تاريخ ميں ايسے پہلے صدر ہيں، جو ٹيکس دستاويزات پيش کرنے سے انکار کیا.

  • ’’میولر رپورٹ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کے لیے کافی ہے‘‘

    ’’میولر رپورٹ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کے لیے کافی ہے‘‘

    واشنگٹن: امریکا کے تقریباً 400 سابق وفاقی پراسیکیوٹرز نے ایک مشترکہ خط میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کے لیے انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق میولر رپورٹ کافی ہے مگر انہیں صدارتی استثنیٰ حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر نہ ہوتے تو میولر رپورٹ میں موجود ثبوت کا نتیجہ ان خلاف انصاف کی راہ میں رکاوٹ کے الزامات کے طور پر سامنے آتا۔

    فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خط میں کہا گیا کہ خصوصی وکیل رابرٹ میولر کی تحقیقات میں موجود ثبوت اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو رکاوٹ ڈالی گئی وہ حد سے زیادہ تھی۔

    اس وقت انصاف کی پالیسی کے ڈپارٹمنٹ نے موجودہ صدر پر فرد جرم عائد کرنے سے منع کردیا ہے، تاہم اس خط سے یہ امکان ظاہر ہورہا ہے کہ جیسے اس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے رویے پر سماعت مقرر کرنے کے لیے کانگریس میں ڈیموکریٹس کی کوششوں کو تقویت دی اور یہاں تک کہ ریپبلکن لیڈر کے خلاف مواخذے کی کارروائی ممکنہ طور شروع ہوسکتی ہے۔

    پراسیکیوٹرز کی جانب سے کہا گیا کہ ہر کوئی سمجھتا ہے کہ خصوصی وکیل رابرٹ میولر کی رپورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بتائے گئے طرزعمل کا نتیجہ انصاف کی رکاوٹ پر مختلف سنگین الزمات کی صورت میں نکلتا ہے۔

    قبل ازیں ایوان کی عدالتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ وہ بنیادی ثبوتوں کے ساتھ میولر رپورٹ کے غیر تجدید شدہ ورڑن فراہم نہ کرنے پر اٹارنی جنرل بل بار سے متعلق توہین عدالت کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

    انتخابات میں روسی مداخلت کا معاملہ، ٹرمپ نے رپورٹ ایک بار پھر مسترد کردی

    تاہم میولر نے جسٹس ڈپارٹمنٹ پالیسی کی نشاندہی کی کہ موجودہ صدر کو مجرم قرار نہیں دیا جاسکتا اور نہ ہی انہیں حکمرانی سے روکا جاسکتا ہے چاہے انہوں نے جرم کا ارتکاب کیا ہو۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ممتاز گالفر  ٹائیگر ووڈز کو تمغہ آزادی پیش کر دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ممتاز گالفر ٹائیگر ووڈز کو تمغہ آزادی پیش کر دیا

    واشنگٹن: ممتاز امریکی گالفر ٹائیگر  ووڈز  کو صدارتی تمغہ آزادی سے نوازا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق نام ور کھلاڑ کو وائٹ ہاؤس میں یہ ایوارڈ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش کیا. امریکی صدر نے گولفر کو اعلیٰ ترین اعزاز دیتے ہوئے ان کی جیتنے کی عادت کو سراہا.

    امریکی صدر نے کہا کہ آپ کی حیران کن واپسی، آپ کی حیران کن زندگی اور مداحوں کے لیے خوشگوار یادیں تخلیق کرنے کے لیے میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں.

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ آگے کیا کرنے والے ہیں، یہ جاننے کے لیے ہم بے صبر ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں 43 سالہ ٹائیگر ووڈز نے اپنی والدہ، 2 بچوں، اپنی گرل فرینڈ کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ 2008 کے یو ایس اوپن جیتنے کے بعد چوٹ لگنے کے باعث کھیل سے دور رہنے والے ٹائیگر ووڈز نے گزشتہ ماہ ماسٹرز ٹورنامینٹ میں کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا تھا.

    مزید پڑھیں: ٹائیگر ووڈز نے قسمت کو منا لیا، 14 سال بعد ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

    اس موقع پر گالفر نے کہا کہ میں نے اچھا اور برا وقت دیکھا، بلندی اور پستی دیکھی، میرے والد اب یہاں نہیں، لیکن میری ماں یہیں ہیں، مجھے میری ماں سے بہت محبت ہے۔

    ٹائیگر ووڈز کا کہنا تھا کہ ان کی ماسٹرز میں جیت ان نظریات کو ثبوت ہے، جن کی انھوں نے پیروی کی.

  • ٹرمپ کی انتخابی مہم، ایف بی آئی کی جانب سے خاتون مخبر کا استعمال

    ٹرمپ کی انتخابی مہم، ایف بی آئی کی جانب سے خاتون مخبر کا استعمال

    واشنگٹن: 2016 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشیر کے بھید جاننے کے لیے ایف بی آئی کی جانب سے ایک خاتون مخبر کو استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران خارجہ پالیسی سے متعلق امور کے مشیر جارج پاپندوپولوس کے بھید جاننے کے لیے خاتون مخبر کو لندن بار میں بھیجا گیا تھا، تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ روس اور ٹرمپ کی انتخابی مہم کے درمیان کوئی تعلق تھایا نہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ری پبلیکنز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ پر روس سے تعلق کا الزام لگانے والے ڈیموکریٹس دراصل اس اسکینڈل کو چھپاتے رہے ہیں کہ اوباما انتظامیہ اپنے سیاسی حریف کی جاسوسی میں ملوث تھی۔

    جارج پاپندوپولوس کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں کہ عزرا ترک نامی خاتون کا تعلق ایف بی آئی سے تھا یا نہیں تاہم خاتون کا نام، اس کی پرکشش شخصیت اور انگریزی اچھی نہ ہونے سے وہ سمجھ گئے تھے کہ خاتون خود کو ریسرچ معاون ہونے کا جو دعویٰ کررہی ہے وہ جھوٹا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے خلاف دو سال سے جاری رابٹ ملر کی خصوصی تحقیقات گذشتہ ماہ اختتام پذیر ہوئی تھی، ابتدائی طور پر تحقیقاتی رپورٹ میں صدر ٹرمپ پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا تھا۔

    امریکی انتخابات میں مداخلت کا معاملہ، روس اور امریکا نے رپورٹ مسترد کردی

    خیال رہے کہ رپورٹ کے خلاصے میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران روس کے ساتھ کسی ملی بھگت کوئی ثبوت ملا۔

  • ٹرمپ کی اخوان پر پابندیاں دیر آید درست آید ثابت ہوں گی، مصری رکن پارلیمنٹ

    ٹرمپ کی اخوان پر پابندیاں دیر آید درست آید ثابت ہوں گی، مصری رکن پارلیمنٹ

    قاہرہ : مصری رکن پارلیمنٹ نے ٹرمپ کی جانب سے اخوان المسلمون پر پابندی لگانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخوان المسلمون کی وفادار تنظیمیں مصر سمیت کئی ملکوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مصری پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر سمیر غطاس کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ سال کے دوران امریکی کانگریس میں اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی متعدد بار کوشش کی گئی مگر کانگریس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کی طرف سے اس کی شدت کے ساتھ مخالفت کی جاتی رہی ہے۔

    عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک ارکان کانگریس کا موقف ہے کہ اخوان المسلمون کی مرکزی قیادت کا دہشت گردی کی کسی کارروائی میں نام نہیں آیا تاہم دوسری جانب مصری تنظیموں اور ارکان پارلیمان نے اخوان المسلمون کے دہشت گرد گروہ ہونے کے حوالے سے ٹھوس شواہد مہیا کیے ہیں۔

    اخوان المسلمون کے وفادار کئی جہادی اور دہشت گرد تنظیمیں مصر اور دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کی مسلسل کاروائیوں میں ملوث ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں اخوان المسلمون کو بلیک لسٹ کرنے سے 76 ملکوں میں پھیلے اخوانی نیٹ ورک پر کاری ضرب لگے گی۔

    اخوان لیڈر اور اس کے عناصر کی نقل و حرکت محدود ہوجائے گی اور ان کے اثاثے منجمد ہوجائیں گے، اس طرح اخوان المسلمون شدید گھٹن اور پابندیوں کی فضاء میں رہنے کے بعد خود ہی اپنا وجود کھو دے گی۔

    باسل غطاس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا میں اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے نتیجے میں جرمنی، سوئٹرزلینڈ، برطانیہ، قطر اور ترکی میں بھی اخوان کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی کیونکہ اخوان کا ایک بڑا نیٹ ورک ان ہی ملکوں میں قائم ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا میں اخوان المسلمون پر پابندی لگنے سے سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اخوان کی حمایت پر مبنی پالیسی درگور ہوجائے گی۔

  • کم جونگ نے صدر ٹرمپ سے مذاکرات میں ناکامی کی وجہ بتادی

    کم جونگ نے صدر ٹرمپ سے مذاکرات میں ناکامی کی وجہ بتادی

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں ہونے والے مذاکرات میں ناکامی کی وجہ بتا دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی سربراہ کم جونگ ان کے درمیان دوسری اور اہم ملاقات ہنوئی میں ہوئی جو کہ ناکام رہی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کم جونگ ان نے مذاکرات کی ناکامی کہ وجہ ’’امریکا کی بدنیتی’’ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ملاقات کے دوران بدنیتی کا مظاہرہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان تنازعے کا خاتمہ امریکی رویے پر ہے، ٹرمپ کو سال کے اختتام تک کوئی حتمی فیصلہ کرنا ہوگا بصورت دیگر ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہوں گے۔

    اس سے قبل بھی کم جون اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ امریکا اپنی پابندیاں ختم کرے تو بات چیت کے مثبت نتائج نکلیں گے، جبکہ شمالی کوریائی سربراہ ٹرمپ سے دوبارہ ملنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی آٹھ ماہ بعد ملاقات ہوئی اور دونوں ملکوں کے سربراہان نے مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم کردیے تھے۔ بعد ازاں جنوبی کوریا نے اس پر تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

    ٹرمپ کم ملاقات بےسود ثابت، دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی بڑھنے لگی

    قبل ازیں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام کے خاتمے کے معاملے پرجلد بازی سے کام نہیں لینا چاہتے، معاہدے میں سرعت دکھانے کے بجائے زیادہ ضروری امر یہ ہے کہ معاہدہ درست انداز میں کیا جائے۔