Tag: ٹرمپ

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا

    واشگٹن: امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے نو منتخب صدر ٹرمپ کوخاموش رہنے کا مشورہ کیا دیا، ٹرمپ نے ان کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان برینن کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔

    ایک روز قبل جان برینن صدر ٹرمپ کو اپنی زبان قابو میں رکھنے کا مشورہ دے چکے تھے۔

    ایک انٹرویو میں جان برینن نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو بات کرتے ہوئے اور سوشل میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے محتاط رہنا ہوگا۔ انہیں یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی کسی بات سے ملکی مفاد کو نقصان نہ پہنچے۔

    جان برینن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹوئٹر پر قومی اہمیت کے پیغام نہیں دے سکتا۔ امریکا کا صدربننے کے بعد معاملہ ٹرمپ کا ذاتی نہیں بلکہ قومی مفاد کا ہوگا۔

    واضح رہے کہ صدر ٹرمپ 20 جنوری کو صدارت کا حلف اٹھا لیں گے۔

  • امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں: میکسیکو

    امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں: میکسیکو

    میکسیکو نے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کے لیے مذاکرات کے تمام راستے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا۔

    میکسیکن صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مکمل اور وسیع مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات میں سیکیورٹی، ہجرت اور تجارت سمیت دیگر معاملات پر گفت و شنید کریں گے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ملکی وقار کے خلاف کسی بات کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ اس سے قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں ایک مرتبہ پھر میکسیکو کے ساتھ سرحدی دیوار بنانے کی بات کی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ بضد ہیں کہ دیوار کی لاگت میکسیکو ادا کرے۔

    میکسیکن صدر نے واضح کیا کہ وہ ہرگز ایسا نہیں کریں گے۔

  • روس کےساتھ اچھےتعلقات کی مخالفت کرنےوالےبیوقوف ہیں:ٹرمپ

    روس کےساتھ اچھےتعلقات کی مخالفت کرنےوالےبیوقوف ہیں:ٹرمپ

    واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات کی مخالفت کرنے والے احمق ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا کوئی بری بات نہیں ہے اورصرف بے وقوف اور احمق لوگ ہی اس کو برا سمجھیں گے۔

    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ میں روس کے ساتھ مل کر بہت سے مسائل میں سے کچھ کو حل کرنے کا اعادہ کیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دنیا میں اور بھی بہت سے مسائل ہیں اور جب میں امریکہ کا صدر بن جاؤں گا تو روس ہمیں عزت واحترام کی نظر سے دیکھے گا۔

    مزید پڑھیں:روسی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوجتوانا چاہتے تھے،انٹیلی جنس رپورٹ

    انٹیلی جنس کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے بعد ٹرمپ روس پر مداخلت کا الزام لگانے سے باز رہے اور صرف یہ کہا کہ انتخابات کے نتائج اس سے متاثر نہیں ہوئے۔تاہم انہوں نے کہا کہ وہ انٹیلی جنس کمیونٹی کے کام کی ان کے دل میں بہت احترام ہے۔

    واضح رہے کہ صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ بارہا روسی ہیکنگ کے دعوی کے حوالے سے امریکی انٹیلی جنس اداروں پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں۔

  • روسی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوجتوانا چاہتے تھے،انٹیلی جنس رپورٹ

    روسی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوجتوانا چاہتے تھے،انٹیلی جنس رپورٹ

    واشنگٹن :امریکی انٹیلی جنس ادارو ں نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن دوہزارسولہ کےانتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کوجتواناچاہتے تھے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیتنے میں مدد کرنا روسی صدر ولادی میر پوتن کی خواہش تھی۔

    انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ انٹیلی جنس چیف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو تمام معلومات سے آگاہ کررنے کے فوراً بعد ہی ریلیز کر دی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ’روس کا مقصد امریکی جمہوری عمل پر سے عوام کا یقین کمزور بنانا ہے،ہیلری کلنٹن کو بدنام کرنا اور صدارت کے لیے ان کے انتخاب کو نقصان پہنچانا ہے۔‘

    خیال رہے کہ صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ بارہا روسی ہیکنگ کے دعوی کے حوالے سے امریکی انٹیلی جنس اداروں پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ سمجھداری کا ثبوت دیں‘جوبائڈن

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا تھا کہ نو منتخب صدر کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں پر یقین نہ کرنا ‘سراسر بیوقوفی’ ہے۔

    مزید پڑھیں:ہیکنگ سے متعلق معلومات جلد منظرعام پر لاؤں گا‘ڈونلڈ ٹرمپ

    دوسری جانب چار روز قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے حوالے سے جلدحقائق سامنےلاؤں گا۔

    مزید پڑھیں:پینتیس روسی سفارتکاروں نے امریکہ چھوڑ دیا

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے صدر براک اوباما نے ان 35 روسی سفارتکاروں کو امریکہ سے نکل جانے کا حکم دیا تھا جن پر شک تھاکہ وہ امریکہ میں روس کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔

  • چین شمالی کوریا کے معاملے میں کوئی مدد نہیں کر رہا,ٹرمپ

    چین شمالی کوریا کے معاملے میں کوئی مدد نہیں کر رہا,ٹرمپ

    واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ چین شمالی کوریا کو لگام دینے میں ناکام رہاہے۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نومنتخب امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ ’چین امریکہ سے یک طرفہ تجارت کر کے پیسے کما رہا ہے لیکن شمالی کوریا کے معاملے میں کوئی مدد نہیں کر رہا‘۔

    نومنتخب امریکی صدر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ’ایسا نہیں ہو گا‘۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کی جوہری میزائل بنانے کی صلاحیت پر شک کا اظہار کر رہے تھے یا وہ اس کو روکنے کا کوئی قدم اٹھائیں گے۔

    یاد رہے کہ شمالی کوریا کے رہنماپیانگ یانگ نے سالِ نو کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بین البراعظمی میزائل تیاری کےآخری مراحل میں ہے۔

    مزید پڑھیں:شمالی کوریا کا پانچواں جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ

    پیانگ یانگ نے گذشتہ سال بھی دو جوہری تجربات کیے تھے جن میں سے ایک کو اب تک شمالی کوریا کا سب سے طاقتور تجربہ کہا جا رہا ہے۔

    شمالی کوریا نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کی تیاری میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    مزید پڑھیں:اقوام متحدہ کی شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی مذمت

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوہری اور میزائل تجربات بند کر دے۔

  • سال 2016 میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا لفظ

    سال 2016 میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا لفظ

    کیا آپ جانتے ہیں سال 2016 میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا لفظ کونسا رہا؟

    امریکا کی سب سے زیادہ مستند اور کثیر الاشاعت ڈکشنری میریم ویبسٹر کی جانب سے سال 2016 کا لفظ ’سوریئل‘ کو قرار دیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کوئی نہایت عجیب و غریب خیال یا خواب، جو حقیقت میں تبدیل ہوجائے، یا کوئی ایسی حیران کن اور پریشان کن حقیقت جو خواب محسوس ہو۔

    یہ لفظ سب سے پہلے اس وقت استعمال ہوا جب مارچ 2016 میں برسلز میں ایئرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر بم دھماکے ہوئے جس میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

    یہ ایک ایسا واقعہ تھا جس نے پوری دنیا کو دکھ بھری حیرت میں مبتلا کردیا کہ کیا یہ پرامن ترین مقامات بھی اب دہشت گردوں سے محفوظ نہیں؟ْ

    اس کے بعد یورپ کے مختلف شہروں میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات اور ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے دوران بھی لوگوں نے اپنی حیرت کا اظہار کرنے کے لیے اسی لفظ کا سہارا لیا۔

    trump-2

    لیکن اس لفظ کی صحیح معنویت اس وقت سامنے آئی جب ایک شدت پسند، خواتین، مسلمانوں اور اقلیتوں کی عزت نہ کرنے والا اور ایک مغرور ارب پتی شخص یعنی ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کا صدر بن گیا۔

    اس فتح نے لوگوں کو بے اختیار اپنی چٹکی کاٹ کر یہ یقین کرنے پر مجبور کردیا کہ کہیں وہ خواب تو نہیں دیکھ رہے۔

    گویا یوں کہا جائے کہ سال 2016 ایک حیرتوں کا سال رہا تو کچھ غلط نہ ہوگا۔

  • مسلمانوں کی چھان بین کا مؤقف درست ثابت ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ

    مسلمانوں کی چھان بین کا مؤقف درست ثابت ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برلن حملے اور روسی سفیر کی ہلاکت سے مسلمانوں کی چھان بین سے متعلق میرا مؤقف درست ثابت ہوا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات انسانیت پر حملہ ہیں۔

    ترکی میں روسی سفیر کی ہلاکت اور برلن میں کرسمس مارکیٹ پر حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں لیکن امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلمانوں کو ہدف تنقید بنا ڈالا۔

    فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کی سخت چھان بین کا مطالبہ حالیہ حملوں نے درست ثابت کر دکھایا۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپ میرے مؤقف سے آگاہ ہیں۔ میرا مؤقف 100 فیصد درست ہے۔ جو کچھ ہو رہا ہے شرمناک ہے۔

    نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد مسلمانوں کے امریکا میں داخلے کے قوانین کو مزید سخت کیا جائے گا۔ جن ملکوں میں دہشت گردی کی شرح زیادہ ہے ان ملکوں کے افراد کو امریکا میں داخلے سے روکا جائے گا تاکہ امریکیوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جاسکے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کرسمس کی خریداری کے حوالے سے لگی ایک مارکیٹ میں ایک شخص نے ٹرک شہریوں پر چڑھا دیا۔ واقعے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • امریکہ کواپنی’ون چائنا‘پالیسی پرنظرِثانی کرناچاہیے،ٹرمپ

    امریکہ کواپنی’ون چائنا‘پالیسی پرنظرِثانی کرناچاہیے،ٹرمپ

    واشنگٹن :امریکہ کےنومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہےکہ امریکہ کو اپنی’ون چائنا‘ پالیسی پرنظرِ ثانی کرناچاہیے۔

    تفصیلات کےمطابق تفصیلات کےمطابق امریکہ کےنومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے منصب سنبھالنے سے پہلے ہی پالیسیاں تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نےایک بار پھرچین کو آڑے ہاتھوں لیتےہوئےکہا کہ امریکہ کو اپنی’ون چائنا‘پالیسی پر نظرِ ثانی کرنا چاہیے۔

    نجی چینل کوانٹر ویودیتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ تجارت اوردیگر معاملات میں چین کی جانب سےرعایت کے بغیر اس پالیسی کو برقرار رکھنے کی انہیں کوئی وجہ نہیں نظر آتی۔

    خیال رہے کہ امریکہ نے 1979 میں تائیوان سے سفارتی تعلقات توڑ دیے تھےاور اس کے بعد سے وہ چین کے اس موقف کا احترام کرتا چلا آیا ہے کہ تائیوان چین کا الگ ہو جانے والا صوبہ ہے۔

    چین تائیوان کو اپنا صوبہ قرار دیتا ہے اور اس کی آزاد ریاست کی حیثیت سے پہچان کا باعث بننے والی کسی بھی چیز سے اجنتاب چین کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کرنسی اور شمالی کوریا کے معاملات پر چین امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا۔

    امریکی ٹی وی پر گفتگو میں ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ انتخابات میں روسی مدد کا الزام مضحکہ خیز اوراحمقانہ ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی نو منتخب صدر ٹرمپ نے تائیوان کی صدر سائی اینگ وین سے براہ راست بات بھی کی تھی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

  • روس نےامریکی انتخابات میں ہیکنگ کی،سی آئی اے

    روس نےامریکی انتخابات میں ہیکنگ کی،سی آئی اے

    واشنگٹن :امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے دعوی کیا ہے کہ روس نے امریکہ کے حالیہ انتخابات میں ہیکنگ کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں کام کیا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ روس نے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو تقویت دینے کے لیےخفیہ طور پر ہیکنگ کی۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے سی آئی اے کے اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ایسے افراد کا پتہ لگایا گیاہے جن کے روسی حکومت سے رابطے تھے، جنہوں نے ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کے چیئرمین اورڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی سمیت دیگر افراد کی ہزاروں ہیک کی گئی ای میل روس کو فراہم کیں۔

    افسران کا بتانا ہے کہ یہ افراد اس خفیہ کمیونٹی کا حصہ تھے جو روس کی جانب سے ٹرمپ کی مقبولیت کو بڑھانے اور ہیلری کی جیت کی امید کو کم کرنے کے لیے شروع کیے گئے آپریشن میں شامل تھے۔

    مزید پڑھیں:صدر اوباما کا صدارتی انتخابی عمل میں سائبر حملوں کا جائزہ لینے کا حکم

    دوسری جانب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی لوگ ہیں جو کہتے تھے کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کے پاس تباہی پھیلانے والے ہتھیار تھے۔

    امریکی تجزیہ کاروں کے خیال میں ٹرمپ اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مابین اختلافات مستقبل میں بہت بڑے مسائل کھڑے کر سکتے ہیں۔

    روسی حکام کی جانب سے بھی ہیکنگ کے الزامات کی تردید کی جارہی ہے جبکہ امریکی اخبارات کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام نے ہیکنگ کے بعد ہزاروں ای میلز وکی لیکس کے حوالے کیں۔

    مزید پڑھیں:امریکہ کاروس پر سائبر حملے کا الزام

    یاد رہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ماہ اکتوبر میں امریکی حکومت نے روس پر ڈیموکریٹک پارٹی پر سائبر حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس تمام معاملے پر صدر براک اوباما نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہیکنگ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ اپنے عہدے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے وائٹ ہاؤس میں جمع کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ ہوشیار شخص ہیں،پیوٹن

    ڈونلڈ ٹرمپ ہوشیار شخص ہیں،پیوٹن

    ماسکو: روسی صدرولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہےکہ ’ڈونلڈ ٹرمپ ایک ہوشیار شخص ہیں جو اپنےعہدے کی ذمہ داریاں بہت جلد سمجھ جائیں گے‘۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری نشریاتی ادارے کوانٹرویومیں ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ’نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے سے ہی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں‘۔

    روسی صدر نے کہا کہ ٹرمپ ایک کاروباری شخصیت ہیں اور وہ امریکہ جیسے ملک کے سربراہ ہیں جوکہ دنیا کے سرکرداہ ممالک میں سے ایک ہے۔

    مزید پڑھیں:روسی صدر نے امریکہ سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہارکردیا

    خیال رہے کہ اس سےقبل روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کیااور کہا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پیوتن کااپنے ملک پر زبردست کنٹرول ہےاوروہ صدر اوبامہ سے بہتر صدر ہیں۔

    مزید پڑھیں:روس کسی کےساتھ لڑائی نہیں چاہتا،پیوٹن

    واضح رہے کہ رواں ماہ یکم دسمبر کوماسکو میں پارلیمان سے سالانہ خطاب کے دوران صدرپیوٹن کاکہناتھاکہ کچھ غیر ملکی روس کو دشمن سمجھتے ہیں لیکن روس ایسا نہیں چاہتا نہ کبھی ایسا چاہے گا،اسے دوستوں کی ضرورت ہے۔