Tag: ٹروتھ سوشل

  • ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کی گرفتاری کی اے آئی ویڈیو اپ لوڈ کردی، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

    ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کی گرفتاری کی اے آئی ویڈیو اپ لوڈ کردی، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک عجیب اے آئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سابق صدر باراک اوباما کو گرفتار ہوتے دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اوباما اوول آفس میں ڈنلڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں کہ اسی دوران ایف بی آئی کے اہلکار وہاں آتے ہیں اور سابق امریکی صدر کو کندھوں سے پکڑ کر گھٹنوں پر بیٹھاتے ہوئے ان کے ہاتھ پیچھے کرکے ہتھکڑیاں لگادیتے ہیں۔

    اوباما کی ویڈیو جو کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ہے اس میں سابق امریکی صدر بارک اوباما کو ایف بی آئی کے عہدیدار وائٹ ہاؤس میں گرفتار کر لیتے ہیں۔

    ویڈیو میں اوباما کو ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے دکھایا گیا ہے اتنے میں ایف بی آئی کے دو ایجنٹ اندر آتے ہیں، اس کے بعد انہیں اسی دفتر سے زبردستی لے جایا جاتا ہے جہاں وہ کبھی اعلیٰ ترین عہدے پر فائز تھے۔

    اوباما کی ویڈیو بظاہر ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے جو حقیقت سے قریب تر دکھائی دیتی ہے، امریکا کے سیاسی حلقے اس ویڈیو پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی حرکتوں سے سیاسی ماحول کو گرم کر دیا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر اوباما کی گرفتاری کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی یویڈیو نے امریکہ کی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

  • ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ایران ملوث ہے: امریکا

    ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ایران ملوث ہے: امریکا

    امریکا نے صدارتی انتخاب سے قبل نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی سازش کے الزام میں ایک ایرانی شہری پر فرد جرم عائد کردی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث تہران میں مقیم افغان شہری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کے قتل کی ذمے داری سونپی تھی، ایران کے لیے سہولت کاری کے الزام میں دو امریکی شہریوں پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے رہائشی دونوں امریکی شہری حراست میں ہیں ایران کی جانب سے فوری طور پر الزامات کا جواب نہیں دیا گیا۔

    واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، 25 ستمبر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں ایران سے جان کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ ’ایران کی طرف سے میری جان کو شدید خطرہ ہے، ایران کی جانب سے پہلے ہی ایسی کوششیں کی گئی ہیں جو کامیاب نہیں ہوئیں لیکن وہ دوبارہ کوشش کریں گے، جبکہ پوری امریکی فوج دیکھ رہی ہے اور انتظار کر رہی ہے۔‘

  • صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا حصص میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ

    صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا حصص میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ

    واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر ہی منتخب نہیں ہوئے بلکہ ان کی دولت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کا صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں میں 2 کھرب 77 ارب روپے کا زبردست اضافہ ہوا ہے، مجموعی طور پر ’ٹروتھ سوشل‘ میڈیا کے حصص میں 35 فی صد اضافہ ہوا۔

    سی این این نے ویب سائٹ پر اپنی رپورٹ میں یہ دل چسپ جملہ لکھا کہ ’’ٹرمپ نے صرف وائٹ ہاؤس ہی نہیں جیتا بلکہ وہ بدھ کے روز مزید دولت مند ہو گئے۔‘‘ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر یعنی دو کھرب ستتر ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

    ٹرمپ میڈیا اسٹاک ’ڈی جے ٹی‘ کی مالیت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35 فی صد اضافہ ہوا، اور اس کی مالیت 9 ارب ڈالر ہو گئی، جون 2024 میں ٹرمپ کے اثاثوں کی مالیت 7 ارب 70 کروڑ ڈالر تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ قدامت پسند سوشل میڈیا کمپنی میں غالب شیئر ہولڈر ہیں، جس کی آمدنی بہت کم ہے۔

    منتخب صدر کے 114.75 ملین شیئرز کی مالیت 3.9 ارب ڈالر تھی، تاہم الیکشن کے دن جب ٹریڈنگ کا اختتام ہوا تو شیئرز کی مالیت تقریباً 5.3 بلین ڈالر جا پہنچی، بلاشبہ یہ صرف کاغذی منافع ہے اور عملی طور پر ٹرمپ کے لیے قیمت کو کم کیے بغیر ان میں سے زیادہ تر حصص فروخت کرنا مشکل ہوگا۔

    بلوم برگ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے امیر ترین صدر بن گئے ہیں، اس سے پہلے جان ایف کینیڈی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر دولت کے ساتھ امیر ترین صدر تھے۔ ٹرمپ گولف کورسز، اعلیٰ رہائشی جائیدادوں، شراب خانے اور 1991 کے بوئنگ سیون فائیو سیون کے بھی مالک ہیں، جس کا نام ٹرمپ فورس ون ہے، ٹرمپ امریکی تاریخ میں واحد صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں، امریکا نے اس بار بھی خاتون کو صدر منتخب نہیں کیا، اور کاملا ہیرس کو شکست کا سامنا ہوا، امریکا کی 50 میں سے 27 ریاستوں میں ٹرمپ فاتح قرار پایا، ان کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 277 ہو گئی، جب کہ کاملا ہیرس کے 224 ووٹس تھے۔

    امریکا نے ایٹمی صلاحیت والا ہولناک ’منٹ مین تھری‘ میزائل کامیابی سے داغ دیا

    امریکی سینیٹ میں بھی ری پبلکنز کا پلڑا بھاری رہا، اور 52 نشستیں حاصل کیں، ڈیموکریٹس کو 42 نشستیں ملیں، ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کی 186 اور ڈیمو کریٹس کی 160 نشستیں ہو گئی ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے وکٹری اسپیچ میں جنگیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، انھوں نے کہا کوئی جنگ شروع نہیں کریں گے، جنگیں ختم کریں گے، سرحدیں سیل اور امریکا کو محفوظ بنائیں گے، اب جو بھی امریکا آئے گا قانونی طریقے سے ہی آنا ہوگا۔