Tag: ٹرولنگ

  • بابراعظم غیر ملکی کرکٹر کی ٹرولنگ کا شکار بن گئے

    بابراعظم غیر ملکی کرکٹر کی ٹرولنگ کا شکار بن گئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو لاہور قلندرز کے جارح مزاج بیٹر سیم بلنگز کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے غیر ملکی بلے باز سیم بلنگز نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس پر شائقین کرکٹ بھی حیران رہ گئے۔

    سیم بلنگز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں پی ایس ایل 2025 کی تیز ترین اور سُست ففٹیز کا حوالہ دیا گیا۔ جہاں بابراعظم نے مختصر ترین فارمیٹ میں 47 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جبکہ انگلش کرکٹر نے محض 19 گیندوں میں سنچری بنائی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا جبکہ بابر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کیلئے ناپسندیدہ ریکارڈ درج کروایا تھا۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر کی تنزلی ہوگئی ہے۔ سابق کپتان رینکنگ میں ٹاپ 20 سے باہر ہوگئے ہیں، 651 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ وہ 21ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    جنوبی افریقا کے خلاف بابر نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران چار اننگز میں 193 رنز بنائے تھے جس میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بابر کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور انہوں نے چار اننگز میں صرف 45 رنز بنائے اور ان کی رینکنگ متاثر ہونے میں اہم کردار ادا کیا۔

    محمد رضوان بیٹنگ رینکنگ میں 671 پوائنٹس کے ساتھ 14 ویں پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ سلمان علی آغا اس وقت 32 ویں نمبر پر ہیں۔

    دیگر پاکستانی بلے بازوں میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔ شان مسعود 542 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرکے 46 ویں اور عبداللہ شفیق 520 پوائنٹس کے ساتھ 53 ویں نمبر پر آگئے۔

    بنگلادیش بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے حکومت سے منظوری مانگ لی

    بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پر انگلینڈ کے جو روٹ بدستور نمبر 1 ٹیسٹ بلے باز ہیں، اس کے بعد ساتھی ہیری بروک دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

  • اے آر رحمان کا سائرہ بانو سے علیحدگی کے بعد ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

    اے آر رحمان کا سائرہ بانو سے علیحدگی کے بعد ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

    ممبئی: معروف بھارتی گلوکار و موسیقار اے آر رحمان نے سائرہ بانو سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر ہونیوالی ٹرولنگ سے متعلق پہلی بار بیان جاری کر دیا۔

    بھارتی معروف گلوکار اے آر رحمان اور سائرہ بانو نے گزشتہ سال نومبر میں طلاق کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے دونوں کی نجی زندگی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

    طلاق کے اعلان کے چند مہنیوں بعد اب اے آر رحمان نے اس حوالے سے کھل کر بات کی ہے اور اس حوالے سے میڈیا اور عوامی رویے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی گلوکار و موسیقات نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنی زندگی کو خود عوامی کیا ہے، تو جب ہماری زندگی عوامی ہو گی تو ہر کوئی اس کے بارے میں بات کرے گا۔


    یہ بھی پڑھیں: اے آر رحمان کی اہلیہ سے علیحدگی پر من گھڑت خبریں پھیلنے والوں کو وارننگ

    کیا اے آر رحمان اور سائرہ بانو میں صلح ہونے والی ہے؟ وکیل نے خاموشی توڑ دی


    اے آر رحمان نے کہا کہ امیر ترین شخص سے لے کر خدا تک عوام ان کے بارے میں باتیں کرتے ہیں تو پھر میں کون ہوتا ہوں؟ جو لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں وہ بھی ہمارے اپنے ہی ہیں۔

    گلوکار نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کسی کے بارے میں کچھ کہوں گا تو کوئی میرے بارے میں کچھ نہ کچھ کہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اور ہم بطور بھارتی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کسی کو بھی کسی کی ماں، بہن یا بیٹی کے بارے میں غیر ضروری باتیں نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ ہر ایک کی ماں، بہن، بیوی، بیٹی ہوتی ہے۔

    اے آر رحمٰن نے کہا کہ جب کوئی ایسی بات کہتا ہے جس سے تکلیف ہو تو میں اس کے لیے دعا کرتا ہوں کہ خدا اسے معاف کر دے اور اس کی رہنمائی کرے۔

    یاد رہے کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ختیجہ، رحیمہ اور امین ہیں۔

  • کے ایل راہول نے کافی ود کرن میں شرکت کو خوفناک تجربہ قرار دیدیا

    کے ایل راہول نے کافی ود کرن میں شرکت کو خوفناک تجربہ قرار دیدیا

    کے ایل راہول نے کہا ہے کہ کافی ود کرن میں شرکت خوفناک تجربہ تھا، مجھے کچھ سالوں پہلے ہرچیز پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹر کے ایل راہول نے ماضی میں بے رحمانہ ٹرولنگ کا نشانہ بننے پر اظہار خیال کیا ہے، راہول اور ہاردک پانڈیا نے 2019 میں کرن جوہر کے مشہور ٹاک شو کافی ود کرن میں شرکت کی تھی، جہاں ان کی جانب سے کیے گئے تبصروں پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

    راہول نے اب لب کشائی کرتے ہوئے اس تجربے کو تکلیف دہ قرار دیا ہے، بی سی سی آئی نے ردعمل کے طور پر دونوں کھلاڑیوں کو معطل کرکے سیریز کے درمیان میں ہی آسٹریلیا سے واپس بلالیا تھا۔

    ایک پوڈ کاسٹ میں راہول نے بتایا کہ اس واقعے نے انھیں اتنا زیادہ متاثر کیا کہ ان کی زندگی اور کرکٹ کے حوالے سے نظریہ ہی بدل گیا، کافی ود کرن میں شرکت نے مجھے بہت متاثر کیا۔

    راہول نے بتایا کہ اس سے قبل انھیں کبھی بھی یہاں تک کہ اسکول سے بھی معطل نہیں کیا گیا تھا، اس وجہ سے وہ اس نتائج کے لیے تیار نہیں تھے، اس واقعے سے پہلے ٹرولنگ کو اچھی طرح سے ہینڈل کرتا تھا لیکن اس کے بعد سب کچھ بدل گیا۔

    بھارت کرکٹر نے بتایا کہ اس وقت میں نوجوان تھا اور اس دوران ٹرولنگ مسلسل جاری تھی میں جو کچھ بھی کرتا اس پر مجھے ٹرول کیا جاتا تھا۔

    خیال رہے کہ کرن جوہر کے معروف شو کافی ود کرن میں ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول نے اپنے رشتوں، محبتوں، پسندیدہ فلموں، اداکاروں اور اداکاراہ کے بارے میں بات کی تھی۔

    کے ایل راہل نے پورے شو میں کرن جوہر کے سوالوں کا بہتر جواب دیا، لیکن ہاردک پانڈیا نے کئی خواتین سے تعلقات رکھنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد دونوں کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ سامنا رہا اور معافی بھی مانگنی پڑی تھی۔

  • ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب، آئمہ بیگ ٹرولنگ کی زد میں آ گئیں

    ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب، آئمہ بیگ ٹرولنگ کی زد میں آ گئیں

    ایشیا کپ 2023کا آغاز گزشتہ روز ملتان میں پاکستان اور نیپال کے میچ سے ہوا ، جس میں پاکستان نے بڑے مارجن سے نیپال کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

    میچ سے قبل ہونے والی افتتاحی تقریب میں نیپالی فنکارہ تری شالا اور پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے پرفارم کیا، مگر آئمہ بیگ کی گلوکاری کو شائقین کی جانب سے زیادہ پذیرائی نہ مل سکی۔

    ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو چلانے کی کوشش کی، مگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر ٹرولنگ شروع کردی گئی۔

    افتتاحی تقریب میں نیپال کی تری شالا نے سفید رنگ کا لباس زیب کیا ہوا تھا جن کی شاندار پر فارمنس کو کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر آئمہ بیگ کی گلوکاری کے حوالے سے طنز و مزاح پر مبنی تبصرے کئے جارہے ہیں جن میں سے چند یہ ہیں۔

    https://twitter.com/Rnawaz31888/status/1696816423354413425?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1696816423354413425%7Ctwgr%5E506c1346401863fa3e48d51a4b40a34b484ad783%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps3A2F2Ftwitter.com2FRnawaz318882Fstatus2F1696816423354413425widget%3DTweet