Tag: ٹرک

  • ٹریلر اور ٹرک میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    ٹریلر اور ٹرک میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    جڑانوالہ میں باہمن چک کے قریب ٹریلر اور ٹرک خوفناک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ تصادم میں ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹریلر اور ٹرک کھائی میں جاگرے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کچرہ اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں 12سالہ بچہ جاں بحق اور 2 نوجوان زخمی ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سمن آباد کے قریب کچرہ اٹھانے والے ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثیمیں 12سال کا بچہ جاں بحق اور 2 لڑکے زخمی ہوئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ جان بحق اور زخمی تینوں لڑکوں کی عمریں 15 سال سے کم ہیں۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سمن آباد پولیس نے موقع پر پہنچی، ایس ایچ او سمن آباد کامران حیدر نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    ابتدائی تحقیقات میں کچرا اٹھانے والا ٹرک سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    حادثے میں زخمی نوجوان نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکندر گوٹھ سیہم تینوں موٹر سائیکل پر فیکٹری جا رہے تھے کہ سہراب گوٹھ سمن آباد کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرک نے پیچھے سے آکر ٹکر ماری، جس سے حادثہ پیش آیا۔

    اہلخانہ کا کہنا ہے کہ شفیق موڑ کے قریب تینوں لڑکے ایمبرائڈری فیکٹری میں کام کرتے ہیں۔

    خیال رہے کراچی میں 135 روز میں ٹریفک حادثات میں 114 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 24، ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 44 اور واٹرٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد26 ہوگئی ہے۔

    کراچی کا موسم، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    منی ٹکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 اور بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہے۔

  • وائرل ویڈیو: ٹرک نے اسکوٹی کچل ڈالی، خاتون کا بال بیکا نہ ہوا

    وائرل ویڈیو: ٹرک نے اسکوٹی کچل ڈالی، خاتون کا بال بیکا نہ ہوا

    کہا جاتا ہے جس کو اللہ رکھے اس کو کون چکھے ایک خطرناک حادثے میں ٹرک نے اسکوٹی کچل دی مگر خاتون کا بال بیکا نہ ہوا۔

    سڑک پر حادثات ہونا اور اس میں قیمتی جانوں کا ضیاع کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ لیکن اگر کسی خوفناک حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہو جائے لیکن اس کے سوار کو خراش تک نہ آئے۔ ایسے واقعات شاذ ونادر ہی ہوتے ہیں۔

    ایسا ہی ایک ناقابل یقین حادثہ بھارت میں پیش آیا جہاں اترپردیش کے ایک گاؤں کے قریب سڑک پر اینٹوں سے لدا ٹرک پیچھے آنے والے اسکوٹی پر چڑھ گیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں اسکوٹی مکمل کچلی گئی مگر اس کو چلانے والی خاتون کا بال بیکا تک نہ ہوا۔

    یہ حیرت انگیز واقعہ سڑک پر لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوا جو بعد میں سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سڑک پر اینٹوں سے لدے ٹرک کے پیچھے اسکوٹی چلاتے ہوئے خاتون جا رہی ہے۔ اچانک ٹرک رک جاتا ہے اور پھر پیچھے کی طرف چلنا شروع کر دیتا ہے۔

    خاتون اسکوٹی ڈرائیور پہلے تو یہ منظر دیکھ کر قدرے حیران ہوتی ہے، لیکن ٹرک جیسے ہی قریب آتا وہ وہ حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکوٹی سے چھلانگ لگا دیتی ہے جبکہ ٹرک اسکوٹی پر چڑھ کر اس کا کچومر نکال دیتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر ایک لمحہ بھی تاخیر ہوتی تو خاتون بھی اس سنگین حادثے کی زد میں آکر شدید نقصان اٹھا سکتی تھی۔

     

    ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین خاتون کے بچ جانے کو قدرت کا کرشمہ قرار دے رہے ہیں جبکہ اکثریت ٹرک ڈرائیور کی لاپروائی پر غصہ کا اظہار کر رہی ہے۔

  • دلہن کی طرح سجے سڑکوں پر دوڑتے ٹرک کیسے تیار ہوتے ہیں؟ ویڈیو رپورٹ

    دلہن کی طرح سجے سڑکوں پر دوڑتے ٹرک کیسے تیار ہوتے ہیں؟ ویڈیو رپورٹ

    پاکستانی ٹرک آرٹ ایک دلکش ثقافتی روایت ہے جو سڑکوں پر دوڑتی اس بڑی گاڑی کو دلہن کا سا روپ دیتی ہے لیکن اس میں بڑی محنت درکار ہوتی ہے۔

    ٹرک آرٹ سے سجی یہ گاڑیاں صرف مال بردار نہیں بلکہ چلتے پھرتے جذبات خواب اور ثقافت کی بولتی تصویریں ہیں جب لوہے اور لکڑی کا ڈھانچہ فنکار کے ہاتھوں رنگ پاتا ہے تو وہ فن نہیں کہانی بن جاتا ہے

    ڈرائیور اور مالکان اپنے ٹرکوں کو محبت سے سجواتے ہیں اور ہنرمند فنکار ان خوابوں کو رنگوں میں ڈھالتے ہیں۔

    برش کی ہر جنبش رنگوں کی ہر بوند جیسے کوئی خاموش دعا، ہر پھول ہر پرندہ ہر آنکھ کچھ نہ کچھ کہتی ہے کچھ محسوس کرواتی ہے

    گہرے رنگوں سے سجے ٹرک صرف سامان نہیں فن محبت اور تہذیب لے کر چلتے ہیں، جو ہر شہر ہر گاؤں کو رنگوں کے ایک لازوال رشتے میں جوڑتے ہیں۔

    ثقافتی رنگوں میں نکھرے یہ ٹرک کس قدر محنت اور عرق ریزی سے تیار ہوتے ہیں۔ یہ جاننے کے لیے یہ ویڈیوز دیکھیں۔

    ویڈیو رپورٹ: ناصر حسن خان

     

  • کراچی، ٹرک نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

    کراچی، ٹرک نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

    کراچی: لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، افسوسناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ مشتعل افراد کی جانب سے ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی، پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی کے علاقے گل بائی پر ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ماں اور ایک سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

    خاتون کی شناخت شبانہ کے نام سے ہوئی جس کی عمر 45 برس تھی، خاتون کی گود میں ایک سالہ بچہ زوہان بھی تھا جو موقع پر انتقال کر گیا موٹرسائیکل پر سوار خاتون کا شوہر واقعے میں زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

    تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، 5 افراد جاں بحق

    پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور موقعے سے فرار ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر کو تحویل میں لے لیا تھا۔

  • امریکا: ہجوم پر ٹرک چڑھانے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی، گاڑی سے داعش کا جھنڈا برآمد

    امریکا: ہجوم پر ٹرک چڑھانے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی، گاڑی سے داعش کا جھنڈا برآمد

    ریاست لوزیانا میں ہجوم پر ٹرک چڑھانے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی جس کی گاڑی سے داعش کا جھنڈا ملا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز امریکا کے شہر نیو اورلینز میں ملزم نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 35 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    تاہم اب ریاست لوزیانا میں ہجوم پر ٹرک چڑھانے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی، ملزم کی شناخت 42 سالہ شمس الدین جبار کے نام سے ہوئی ہے جو سابق امریکی فوجی نکلا، دس سال فوج میں خدمات انجام دیں۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملزم کی گاڑی سے داعش کا جھنڈا ملا، جس کے بعد ایف بی آئی نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیدیا۔

    امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ حملے میں شریک دیگر کرداروں کو بھی تلاش کریں گے، سعودی وزارت خارجہ نے امریکی ریاست لوزیانا کے شہر نیو اورلینز میں ہٹ اینڈ رن کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحیقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مملکت ہر قسم کے تشدد کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

  • سیمنٹ سے لدا ٹرک مہندی کی تقریب میں جا گھسا،  4 خواتین جاں بحق، 8 افراد شدید زخمی

    سیمنٹ سے لدا ٹرک مہندی کی تقریب میں جا گھسا، 4 خواتین جاں بحق، 8 افراد شدید زخمی

    ٹوبہ ٹیک سنگ : گوجرہ میں سیمنٹ سے لدا ٹرک مہندی کی تقریب میں جا گھسا، حادثے میں 4 خواتین جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گوجرہ جھنگ روڈ پر مہندی کی تقریب میں شریک افراد پر سیمنٹ سے بھرا ٹرک چڑھ گیا، حادثے میں چار خواتین جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں یاسمین، عاصمہ، نمرہ اور نشا شامل ہیں ، حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو ٹی ایچ کیو اسپتال گوجرہ اور تین کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا، جہاں تین کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

    بدقسمت خواتین سڑک کنارے مہندی کی تقریب میں شرکت کیلئے کھڑی تھیں، حادثے کی اطلاع پر خوشیوں بھرے گھر میں ماتم بچھ گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے، مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

  • سڈنی ایئرپورٹ پر قومی کھلاڑیوں کی سامان ٹرک پر رکھنے کی وجہ سامنے آگئی

    سڈنی ایئرپورٹ پر قومی کھلاڑیوں کی سامان ٹرک پر رکھنے کی وجہ سامنے آگئی

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی اپنا سامان خود ٹرک پر رکھنے کی وجہ سامنے آگئی۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی سڈنی پہنچ کر ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کے بعد نے اپنا سامان خود ٹرک پر لوڈ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا گیا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت سامان ٹرک پر رکھ رہے ہیں، تاہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سامان خود ٹرک میں رکھنے کی وائرل ویڈیو پر وضاحت پیش کی ہے۔

    قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم نے اپنا وقت بچانے کے لیے خود سامان اٹھایا، اگلی فلائٹ میں 30 منٹ تھے، وہ دو بندے تھے ہم نے کہا کہ جلد کام ختم ہو گا اس لیے اپنا سامان کھلاڑیوں نے رکھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صرف مدد کے لیے ایسا کیا اس کے علاوہ اور کوئی بات نہیں تھی، ہم اس ٹیم کو ایک فیملی کہتے ہیں اور فیملی بن کر مدد کی۔

    https://twitter.com/Rnawaz31888/status/1731202588719120408

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔

  • ٹرکوں پر پر لدھے کنٹینرز عوام کے لیے موت کے سوداگر، وجہ کیا ہے؟

    ٹرکوں پر پر لدھے کنٹینرز عوام کے لیے موت کے سوداگر، وجہ کیا ہے؟

    پاکستان میں ٹرکوں پر لدے کنٹینرز سڑک پر گزرتے لوگوں کے جان و مال کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ 80 فی صد سے زائد کنٹینرز ڈبل لاکس کے بغیر چلائے جاتے ہیں۔

    اگرچہ یہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کا بنیادی حصہ ہیں، لیکن سڑکوں پر کنٹينر لدے ٹرالرز عوام کے لیے موت کے سوداگر بنے نظر آتے ہیں، کیوں کہ غیر محفوظ کنٹینرز کی وجہ سے کئی افراد قیمتی جانوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔

    17 سال پرانا کیس

    کراچی میں اسی طرح کے ایک حادثے کے شکار نوجوان عمار پاریکھ کے مرحوم والد نے کنٹینر مافیا کی لاقانونیت کے خلاف عدالت میں مقدمہ کر دیا تھا، جو 17 سال گزرنے کے باوجود اب تک زیر سماعت ہے، جب کہ درخواست گزار بھی دنیا سے گزر چکے ہیں۔

    عمار مرحوم کے بھائی نے بتایا کہ پورٹ قاسم سے نکلنے والا کنٹینر جام صادق پل سے جیسے ہی کے ای اسٹیشن کی طرف اترا، وہاں وہ الٹ گیا اور اس کی زد میں میرے بھائی عمار کی گاڑی آ گئی، اس حادثے میں وہ اپنے ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ لاکس کے بغیر چل رہا تھا۔

    حفاظتی ڈبل لاک

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حادثات کی بڑی وجہ حفاظتی لاک کے بغير کنٹینرزعام ٹرکوں پر لادے جانا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس کا اعتراف سابق ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ انور شاہ بھی کرتے ہيں۔

    ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہر کنٹینر کا چاروں طرف سے ڈبل لاک ہونا لازمی ہے، انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ ڈبل ٹوسٹ لاک دنیا میں جرمنی سمیت چند ہی ممالک بناتے ہیں ليکن بدقسمتی سے پاکستان میں مقامی غیر معیاری لاکس کا استعمال عام ہے۔

    ذمہ دار کون؟

    کراچی گڈز کیریئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر سردار ادریس بلوچ نے بتایا کہ ملک میں غیر معیاری لاکس کو چیک کرنے کا کوئی نظام موجود نہیں ہے، محکمے اور ٹرمینل کمپنياں ايک دوسرے کو اس ناکامی کے لیے ذمہ دار ٹھہراتی ہيں۔

    انھوں نے کہا کہ قوانين ميں سختی لانے يا پابندی کی صورت میں گڈز ٹرانسپورٹ کمپنياں بھی من مانی کرتی نظر آتی ہيں، کارروائی کی صورت میں بات ہڑتالوں کی دھمکيوں سے ہر طرح کی بليک ميلنگ تک پہنچ جاتی ہے۔ سابق صدر آل کراچی کیریئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ايشن رانا محمد اسلم نے بھی بتایا کہ غیر معیاری لاکس کو چیک کرنے کا کوئی نظام ہے نہ ہی کسی کو اس کی زحمت کرنا گوارا ہے۔

    ہزار پر صرف 100 کنٹینرز

    اس انڈسٹری سے وابستہ ماہرين کے مطابق ہر ایک ہزار کنٹینرز میں سے صرف 100 کنٹینرز پر ہی بین الاقوامی معيار کے مطابق لاک لگے ہيں، جب کہ باقی کنٹينرز پر اطلاق کے لیے کوئی محکمہ سنجيدہ نظر نہيں آتا، جس کے باعث عوام کے جان و مال کا ضياع معمول بن چکا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر کنٹینر کا چاروں طرف سے ڈبل لاک ہونا لازمی ہے، لیکن پاکستان میں مقامی سطح پر غیر معیاری لاکس کا استعمال عام ہو گیا ہے، جب کہ غیر معیاری لاکس کو چیک کرنے کا کوئی نظام بھی موجود نہیں ہے۔

  • ٹرک سے 8 ہزار 615 کلو مردہ مرغیاں برآمد

    ٹرک سے 8 ہزار 615 کلو مردہ مرغیاں برآمد

    لاہور: شیخوپورہ میں ٹرک سے 8 ہزار 615 کلو مردہ مرغیاں پکڑی گئیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ روڈ پر فوڈ اتھارٹی نے چیکنگ کے دوران بڑی تعداد میں مردہ مرغی برآمد کی ہے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا بتانا ہے کہ شیخوپورہ روڈ پر چیکنگ کے دوران ٹرک سے 8 ہزار 615 کلو مردہ مرغیاں برآمد کرنے کے بعد ٹیموں نے تمام مردہ مرغیاں تلف کر دیں۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر آصف نامی ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے سپلائی کیا جانا تھا۔

    یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل پشاور میں شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا انکشاف ہوا تھا، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے چرگانو چوک میں عوامی شکایت پر مختلف گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مارے جہاں سے بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں تھی۔

  • سعودی دارالحکومت میں ٹرک داخلے کا نیا نظام

    ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹرک داخلے کے نئے نظام پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں منگل سے ٹریفک اِزدِحام کو قابو کرنے کے لیے ٹرکوں کے داخل ہونے کے نئے نظام پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔

    ٹرک ڈرائیوروں کو آن لائن ٹائم بک کرانے اور مقررہ اوقات کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری میں 17 جنوری 2023 سے ممنوعہ اوقات کے دوران ریاض میں ٹرکوں کے داخلے کو ریگولیٹ کرنے کے لیے سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

    ٹی جی اے نے کہا ہے کہ ٹرک کا داخلہ ای اپوائنٹمنٹ کے ذریعے اور مخصوص اوقات میں ہوگا، تاکہ ٹرکوں کے بہاؤ کو منظم کیا جا سکے، اور انھیں شہروں کے داخلی راستوں پر جمع ہونے سے روکا جا سکے۔

    لنکڈ اِن ڈیٹا کے مطابق سعودی عرب کے ان شعبو‌ں میں ملازمتیں بڑھ گئی ہیں

    اتھارٹی نے تصدیق کی کہ ممنوعہ اوقات کے دوران ٹرکوں کا ریاض میں داخلہ الیکٹرانک اپائنٹمنٹس اور نظام الاوقات کی بکنگ کے ذریعے ہوگا۔

    اتھارٹی کے مطابق ریاض میں اتوار سے جمعرات تک صبح 9 سے رات 9 بجے تک ٹرکوں کے داخلے پر پابندی ہے، علاوہ ازیں جمعہ اور ہفتہ کو شام 5 سے رات 9 بجے تک ٹرک شہر میں نہیں آ سکتے۔