Tag: ٹرک حادثہ

  • سڑک پر فرائز کا ڈھیر لگ گیا! ویڈیو دیکھیں

    سڑک پر فرائز کا ڈھیر لگ گیا! ویڈیو دیکھیں

    سڑک پر علی الصباح ٹرک کے الٹنے کے بعد ہر طرف فرنچ فرائز کا ڈھیر لگ کیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    مذکورہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پیش آیا ، جہاں علی الصباح ہائے پر ٹرک الٹ گیا جو کہ فرنچ فرائز کے باکسز سے بھرا ہوا تھا، ٹرک کا الٹنا تھا کہ ہر طرف فرنچ فرائز ک ڈھیر لگ گیا جبکہ حادثے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک بھی جام ہوگیا۔

    کیلیفورنیا ہائی وے پر پیٹرولنگ کرنے والے حکام نے بتایا کہ اسٹیڈیم وے کے قریب ساؤتھ باؤنڈ 5 فری وے پر ٹرک صبح 3 بج کر 20 منٹ پر حادثے کا شکار ہوا۔

    حکام کا کہنا تھا ک ہٹرک میں چوں کہ بڑی تعداد میں فرنچ فرائز کے باکس موجود تھے اس لیے درجنوں باکسز سڑک پر گرپڑے اور سڑک پر فرنچ فرائز کا انبار نظر آیا، تاہم حادثے منیں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

    صبح پیش آنے والے واقعے کے بعد ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں خلل واقع ہوا جبکہ عملے نے فری وے کو صاف کرنے کے لیے خدمات انجام دیں، صبح 11:15 بجے تک ٹریفک کی دونوں لین کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

  • کراچی : تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی

    کراچی : تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی

    کراچی : شاہراہ پاکستان پر رات گئے تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا،حادثے کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا،مشتعل افراد نے ٹرالر کو آگ لگا دی.

    تفصیلات کےمطابق سمن آباد تھانے کی حدود شاہراہ پاکستان پر انچولی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل پر سوار انعام نامی نوجوان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے نوجوان شدید زخمی ہو گیا.

    حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی ا مداد کے لیےقریب واقع نجی اسپتال پہنچایا گیا،جبکہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر جمع ہونے والے افراد نے ٹرالر کو آگ لگا دی،ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہو گیا.

    واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی،فائر بریگیڈ کے عملے نےٹرالر کو مکمل طور پر جلنے سے بچا لیاتاہم آگ لگنے سے ٹرالر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا.