Tag: ٹرک موٹر سائیکل

  • کراچی: ٹرک نے اسکول سے واپس آنیوالے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹیوں کو کچل دیا

    کراچی: ٹرک نے اسکول سے واپس آنیوالے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹیوں کو کچل دیا

    کراچی(7 اگست 2025): بلدیہ میں ٹرک نے اسکوال سے واپس آنیوالے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹیوں کو کچل دیا جس کے نیتجے میں 8 سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں حادثات نہ رک سکے، ایک اور افسوس ناک حادثے میں ایک خاندان کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا، یہ المناک حادثہ کراچی کے علاقے بلدیہ میں پیش آیا ہے جس کے نیتجے میں 8 سال کی طالبہ جاں بحق جبکہ باپ اور 2 بیٹیاں شدید زخمی ہوگئیں۔

    ریسیکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار بچیوں کو والد اسکول سے گھر لیکر آرہا تھا کہ بلدیہ میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس میں ایک 8 سال کی طالبہ جاں بحق  ہوگئی۔

    ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثہ تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا، جاں بحق طالبہ اور زخمی باپ بیٹیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل کراچی کے پرانا گولیمار میں ایک ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا تھا، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوئی تھیں۔ یہ حادثہ سڑک پر موجود گڑھے کی وجہ سے پیش آیا تھا تاہم  ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-father-and-son-crushed-traffic-accident/