Tag: ٹرک پھنس گیا

  • تیز رفتاری کا انجام، کراچی میں ٹرک پل کے نیچے پھنس گیا

    تیز رفتاری کا انجام، کراچی میں ٹرک پل کے نیچے پھنس گیا

    کراچی: بعض اوقات اندھا دھند گاڑی بھگائے لے جانے کا انجام پریشان کن بھی نکل سکتا ہے، ایسے ہی ایک واقعے میں کراچی میں ایک ٹرک پل کے نیچے پھنس گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سوک سینٹر کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک پل کے نیچے پھنس گیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید طور پر متاثر ہو گئی۔

    واقعے کی وجہ سے سوک سینٹر سے کارساز جانے والی سڑک پر شدید ٹریفک جام ہو گیا، ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں مصروف رہی، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کرین کی مدد سے ٹرک کو ہٹایا جائے گا۔

    بلدیہ میں دکان میں ڈکیتی کی فوٹیج، شہری لٹیروں کے رحم و کرم پر

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک کے ڈرائیور نے پل کی بلندی کی اندازہ نہیں لگایا اور نیچے سے گزرنے لگا، نتیجہ یہ نکلا کہ ٹرک کی چھت پر موجود بلند جنگلا پل کی نچلی سطح کے ساتھ بری طرح پھنس کر رہ گیا۔

     

  • ڈرائیور نے ایسی کیا غلطی کی کہ ٹرک پُل کے نیچے کھڑی حالت میں پھنس گیا؟

    ڈرائیور نے ایسی کیا غلطی کی کہ ٹرک پُل کے نیچے کھڑی حالت میں پھنس گیا؟

    کینیڈا: خراب ڈرائیور ہر جگہ مل جاتے ہیں، لیکن کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں پیش آنے والا یہ واقعہ بالکل ہی انوکھا ہے۔

    آخر ڈرائیور نے ایسی کیا غلطی کر دی کہ ٹرک پُل کے نیچے کھڑی حالت میں پھنس گیا؟ لوگوں نے دیکھا تو حیران رہ گئے، ویڈیو میں بھی اسے دیکھا جا سکتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح مسی ساگا میں ہائی وے 401 پر ایک پُل کے نیچے ایک ڈمپ ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر عمودی حالت میں پھنس گیا۔

    اونٹاریو کی صوبائی پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور نے ٹرک خالی کیا تھا لیکن اس کے بعد اس کے کنٹینر کو نیچے نہیں کیا، بلکہ اسی کھڑی حالت ہی میں ٹرک چلانے لگا، جب ٹرک پل کے نیچے پہنچا تو اس کا کنٹینر پل سے ٹکرا کر پھنس گیا۔

    ٹرک کو نکالنے کے لیے بعد ازاں کرین منگوایا گیا، اس حادثے میں ڈرائیور سمیت کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچا، تاہم پل کے ایک حصے کو نقصان ضرور پہنچا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ڈرائیور کو مبینہ طور پر حادثے کے لیے جرمانہ کیا جائے گا۔ انٹرنیٹ پر صارفین نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ آخر ٹرک ڈرائیور کو یہ کیسے معلوم نہ ہوا کہ ڈمپر اوپر ہے۔