Tag: ٹرک ڈرائیور

  • ٹکر مارنے کے بعد ٹرک ڈرائیور بائیک کو گھسیٹتا ہوا لے گیا! خوفناک ویڈیو

    ٹکر مارنے کے بعد ٹرک ڈرائیور بائیک کو گھسیٹتا ہوا لے گیا! خوفناک ویڈیو

    ٹرک ڈرائیور موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مارنے کے بعد اس کی بائیک کو اپنی گاڑی کے پہیوں کے ساتھ گھسیٹتا ہوا دور تک لے گیا۔

    بھارتی شہر حیدرآباد سے ایک خوفناک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک ڈرائیو نے پہلے تو بائیک کو ٹکر ماری اس کے بعد وہ رکا نہیں بلکہ حادثے کے بعد اپنی گاڑی کے ذریعے بائیک کو گھسیٹتا ہوا لے جارہا ہے۔

    اس دوران موٹرسائیکل کے زمین پر رگڑ کھانے سے چنگاریاں بھی نکلتی رہی ہیں جبکہ بائیک سوار بال بال بچنے میں کامیاب رہا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ 14 اپریل کی رات عبدالمجید نامی شخص موٹر سائیکل پر محو سفرتھا، لکشمی گارڈن کے قریب عقبی سمت سے آنے والی تیزرفتار ٹرک نے اس کی بائیک کو ٹکر دے ماری۔

    حادثہ کے بعد بائیک سوار شخص دور جاگرا جبکہ بائیک ٹرک کے سامنے آگئی جسے ڈرائیور اپنی ٹرک کے ساتھ کھینچتا ہوا دور تک لے گیا ۔

    ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی بلکہ وہ بائیک کو گھسیٹتا ہوا تقریباً ایک کلومیٹر تک لے گیا۔ سڑک سے گذرنے والے افراد نے اس واقعے کی ویڈیو بنالی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    حادثہ میں موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی، اس دوران بعض افراد نے ٹرک ڈرائیورکو پکڑنے کے لیے اس کا تعاقب بھی کیا لیکن وہ اس وقت پکڑ میں نہ آسکا۔

  • ڈرائیور نے ٹرک پر پتھر پھینکنے والی خاتون کو قتل کردیا

    ڈرائیور نے ٹرک پر پتھر پھینکنے والی خاتون کو قتل کردیا

    پارکنگ میں سوئے ہوئے ٹرک ڈرائیور نے اپنی گاڑی پر پتھر پھینکنے والی خاتون کو تنبیہ کرنے کے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا۔

    امریکی جیوری نے حال ہی میں 44 سالہ شخص کو پارکنگ ایریا میں پتھر پھینکنے کے واقعے کے بعد 46 سالہ خاتون کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا ہے۔ تھورن نامی ڈرائیور کو 22 جولائی کو سزا سنانے کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    مذکورہ واقعہ امریکی ریاست کولوراڈو میں 28 اکتوبر 2022 کو پیش آیا تھا، ٹرک ڈرائیور تھورن ایک پارکنگ ایریا میں اپنے ٹرک میں سو رہا تھا جب مبینہ طور پر ہومز نامی خاتون نے تقریباً 2:30 بجے رات اس کی گاڑی پر پتھر پھینکنا شروع کردیا۔

    استغاثہ کے مطابق ڈرائیور تھورن نے بیدار ہونے کے بعد عورت کو رکنے کو کہا اور پھر اسے اپنی بندوق دکھائی۔

    ڈرائیور نے عورت کو تنبیہ کی کہ اگر اس نے پتھر پھینکنا بند نہ کیا تو وہ اسے گولی ماردیگا، تھورن نے بالآخر اپنی 9 ایم ایم پستول سے ہومز پر فائر کیا جس سے وہیں جائے وقوعہ پر اس کی موت واقع ہوگئی۔

    بعدازاں ڈرائیور تھورن نے 911 پر کال کی لیکن ہومز کو مدد فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی دفتر کے مطابق ڈرائیور نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ خوفزدہ تھا اور اس نے خاتون کو گولی مارنے کا اعتراف کیا۔

    ملزم نے مبینہ طور پر دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے دفاع میں ہومز کو قتل کیا ہے۔ سینئر ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی مائیکل مورو نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور نے پتھر پھینکنے کی اطلاع 119 پر دینے کے بجائے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا۔

  • بھارتی گجرات میں سڑک پر نماز پڑھنے پر ٹرک ڈرائیور گرفتار

    بھارتی گجرات میں سڑک پر نماز پڑھنے پر ٹرک ڈرائیور گرفتار

    بھارتی ریاست گجرات میں ایک ڈرائیور کو سڑک پر نماز ادا کرنے پرحراست میں لے لیا گیا، باچا خان نامی ٹرک ڈرائیور کے خلاف پولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور پالن پور شہر کے قریب ایک چوراہے پر کھڑے اپنے ٹرک کے آگے نماز ادا کرنے میں مصروف ہے۔ یہ واقعہ 12 جنوری کا ہے۔

    نماز پڑھتے دیکھ کر ایک ہندو انتہاء پسند نے ویڈیو بنا کر پولیس کو بھیج دی، جس پر پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے باچا خان کو گرفتار کرلیا۔

    آئس لینڈ میں کئی ہفتوں کے زلزلوں کے بعد آتش فشاں پھٹ گیا

    واضح رہے کہ بھارت میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا، اس سے قبل بھی انتہا پسند مودی حکومت میں مسلمانوں کی عبادت میں خلل ڈالنے کے لئے مختلف حربوں کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

  • جرمنی میں چلتے ٹرک میں ڈرائیور کا انتقال، ساتھی نے شہریوں کو بڑے حادثے سے بچالیا

    جرمنی میں چلتے ٹرک میں ڈرائیور کا انتقال، ساتھی نے شہریوں کو بڑے حادثے سے بچالیا

    برلن : جرمن حکام نے جانب سے اپنی جان خطرے میں ڈال کر چلتے ٹرک میں سوار ہوکر شہریوں کی جان بچانے والے ڈروائیور کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی میں ایک پرھجوم اور تیز رفتار شاہراہ پر پیش آنے والے حادثے کے دوران ایک ڈرائیور کا انتقال ہوگیا جب کہ دوسرے ٹرک ڈرائیور نے اپنی جان پرکھیل کر لوگوں کو ایک بڑے حادثے سے بچالیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جرمن پولیس کا کہناتھا کہ شمالی علاقے کی شاہراہ اے1 پر اچانک ایک ٹرالر سڑک کے درمیان لگی جیرسی حفاظتی دیوار کو روند کرآگے بڑھنے لگا تو اس کے پیچھے چلنے والی ٹریفک رک گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس دوران ایک 43 سالہ ٹرک ڈرائیور نے اپنی گاڑی چھوڑ کر حادثے کا شکار ہونے والے ٹرالر پر چڑھ کر اس کا دروازہ ہتھوڑے کی مدد سے توڑا اور اس میں داخل ہونے کے بعد ٹرک کو روک دیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ٹرک کو حادثہ اس کے ڈرائیور کے ڈرائیونگ کے دوران انتقال کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیم 54 سالہ ڈرائیور کی زندگی بچانے میں ناکام رہی۔

    جرمن خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اپنی گاڑی چھوڑ کر چلتے ٹریلر سوار ہوکراسے روکنے اور ایک بڑے ٹریک حادثے سے محفوظ رکھنے پر باہمت ٹرک ڈرائیور کی بروقت کارروائی پر اس کی بڑے پیمانے پر تحسین کی جا رہی ہے۔

  • ٹیکس دینے سےانکار، طالبان نے 60 ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کرلیا

    ٹیکس دینے سےانکار، طالبان نے 60 ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کرلیا

    کابل: افغان طالبان نے ساٹھ ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کر لیا ہے۔طالبان نے مطالبہ کیا تھا کہ یہ ڈرائیوار انہیں ہر ماہ سات ہزار افغانی روپے ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقع گزشتہ روز افغانستان کے صوبے سمنگان میں پیش آیا ، طالبان کی جانب سے مغوی ٹرک ڈرائیور سے ہر ماہ ٹیکس کی مد میں ایک مخصوص رقم کا مطالبہ کیا جارہا تھا، عدم ادائیگی پر اغوا کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ ان ڈرائیوروں نے جنگجوؤں کو غیر قانونی ٹیکس دینے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

    صوبائی کونسل کے سربراہ حاجی راز محمد کے مطابق طالبان نے دارالسوف میں ایک چیک پوائنٹ قائم کی اور وہاں سے جو ٹرک بھی گزرا اس کے ڈرائیور کو اغوا کر لیا۔ طالبان نے مطالبہ کیا تھا کہ یہ ڈرائیوار انہیں ہر ماہ ٹیکس کی رقم ادا کریں۔

    یاد رہے کہ دو دہائیوں تک جاری رہنے والی طویل جنگ کے باوجود طالبان ملک کے بیشتر حصے پر قابض ہیں اور کابل میں مقیم افغان صدر کا ملک کے کئی اہم علاقوں پر کسی بھی قسم کا کنٹرول نہیں ہے۔

    اس ساری صورتحا ل میں امریکا جو کہ اس جنگ کا مرکزی فریق ہے ، جنگ ختم کرکے افغانستان سے نکلنے کے لیے طالبان سے مذاکرات کررہا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ آئندہ اٹھارہ ماہ میں امریکی افواج افغانستان سے نکل جائیں گی۔

  • ٹریفک وارڈن نے فلمی انداز میں جان پرکھیل کرٹرک ڈرائیورکوپکڑ لیا

    ٹریفک وارڈن نے فلمی انداز میں جان پرکھیل کرٹرک ڈرائیورکوپکڑ لیا

    لاہور: ٹریفک وارڈن مثال بن گیا، موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر بھاگنے والے ٹرک ڈرائیور کو پکڑنے کے لیے جان پر جان کی بازی لگادی۔ وارڈن نے تیز رفتار ٹرک سے لٹک کر ڈرائیور کو پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جی ٹی روڈ شاہدرہ ہاسپٹل کےسامنے ایک تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر بیٹھی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

    ٹرک ڈرائیور نے رکنے کے بجائے وہاں سے فرار ہونے میں عافیت جانی اورٹرک کو تیز رفتاری سے لے جانے لگا، جائے وقوعہ پر موجود ٹریفک وارڈن جواد نے ڈرائیورکو روکنے کی بہت کوشش کی لیکنٹرک ڈرائیور نہیں رکا۔

     ٹریفک وارڈن نے ہمت نہیں ہاری اور ایک فلمی منظر کی طرح بھاگ کر ٹرک سے لٹک گیا اور ہاتھوں کے ذریعے ڈرائیور سے ٹرک رکوانے کی کوشش کی۔


    مزید پڑھیں : ٹریفک وارڈن نے بچوں کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی


    ٹرک ایک کلومیٹرتک چلتا چلاگیا۔  بالآخر وارڈن کی جانب سے ہار نہ ماننے پر اسے ٹرک روکنا پڑا، ڈرائیورجیسے ہی نیچے آیا وہاں موجود لوگوں نے اس کی درگت بنادی۔

  • کراچی : پولیس کا ٹرک ڈرائیورکلینرپرتشدد، ہوائی فائرنگ

    کراچی : پولیس کا ٹرک ڈرائیورکلینرپرتشدد، ہوائی فائرنگ

    کراچی : بوٹ بیسن میں مبینہ طور پر رشوت نہ دینے پر پولیس اہلکار نے ٹرک ڈرائیور اور کلینر پر تشدد کیا اور ہوائی فائرنگ کرکے شیشے توڑ ڈالے۔ایس ایچ او نے دونوں زخمیوں کو تھانے کرانسپکٹر محمد وسیم کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون کے محافظوں نے ہی قانون کو پامال کردیا۔ بوٹ بیسن پر مبینہ طور پر ٹرک ڈارئیور کے خرچہ پانی نہ دینے پر پولیس اہلکار نے ہوائی فائرنگ کردی۔

    گولیاں لگنے سےٹرک کے شیشےٹوٹ گئے۔ ڈرائیور اور کلینر نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اہلکار نے روکا اور پانچ سو روپے رشوت مانگی۔

    مطلوبہ رقم نہ ملنے پر پولیس اہلکارنے تشدد شروع کردیا۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او ڈیفنس نےدونوں کو تھانے بلالیا۔ ڈرائیور کا کہنا تھا وہ مک مکا نہیں کریں گے۔

    واقعے میں ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے۔ بعد ازاں ایس پی کلفٹن نے اے آر وائی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر محمد وسیم کو معطل کردیا۔