Tag: ٹرک کی ٹکر

  • ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

    ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

    عارف والا میں بورے والا روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عارف والا میں بورے والا روڈ پر حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    اس سے قبل سیہون سے کراچی واپس جانے والی زائرین کی کار کے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

    سیہون سے کراچی واپس جانے والی زائرین کی کار کا ٹرک میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے.

    زخمیوں کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار افراد کراچی کے رہائشی ہیں، مزار پر حاضری کے واپس جارہے تھے.۔

    شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئی

    یاد رہے جامشورو میں تین دن میں چوبیس زائرین مختلف حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں، ہفتے کے روز حضرت لال قلندر شہباز کے عرس پر پنجاب سے سیہون شریف جانے والے زائرین کی بس رانی پور کے قریب گڈیجی کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی تھی۔

    افسوسناک واقعے میں 11 زائرین جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 36 سے زائد خواتین، مرد اور بچے زخمی ہوئے تھے۔

  • ٹرک کی ٹکر سے جاں‌ بحق عفان کے حادثے کی دردناک فوٹیج سامنے آ گئی

    ٹرک کی ٹکر سے جاں‌ بحق عفان کے حادثے کی دردناک فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: لیاقت آباد ڈاکخانے پر ٹرک کی ٹکر سے جاں‌ بحق عفان کے حادثے کی دردناک فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    لیاقت اباد ڈاکخانے پر 6 دسمبر کو ٹرک کی ٹکر سے 7 سالہ بچے مطوف عفان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

    چھ دسمبر کو شادی کی تقریب سے واپسی پر سات سالہ عفان اپنے چچا کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ٹرک کو ناظم آباد سے لیاقت آباد ڈاکخانے کی طرف آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    عفان

    ٹرک نے پہلے ایک موٹر سائیکل اور پھر دوسری موٹر سائیکل کو روند ڈالا، اس حادثے میں موٹر سائیکل ٹرک کے نیچے چلی گئی اور سات سالہ عفان ٹائروں تلے بری طرح کچلا گیا۔

    کراچی کی سب سے بڑی شاہراہ پر ٹریفک جام، پولیس واٹر ٹینکر کے خلاف ایف آئی آر نہ کاٹ سکی

    عفان کے چچا
    عفان کے زخمی چچا، اور گرفتار ٹرک ڈرائیور محمد جمن

    مطوف عفان اپنے چچا اور چچی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھا، فوٹیج میں حادثے کے بعد چچا کو زخمی حالت میں سڑک سے اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • لاہور : نامعلوم خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد، ٹرک کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق

    لاہور : نامعلوم خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد، ٹرک کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق

    لاہور : شہر کے دو مختلف مقامات سے خاتون اور مرد کی دو نامعلوم لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ کینال روڈ پر منی مزدا ٹرک کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ کی حدود کنکر کے علاقے سے ایک نامعلوم خاتون کی نعش ملی ہے، پولیس کے مطابق مقتولہ کو کسی اور جگہ قتل کرکے نعش یہاں لاکر پھینکی گئی ہے۔

    کاہنہ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید تفتیش میں سامنے آئیں گے۔

    دوسری جانب تھانہ سندر کی حدود موہلنوال کے علاقے سے 35سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔

    علاوہ ازیں لاہور کے کینال روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، تیز رفتار منی مزدا ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ کینال روڈ شاہ دی کھوئی جانب کیمپس پل کے قریب پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شمس شاہ اورارسلان کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد کا تعلق وحدت روڈ اور شاہ پور کانجرہ سے ہے۔

    اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حادثہ منی مزدا ٹرک کی بریک فیل ہونے باعث پیش آیا۔ پٹرولنگ آفیسر نے مزدا ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا۔

    حادثہ کے بعد مزدا ٹرک بھی الٹ گیا۔ ٹریفک پولیس نے مزدا ڈرائیور عرفان کو حراست میں لے کر تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا ہے، گرفتار ڈرائیور کا تعلق جڑانوالہ سے ہے۔

  • لاہور: اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے ٹرک کی ٹکر سے چارافراد ہلاک

    لاہور: اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے ٹرک کی ٹکر سے چارافراد ہلاک

    لاہور: اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے ٹرک کی رکشے اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے داروغہ والا علاقے میں اورنج لائن منصوبے پر کام کے دوران ایک ٹرک نے رکشے اور دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی،جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے.

    حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،جاں بحق ہونے والوں میں چالیس سالہ امجد، دس سالہ نعمان اور 34 سالہ ملازم علی خان شامل ہیں،اور ایک بچے کی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی.

    حادثے میں زخمی عامر کو سروسز اسپتال جبکہ تین زخمیوں وسیم،شمیم اور رزاق کو میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے،جبکہ اہل علاقہ نے واقعہ کےخلاف شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بند کر دی،مظاہرین نے پولیس کی جانب سے تحویل میں لیے گئے ٹرک کو بھی روک لیا.

    وزیراعلیٰ شہباز شریف نے حادثے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں.

    شہباز شریف نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی.