Tag: ٹریفک انتظامات

  • پی ایس ایل 9: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل

    پی ایس ایل 9: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ محفوظ ماحول میں میچز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں، پنجاب میں میچز پر 20 ہزار سے اہلکار ڈیوٹی دیں گے، میچز کے دوران سیکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ شائقین کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہونے کیلئے پولیس کی ہدایات پرعمل کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہوگا، ابتدائی مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

  • سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کا پہلا مرحلہ ،  ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

    سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کا پہلا مرحلہ ، ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

    لاہور : سالانہ تبلیغی اجتماع رائیونڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا ، جس کے لئے ٹریفک کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تبلیغی اجتماع رائیونڈ فیزون کے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، سی ٹی او لاہور مستنصرفیروز نے بتایا کہ تبلیغی اجتماع کاپہلامرحلہ 2تا5نومبر تک جاری رہے گا اوردوسرا مرحلہ 09 تا 12 نومبر تک اختتام پذیر ہوگا۔

    مستنصرفیروز کا کہنا تھا کہ ڈویژنل افسران کی نگرانی میں13ڈی ایس پیز،203ٹریفک انسپکٹرز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 110 پٹرولنگ افسران اور 999 وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے اور رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 10فوک لفٹرز اور 05 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے۔

    سی ٹی او لاہور نے کہا کہ رائیونڈمیں مانیٹرنگ اورسرویلنس کےلئے اسپیشل کنٹرول روم اور کیمپ آفس بھی قائم کیا گیا ہے اور شرکا اجتماع کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے7اسٹینڈزبھی مختص کئےگئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارکنگ اسٹینڈزکےعلاوہ کہیں گاڑی پارک کرنےکی اجازت نہیں، راستہ ایف ایم اورراستہ ایپ کےذریعےشہریوں کولمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جائے گی جبکہ ایمبولینسز اوردیگرایمرجنسی گاڑیوں کےلئے تمام روڈزکوکلئیر رکھا جائے گا۔