Tag: ٹریفک حادثات

  • کراچی : مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق

    کراچی : مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیوسبزی منڈی کے قریب کوچ اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ادھر شہر قائد کے علاقے ملیر کالا بورڈ پرتیزرفتار بس کی ٹکر سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی: سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں ستمبرشہرِ قائد کے علاقے گلشن حدید میں ڈیزل سے بھرے 2 ٹینکر اور وین میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • آج ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد میں عالمی دن منایا گیا

    آج ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد میں عالمی دن منایا گیا

    کراچی: آج دنیا بھر میں ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد میں عالمی دن منایا گیا، شہرِ قائد میں بھی عالمی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد میں عالمی دن کے موقع پر سی ویو پر ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کی سربراہی میں واک کا اہتمام کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”بہت سارے ٹریفک حادثات کو حفاظتی اقدامات کے ذریعے رونما ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    کراچی میں یہ تقریب ٹریفک حادثات میں جاں بحق اور زخمیوں کی یاد کے ساتھ ساتھ ٹریفک اہل کاروں اور ریسکیو عملے کی حوصلہ افزائی میں منعقد کی گئی۔ یہ دن ہر سال دنیا بھر میں نومبر کی تیسری اتوار کو منایا جاتا ہے۔

    یہ دن اس لیے بھی منایا جاتا ہے کہ ہر سال دنیا بھر کی سڑکوں پر لاکھوں لوگ حادثات کا شکار ہوتے ہیں، جس سے نہ صرف وہ خود بلکہ ان کے خاندان بھی بری طرح متاثر ہو جاتے ہیں۔

    ان حادثات میں کثیر تعداد ایسے حادثوں کی ہوتی ہے جنھیں حفاظتی اقدامات کے ذریعے رونما ہونے سے روکا جا سکتا ہے، اور لوگوں کو آگاہی فراہم کر کے حادثے کے شکار افراد کو بچانے کے لیے تیار کر کے اموات کی شرح کم کی جاسکتی ہے۔

    دریں اثنا، ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن برکت پمپ کے قریب موٹر سائیکل ڈمپر کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے، بچوں کی عمریں دس اور بارہ سال تھیں۔


    یہ بھی ملاحظہ کریں:  حب : اوتھل کے قریب مسافرکوچ الٹ گئی‘ 3 افراد جاں بحق


    ریسکیو ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے نوری آباد پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوئے، جب کہ سی ویو کے قریب بھی ٹریفک حادثے میں 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    ڈیفنس میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد کی موت کے واقعے میں پولیس نے گاڑی چلانے والے 16 سالہ لڑکے معیز کو گرفتار کر لیا، گرفتار لڑکا او لیول کا طالب علم ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا۔ حادثے میں جاں بحق موٹر سائیکل سوار نوجوان بھٹائی آباد اور گلستان جوہر کے رہائشی تھے۔

  • سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کو جوتا مارنے والا جیالا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ کو جوتا مارنے والا جیالا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    کراچی: سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کو جوتا مارنے والا جیالا ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کو جوتا مارنے والا جیالا آغا جاوید حسین ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔

    [bs-quote quote=”پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے آغا جاوید کے انتقال پر اظہار افسوس کیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ڈاکٹر آغا جاوید حسین پی پی کے رہنما آغا ماجد کے بھائی تھے، انھوں نے 2008 میں سندھ اسمبلی میں ارباب غلام رحیم کو اس وقت جوتا مارا تھا جب وہ حلف اٹھانے کے لیے ایوان میں آئے تھے۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آغا ماجد کے بڑے بھائی جاوید حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور ہم دردی کا اظہار کیا۔

    قبل ازیں پولیس کے بیان کے مطابق کراچی کے علاقے پنجاب چورنگی کے قریب ایک ٹریفک حادثہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا، جاں بحق ہونے والے شخص کے بارے میں کہا گیا کہ وہ پیپلز پارٹی کا کارکن تھا۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق

    پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق

    لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثات پنجاب کے شہر اٹک اور لاہور میں پیش آئے جس کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ زخمی 8 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اٹک کے علاقے فتح جنگ راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر کار اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی، اس حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

    حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    کراچی، آئل ٹینکرز اور وین میں تصادم، 2 افراد ہلاک

    دوسری جانب لاہور میں مانگامنڈی کے علاقے میں 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    علاوہ ازیں شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں ڈیزل سے بھرے 2 ٹینکر اور وین میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    خیال رہے کہ حادثے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو اسپتال منتقل ہونے سے قبل ہی چل بسے، ٹینکر الٹنے کے باعث سڑک پر ڈیزل پھیل گیا۔

  • پنجاب میں دوہولناک ٹریفک حادثات‘ 10افرادجاں بحق

    پنجاب میں دوہولناک ٹریفک حادثات‘ 10افرادجاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہرلاہور اور سرگودھا میں دو خوفناک ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہرسرگودھا میں فیصل آباد روڈ پرتیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ضروری کارروائی کے بعد میتیں آبائی علاقوں میں منتقل کی جائیں گی۔

    دوسری جانب لاہور کے بیدیاں روڈ پر لوڈ ٹرک نے رکشے کو ٹکر مار دی جس میں دو افراد جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

    پاکپتن : تیزرفتارٹریکٹرٹرالرنےموٹرسائیکل کوکچل دیا‘ خاتون جاں بحق

    خیال رہے کہ رواں ماہ 7 مئی کو صوبہ پنجاب کے شہرپاکپتن میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر نے موٹرسائیکل پرسوار خاندان کو کچل دیا تھا،حادثے کے نتیجے میں ماں جاں بحق اور باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    فیصل آباد: ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 29 ستمبر 2017 کو صوبہ پنجاب کے شہرفیصل آباد میں ڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اورویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کےمختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات‘ 3 افراد جاں بحق

    کراچی کےمختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات‘ 3 افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیزرفتاری کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کارساز کے قریب تیزرفتاری کے باعث رکشے اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کے لیےاسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک کی شناخت 22 سالہ عتیق اور دوسرے کی شناخت حسیب کے نام سے ہوئی۔

    دوسری جانب کیماڑی گیٹ نمبر پندرہ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا متوفی کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


    حیدرآباد: ہوسڑی میں ٹریفک حادثہ ‘ 10 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ 12 فروری کو ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 24 دسمبر کو صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پنجاب میں شدید دھند‘ حادثات میں 2 افراد جاں بحق

    پنجاب میں شدید دھند‘ حادثات میں 2 افراد جاں بحق

    لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ میں سانگلہ روڈ پرگاڑی نے دھند کے باعث ایک شخص کوکچل دیا جبکہ چوک سرورشہید روڈ پرسناواں موڑکے قریب کار بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب پنڈی بھٹیاں میں چنیوٹ روڈ پرکارنالے میں گرگئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    ادھرلاہورروڈ پردھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم 2 شدید دھند کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے جبکہ کوٹ مومن سے لاہور تک تمام گاڑیوں کا موٹروے پرداخلہ بند ہے۔

    موٹروے ایم 2 پراسلام آباد سےلاہورجانے والی گاڑیوں کا بھی داخلہ بند ہے جبکہ دھندکے باعث حد نگاہ صفر رہ گئی ہے۔


    پنجاب میں دھند کا راج‘ حادثات میں 3 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات، 1 شخص جاں بحق

    پنجاب میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات، 1 شخص جاں بحق

    لاہور: خانپور میں شدید دھند کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے جبکہ ملتان میں دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کے مطابق خانپور میں دھند کے باعث قومی شاہراہ پر ٹرالر اور وین میں ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب ملتان کے علاقہ لاڑ کے قریب ٹرک اور ٹرالی میں ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ رکن عالم انٹر چینج کے قریب 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: دھند کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں

  • سندھ اور پنجاب میں شدید دھند، حادثات میں 8 افراد جاں بحق

    سندھ اور پنجاب میں شدید دھند، حادثات میں 8 افراد جاں بحق

    کراچی / لاہور: پنجاب کی فضاؤں میں تنی دھند کی دبیز چادر نے راستے دھندلا دیے۔ سڑکوں پر چھائی شدید دھند کے باعث پیش آنے والے حادثات میں مختلف شہروں میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب کی فضاؤں میں تنی دھند کی چادر جانیں لے گئی۔ کندھ کوٹ میں حد نگاہ صفر ہونے سے ڈرائیور بس پر قابو کھو بیٹھا۔ 2 مسافر کوچز میں تصادم سے چھ افراد کی جان گئی۔ درجنوں افراد منزل کے بجائے زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔

    مزید پڑھیں: دھند کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں

    شدید دھند کے باعث فیصل آباد میں ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔ حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    موٹر وے پر بھی کئی مقامات پر دھند سفر میں خلل ڈالتی رہی۔

  • قصور : ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک،دوافراد زخمی

    قصور : ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک،دوافراد زخمی

    قصور:ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق کوٹ نانک سنگھ چھانگا مانگا کے رہائشی دو بھائی علی حید ر اور اشتیاق احمد موٹرسائیکل پر گاؤں سے چھانگا مانگا جارہے تھے.

    کوٹ نانک سنگھ کے قریب تیزرفتار کار نے ٹکر ماردی،کار ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا،دونوں بھائیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیاجہاں اشتیاق احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا.

    دوسری جانب شمس آباد کا رہائشی موٹرسائیکل سوار بوٹابازار سے گھر جارہاتھا کہ پتوکی ریلوے کراسنگ پل پر کار کی ٹکر سے محمد بوٹا موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا.

    امدادی عملے کے نہ پہنچنے کے سبب بوٹا کو رکشے کے ذریعے اسپتال منتقل کیاگیا،جبکہ کار ڈرائیورگاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا،پولیس نے گاڑی قبضے میں لےکر کارروائی شروع کردی.