Tag: ٹریفک حادثہ

  • عراق: لڑکے کی 200کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ڈرائیونگ، حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق

    عراق: لڑکے کی 200کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ڈرائیونگ، حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق ہوگئے، 16 سالہ ڈرائیور نے 5 افراد کو کچلا۔

    عراق میں نوعمر ملزم نے نہایت خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے دو پاکستانیوں کی جان لےلی، 16 سال کے ڈرائیور نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے 5 افراد کو کچل ڈالا، ملزم نے اپنے والد کی گاڑی چراکر 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی۔

    گلف نیوز نے بتایا کہ ڈرائیور نے ٹک ٹاک پر ویڈیو کےلیے تیز رفتاری سے گاڑی چلائی، واقعے میں 2 پاکستانی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے،

    ویڈیو میں تیز رفتار گاڑی کو فٹ پاتھ پر بیٹھے افراد کو روندتے دیکھا جاسکتا ہے، پاکستانی سفارتخانے نے واقعے پر قانونی کارروائی کیلئے شکایت درج کرادی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistani-umrah-pilgrims-dead-in-saudi-arabia-road-accident-26-july-2026/

  • نارتھ ناظم آباد کی سندس کے چہرے کی آج سرجری ہوگی

    نارتھ ناظم آباد کی سندس کے چہرے کی آج سرجری ہوگی

    کراچی (13 اگست 2025): نارتھ ناظم آباد میں اسکول وین کی رکشے کو خوف ناک ٹکر کے باعث شدید طور پر زخمی ہونے والی طالبہ سندس کے چہرے کی آج سرجری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں فتح پارک کے قریب مین روڈ پر ایک اسکول وین نے رکشے کو ٹکر مار دی تھی، حادثے کے بعد وین ڈرائیور اسکول کے بچوں کو چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے اسے پکڑ لیا ہے۔

    واقعے سے متعلق تھانہ حیدری مارکیٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق حادثے کے وقت ڈرائیور موبائل فون پر بات کر رہا تھا، اور لاپروائی کے ساتھ ایک گلی سے تیز رفتاری کے ساتھ سڑک پر آیا اور رکشے کو زبردست ٹکر مار دی۔

    اس حادثے میں زخمی ہونے والی 22 سالہ لڑکی میڈیکل کالج کی طالبہ تھی، بہادر آباد کی رہائشی سندس کو شدید زخمی حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندس کے ماتھے سے گوشت اکھڑ گیا ہے، اندرونی چوٹیں لگی ہیں، ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے، گردن کی ہڈی پر بھی ضرب لگی ہے۔

    فیملی کا کہنا ہے کہ سندس کو پورے چہرے پر چوٹیں آئی ہیں، اور جسم کے مختلف حصے بھی متاثر ہوئے، ایک ہاتھ کی انگلی ٹوٹی، پیر پر بھی چوٹیں آئیں۔ فیملی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندس کے چہرے کی آج سرجری کی جائے گی۔

    فیملی کا کہنا ہے کہ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا تھا، وین میں بیٹھے بچے نالے میں گر سکتے تھے اور بڑا نقصان ہو سکتا تھا، اس لیے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کروائیں گے۔

    کراچی کی خبریں

  • گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق شہری کسٹم افسر نکلے

    گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق شہری کسٹم افسر نکلے

    کراچی: گزشتہ روز کراچی میں سپر ہائی وے اسکیم 33 کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق شہری کسٹم پریونٹو افسر نکلے، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ متوفی رانا مدثر کسٹم کے لیگل ڈویژن میں تعینات تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کہا ہے کہ سپر ہائی وے اسکیم 33 کے قریب حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے رانا مدثر کی گاڑی کو ڈمپر نے کچل دیا تھا، حادثے میں رانا مدثر کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی، جس پر انھیں نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

    گزشتہ روز رانا مدثر کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا، رانا مدثر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، جس میں کسٹم افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    کسٹم حکام کے مطابق رانا مدثر کا آبائی تعلق ملتان سے تھا، ان کی لاش آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہے۔


    سواری کے انتظار میں کھڑے رکشے پر تیز رفتار ٹریلر چڑھ دوڑا، ڈرائیور جاں بحق


    واضح رہے کہ کراچی میں ہیوی گاڑیوں کے حادثات نہیں رک سکے ہیں، سپر ہائی وے بس ٹرمنل کے قریب ایک تیز رفتار ٹریلر نے سواری کے انتظار میں کھڑے رکشے کو کچل دیا جس سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، متوفی رکشہ ڈرائیور کی شناخت قطب الدین کے نام سے ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز بھی ایک اور افسوس ناک حادثے میں ایک خاندان کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا تھا، یہ واقعہ سرجانی ٹاؤن میں ناردرن بائی پاس پر پیش آیا تھا، جس میں ایک ڈمپر نے کار کو ٹکر مار دی تھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق اس حادثے میں کار سوار باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جاں بحق افراد منگھوپیر کے علاقے گل محمد قلندرانی گوٹھ کے رہائشی تھے۔

    9 مئی کو بھی کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک فیملی کو اجاڑ دیا تھا، جب ایک ٹرک نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا تھا۔ یہ حادثہ اورنگی 15 نمبر میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔

  • شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب گاڑیوں میں خوفناک تصادم

    شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب گاڑیوں میں خوفناک تصادم

    کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب تین گاڑیوں میں تصادم کے نیتجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ٹریفک اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم واٹر ٹینکر، کار اور پک اپ میں ہوا جبکہ موٹر سائیکل بھی زد میں آئی ہے۔

    گزشتہ روز بھی کراچی میں شارع فیصل نرسری پل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی کار کھمبے سے ٹکرانے کے بعد دوسرے ٹریک پر آگئی اور سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرائی جبکہ ایک کار میں صرف ڈرائیور سوار تھا جبکہ دوسری کار میں ڈرائیور سمیت تین افراد سوار تھے جو حج پرواز کے لیے ایئرپورٹ جا رہے تھے۔

  • رئیس گوٹھ حادثہ کیسے پیش آیا؟ ٹریفک پولیس کی تجزیاتی ٹیم نے معلوم کر لیا

    رئیس گوٹھ حادثہ کیسے پیش آیا؟ ٹریفک پولیس کی تجزیاتی ٹیم نے معلوم کر لیا

    کراچی: ناردن بائی پاس، بلدیہ رئیس گوٹھ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سواروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کی خصوصی تجزیاتی ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

    خصوصی ٹیم نے حادثے سے متعلق اہم شواہد اور معلومات حاصل کر لی ہیں، ٹریفک پولیس ٹیم کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت اور غلط سمت پر ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا۔

    ٹریفک ٹیم کے مطابق جس مقام پر حادثہ ہوا وہ موٹر وے کی حدود میں آتا ہے، حادثے کے مقام پر سڑکیں بھی خستہ حالی کا شکار ہیں، موٹر سائیکل سوار افراد ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے اور ان کے پاس لائسنس بھی موجود تھے۔رئیس گوٹھ حادثہ

    موچکو پولیس نے فرار ٹرک ڈرائیور کی گاڑی کو تحویل میں لے کر حادثے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ جاں بحق سرکاری ملازم اشفاق کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں قتل خطا اور غفلت سے ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔


    کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا


    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • کراچی میں ایک اور خونی ٹریفک حادثہ ، موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

    کراچی میں ایک اور خونی ٹریفک حادثہ ، موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

    کراچی : پورٹ قاسم کالونی گیٹ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے اور ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور خونی ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جس میں‌ پورٹ قاسم کالونی گیٹ کے قریب ٹرک کی زد میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوا.

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ خونی ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوا،زخمی ہونے والا دوسرا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

    موقع پر جاں بحق شخص کی شناخت جان محمد جبکہ دوران علاج دم توڑنے والے کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی۔

    پولیس حکام کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد دو سو نوے سے زائد ہوگئی ہے۔

  • سوزوکی لوڈر اور موٹر سائیکل میں ہولناک تصادم، غلطی کس کی تھی؟ فوٹیج

    سوزوکی لوڈر اور موٹر سائیکل میں ہولناک تصادم، غلطی کس کی تھی؟ فوٹیج

    کراچی: اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11.5 عزیز نگر میں سوزوکی لوڈر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 بائیک سوار طلبہ زخمی ہو گئے۔

    اس ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ واقعہ کس طرح پیش آیا، واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثہ رانگ سائڈ سے آنے والی سوزوکی لوڈر کے باعث پیش آیا۔

    حادثے میں موٹر سائیکل اور سوزوکی کے درمیان تصادم ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، حادثے کے بعد تینوں طلبہ بائیک سے گرتے ہیں، اس واقعے میں سوزوکی میں بیٹھے افراد کو بھی چوٹ لگی۔

    حادثے میں سوزوکی اور موٹر سائیکل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، دو زخمیوں کی شناخت 18 سالہ محمد اسماعیل اور 16 سالہ عبدالرحیم کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں نوجوانوں کو جسم کے مختلف حصوں میں چوٹیں آئی ہیں، جو اسکول یونیفارم میں تھے۔


    اسکول جاتے ہوئے 2 لڑکیاں لا پتا ہو گئیں


    اگرچہ فوٹیج سے واضح ہے کہ سوزوکی لوڈر غیر قانونی طور پر رانگ سائڈ سے سڑک پر آ رہا تھا، تاہم طلبہ بھی ایک ایسے مقام پر تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے آ رہے تھے جہاں انھیں رفتار ہلکی کرنی چاہیے تھی، تھوڑی سی جلد بازی بعض اوقات بڑی تکلیف کا باعث بن جاتی ہے۔

  • لاڑکانہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 مسافر موقع پر جاں بحق

    لاڑکانہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 مسافر موقع پر جاں بحق

    لاڑکانہ : تیز رفتار وین بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، حادثے میں 3 مسافر جاں بحق اور 9 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اے آر وائی نیوز لاڑکانہ کے نمائندے بابو اقبال کی رپورٹ کے مطابق یہ اندوہناک حادثہ لاڑکانہ کے علاقے خیرپور پل انور آباد کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور امدادی کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچے اور جاں بحق ہو نے والو کی میتوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپال منتقل کیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم ڈاکٹروں کے مطابق 4 افراد کی حالت نازک ہے۔

    حادثے میں شدید زخمی ہونے والے چاروں افراد کو لاڑکانہ سے کراچی منتقل کیا جارہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وین کو حادثہ ڈرائیور سے گاڑی کنٹرول سے باہر ہونے کی بنا پر پیش آیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 5 اپریل کو گڑھی خدا بخش بھٹو سے واپسی پر سیاسی کارکنان کی وین کو حادثہ پیش ایا تھا۔

    حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے، رتوڈیرو روڈ پر شہداد کوٹ واپس جانے والی کارکنان کی وین ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی تھی۔

  • واٹر ٹینکر نے گلشن اقبال میں ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

    واٹر ٹینکر نے گلشن اقبال میں ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

    کراچی: شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہریوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا ہے، گلشن اقبال میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت کریم اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    ادھر کراچی کے ایک اور علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ہے، اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    کراچی کے علاقے کورنگی ناصر جمپ پر موٹر سائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق، اور ایک زخمی ہو گیا ہے، ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل کو بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا، جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    2024 میں کراچی میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز سمیت بھاری گاڑیوں سے پیش آنے والے حادثات میں تقریباً 500 افراد جاں بحق اور 4 ہزار 879 زخمی ہوئے ہیں۔

    گزشتہ رات ایک اور حادثے میں سعید آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں سیکٹر ای-ایٹ میں واٹر ٹینکر ڈرائیور گاڑی کو ریورس کر رہا تھا کہ اس دوران اس نے قریب بیٹھے بزرگ شہری کو کچل دیا، 75 سالہ عارف خان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ڈرائیور ٹینکر کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

  • مسکن چورنگی کے قریب تیز رفتار فارچیونر کا حادثہ، گاڑی جلانے والے ریسٹورنٹ ملازم نکلے

    مسکن چورنگی کے قریب تیز رفتار فارچیونر کا حادثہ، گاڑی جلانے والے ریسٹورنٹ ملازم نکلے

    کراچی: شہر قائد میں ایک اور حادثہ پیش آیا ہے، ایک اور زندگی کا چراغ گُل ہو گیا، مسکن چورنگی کے قریب گاڑی تیز رفتاری کے سبب بے قابو کار سڑک کی دوسری جانب بیٹھے لوگوں پر چڑھ دوڑی، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ گاڑی فلسطین یکجہتی ریلی میں شرکت کے لیے کرائے پر لی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں ڈسکو بیکری سے مسکن چورنگی کی جانب جانے والی تیز رفتار فارچیونر گاڑی گرین بیلٹ توڑتے ہوئے مخالف سمت میں بیٹھے شہریوں سے جا ٹکرائی، جس سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی ہوئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری کی شناخت حنان کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں عبدالوحید اور فیضان شامل ہیں، عبدالوحید کے ساتھ سڑک کراس کرتی ان کی اہلیہ محفوظ رہیں، مشتعل شہریوں نے گاڑی کو آگ لگائی، جب کہ ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوار 3 افراد گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے گاڑی کو آگ لگانے والے متعدد افراد بھی حراست میں لے لیے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 6 افراد سوار تھے، تیز رفتاری کے باعث وہ ایک سڑک سے دوسری پر آئی، گاڑی ساجد نامی شخص سے رینٹ پر لی گئی تھی، حادثہ ہوتے ہی 3 افراد گاڑی سے اتر کر فرار ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق گاڑی جلانے والے 3 افراد زیر حراست ہیں، دیگر کی تلاش جاری ہے، جلائی گئی گاڑی گلشن اقبال تھانے منتقل کر دی گئی ہے، ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ گاڑی 8 ہزار روپے کرائے پر فلسطین یکجہتی ریلی میں شرکت کے لیے لی تھی، ڈرائیور بشارت نے بتایا کہ اس نے 2024 میں لرنر لائسنس بنوایا تھا۔

    دوسری طرف گاڑی جلانے میں ملوث 2 ملزم ریسٹورنٹ ملازم نکلے ہیں، جو جائے وقوعہ کے قریب ریسٹونٹ میں کام کر رہے ہیں، انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے، گاڑی جلانے والوں میں ایک طالب علم بھی شامل ہے۔