Tag: ٹریفک حادثہ

  • متحدہ عرب امارات، 2 سالہ بچی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    متحدہ عرب امارات، 2 سالہ بچی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی اور اس کے والدین زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام کی 2 سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ پیش امام اور ان کی اہلیہ زخمی ہیں۔

    پولیس کے مطابق حادثہ راس الخیمہ کے چھ کلو میٹر دوری پر پیش آیا، گاڑی تیز رفتاری کے سبب متعدد بار قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری۔

    حادثہ 14 جون کو پیش آیا، دو سالہ معصوم بچی زلفا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز انتقال کرگئی جبکہ ان کے والدین کو سقر اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، دو پاکستانی سمیت 17 ہلاک

    ڈاکٹرز کے مطابق زلفا کو ایک ہفتے تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا اس کے سر پر گہری چھوٹ لگی جس کے سبب وہ جانبر نہ ہوسکی۔

    ڈاکٹرز کے مطابق زلفا کے والدین کی حالت خطرے سے باہر ہیں آئندہ چند روز میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق زلفا والدین کی اکلوتی بیٹی تھی، معصوم بچی کی نعش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ رواں سال 8 جون کو دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو پاکستانی شہری سمیت 17 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ ابوظبی کے ضلع الفلاح میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثے میں تین بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا تھا۔

  • کراچی میں گاڑی اور رکشہ ٹکرا گئے، 2 افراد جاں بحق

    کراچی میں گاڑی اور رکشہ ٹکرا گئے، 2 افراد جاں بحق

    کراچی: شہرقائد کے علاقے کلفٹن میں ویگو گاڑی اور رکشہ ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں ویگو گاڑی اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں خاتون اور بچہ شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار کارکے موڑ کاٹنے کے دوران پیش آیا، حادثے کے ذمہ دار کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

    بھکرمیں رکشہ بس کی زد میں آگیا‘ 7 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال 30 مارچ کو بھکر میں جھنگ روڈ جیسے والا کے قریب رکشہ بس کی زد میں آگیا، افسوس ناک حادثے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور شامل تھا، طالبات نویں جماعت کا پرچہ دینے کے بعد گھر جا رہی تھیں۔

  • بھکر میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    بھکر میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    بھکر: صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھکر میں ایم ایم روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹریک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بس کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔

    دوسری جانب لاہور روڈ پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    کوئٹہ قومی شاہراہ پر ہولناک ٹریفک حادثہ، 13 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 3 جون کو بلوچستان کے شہر ژوب میں کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور وین میں آپس میں ٹکرا گئی تھی جس کے باعث تیرہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مسافر وین کوئٹہ سے ژوب آرہی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

  • میانوالی میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    میانوالی میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    میانوالی: صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میانوالی میں موسیٰ خیل روڈ پر کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ حادثے میں اہلکارمحمد خان، اہلیہ ،2 بچے جاں بحق، 2 بچے زخمی ہوگئے۔

    ترجمان کے مطابق اہلکارمحمد خان چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے گھر پر تعینات تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فتح جنگ کے قریب راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرآئل ٹینکراور وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    کرک: مسافر کوچ کو حادثہ، خوفناک آتشزدگی سے 15 افراد جھلس کر جاں بحق

    رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    واضح رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

    سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں عمرہ پر جانے والے تین پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں عمرہ پر جانے والے ایک ہی خاندان کے 3 پاکستانی معتمرین جاں بحق اور ڈرائیور سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے وادی پروا کے قریب پاکستانی زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

    حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن کا تعلق اوکاڑہ کے علاقے فرید آباد گلزار پارک سے ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں بس حادثہ‘ تین پاکستانی زائرین شہید متعدد زخمی

    حادثے میں جاوید، ان کی اہلیہ رضیہ اور بیٹا علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا اسد اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اہل خانہ نے وزیراعظم عمران خان سے جاں بحق افراد کے جسد خاکی وطن واپس لانے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

    جاں بحق ہونے والے عمرہ زائرین کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارا سعودی عرب میں کسی سے رابطہ نہیں ہورہا ہے حکومت پاکستان ہماری مدد کرے۔

  • شکارپور میں 2 کاروں میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

    شکارپور میں 2 کاروں میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

    شکارپور: صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں 2 کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور میں قومی شاہراہ پر 2 کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    افسوس ناک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال شکارپور منتقل کردیا گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    ایس ایس پی شکار پور ساجد امیر سدوزئی نے بتایا کہ حادثہ دونوں کاروں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، متاثرہ خاندانوں میں سے ایک خاندان کا تعلق جیکب آباد سے تھا جو سکھر سے اپنے گاؤں جا رہے تھے۔

    یاد رہے کہ 28 اپریل کو جامشورو میں انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بدین میں مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ 19 اپریل کو صوبہ سندھ کے شہر بدین میں تیزرفتار مسافر کوچ الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہوگئے تھے۔

  • فتح جنگ کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    فتح جنگ کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    اٹک: فتح جنگ کے قریب آئل ٹینکر اور وین میں تصادم سے دو افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے قریب راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرآئل ٹینکراور وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فتح جنگ روڈ پر ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    کرک: مسافر کوچ کو حادثہ، خوفناک آتشزدگی سے 15 افراد جھلس کر جاں بحق

    رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    واضح رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • شارجہ، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، فرار ملزم گرفتار

    شارجہ، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، فرار ملزم گرفتار

    شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کے شیخ محمد بن زید روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں افریقی شہری جاں بحق ہوگیا، فرار ہونے والے ملزم کو شارجہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    شارجہ پولیس کے مطابق افریقی شہری کو فوری طور پر القاسم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اسے مزید کارروائی کے لیے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں بصورت دیگر حادثے کے ذمہ دار شخص کو جرمانے کے ساتھ ساتھ قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

    View this post on Instagram

    وفاة شخص دهساً وهروب السائق وشرطة الشارقة تكشف هويته تمكنت فرق التعقيب والبحث المروري بإدارة المرور والدوريات بالقيادة العامة لشرطة الشارقة، من كشف هوية سائق تسبب في دهس شخص من الجنسية الأفريقية، الأمر الذي أدى إلى وفاته، وهروب السائق من موقع الحادث . ترجع تفاصيل الحادث إلى ورود بلاغ لغرفة العمليات المركزية بالقيادة؛ مفاده تعرض شخص لحادث دهس من قبل مركبة على امتداد شارع الشيخ محمد بن زايد، وهروبه مباشرة من موقع الحادث، وبوصول الدوريات، وسيارة الإسعاف الوطني التي قامت بنقل المذكور لمستشفى القاسمي في محاولة لإنقاذه، ولكنه فارق الحياة قبل وصوله للمستشفى متأثراً بالإصابات البليغة التي تعرض لها جراء ذلك الحادث.. وعليه قامت فرق التعقيب والبحث المروري بالقيادة، بتشكيل عدة فرق بهدف إزالة الغموض، والوصول بالسرعة الممكنة للمتسبب في الحادث، وتحديد المركبة المستخدمة، حيث تكللت تلك الجهود بالوصول للمركبة المتسببة، وكانت متوقفة بإحدى المناطق، وباستدعاء سائقها اعترف بقيامه بذلك الحادث، وتم إيقافه، وإحالته للنيابة العامة. وتهيب القيادة العامة لشرطة الشارقة بكافة مستخدمي الطريق بضرورة الالتزام بقواعد السير والمرور، وتؤكد على السائقين حال ارتكاب أي حادث بالوقوف، وتقديم المساعدة، حيث إن الهروب من موقع الحادث المروري يعد جريمة يعاقب عليها قانون السير والمرور بالحبس، أو الغرامة.

    A post shared by شرطة الشارقة (@shjpolice) on

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جمعرات اور جمعہ کے روز حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، زیادہ تر افراد تیز رفتاری کے سبب اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: عجمان، ٹریفک حادثے میں 25 سالہ نوجوان جاں بحق

    یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی پولیس نے سڑکوں پر ہونے والے حادثات کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے جرم میں 71 شہریوں کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں عجمان میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کے سبب کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں مصر سے تعلق رکھنے والا شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی 35 سالہ بیوی اور دو بچے زخمی ہوگئے تھے۔

  • عجمان، ٹریفک حادثے میں 25 سالہ نوجوان جاں بحق

    عجمان، ٹریفک حادثے میں 25 سالہ نوجوان جاں بحق

    عجمان: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں موٹرسائیکل کے حادثے میں 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق عجمان میں تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بیریئر سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں 25 سالہ مقامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

    عجمان پولیس کے مطابق حادثہ شیخ زید روڈ کے قریب صبح پیش آیا، ایمبولینس فوری موقع پر پہنچیں تاہم نوجوان اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا۔

    پولیس کے مطابق حادثے کے سبب نوجوان کو گہری چوٹیں آئیں جو اس کی موت کا سبب بنیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    عجمان پولیس کے ہیڈ میجر فہد الخاجہ کا کہنا ہے کہ شہری ڈرائیونگ کے دوران اسپیڈ لمٹ کا خیال رکھیں تاکہ حادثے سے محفوظ رہا جاسکے۔

    NAT-190424-AJMAN-1-(Read-Only)

    مزید پڑھیں: عجمان، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں عجمان میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کے سبب کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں مصر سے تعلق رکھنے والا شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی 35 سالہ بیوی اور دو بچے زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس کے مطابق ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی تھی جو اس کی موت کی وجہ بنی جبکہ اس کی 35 سالہ بیوی اور 3 اور 4 سالہ بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • عجمان، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق

    عجمان، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، کار حادثے میں ایک شخص جاں بحق

    عجمان: متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق عجمان میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال کے سبب کار خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں مصر سے تعلق رکھنے والا شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی 35 سالہ بیوی اور دو بچے زخمی ہوگئے۔

    ٹریفک حادثہ الزورا کے علاقے میں الاتحاد کے روڈ کے قریب پیش آیا جب گاڑی اچانک 49 سالہ مصری ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر بیریئر سے جاٹکرائی۔

    پولیس کے مطابق ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی تھی جو اس کی موت کی وجہ بنی جبکہ اس کی 35 سالہ بیوی اور 3 اور 4 سالہ بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    عجمان پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون اور ان کے بچوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

    لیفٹیننٹ کرنل سیف عبداللہ الشمسی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران تمام تر توجہ سڑک پر مرکوز رکھا کریں، خصوصاً دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کسی خوفناک حادثے کا سبب بن سکتا ہے، ڈرائیونگ کرتے وقت سیٹ بیلٹ ضرور باندھیں۔