Tag: ٹریفک حادثہ

  • اٹک: ہولناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق، 12 زخمی

    اٹک: ہولناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق، 12 زخمی

    اٹک: صوبہ پنجاب میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر اٹک میں کوہاٹ روڈ کھنڈا موڑ کے قریب ٹریفک حادثے پیش آیا جس کے باعث چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈمپر اور وین میں ٹکر سے ہلاکتیں ہوئیں، ٹریفک حادثہ تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ جاں بحق ہونے والوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

    پولیس نے واقعے کے فوری بعد تحقیقات شروع کردی، تفتیش کے بعد واقعے کی مکمل تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی۔

    واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تیزرفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کرالٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق بس جڑانوالہ سے سیالکوٹ ایئرپورٹ جارہی تھی، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں عمرہ عازمین سوار تھے۔

  • متحدہ عرب امارات: ڈرائیور کی غلطی سے گاڑی ریسٹورنٹ میں جاگھسی، ویڈیو وائرل

    متحدہ عرب امارات: ڈرائیور کی غلطی سے گاڑی ریسٹورنٹ میں جاگھسی، ویڈیو وائرل

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں ڈرائیور کی معمولی غلطی سے گاڑی ریسٹورنٹ میں جاگھسی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القوین میں 70 سالہ بزرگ کی معمولی غلطی سے گاڑی حادثے کا شکار ہوکر ریسٹورنٹ میں جاگھسی، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق 70 سالہ بزرگ شہری جب گاڑی میں بیٹھے تو انہوں نے گاڑی ریورس کرنے کے بجائے غلطی سے آگے بڑھا دی جو حادثے کی وجہ بنی۔

    حادثے کے نتیجے میں ریسٹورنٹ کا شیشہ چکنا چور ہوگیا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

    ام القوین پولیس کی جانب سے بزرگ شہری پر کوئی جرمانہ نہیں کیا گیا تاہم انہیں گاڑی دھیان سے چلانے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کی ہدایت کردی گئی۔

    مزید پڑھیں: دبئی: ٹریفک حادثے میں پاکستانی خاندان کے 3 افراد ہلاک، بچہ زخمی

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں دبئی کے العین روڈ پر تیز رفتار جیپ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا تھا۔

    جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 29 سالہ پاکستانی شہری محمد فیاض کے نام سے ہوئی تھی جبکہ خواتین میں ایک مذکورہ شخص کی بہن اور دوسری اہلیہ تھی۔

  • ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

    ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد گھوٹکی سے واپس کراچی آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کو ٹول پلازہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔

    حادثے میں خواجہ اظہارالحسن کو سر، کمر اورسینے میں چوٹیں آئی ہیں، ان کے تین گارڈز بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    خواجہ اظہارالحسن اور دیگر زخمیوں کو اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، ایم کیو ایم رہنما کی حالت خطرے سے باہر ہے، وہ ہوش میں ہیں اوربات چیت کررہے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے رہنما سنجے پروانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر ٹول پلازہ سے قبل سڑک کی ڈائیورژن کا نشان نہیں لگا ہوا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

    انہوں نے بتایا کہ خواجہ اظہارکی گاڑی کی رفتار120 کلومیٹرفی گھنٹہ کے قریب تھی، ڈائیورژن کا نشان نہ ہونے کے باعث گاڑی بے قابوہوکرکچے میں اتری۔

    سنجے پروانی نے کہا کہ کچے میں گاڑی اترنے سے پیچھے بیٹھے اہلکار گاڑی سے گر گئے، ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ باندھا ہوا تھا اس لیے محفوظ رہا۔

    ایم کیو ایم رہنما کے مطابق خواجہ اظہارالحسن اگلی نشست پربیٹھے ہوئے تھے، حادثے کے وقت ان کے پیچھے آنے والی پولیس موبائل بھی کچے میں اترگئی۔

    سنجے پروانی نے کہا کہ میری گاڑی خواجہ اظہارالحسن کی گاڑی کے ساتھ تھی اور اپنی گاڑی میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

  • صادق آباد میں ٹریفک حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق

    صادق آباد میں ٹریفک حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق

    صادق آباد: صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں کوٹ سبزل چیک پوسٹ کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    مظفرگڑھ : بس اور ٹرک میں تصادم‘ 3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں مسافر بس اور تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    گوجرانوالہ میں بس حادثہ ‘ 1 شخص جاں بحق ‘ 15 زخمی

    واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تیزرفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کرالٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق بس جڑانوالہ سے سیالکوٹ ایئرپورٹ جارہی تھی، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں عمرہ عازمین سوارتھے۔

  • ابو ظہبی میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثے کس دن ہوتے ہیں؟

    ابو ظہبی میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثے کس دن ہوتے ہیں؟

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی ٹریفک سروس کی سینئر اہلکار نے متنبہ کیا ہے کہ ابوظہبی میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثے جمعرات کے روز ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی سٹی کی شہری حکومت کی ٹریفک سروس میں بطور انجینئر اپنے فرائض انجام دینے والی شمسا المحرمی نامی سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ویک اینڈ کے سبب جمعرات کو ہر شخص جلد از جلد اپنی منزل تک پہنچنا چاہتا ہے اور یہی جلدی ہفتے کے اس مخصوص دن میں حادثوں کی شرح میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ہونے والے ٹریفک حادثوں کا تناسب عام دنوں سے 15 فیصد زیادہ ہوتا ہے اور ان میں سے بھی زیادہ تر حادثے ٹریفک کے مصروف ترین اوقات میں ہوتے ہیں جن میں شام کا وقت بالخصوص شامل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حادثوں کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ امارات کی دیگر ریاستوں میں رہنے والے شہری جو کہ ابو ظہبی میں نوکری کرتے ہیں ، ویک اینڈ پر اپنے اپنے گھروں کا رخ کرتے ہیں جس کے سبب نہ صرف یہ کہ مرکزی شاہراؤں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے بلکہ جلدی اور بے احتیاطی کی بنا پر حادثوں کی شرح بھی بڑھ جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ ٹریفک حادثوں کی روک تھا م اور اسکول کے بچوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے حکام نےچند ماہ قبل اسکول بسوں پر بھی سی سی ٹی وی کیمرے لگانا شروع کردیے تھے ، منصوبے سے 11 ہزار بچوں کے تحفظ میں مدد ملے گی۔

    دوسری جانب ابوظہبی کی حکومت نے امارات کی ریاستوں میں میسر مقررہ حد رفتار سے بیس کلومیٹر فی گھنٹہ تجاوز کرنے کی سہولت بھی ختم کرتے ہوئے حدِ رفتار سے ذرا سا بھی تجاوز کرنے پرجرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ بھی کچھ عرصہ قبل ہی لیا تھا۔

  • سہون شریف کے قریب ٹریفک حادثہ‘ بچی جاں بحق‘ 8 افراد زخمی

    سہون شریف کے قریب ٹریفک حادثہ‘ بچی جاں بحق‘ 8 افراد زخمی

    سہون : صوبہ سندھ کے شہر سہون شریف کے قریب ٹریفک حادثے میں پانچ سالہ بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سہون شریف کے علاقے لال باغ کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سہون شریف کے علاقے لال باغ کے قریب ٹریفک حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

    خیرپور: مہران ہائی وے پر ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں ماہ 2 فروری کو خیبرپور کے قریب مہران ہائی وے پر آئل ٹینکر کار اور وین سے ٹکرا گیا تھا، افسوس ناک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    دادو: خطرناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں دادو کے علاقے لکی شاہ صدر کے قریب انڈس ہائی وے پر کار اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • خیرپور: مہران ہائی وے پر ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق

    خیرپور: مہران ہائی وے پر ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق

    خیرپور: صوبہ سندھ کے شہرخیرپور کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر کی وین اور کار سے ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپور کے قریب مہران ہائی وے پر آئل ٹینکر کار اور وین سے ٹکرا گیا، افسوس ناک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 15 افراد زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر کوٹ مٹھن میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

    ڈی جی خان: خطرناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ 26 دسمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • شہزادہ فلپ نے کار حادثے پر زخمی خاتون سے معذرت کرلی

    شہزادہ فلپ نے کار حادثے پر زخمی خاتون سے معذرت کرلی

    لندن: ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ نے کہا ہے کہ سورج کی تیز کرنیں آنکھوں پر پڑنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ نے کار حادثے پر خاتون سے معذرت کرلی، انہوں نے حادثے کا سبب آنکھوں پر اچانک پڑنے والی سورج کی تیز کرنوں کو قرار دے دیا۔

    شہزادہ فلپ نے خاتون کو خط لکھا کہ اچھا لگا آپ کو زیادہ چوٹ نہیں آئی، خاتون شہزادے کی جانب سے خط ملنے پر حیران ہوگئیں کہ شہزادہ فلپ نے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

    انہوں نے خط میں لکھا کہ حادثے کے بعد مجمع اکٹھا ہوتا دیکھ کر پولیس نے جانے کا مشورہ دیا جس کے باعث وہ ان کی خیریت معلوم نہیں کرسکے تھے۔

    واضح رہے کہ حادثے میں بال بال محفوظ رہنے والی خاتون ایما نے شہزادے کے فوری معذرت نہ کرنے پر ان پر کڑی تنقید کی تھی۔

    مزید پڑھیں: شہزادہ فلپ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

    یاد رہے کہ 18 جنوری کے دن ملکہ برطانیہ کے شوہر 97 سالہ ششہزاد ہفلپ کی کار کو حادثہ پیش آیا تھا تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے تھے لیکن خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔

    برطانوی ملکہ الزبتھ کے شوہر اور شاہی خاندان کے سربراہ پرنس فلپ کو ٹریفک پولیس نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر وارننگ دے دی، محکمہ پولیس نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو چالان کیا جائے گا۔

    پولیس نے شاہی محل کو ایک تنبیہ خط ارسال کیا جس میں پرنس فلپ کو آسان الفاظ میں سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ دورانِ ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ باندھنا بہت ضروری ہے۔

  • فیصل آباد: خوف ناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: خوف ناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: پنجاب میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ خطرناک حادثہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیش آیا، جس کے باعث تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے علاقے بھائی والا پھاٹک کے قریب گاڑی کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے باعث 3 افراد کی اموات ہوئیں۔

    جائے وقوعہ پر ریسکیو اہلکاروں نے فوری آپریشن کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا، جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی ٖغفلت کے باعث پیش آیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل پنجاب کے جنوبی شہر کوٹ مٹھن میں ٹریفک حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے تھے۔

    پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، پندرہ زخمی

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں ہولناک ٹریفک حادثے نے 2 دو افراد کی جانیں لے لی تھیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

  • سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

    سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

    ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثہ گزشتہ شب پرانی ساحلی شاہراہ مکہ اللیث ہائی وے پر پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک شخص اور اس کی دو بیویاں، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں، اس کے علاوہ گاڑی میں موجود 4 بیٹیاں زخمی ہوئیں۔

    حادثے میں جاں بحق افراد کو شہدائے حرم قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والی چار لڑکیاں اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    ریسکیو اداروں کے مطابق حادثے کا شکار خاندان آبائی گاؤں سے چھٹیاں گزار کر واپس مکہ مکرمہ آرہا تھا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں اندوہناک ٹریفک حادثہ، ماں اور چار بچے جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں اندوہناک ٹریفک حادثے میں ماں اور چار بچے جاں بحق ہوگئے تھے، امارتی خاندان ہفتہ وار چھٹیاں منانے سعودی عرب پہنچا تھا۔

    اماراتی خاندان دو الگ الگ گاڑیوں میں سوار تھا جن میں سے ایک اُن کا بیٹا اور دوسری والد چلا رہے تھے۔ والد کے ساتھ گاڑی میں دو بھائی اور تین بہنیں جبکہ دوسری میں ماں اور بیٹا بیٹھے تھے۔

    اہل خانہ کے مطابق واقعہ ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب دونوں گاڑیاں تیز رفتاری سے سفر طے کررہی تھیں کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سامنے آگئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔