Tag: ٹریفک حادثہ

  • لاہورمیں دو گاڑیوں میں تصادم ‘ 2 نوجوان جاں بحق

    لاہورمیں دو گاڑیوں میں تصادم ‘ 2 نوجوان جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو تیزرفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں کیلویری گراونڈ تھانے کی حدود میں دو کاروں میں تصادم کے باعث دو جوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    عینی شاہد ین کے مطابق ایک کار تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والی کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو افراد دم توڑ گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ارسلان اور فرزین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ولید اور دانش کو انتہائی تشیویش ناک حالت میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

    حیدرآباد: ہوسڑی میں ٹریفک حادثہ ‘ 10 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ رواں سال 16 فروری کو ٹنڈو محمد خان روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 24 دسمبر کو صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    سرگودھا: موٹروے انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ،5 افرادجاں بحق

    واضح رہے کہ 29 جون 2017 کو موٹر وے انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دوخواتین اور تین بچے شامل تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لیہ میں ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق

    لیہ میں ٹریفک حادثہ‘ 3 افراد جاں بحق

    لیہ : صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں گاڑی اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں گاڑی اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم ہوا، حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال لیہ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


    جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ تین روز قبل سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 20 نومبر2017 کو خیرپور میں قومی شاہراہ پر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافروین پرالٹ گیا تھا، خوفناک حادثےمیں خاتون سمیت 20 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔


    لیہ میں بس اورٹرک میں تصادم ‘ 11 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ رواں برس 5 جولائی کو صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں بس اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق جبکہ 21افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • خیرپور میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 20 افراد جاں بحق

    خیرپور میں ہولناک ٹریفک حادثہ، 20 افراد جاں بحق

    خیرپور: قومی شاہراہ ہر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافروین پرالٹ گیا، خوفناک حادثےمیں خاتون سمیت بیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دھند اورتیزرفتاری کے باعث ہولناک ٹریفک حادثہ خاتون سمیت متعدد افراد کی جان لےگیا، خیرپور کی قومی شاہراہ پروارث گوٹھ کے مقام پر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافر وین پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق اور5 زخمی ہو گئے، مسافر وین گوجر سے سکھر جا رہی تھی۔

    حادثے میں وین مکمل تباہ ہوگئی جبکہ رسیکیو اہلکاروں نے گاڑی کاٹ کر زخمیوں کو نکلا اور ایمبولینسز کے ذریعے سکھر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مسافر وین گوجر سے سکھر جا رہی تھی ، حادثے سے ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں، حادثے کے فورا بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔


    مزید پڑھیں :  بھکر، ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی


    ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے خیرپور حادثےمیں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنرکو زخمیوں کےعلاج اور جاں بحق افراد کے ورثا کی مدد کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نےحادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    ڈپٹی کمشنرخیرپور نے اپنے بریفنگ میں بتایا کہ  20افرادجاں بحق اور 7زخمی ہیں، جاں بحق 19 افراد کا تعلق رانی پور اور ایک کا گھوٹکی سےتھا، محفوظ لوگوں میں7 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مزدور اور پھل بیچنے والے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بہاولپور: ٹرالروین پرجا گرا، ایک بچہ اور چارخواتین دب کرجاں بحق

    بہاولپور: ٹرالروین پرجا گرا، ایک بچہ اور چارخواتین دب کرجاں بحق

    بہاولپور : اوچ شریف میں ٹرالراور وین کے خوفناک تصادم میں ایک بچہ اور چار خواتین سمیت پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ خیبرایجنسی  میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے دو بچےجاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے نواحی علاقے اوچ شریف میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک بچہ اور چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اورسات زخمی ہوگئے۔

    تیز رفتار ٹرالر باراتیوں سے بھری وین سے جا ٹکرایا، باراتیوں کی وین علی پور سے جن پور جارہی تھی، حادثے کے بعد ٹرالر وین پر گرگیا، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر ٹرالر کے نیچے دبے ہوئے لوگوں کو نکال لیا گیا تھا، تاہم ایک بچہ اور چار خواتین ٹرالر کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق سات افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے علی پوراسپتال منتقل کر دیا گیاہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکرتلے دبنےوالے زخمیوں اورلاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

    ٹینکر سے ایل پی جی گیس لیک ہونا شروع ہوگئی ہے، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔

    دوسری جانب خیبرایجنسی کے علاقے لنڈی کوٹل میں باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں دو بچےجاں بحق ہوگئے،
    حادثےمیں چودہ افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چین میں ٹریفک حادثہ، 36 افراد ہلاک

    چین میں ٹریفک حادثہ، 36 افراد ہلاک

    بیجنگ: چین کے صوبے شین زی میں ٹریفک حادثے میں36 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سیچوان سے ہنان جانے والے مسافر کوچ ٹنل کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 36 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    چینی سرکاری ٹی وی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان کے مطابق وہ اس پہلو پر بھی غو رکر رہے ہیں جائے وقوع پر کوئی اور گاڑی بھی ہوگی جو حادثے کا سبب بنی۔

    حادثے کے بعد ایکسپریس وے کے ایک حصے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

    چین میں تیز رفتار گاڑیوں اور سڑکوں پر مناسب اسپیڈ بریکرز کی عدم موجودگی کے باعث ٹریفک حادثات عام ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق سنہ 2013 میں چین میں ڈھائی لاکھ افراد مختلف ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے۔


  • دھابیجی : ٹریفک حادثہ دو خواتین موقع پر جاں بحق، ٹرک ڈرائیور فرار

    دھابیجی : ٹریفک حادثہ دو خواتین موقع پر جاں بحق، ٹرک ڈرائیور فرار

    دھابیجی : خونی ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، دو خواتین جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب جبکہ ٹرک کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کا کچل ڈالا، خوفناک ٹریفک حادثہ میں نیشنل ہائی وے تھانے کے قریب پیش آیا۔

    تصادم کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال پہنچایا۔

    ہلاک ہونے والوں کی شناخت میں 60 سالہ مٹھا سومرو اسکی بھانجی 19 سالہ شاہ زمین سومرو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی نوجوان کا نام شبیر سومرو ہے جس کی عمر 22سال ہے۔

    مذکورہ افراد مقامی پمپ ہاؤس کالونی کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ٹرک کو تحویل میں لے لیا، جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: والدین اور تین بچے جاں بحق

    لاہور میں ٹریفک حادثہ: والدین اور تین بچے جاں بحق

    لاہور : کےعلاقے شاد باغ میں ٹریفک کے المناک سانحے میں پورا خاندان موت کی آغوش میں جاسویا۔ حادثے میں ماں باپ سمیت تین معصوم بچےجھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں ٹریکٹر اور رکشہ میں تصادم کے بعد سلنڈر پھٹنے سے رکشہ ڈرائیور اپنے 3بچوں سمیت جاں بحق ہو گیا۔

    حادثہ عامر روڈ پرپیش آیا، رکشے میں سوار فرمان، ریحان اور توصیف ٹریکٹر سے تصادم کے نتیجے میں موقع پرہی جاں بحق ہوگئےجبکہ رکشہ ڈرائیور باپ اور ماں اسپتال میں چل بسے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، مرنے والے بچوں کی عمریں 4 سے چھ سال کے درمیان ہیں۔

    واقعے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور فرا ر ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ حادثے کا شکار خاندان داتا نگر شیر شاہ روڈ کا رہائشی ہے۔

  • حویلیاں: 4گاڑیوں میں تصادم ‘5افراد جاں بحق

    حویلیاں: 4گاڑیوں میں تصادم ‘5افراد جاں بحق

    ایبٹ آباد: صوبہ خیبرپختونخواہ کےشہر حویلیاں کےقریب 6گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 5افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق آج صبح حویلیاں موڑ کے قریب چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے پانچ افراد جاں بحق اور18زخمی ہوگئے۔

    ریسیکو ذرائع کےمطابق حادثےمیں جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    پولیس کےمطابق حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی تاہم حادثے کےبعد ٹریفک جام شاہراہ قراقرم پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    یاد رہےکہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق جبکہ20افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق


    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سےتعزیت جبکہ زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔


    جامشورو کےقریب ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم‘5افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں برس 7جنوری کو صوبہ سندھ کے شہر جامشورو کے قریب ایمبولینس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پتوکی میں بس اور وین میں تصادم، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

    پتوکی میں بس اور وین میں تصادم، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر پتوکی میں تیز رفتار بس اور وین کی ریس نے 5 افراد کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال سے لاہور جانے والی بس اور وین کی ریس ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں دونوں گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ تصادم میں خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    واقعہ نعمت چوک کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں مزید 15 مسافر بھی زخمی ہوئے۔

    ریسکیو عملے نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

    حادثے کے 6 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں لاہور روانہ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی شناخت غلام مرتضیٰ، محمد سرور، رضیہ سلطانہ اور محمد عامر کے نام سے ہوئی، مذکورہ افراد کا تعلق چشتیاں سے تھا۔

    مزید پڑھیں: نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم، 7 جاں بحق

    یاد رہے کہ سڑکوں پر گاڑیوں کے ڈرائیورز اکثر آپس میں ریس لگاتے ہیں جس کا نتیجہ افسوس ناک حادثات کی صورت میں نکلتا ہے۔

  • بھکر، ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی

    بھکر، ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی

    بھکر: بھکرمیں مسافر بس اور رکشے کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر کے علاقے دریا خان میں حسن شاہ چوک کے قریب تیزرفتارمسافر بس اور رکشے کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو ادروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی کاموں کا آغازکردیا ہے اور بس اور رکشے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے پندرہ افراد کو لایا گیا جن میں 7 افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے تھے جب کہ دیگر 8 افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مسافر بس اچانک سامنے آنے والی موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو گئی اور رکشے سے جا ٹکرائی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں اور مسافر بس کا ڈرائیور جو موقع فرار ہو گیا ہے کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جب کہ زخمی افراد کے بیانات صحت یابی کے بعد قلم بند کیے جائیں گے۔