Tag: ٹریفک حادثہ

  • کوئٹہ میں ڈمپرمکان پرگرنےسے8افرادجاں بحق

    کوئٹہ میں ڈمپرمکان پرگرنےسے8افرادجاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ریت سے بھرا ڈمپر مکان پر گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کےآٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے وسطی علاقے ڈبل روڈ پر زیر تعمیر عمارت کےلیے ریت لانے والا ڈمپر زمین میں دھنس جانے کے باعث کچے مکان پر الٹ گیا،جس سے مکان مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔

    مکان میں مجموعی طور پر تیرہ افراد موجود تھے جن میں سےآٹھ افرادجاں بحق ہوگئےجن میں دوخواتین، دومرد، تین بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں۔

    ریسکیو حکام کےمطابق دو افراد کوزخمی حالت میں مکان کے ملبے سےنکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیاہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نےافسوناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹریفک حادثہ،میونسپل کمیٹی قلات کےچیئرمین اور 3 کونسلز جاں بحق

    یاد رہےکہ گزشتہ سال اکتوبرمیں بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ٹریفک حادثے میں میونسپل کمیٹی قلات کےچیئرمین اور تین کونسلروں سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

    مزید پڑھیں:بلوچستان میں ویگن کھائی میں گرنے سے 10افراد جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں صوبہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں مسافر ویگن کھائی میں گرنے سے10افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئےتھے۔

  • ڈی آئی خان، مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم 6 مسافر جاں بحق

    ڈی آئی خان، مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم 6 مسافر جاں بحق

    پشاور: یارک کے مقام پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے جب کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی مسافر بس سامنے سے آتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے 6 مسافر جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم اتنا شدید تھا کہ مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار 6 مسافر جاں بحق اور دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ادارے کو طلب کر کے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے اور زخمی و ہلاک ہونے والے مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں تا ہم ابتدائی طور پر خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذکورہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 مسافروں کی لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ 7 زخمی مسافروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں 3 مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • قلات، ٹریفک حادثے میں چھ مسافر جاں بحق

    قلات، ٹریفک حادثے میں چھ مسافر جاں بحق

    قلات : سہراب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بس اور کھڑی وین میں تصادم کے باعث چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے خضدار جانے والی تیز رفتار مسافر بس سڑک کنارے کھڑی وین سے جا ٹکرائی، تصادم اتنا شدید تھا کہ چھ مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کر دیا اور جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال سہراب خان منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے چھ افراد کی میتیں اسپتال لائی گئی ہیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا جب کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ حادثہ مسافر بس کی تیز رفتاری اور بارش کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور پھسلن کے باعث تیز رفتار مسافر بس پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک کنارے کھڑی وین سے جا ٹکرایا۔

  • جہلم، ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق 4 زخمی

    جہلم، ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق 4 زخمی

    جہلم : جی ٹی روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں 13 مسافر ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے نوید بٹ کے مطابق حادثہ جی ٹی روڈ پر ایک کار اور مسافر وین کی تصادم کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا جس کے باعث کار مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے جا ٹکرائی، تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ مسافر وین کے الٹنے کے سبب جانی نقصان زیادہ ہوا۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

  • ساہیوال میں دھند کےباعث ٹریفک حادثہ،5افراد جاں بحق

    ساہیوال میں دھند کےباعث ٹریفک حادثہ،5افراد جاں بحق

    ساہیوال : صوبہ پنجاب کےشہرساہیوال میں جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور20زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر شدید دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں 5 افرادجاں بحق جبکہ20افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں جبکہ امدادی کاموں کے لیے جی ٹی روڈ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    مزید پڑھیں:شکاپور:ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم،4افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے شہرشکارپورمیں خان پور بائی پاس کے قریب گزشتہ شب ٹرک اور مسافر کوچ کے تصادم میں چار افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • چین میں ٹریفک حادثہ،17افراد ہلاک

    چین میں ٹریفک حادثہ،17افراد ہلاک

    بیجنگ: چین کے شمال مشرقی ہائی وے پر 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجےمیں17 افراد ہلاک جبکہ37 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق چینی میڈیا کا کہناہے کہ ٹریفک حادثہ چین کےشہرشانچی کے بیجنگ کن منگ ہائی وے پرپیش آیا جس میں درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 17افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

    china-1

    چینی میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثے سے قبل برف باری اور بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے ہائی وے پر پھسلن کے باعث حادثہ پیش آیا۔

    china-2

    ریسکیو حکام کا کہناہے کہ ہائی وے پرٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے 37افراد کی حالت بہتر ہے۔

    china-4

    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کی رپورٹ کےمطابق چین میں ٹریفک حادثات بہت عام ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہناہے کہ صرف 2013میں دولاکھ ساٹ ہزار افراد ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    china-5

    خیال رہے کہ چین میں ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کے اعدادوشمار پر ہمیشہ سوال اٹھائیں جاتے رہیں ہیں۔

    china-6

    واضح رہے کہ چینی حکومت کےمطابق 2013کے ٹریفک حادثات میں 58539افراد ہلاک ہوئے جو عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے ایک چوتھائی سےبھی کم ہے۔

    china-7

  • چونیاں میں ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2بہنیں جاں بحق

    چونیاں میں ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر،2بہنیں جاں بحق

    قصور: صوبہ پنجاب کے شہر قصور کی تحصیل چونیاں میں تیزرفتار ویگن کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب میں چونیاں کے علاقے الہٰ آباد میں موٹرسائیکل سوار اپنی بیٹیوں کو اسکول چھوڑنے جارہاتھا کہ تیزرفتارویگن نے موٹرسائیکل کو ٹکردے ماری جس کے نتیجے میں 2 بہنیں جان کی بازی ہارگئیں۔

    حادثے میں والد اورایک بہن زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی جس کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑی نے آگ پر قابو پایا۔

    مزید پڑھیں: لاہور میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق

    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے لاہور میں مال روڈ شاہراہ قائداعظم پر ون ویلرز کو بچاتے ہوئے کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے 4 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں فرقان نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاتھا۔

  • میانوالی، بس اور ٹرک میں تصادم،4افراد جاں بحق

    میانوالی، بس اور ٹرک میں تصادم،4افراد جاں بحق

    میانوالی:صوبہ پنجاب کے علاقے میانوالی کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کےمطابق میانوالی کے قریب ٹریفک کے حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے،حادثہ ایم ایم روڈ پر پیش آیا جہاں کراچی سے مانسہرہ جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

    حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین زخمی بھی ہوئے۔اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے کارکن موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز استپال میانوالی منتقل کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: سنگجانی ٹول پلازہ پرٹریفک حادثہ،4 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ تین روز قبل وفاقی دارالحکومت میں سنگجانی ٹول پلازہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق جبکہ 20 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔

    واضح رہے کہ بدقسمت مسافر ویگن ٹیکسلا سے پشاور جا رہی تھی،حادثہ کے بعد ٹرالر ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

  • سنگجانی ٹول پلازہ پرٹریفک حادثہ،4 افراد جاں بحق

    سنگجانی ٹول پلازہ پرٹریفک حادثہ،4 افراد جاں بحق

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں سنگجانی ٹول پلازہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 کے قریب زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق رات گئے تیز رفتار ٹرالر نمبر 481 ٹی ایل ایم نے ہائی ایس مسافر ویگن نمبر 3870 ایل ای ایف کو ٹکر مارتے ہوئے دیگر چار گاڑیوں ایف ایکس 2467 اور کرولا 128 اے ایف این، شاہ زور 3865 آر ایل ای کو روند ڈالا،بدقسمت مسافر ویگن ٹیکسلا سے پشاور جا رہی تھی۔

    حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 2 مسافر وارید اور الیاس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 2 تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال اور قائداعظم اسپتال گولڑہ میں جا کر دم توڑ گئے۔

    ذرائع نے حادثےمیں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ ریسکیو 1122 نے حادثہ میں20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ترنول پولیس اور ایدھی ایمبولینس سمیت ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیں اور علاقہ کے لوگ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے نعشیں اور زخمیوں کو نکال کر پمز اسپتال اور مقامی طبی مراکز میں منتقل کیا۔

    واضح رہےکہ حادثہ کے بعد ٹرالر ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • ٹھٹھہ میں بس اور ٹرالر میں تصادم،9افراد جاں بحق

    ٹھٹھہ میں بس اور ٹرالر میں تصادم،9افراد جاں بحق

    ٹھٹھہ: صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے قریب المناک ٹریفک حادثے میں 9افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے شہداد کوٹ جانے والی بس بے قابو ہوکر ٹریلر سے ٹکراگئی.

    حادثے میں9افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پچاس مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں کراچی اور حیدر آباد کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا.زخمیوں میں دس افرادکی حالت تشویش ناک ہے.

    ریسکیواہلکار حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں،جبکہ ٹھٹھہ اور حیدر آباد کے اسپتالوں میں ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی.

    *دادو : انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دادو میں آمری کے قریب انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین مسافرموقع پر ہی جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے.

    واضح رہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں دو بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں.