Tag: ٹریفک حادثہ

  • چکوال: تلہ گنگ روڈ پرٹریفک حادثہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق

    چکوال: تلہ گنگ روڈ پرٹریفک حادثہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق

    چکوال : تلہ گنگ روڈ پر مسافر ویگن اور کار کے مابین تصادم کے نتیجہ میں کم سن بچی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہو گئے

    حادثہ مسافر ویگن کے ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔حادثہ میں جان بحق ہونے والوں میں محمد افضل،زروا خالداور کم سن بچی حلیمہ شامل ہیں ۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقعہ پر پہنچ گئی جبکہ حادثہ میں جاں بحق اور ہونے والے اور بارہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہید کوارٹرز اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا.

    جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثہ کے بعد مسافر ویگن کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس اسٹیشن تھانہ صدر نے حادثہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • وہاڑی: ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق

    وہاڑی: ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ،ایک شخص جاں بحق

    وہاڑی: پاکپتن دربار سے ملتان جانے والی زائرین کی مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ایک شخص جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، زخمی افراد میں سے سات افراد کی حالت تشویش ناک ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملتان کے رہائشی زائرین کی کوچ پاکپتن دربار سے واپسی پر ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا، حادثہ کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے،10 زخمیوں کو تشویشناک حالت کے میں ڈی ایچ کیواسپتال وہاڑی اورباقی زخمیوں کومقامی اسپتال گڑھا موڑ منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ڈی ایچ کیواسپتال میں شدید زخمی ہونے والا نیامت علی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

  • سعودی عرب : ٹریفک حادثہ، 2 پاکستانی جاں بحق

    سعودی عرب : ٹریفک حادثہ، 2 پاکستانی جاں بحق

    جدہ: سعودی عرب کے شہر دمام میں ہونے والے ٹریفک حادثہ کے دوران 2 پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کا رہائشی محمد رضوان اکرم اپنے دوست کے ساتھ گاڑی پر جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں دونوں ہلاک ہوگئے۔

    رضوان اکرم کی سات ماہ قبل شادی ہوئی تھی، متوفی لیگی ایم پی اے ملک فیاض احمد اعوان کا قریبی رشتہ دار تھا۔

  • سوات: خوفناک ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق متعدد زخمی

    سوات: خوفناک ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق متعدد زخمی

    سوات: سوات کے علا قے کبل میں 2گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد 2افرادجاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے جن میں 4افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح سوات علاقےعلی گرامہ کےقریب کانجو سےکبل جانے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی مخالف سمیت سےآنےوالی مسافرکوچ سےٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    اس خوفناک حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر سیدہ شریف ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار مسافروں کی حالت انتہائی تشویشناک ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد رحمان اور عبدالوہاب کے نام سے ہو ئی ہے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

  • نوابشاہ:ٹریفک حادثہ،آئل ٹینکر کے جلنے سے تین افراد جھلس کرہلاک

    نوابشاہ:ٹریفک حادثہ،آئل ٹینکر کے جلنے سے تین افراد جھلس کرہلاک

    نوابشاہ : تیزرفتارآئل ٹینکر،کاراور موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی۔ تین افراد جھلس کےجاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے علاقے سکرنڈ کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر، کار اور موٹر سائیکل ٹکراگئی ،

    گاڑیوں کے تصادم سے آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی ۔ٹینکر سے بھڑکتے شعلوں نے موٹر سائیکل، ٹرالر اور مزدا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جان بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ۔

    جھلس کرزخمی ہونے والوں کو سکرنڈ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ حادثہ میں، مزدا میں لدے ہوئے کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔