Tag: ٹریفک حادثہ

  • ڈمپر کی موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ٹکر، طالبہ کی ٹانگ پر چڑھ دوڑا

    ڈمپر کی موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ٹکر، طالبہ کی ٹانگ پر چڑھ دوڑا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی پر ایک افسوس ناک ٹریفک حادثے میں باپ بیٹی شدید زخمی ہو گئے، ڈمپر اسکول کی طالبہ کی ٹانگ پر چڑھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر ایک ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس پر سوار باپ بیٹی گر کر شدید زخمی ہو گئے، جب کہ ڈمپر 14 سالہ اسکول طالبہ کی ٹانگ پر چڑھ گیا۔

    حادثے کے نتیجے میں اسکول کی طالبہ شدید زخمی ہو گئی ہے، اور موٹر سائیکل سوار والد بھی زخمی ہوا، جب کہ ڈمپر کا ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، تاہم بعد میں پکڑا گیا۔

    زخمی ہونے والی لڑکی نبیہہ شیخ نویں کلاس کی طالبہ ہے، اور دا مسلم جنریشن اسکول میں پڑھتی ہے، حادثے کے وقت بھی وہ اسکول یونیفارم میں تھی، ڈمپر چڑھنے کی وجہ سے طالبہ کے پیر سے گوشت مکمل طور پر اتر گیا ہے۔ طالبہ کے زخمی والد معین شیخ کو بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی، مگر پکڑا گیا، ڈرائیور کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کی جا رہی ہے.

  • کراچی : نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

    کراچی : نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

    کراچی: نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی زد میں آکر  موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں بچہ بھی شامل ہیں۔

    حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ ٹریلر کے اندر سے بیئر اور شراب کی بوتل برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لگتا ہے ٹریلر کا ڈرائیورنشے میں تھا تاہم فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر 8 افراد سوار تھے اور سی ویو سے آرہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل نے دوسری موٹرسائیکل کوہٹ کیا، جس سے موٹر سائیکل سلپ ہوتے ہی پیچھے سے آنے والے ٹریلر نےکچل دیا۔

    عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ہم سب کزن ہیں اور ماڑی پور مچھر کالونی کے رہائشی ہیں۔

  • گاڑی کی ٹکر سے ای رکشہ میں بیٹھی خاتون کی گود سے بچی اڑ کر نالے میں‌ جا گری

    گاڑی کی ٹکر سے ای رکشہ میں بیٹھی خاتون کی گود سے بچی اڑ کر نالے میں‌ جا گری

    علی گڑھ: بھارتی ریاست یو پی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ای رکشے میں بیٹھی ایک ڈیڑھ سالہ بچی گاڑی کی ٹکر لگنے کے باعث ماں کی گود سے اڑ کر نالے میں جا گری۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے علاقے ایل پور گدھیا میں سڑک حادثے میں اس وقت ایک بچی کی موت ہو گئی جب ایک گاڑی کی ٹکر کی وجہ سے وہ نالے میں گری۔

    جعمرات کی شام کو پیش آئے واقعے میں میونسپل کارپوریشن کی کچرا اٹھانے والی گاڑی نے ای رکشہ کو زور دار ٹکر ماری تھی، جس کی وجہ سے رکشے میں بیٹھی ماں کی گود سے ڈیڑھ سالہ بچی اڑ کر نالے میں گر گئی اور ڈوب گئی، حادثے میں تین دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار نامی شخص شہر سے سامان لے کر اپنی بیوی، ڈیڑھ سالہ بیٹی پرگیہ اور خالہ کے ساتھ گاؤں واپس جا رہا تھا کہ بننا دیوی علاقے میں پیچھے سے آنے میونسپل کارپوریشن کی کچرا اٹھانے والی گاڑی نے ان کے ای رکشے کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی اتنی زوردار تھی کہ ڈیڑھ سالہ پرگیہ اڑ کر سڑک کے کنارے نالے میں جا گری۔

    معصوم بچی نالے میں گرنے کے بعد ڈوب گئی، جسے بچایا نہیں جا سکا، واقعے کے بعد مشتعل مقامی لوگوں نے لڑکی کے اہل خانہ کی حمایت میں سڑک بلاک کر دی اور قصوروار میونسپل کارپوریشن ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر فرار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، اور میونسپل کارپوریشن کی گاڑی کو ضبط کر لیا گیا۔

  • حیدرآباد سے کراچی جانے والی 4 کاروں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جھلس کر جاں بحق

    حیدرآباد سے کراچی جانے والی 4 کاروں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جھلس کر جاں بحق

    جامشورو : کراچی سے حیدرآباد آتے ہوئے 4 کاروں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد کے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو میں بولاری کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جس میں  کراچی سے حیدرآباد آتے ہوئے چار کاروں کے درمیان اوو ٹیک کرنے کے دوران تصادم ہوا، اس دوران ایک کار الٹ گئی اور اس  میں آگ لگ گئی۔

    حادثے کے سبب کار میں سوار افراد باہر نہ نکل سکے، جس کے نتیجے میں کار کی پچھلی سیٹ پر موجود ایک خاتون سمیت تین افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر کاروں چاروں کاروں میں سوار آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

    ریسکو ٹیم نے زخمیوں کو ایل ایم یو اسپتال منتقل کردیا جبکہ جانبحق افراد کی لاشوں کو کار کاٹ کر نکالا گیا۔

    ایس ایچ او لونی کوٹ سکندر رودنانی کا کہنا تھا کہ حادثے میں تین افراد جانبحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں، حادثے کے سبب ایم نائین بلاک ہو گئی تھی جس کو بحال کرا دیا گیا ہے، حادثے کی شکار فیملی حیدرآباد کی بتائی جاتی ہیں۔

  • کراچی : تیز رفتار بس نے  موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کو کچل ڈالا

    کراچی : تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کو کچل ڈالا

    کراچی : سائٹ ایریا باوانی چالی کے قریب تیز رفتار بس نے تین موٹرسائیکلوں کوکچل ڈالا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جہاں سائٹ ایریا باوانی چالی کے قریب تیز رفتار بس شہریوں پر چڑھ دوڑی۔

    ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ افسوسناک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ خواتین سمیت نو افراد زخمی ہوئے۔

    بس نے موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کو کچلا تاہم بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

    یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی میں کینٹ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے وکیل جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔

    ٹریفک حادثےکی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیزرفتاربس نے عرض محمد ایڈووکیٹ کی موٹرسائیکل کو پیچھے سے ٹکرماری۔

    حادثے کے بعد وکلا نے تین تلوار کے قریب احتجاج کرتے ہوئے دونوں ٹریک بند کردیئے، جس سے اطراف کی سڑکو پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ وکلا کے احتجاج کے بعد بس ڈرائیور سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ بس ڈرائیور کو موقع سے فرار کروانے کے الزام میں ایس ایچ او فرئیر کو معطل کر دیا گیا تھا۔

  • شادی کارڈ تقسیم کرنیوالے باپ بیٹے کے ساتھ خوفناک حادثہ

    شادی کارڈ تقسیم کرنیوالے باپ بیٹے کے ساتھ خوفناک حادثہ

    حیدرآباد : شادی کے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی، رشتے داروں میں دعوت نامے تقسیم کرکے واپس آنے والے باپ بیٹا ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں اندوہناک واقعہ پیش آیا، باپ بیٹے کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ٹریفک حادثہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق متوفی 52سالہ وینکٹ نارائنا اپنے بڑے بیٹے کی شادی کے کارڈ کی تقسیم اپنے 26سالہ بیٹے رنجیت کے ساتھ کرنے کے بعد گھر واپس لوٹ رہا تھا کہ ایک مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

    حادثہ اس قدر شدید تھا کہ باپ بیٹے نے موقع پر ہی جان دے دی، پولیس کو واقعے کی اطلاع راہگیروں نے دی جس کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

  • کراچی میں خوفناک حادثہ : دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کراچی میں خوفناک حادثہ : دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں ٹریفک کے ایک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، یہ اندوہناک واقعہ قائدآباد پل پر پیش آیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ میں تیز رفتار ٹرالر  نے 3موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے بعد میں شاہراہ پر رش لگ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت نہیں ہوسکی، حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کی جارہی ہے تاہم پولیس نے ٹرالرکو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    دوسرے واقعے میں کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹرک اور کوسٹر میں ٹکر کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ 32سالہ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • وین اور ڈالے میں خوفناک تصادم، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    وین اور ڈالے میں خوفناک تصادم، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    بھکر: جھنگ روڈ پر منکیرہ کے نزدیک گاڑی اور ڈالے میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھکر میں جھنگ روڈ منکیرہ کے قریب وین اور ڈالے میں تصادم ہوا، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے گاڑی کاٹ کر نکالا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منکیرہ منتقل  کردیا گیا، حادثہ وین کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

  • حیدرآباد : ٹرک نے  2 رکشوں  کو کچل ڈالا ،3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    حیدرآباد : ٹرک نے 2 رکشوں کو کچل ڈالا ،3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    حیدرآباد : مہران آرٹ کونسل کے سامنے ٹرک نے دو رکشوں کو کچل ڈالا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں مہران آرٹ کونسل کے سامنے افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جہاں ایک ٹرک دو رکشوں پر چڑھ گیا۔

    حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے پر 2 رکشوں سے ٹکر کے باعث ہوا، حیدرآباد میں آٹوبھان روڈ پر فلائی اوور سے اترتے ہوئے ٹرک کے بریک فیل ہوگئے اور بے قابو ٹرک دو رکشوں سمیت گاڑیوں پر چڑھ گیا۔

    ذرایع کا کہنا تھا کہ ٹرک کے نیچے دبے رکشوں میں مزید افراد پھنسے ہوئے ہیں، جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • خوفناک ٹریفک حادثہ : ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    خوفناک ٹریفک حادثہ : ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    فیصل آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے رکشہ میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ، مرنے والوں میں چار خواتین شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جھمرہ فلائی اوور کے قریب تیز رفتار گاڑی نے لوڈر رکشے کو ٹکر ماردی۔

    خوفناک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اورتین شدید زخمی ہوگئے مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    مرنے والوں میں ماں، دو کمسن بیٹیاں، ایک بیٹا اور ساس شامل ہیں، ڈرائیور جائے حادثہ پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق سکندرپور کا رہائشی محنت کش امجد اپنے گھر والوں کے ہمراہ رکشے میں گھر جارہا تھا کہ اچانک ایکسپریس وے پر گاڑی نے ٹکر مار دی۔

    امجد اور اس کے دو بیٹے حادثے میں زخمی ہوگئے جنہیں الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔