Tag: ٹریفک حادثہ

  • کراچی : ٹریلر اور کار میں خوفناک تصادم، ایک خاتون جاں بحق ، 3 زخمی

    کراچی : ٹریلر اور کار میں خوفناک تصادم، ایک خاتون جاں بحق ، 3 زخمی

    کراچی : ڈی اے پل پر ٹریلر اور کار کے خوفناک تصادم میں ایک خاتون جاں بحق اور چارافراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے پل پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹریلر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔

    حادثے کے نتیجے میں کار سوار خاتون جاں بحق اور تین خواتین سمیت چارافراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریلر سے جا ٹکرائی،زخمیوں کی شناخت لیڈی کانسٹیبل فاطمہ، ہیڈکانسٹیبل سراج، اقصیٰ، طوبیٰ کے نام سے ہوئی

    حادثے کے زخمیوں میں لیڈی کانسٹیبل اورپولیس اہلکاربھی شامل ہے۔

  • تربوز کے کھیت میں کام کرنے والوں کی بس کو ٹرک نے ٹکر مار دی، 8 ہلاک

    تربوز کے کھیت میں کام کرنے والوں کی بس کو ٹرک نے ٹکر مار دی، 8 ہلاک

    فلوریڈا: میکسیکو کے شہری فلوریڈا کے تربوز کے ایک فارم پر کام کے لیے جا رہے تھے کہ ایک پک اپ نے ان کی بس کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو امریکی ریاست فلوریڈا میں بس اور ٹرک میں خوف ناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے، ہلاکتیں بس الٹنے کے نتیجے میں ہوئیں۔

    فلوریڈا ہائی وے حکام کے مطابق تربوز کے ایک فارم پر کام کرنے والے مزدوروں کو لے جانے والی بس کو فورڈ رینجر ٹرک نے ٹکر مار دی تھی جس کی وجہ سے یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 8 دیگر زخمیوں کی حالت نازک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق 53 مزدوروں کو لے جانے والی بس ریاستی روٹ 40 پر مغرب کی طرف سفر کر رہی تھی، اسی سڑک پر ایک فورڈ رینجر مخالف سمت میں جا رہا تھا، کہ اچانک وہ مغرب کی طرف جانے والی لین میں گھس گیا، دونوں گاڑیوں کی سائیڈز ایک دوسرے سے رگڑ کھاتے ہوئے ٹکرائیں، جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہو کر سڑک کی باڑ ٹکرائی اور پھر دو درختوں سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

    پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور کو اسپتال سے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ معلوم ہوا کہ وہ پہلے بھی معطل شدہ لائسنس کے ساتھ ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں گرفتار ہو چکا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ڈرائیور 41 سالہ برائن میکلین ہاورڈ کو منگل کی صبح کے حادثے کے لیے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ اور متعدد قتل کرنے کے سنگین الزامات کا سامنا کرنا ہوگا۔

  • خوفناک ٹریفک حادثہ : بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    خوفناک ٹریفک حادثہ : بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی نے موٹر سائیکل نوجوان کی جان لے لی، مصروف شاہراہ پر رکشہ ڈرائیور  نے اچانک یو ٹرن لے لیا۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کی سی سی ٹی فوٹیج نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے۔

    ریاست یو پی کے ایک شہر پریاگ راج میں گزشتہ روز ایک 21 سالہ نوجوان اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کی موٹر سائیکل اچانک سامنے آجانے والے رکشے سے جا ٹکرائی۔

    پولیس کے مطابق حادثہ دوپہر کو پیش آیا جس میں ایک مصروف پُل پر ایک رکشہ ڈرائیور نے قانون کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے پل سے یو ٹرن لینے کی کوشش کی اور سڑک کے درمیان آگیا۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی رکشہ سڑک کے درمیان پہنچا اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار رفتار پر قابو نہ پاتے ہوئے اس سے جا ٹکرایا اور موٹر سائیکل سمیت گر کر شدید زخمی ہوگیا۔

    حادثے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم زخمی نوجوان اسپتال پہنچنے سے قبل جان کی بازی ہار گیا۔ ہلاک ہونے والا موٹر سائیکل سوار آکاش سنگھ ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے جو اپنے گھر جا رہا تھا، پولیس نے مرنے والے نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

  • شادی سے واپسی پر خوفناک ٹریفک حادثہ، نو افراد ہلاک

    شادی سے واپسی پر خوفناک ٹریفک حادثہ، نو افراد ہلاک

    راجستھان : بھارت کی ریاست راجستھان میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے جس میں نو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع اکلیرہ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے وین کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وین مین سوار نو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    بدقسمت ہلاک شدگان ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ اندوہناک حادثہ علی الصبح تین بجے پیش آیا۔ وین میں موجود دس میں سے ایک شخص کے سوا کوئی زندہ نہیں بچا۔

    اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس موقع پر پہنچی اور وین میں پھنسے زخمی کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق اسپتال پہنچائے گئے 10 افراد میں سے 9 کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ ایک زخمی کا علاج کیا جا رہا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔

     

  • کراچی میں دفتر جاتے 2 نوجوانوں کی موت کیسے ہوئی؟ سی سی ٹی وی میں وجہ سامنے آگئی

    کراچی میں دفتر جاتے 2 نوجوانوں کی موت کیسے ہوئی؟ سی سی ٹی وی میں وجہ سامنے آگئی

    کراچی : ایم اے جناح روڈ موبائل مارکیٹ موڑ پر ٹریفک حادثے کی کلوز سرکٹ ٹی وی سامنے آگئی، جس میں بدمست ڈرائیور موٹرسائیکل سواروں کو روندتا چلا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ موبائل مارکیٹ موڑ پر ٹریفک حادثہ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازمت پر جاتے دو نوجوانوں کی موت کیسے ہوئی۔

    کلوزسرکٹ ٹی وی میں دیکھا گیا کہ بس ڈرائیور ریس لگاتا آرہا تھا اور موٹرسائیکل سوارکو روندتا چلا گیا اور بدمست ڈرائیورنے ثناء اللہ اور دانش کی زندگیوں کا چراغ گل کردیا۔

    ریس لگاتی دوسری بس نے اچانک سے بریک لگائی تاہم حادثے کے بعد ڈرائیوراورکنڈیکٹرموقع سے فرار ہوگئے۔

    گذشتہ روز ایم اے جناح روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے تھے ، حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت دانش اور ثناء اللہ کے ناموں سے ہوئی تھی۔

    دانش ایچ ایم نامی کمپنی میں اسسٹنٹ ایکسپورٹ منیجرتھا،، حادثے میں جاں بحق ثناء اللہ نجی بینک میں ملازمت کرتا تھا، اہل خانہ کے مطابق دانش آج موٹر سائیکل سوار سے لفٹ لیکردفتر جارہا تھا۔

  • افغانستان، خوفناک ٹریفک حادثے میں 21 افراد ہلاک

    افغانستان، خوفناک ٹریفک حادثے میں 21 افراد ہلاک

    افغانستان میں بس اور ٹینکر میں خوفناک تصادم کے باعث کم از کم 21 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے ضلع گریشک میں بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے باعث 21 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 38 زخمی ہوگئے۔

    صوبائی محکمہ اطلاعات کے سربراہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ قندھار، ہرات شاہراہ پر ہونے والے حادثے میں ایک موٹر سائیکل، ایندھن کا ٹرک اور ایک بس شامل تھی جن کی منزل دار الحکومت کابل تھی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ بس کی پہلے موٹرسائیکل سے ٹکر ہوئی جس کے باعث ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور پھر بس قندھار سے ہرات جانے والے ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

    سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں صوبائی محکمہ اطلاعات کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح ٹینکر، موٹر سائیکل اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے،حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ افغانستان میں ٹریفک حادثات ہونا عام ہیں، جس کی بنیادی وجہ سڑکوں کی خراب حالت اور ڈرائیورحضرات کی لاپرواہی ہے۔

  • کراچی: تیز رفتار کار نے 3 بہنوں کو کچل ڈالا

    کراچی: تیز رفتار کار نے 3 بہنوں کو کچل ڈالا

    کراچی: ڈیفنس موڑ پر تیز رفتار کار نے 3 بہنوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاںبحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس موڑ نادرا میگا سینٹر کے قریب سڑک پر ٹریفک حادثہ پپش آیا ہے، ایک تیز رفتار کار نے 3 بہنوں پر گاڑی چڑھادی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک خاتون جاں بحق  جبکہ 2 زخمی ہوگئی، جاں بحق خاتون کی شناخت اقرا، زخمیوں کی نورین، امبرین کے نام سے ہوئی، تینوں بہنیں ہیں۔

    ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ واقعہ سڑک عبور کرتے ہوئے پیش آیا۔

  • خوفناک ٹریفک حادثے میں دلہا دلہن سمیت 5 افراد ہلاک

    خوفناک ٹریفک حادثے میں دلہا دلہن سمیت 5 افراد ہلاک

    بھارتی ریاست آندھراپردیش میں پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دلہا دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خطرناک ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار سڑک کے کنارے کھڑی لاری سے ٹکڑا گئی۔

    حادثے میں ہلاک والوں کی شناخت سکندرآباد ویسٹ وینکٹا پورم کے رہنے والوں کے طور پر ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نو بیاہتا جوڑا اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ پوجا پاٹ کرکے واپس اپنے گھر لوٹ رہا تھا۔

    خوفناک حادثے کے نتیجے میں بالاکرن، کاویہ کے علاوہ بالاکرن کے والدین لکشمی، روی کمار اور ایک اور لڑکا لقمہ اجل بن گئے، بدقسمت جوڑے کی شادی 29 فروری کو تینالی میں ہوئی تھی۔

    دوسری جانب بھارت میں پیش آنے والے ٹرین حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ڈرائیور فون پر کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں خوفناک حادثہ ہوا جبکہ میزبان بھارت نے ایک روزہ ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کا مقابلہ کیا تھا۔

    کیٹ مڈلٹن سرجری کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں

    وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ حادثہ اس لیے پیش آیا کہ ٹرین ڈرائیور موبائل فون پر کرکٹ میچ دیکھنے میں مشغول تھے۔

  • مرید کے:  ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

    مرید کے: ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

    مرید کے: جی ٹی روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے کے باعث ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کار اور ٹرک میں حادثہ راوی ریان یوٹرن کے قریب تیز رفتاری کے باعث ہوا، جبکہ جاں بحق ہونے والے کار سوار ملتان سے گوجرانولہ جارہے تھے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ظہیر، اہلیہ ارم، بیٹے ایان اور عبدالوہاب شامل ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مرنے والوں میں شہباز اور ایمان بھی شامل ہیں۔ حادثے کے 4 زخمیوں میں سے شمیم، نسیم، خدیجہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    مسلح افراد نے این اے 56 کے آر او سے گن پوائنٹ پر سرکاری گاڑی چھین لی

    جاں بحق اور زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

  • جامشورو: انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، 7  افراد جاں بحق، 13 زخمی

    جامشورو: انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، 7 افراد جاں بحق، 13 زخمی

    جامشورو:انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں سات افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

    ریجا گوٹھ پر گاڑی، وین اور ٹرک میں ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افرادکی شناخت نہ ہوسکی تاہم لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل حب کے علاقے بیلہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا ، جہاں مسافرکوچ الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے تھے۔