Tag: ٹریفک حادثہ

  • پھالیہ میں ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم، تین خواتین سمیت 4 جاں بحق

    پھالیہ میں ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم، تین خواتین سمیت 4 جاں بحق

    منڈی بہاؤالدین: پھالیہ شہر میں ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تحصیل پھالیہ کے علاقے پاہڑیانوالی اڈہ کے قریب ڈمپر اور مسافر وین میں ٹکر ہوئی ہے، جس سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور اور 3 خواتین شامل ہیں، حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے، جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    جاں بحق خواتین کی شناخت بتول بی بی، رشیدہ بی بی، اور زاہدہ پروین کے نام سے ہوئی ہے۔ شدید زخمیوں کو عزیز بھٹی اسپتال گجرات منتقل کیا گیا ہے جب کہ دو زخمی پھالیہ کے تحصیل اسپتال لے جایا گیا ہے۔

  • گوجرہ میں وین اور منی ٹرک میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

    گوجرہ میں وین اور منی ٹرک میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

    گوجرہ: پنجاب کے شہر گوجرہ میں وین اور منی ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر گوجرہ میں دھرم کوٹ اسٹاپ کے قریب ایک وین اور منی ٹرک ٹکرا گئے، جس سے سات افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی، جس سے اموات واقع ہوئیں، حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشیں بری طرح جھلس جانے کے باعث شناخت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

  • ویڈیو: ڈرائیور کی خوفناک غلطی سے دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ

    ویڈیو: ڈرائیور کی خوفناک غلطی سے دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ

    کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس سلطان مسجد کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا ہے، جس کی دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سلطان مسجد کے قریب ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے میں تیز رفتار کار اسکول وین سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

    حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار کار کس طرح سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔

    فوٹیج میں سگنل کی گرین لائٹ کو دیکھا جا سکتا ہے، کھلے سگنل پر اسکول وین سڑک کی جانب جانے لگی تو سگنل کی لائٹ لال ہونے کے باوجود دوسری سمت سے گاڑی نکلی۔

    غلطی کرنے کے بعد کار ڈرائیور نے گولی کی رفتار سے کار نکالنا چاہی مگر وہ اپنی اس کوشش میں ناکام رہا، اور اسکول وین کا فرنٹ تیز رفتار کار کی ڈگی سے ٹکرا گیا۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی ٹکراتے ہی الٹ گئی، حادثے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی رہی کہ کار ڈرائیور معمولی زخمی ہوا، اور وین ڈرائیور اور طالب علم محفوظ رہے۔

  • اوکاڑہ: رات گئے مسافر وین، ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم

    اوکاڑہ: رات گئے مسافر وین، ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم

    اوکاڑہ: رات گئے اوکاڑہ میں مسافر وین، ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں فیصل آباد روڈ ینگ پور کے قریب رات گئے ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جب کہ 4 مسافر زخمی ہوئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرک اسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

    پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صدی احمد، شہزاد اور شہادت کے ناموں سے ہوئی، جب کہ اس حادثے میں ایک خاتون شازیہ بھی جاں بحق ہوئیں۔

    پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد تمام لاشوں کو ان کے ورثا کے حوالے کر دیا ہے، جاں بحق ہونے والے افراد گوگیرہ کے رہائشی تھے۔

  • کراچی میں تیز رفتار مسافر مزدا نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، بہن بھائی جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں آج بھی خونی ڈمپر موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ، حادثے میں اٹھارہ سالہ لڑکی اور گیارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چوبیس گھنٹے میں خونی ڈمپر اور مزدا نے چار شہریوں کی جان لے لی۔

    کراچی میں شیریں جناح کالونی ضیاالدین کے قریب تیز رفتار مسافر مزدا نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ بچوں کے والد معجزانہ طور پر بچ گئے۔

    حادثے کے ذمہ دارڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرارہوگیا ، جاں بحق ہونے والے گیارہ سالہ بچہ کی شناخت حُذیفہ جبکہ آٹھارہ سالہ لڑکی کی شناخت بشری کےنام سے ہوئی ۔

    پولیس نے بتایا کہ بچے اپنے پڑوسی کے ساتھ موٹر سائیکل پر مدرسے جارہے تھے،موٹر سائیکل سوار شخص اپنے بیٹے سمیت تین بچوں کو مدرسے لیکر جارہا تھا کہ تیز رفتار بس نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار شخص اور اس کا بیٹا محفوظ رہے اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    حکام کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں ، حادثے کا شکار خاندان کیماڑی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

    ادھر سوپرہائی وے جنجال گوٹھ کےقریب تیزرفتارڈمپرنےدوموٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالادونوں موٹرسائیکل سوارشہری جاں بحق ہوگئے لاشیں عباسی ہسپتال منتقل کردی گئی

    گزشتہ روز سپر ہائی وے پر ڈمپر کی ٹکر سے دو نوجوان جاں بحق ہوئے تھے۔

  • کراچی: سپرہائی وے پر  دلخراش ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جاں بحق

    کراچی: سپرہائی وے پر دلخراش ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جاں بحق

    کراچی: سپرہائی وے پر دلخراش ٹریفک حادثہ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ، لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے پر نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے کا واقعہ پیش آیا ، حادثے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیوذرائع نے بتایا کہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوری آباد ٹریفک حادثے پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا افسوسناک حادثے میں انسانی جانوں کی ضیاع پر دکھ ہوا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے 3 مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔.

    گذشتہ ماہ کراچی کے علاقے شیر شاہ لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوا۔

  • ٹریفک حادثہ: اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق

    ٹریفک حادثہ: اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق

    پتوکی : پھولنگر بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں پھولنگربائی پاس پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنرپتوکی قاسم محبوب موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب لاہور سے پتوکی آرہے تھے کہ نیند کے باعث ان کی گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور سامنے سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔

    جس سے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور دوسری گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ  دوسری گاڑی میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کوٹراما سینٹر پھول نگر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب شیخوپورہ میں منصورآباد کے قریب بس الٹنے سے پچیس مسافر زخمی ہوگئے، جس میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہیں ، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

  • ترکیہ میں ہولناک ٹریفک حادثہ

    ترکیہ میں ہولناک ٹریفک حادثہ

    انقرہ: ترکیہ میں ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صوبے أغرے میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    ترک حکام کے مطابق بس کے ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں بس میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، اس حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    ترکی کے وزیر صحت نے بتایا کہ حادثہ پیر کو توتک میں پیش آیا، جو ایران اور آرمینیا کی سرحدوں کے قریب واقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق مسافر بس جس ٹرک سے ٹکرائی تھی اس میں گیسولین کی ترسیل کی جا رہی تھی۔

    سعودی فضائیہ کا ایف 15 طیارہ گر کر تباہ

    بتایا جا رہا ہے کہ ایک ڈھلان اترتے ہوئے بس کے بریک نے کام چھوڑ دیا تھا اور بس بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔

  • موٹر وے ایم 5 پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں ٹکر، 20 افراد جاں بحق

    موٹر وے ایم 5 پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں ٹکر، 20 افراد جاں بحق

    ملتان: موٹر وے ایم 5 پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں ٹکر کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایک ٹریفک حادثے میں آگ لگنے سے آئل ٹینکر اور مسافر بس جل کر تباہ ہو گئے، المناک حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد آئل ٹینکر اور بس میں آگ لگ گئی تھی، ٹریفک حادثہ جلال پور پیر والا اور اوچ شریف کے درمیان پیش آیا، حادثے کے بعد موٹر وے پولیس اور ریسکیو عملے نے جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن کیا۔

    جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کی شکار ہونے والی بدقسمت مسافر بس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔

  • گھوٹکی کے قریب موٹر وے پر حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی

    گھوٹکی کے قریب موٹر وے پر حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی

    گھوٹکی: سندھ کے شہر گھوٹکی کے قریب موٹر وے پر بس الٹنے کے باعث 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے قریب موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ تیرہ مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

    موٹر وے پولیس کے مطابق آزاد کشمیر سے کراچی جانے والی مسافر بس کو حادثہ سکھر ملتان موٹر وے کے پوائنٹ 89 کے مقام پر پیش آیا۔

    لاشوں اور زخمیوں کو گھوٹکی اسپتال منتقل کر دیا گیا، 10 شدید زخمی مسافروں کو تشویش ناک حالت میں رحیم یار خان اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کا تعلق سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے، مسافر بس میرپور آزاد کشمیر سے کراچی جا رہی تھی۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب کہ ڈرائیور کو نیند آ گئی تھی، جس کی وجہ سے تیز رفتار گاڑی الٹ گئی۔