Tag: ٹریفک حادثہ

  • گوجرانوالہ: 2 مسافر وین ڈمپر سے ٹکرا گئیں، 12 افراد جاں‌ بحق

    گوجرانوالہ: 2 مسافر وین ڈمپر سے ٹکرا گئیں، 12 افراد جاں‌ بحق

    گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ لدھا کے قریب 2 مسافر وین ایک ڈمپر سے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں‌ بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب خوف ناک حادثہ پیش آیا ہے، دو مسافر وین ایک ڈمپر سے ٹکرانے سے بارہ افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ حادثے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ڈمپر گوجرانوالہ سے حافظ آباد کی طرف رانگ سائیڈ پر جا رہا تھا، جب کہ دونوں مسافر وینیں حافظ آباد سے گوجرانوالہ جا رہی تھیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں زیادہ تر کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

  • خوفناک ٹریفک حادثہ ، کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 7 افراد  جھلس کر جاں بحق

    خوفناک ٹریفک حادثہ ، کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

    نوابشاہ : قاضی احمد کے قریب گاڑی میں آگ لگنے سے کار میں سوار 7 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے، بد قسمت فیملی حیدرآباد سے عید کی خریداری کے بعد مورو جارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں قومی شاہراہ قاضی احمد کے قریب چھنڈن شاخ نہر کے مقام تیز رفتاری کے باعث کار کو حادثہ پیش آیا ہے۔

    حادثے میں کار تیز رفتاری کے باعث نہر کے پل سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے باعث کار میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 7 افراد جل کر لقمہ اجل بن گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے لاشوں کو کار سے باہر نکالا، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچوں 3 خواتین اور ایک شخص شامل ہے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، کار سوار بد قسمت فیملی حیدرآباد سے عید کی خریداری کے بعد مورو جارہی تھی، لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نواب شاہ ٹریفک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ،ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد کو متاثرہ خاندان سے تعاون کی ہدایت
    کردی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

  • چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    چیئرمین سینیٹ کے چھوٹے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں ایک کار حادثے میں چیئرمین صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی اپنے ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سالار خان سنجرانی کی گاڑی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر اوتھل کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرائی تھی، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی سالار خان سنجرانی کراچی پہنچائے جانے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔

    حادثے میں جاں بحق دوسرا شخص سالار سنجرانی کا ڈرائیور محمد یونس تھا، سالار سنجرانی کراچی سے کوئٹہ جا رہے تھے، کہ اوتھل کے قریب کار ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

    سالار سنجرانی کی میت کراچی میں ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی رات 12 بجے نجی ایئر لائن کی پرواز سے کراچی پہنچیں گے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے بھائی کی تدفین دالبندین میں ہوگی، فاتحہ خوانی آبائی گاؤں نوکنڈی میں کی جائے گی، جب کہ نماز جنازہ کے وقت کا اعلان میت پہنچنے کے بعد کیا جائے گا۔

  • کراچی : بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، مشتعل افراد نے بس جلادی

    کراچی : بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، مشتعل افراد نے بس جلادی

    کراچی: پاورہاؤس چورنگی پر بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کے بعد مشتعل افرادنےبس کوآگ لگادی اور ڈرائیورکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں پاورہاؤس چورنگی پر بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، اس موقع پر مشتعل افراد نے بس کوآگ لگادی ، جس کے بعد فائربریگیڈ طلب کرلی گئی۔

    مشتعل افراد نے ڈرائیور کوپکڑکرپولیس کےحوالےکردیا تاہم بس کے اندر آگ لگنے کے بعد دھماکے سے خوف وہراس پھیلا گیا۔

    پاور ہاؤس پر ٹریفک حادثے کے حوالے سے عینی شاہد نے بتایا کہ بس ڈرائیور بہت تیزرفتاری سےآرہاتھا، ٹوکن کے لیے پہنچنے کےلئےڈرائیورتیز رفتاری کرتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس بس ڈرائیوروں کو روکنے کے بجائے رشوت لیکر چھوڑ دیتی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 7 میٹرک بورڈ آفس کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا ، جس میں باپ بیٹی جاں بحق جبکہ دو سالہ بچہ زخمی ہوا تھا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ واٹرٹینکر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں باپ، بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ویڈیو سامنے آگئی

    سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ویڈیو سامنے آگئی

    ریاض: سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو جاری کردی گئی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق اتوار کو سعودی عرب کے علاقے عسیر میں الحبیل روڈ پر ایک خوفناک اور دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ پیش آیا، مانیٹرنگ کیمرے نے اس حادثے کے خوفناک منظر کو محفوظ کرلیا۔

    بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو کاروں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    عسیر ریجن میں ریڈ کریسنٹ اتھارٹی برانچ کے سرکاری ترجمان احمد الزلمعی نے بتایا کہ ریڈ کریسنٹ آپریشن روم میں ایمرجنسی نمبر 997 پر شام 6 بجے ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں ایک شہری نے اس حادثے کے بارے میں بتایا۔

    الالمعی نے تصدیق کی کہ ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کی 3 ایمبولینس ٹیموں کو فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ کیا گیا۔

  • کویت: ٹریفک حادثے میں زخمی پاکستانی شہری چل بسا

    کویت: ٹریفک حادثے میں زخمی پاکستانی شہری چل بسا

    کویت سٹی: کویت میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا پاکستانی شہری 2 روز تک اسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کر گیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق کویت کی ابدلی روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 دن قبل 2 کویتی شہری جاں بحق ہوئے تھے جبکہ اس حادثے میں ایک پاکستانی شہری بھی شدید زخمی حالت میں اسپتال میں لایا گیا تھا۔

    یہ شہری 2 روز اسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کر گیا تھا۔

    حکام کے مطابق پاکستانی شہری کی گاڑی نامعلوم وجوہات کے سبب الٹ گئی تھی جس میں سوار دونوں کویتی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے آپریشن روم کو حادثے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ سیکیورٹی اور پیرامیڈک کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تھیں۔

    پاکستانی شہری کی لاش فارنزک کے حوالے کردی گئی تھا۔ جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی شناخت ندیم اختر فاروقی کے نام سے ہوئی تھی۔

  • ٹریفک حادثے میں بیوی کی موت کے بعد شوہر نے ٹرک ڈرائیور کے ساتھ کیا کیا؟

    ٹریفک حادثے میں بیوی کی موت کے بعد شوہر نے ٹرک ڈرائیور کے ساتھ کیا کیا؟

    برازیل میں ہونے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار اہلیہ دم توڑ گئی تو شوہر ٹکر مارنے والے ٹرک پر چڑھ گیا اور اس وقت تک نیچے نہیں اترا جب تک لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ نہیں لیا۔

    جنوبی برازیل میں پیش آنے والے اس ہولناک حادثے نے پورے شہر کو افسردہ کردیا ہے، 49 سالہ اینڈرس انٹونیو اور اس کی اہلیہ 47 سالہ سینڈرا اپنی 2 ماہ قبل خریدی گئی بائیک پر اتوار کی چھٹی گزارنے باہر نکلے تھے۔

    موٹر وے پر سفر کے دوران ان کی بائیک کو پیچھے سے ایک ٹرک نے زوردار ٹکر ماری جس سے سینڈرا شدید زخمی ہو کر نیچے گر پڑی، شوہر نے یہ دیکھا تو وہ ٹرک کے دروازے پر چڑھ گیا۔

    ٹرک ڈرائیور نے پھر بھی ٹرک نہیں روکا اور اگلے 19 میل تک اسے اس طرح بھگاتا ہوا لے گیا کہ اس کے دائیں طرف اینڈرس لٹکا ہوا تھا جبکہ آگے موٹر سائیکل بدستور اٹکی ہوئی تھی۔

    قریب سے گزرنے والے ڈرائیورز نے اس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔

    کافی دیر بعد جب ٹرک ڈرائیور نے ٹرک روکا تو لوگوں نے ٹرک کو گھیر لیا اور اسے کھینچ کر باہر نکالا، کچھ لوگوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی بھی کوشش کی تاہم جلد ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے وقت ڈرائیور منشیات کے زیر اثر تھا۔

    زخمی سینڈرا کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا تاہم سر میں شدید چوٹیں لگنے کے باعث وہ دم توڑ گئی، اینڈروس بھی اس دوران زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • شیخوپورہ: بس اور وین میں ہولناک ٹکر، 13 مسافر جاں بحق

    شیخوپورہ: بس اور وین میں ہولناک ٹکر، 13 مسافر جاں بحق

    شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بس اور وین میں ہولناک ٹکر کے باعث 13 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرایع کے مطابق آج صبح نارووال روڈ پر دربار میراں شاہ نارنگ منڈی میں تیز رفتار بس اور 2 مسافر وین کے درمیان خوف ناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں تیرہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    بتایا جا رہا ہے کہ یہ افسوس ناک حادثہ سڑک پر دھند کے باعث پیش آیا، گاڑیاں مخالف سمت میں آ رہی تھیں، دھند کے باعث ایک دوسرے سے بری طرح ٹکرا گئیں۔

    سڑک پر دھند پھیلی ہوئی ہے، ریسکیو اہل کار آگ بجھا رہے ہیں

    تصادم کے نتیجے میں وین کا سلنڈر پھٹنے سے مسافر وین اور بس سمیت تینوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث 7 افرا د موقع ہی پر جھلس کر جاں بحق ہو گئے اور پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ بدقسمت مسافر بس نارنگ سے لاہور جا رہی تھی کہ لاہور سے نارنگ جانے والی مسافر وین سے دھند کے باعث ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔

    ریسکیو 1122 نارنگ منڈی، مریدکے اور شیخوپورہ کی امدادی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، حادثے کے زخمیوں کو آر ایچ سی نارنگ منتقل کیا گیا ۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 13 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مرنے والے لاہور میں شادی میں شرکت کے بعد نارووال جا رہے تھے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے شیخوپور میں ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے، انھوں نے اجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہم دردی کا بھی اظہار کیا ہے۔

  • ڈرائیور دل دہلا دینے والے حادثے میں بچ گیا، حادثے کی ناقابل یقین تصویر سامنے آ گئی

    ڈرائیور دل دہلا دینے والے حادثے میں بچ گیا، حادثے کی ناقابل یقین تصویر سامنے آ گئی

    لیسٹر: برطانوی شہر لیسٹر میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جس میں دو بڑی لاریوں نے ایک بد قسمت وین کو درمیان میں پچکا کر رکھ دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ 2 اکتوبر کو لیسٹر میں ایک خوف ناک حادثہ پیش آیا، ایک وین دو لاریوں کے درمیان آکر پچک گئی لیکن وین کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا، اور اسے صرف معمولی زخم آئے۔

    بد قسمت وین اس حادثے میں مکمل طور پر پچک گئی تھی، لیکن حیرت ہے کہ ڈرائیور محفوظ رہا، حادثے کی تصویر دیکھ کر بھی یقین نہیں آتا کہ ڈرائیور اس حادثے میں زندہ بچ گیا ہوگا۔

    دو لاریوں کے درمیان وین مکمل طور پر پچک کر ناقابل شناخت ہو گئی ہے

    لیسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں حادثے کی اطلاع ملی تو اہل کار جائے حادثہ پہنچے ، وہاں انھوں نے جو کچھ دیکھا وہ ناقابل یقین تھا، دو بھاری لاریوں کے درمیان ایک چھوٹی وین مکمل طور پر پچک گئی تھی اور یہ سمجھنے میں مشکل ہو رہی تھی کہ کیا یہ وین ہی ہے۔

    لیسٹر پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے حادثے کی تصویر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر یہ تیزی سے وائرل ہو گئی، حادثے کی وجہ سے موٹر وے کی تمام چاروں لائنز بند ہو گئی تھیں جنھیں کلیئر کرانے میں کئی گھنٹے لگے۔

  • قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

    قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق کار سوار کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہے تھے،کار ٹرک میں گھس جانے کے باعث جائے حادثہ پر کرین منگوالی گئی۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 اگست کو قلات ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی ٹیم کے رکن ایک ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے مستونگ جا رہے تھے کہ ان کی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔حادثے میں 4 فٹبالر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالمجید، محمد عامر، نور محمد اور عبدالملک کے نام سے ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں مسلم باغ کے قریب مسافر بس اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔