Tag: ٹریفک حادثے

  • برازیل، خوفناک ٹریفک حادثے میں درجنوں گاڑیاں جل کر راکھ

    برازیل، خوفناک ٹریفک حادثے میں درجنوں گاڑیاں جل کر راکھ

    برازیل میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خوفناک حادثے کے باعث گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس سے 21 گاڑیاں اور 4 ٹرک جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔

    رپورٹس کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھی برازیل میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے، تیز رفتار ٹرک چلتی کار کے اوپر جاگرا تھا، تاہم اس میں موجود افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

    فائر ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی تھی کہ مسافروں کی بس اور ٹرک کا تصادم جنوب مشرقی ریاست میناس گیرائس کے قصبے لاژینہ کے قریب پیش آیا تھا۔

    جنوب مشرقی برازیل کی ایک شاہراہ پر ایک مسافر بس اور ٹرک کے تصادم میں کم از کم 40 افراد جان سے گئے۔

    خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ ابتدائی طور پر فائر فائٹرز نے بتایا کہ 45 مسافروں کو لے جانے والی بس کا ٹائر پھٹ گیا تھا، جس کی وجہ سے ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور فیڈرل ہائی وے پر آنے والے ٹرک سے تصادم ہو گیا۔

    13زخمی افراد کو تھیوفیلو اوتونی کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ بد قسمت بس ساؤ پالو سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 45 مسافر سوار تھے۔

    مذکورہ بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک کار بھی بس سے ٹکرا گئی، لیکن اس کار کے تینوں مسافر زندہ بچ گئے۔

    تمام زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے، فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ حادثہ 32 سے 35 جانیں لے گیا۔

    برازیلی میڈیا آؤٹ لیٹ گلوبو کے مطابق، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، اور پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔

    برازیل میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، متعدد ہلاک

    گلوبو نے فیڈرل ہائی وے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ جس ہائی وے پر حادثہ پیش آیا وہ 2023 میں ملک کی سب سے مہلک ترین سڑک تھی۔

  • کراچی : ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار طالب علم جاں بحق

    کراچی : ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار طالب علم جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں ایک اور نوجوان ٹریفک حادثے میں چل بسا، پاور ہاؤس چورنگی پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 15 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاور ہاؤس چورنگی پر موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، متوفی میٹک کا طالب علم تھا۔

    پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 15سالہ سید وہاج علی کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے کے عملے نے نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کی۔

    متوفی وہاج علی کے ماموں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریفک حادثے سے متعلق بتایا کہ ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری تھی۔

    کار کی ٹکر سے میرا بھانجا چلتی موٹر سائیکل سے گرا اور اس کا سر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا،انہوں نے بتایا کہ وہاج میٹرک کا طالب علم تھا اور دوستوں کے ساتھ شادی کی تقریب میں جارہا تھا۔

    متوفی کے ماموں نے بتایا کہ وہاج گھر میں سب سے بڑا بھائی تھا، اس کے والد کا بچپن میں انتقال ہوگیا تھا،ایک چھوٹا بھائی ہے۔

  • قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ

    قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ

    نصیرآباد: قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نصیرآباد میں قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے کے باعث ایک شخص جاں بحق، جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں کراچی میں سپر ہائی پر دو ٹرک اور کار میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

    عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق سپر ہائی وے حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے کاٹھوڑ پل کے قریب دو ٹرکوں اور ایک کار سمیت تین گاڑیوں میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر پر ہونے والے خوفناک تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے بقائی ٹول پلازہ کے قریب نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بعد ازاں حادثے کے دو شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

    شارع فیصل پر مظاہرین کے پولیس پر حملے کے واقعہ میں اہم پیش رفت

    جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 35 سال ہے جس کے نام کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ سول اسپتال منتقل کیے جانے والے زخمیوں میں 35 سالہ وقاص احمد اور 32سالہ غلام حسین شامل ہیں۔

  • ٹریفک حادثے میں تیندوا جان سے گیا

    ٹریفک حادثے میں تیندوا جان سے گیا

    بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع میڈک میں قومی شاہراہ پر ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تیندوا اپنی جان گنوا بیٹھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی چیتے کو دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس اور محکمہ جنگلات کے حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا، حکام نے مذکورہ مقام پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تیندوے کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔

    حکام کے مطابق ہوسکتا ہے کہ تیندوے کو آر ٹی سی بس نے ٹکر دی لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ بس کس ڈپو کی تھی۔

    اس سے قبل بھارت کی ریاست کرناٹک کے گاؤں میں دیہاتی نے تیندوے کو دم سے پکڑا اور ممکنہ طور پر کئی لوگوں کی جانیں بچالی جس کی موجودگی سے گاؤں والے خوفزدہ تھے۔

    مذکورہ شخص سے تیندوے کو تب تک دم سے پکڑ رکھا تھا جب تک محکمہ جنگلات کے اہلکار اسے ریسکیو کرنے کے لیے نہیں پہنچے۔

    یہ واقعہ کرناٹک کے تمکورو ضلع کے گاؤں میں پیش آیا۔

    تیندوا کچھ دنوں سے گاؤں میں آزاد گھوم رہا تھا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا اور کئی کوششوں کے باوجود بھی پکڑا نہیں جاسکا۔

    وائرل ویڈیو میں جنگل کے اہلکاروں اور دیہاتیوں سمیت ایک گروپ تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آنند تیزی سے تیندوے کے پاس قدم بڑھاتا ہے اور اسے دم سے پکڑ لیتا ہے بعد میں پولیس جانور کو جال میں ڈھانپنے اور درخت کے تنوں اور رسی سے بند کرنے کے لیے دوڑتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے تیندوے کو قریبی جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

    قومی شاہراہ پر تیندوے کی نقل و حرکت، ویڈیو وائرل

    گزشتہ سال نومبر میں بنگلورو میں 52 سالہ خاتون کو تیندوے نے مار ڈالا تھا۔ ایک ہفتہ بعد، محکمہ جنگلات نے ایک گاؤں سے دو تیندووں کو پکڑ لیا تھا۔

  • عمرکوٹ  :  خوفناک  ٹریفک حادثے نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا

    عمرکوٹ : خوفناک ٹریفک حادثے نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا

    عمرکوٹ : خوفناک ٹریفک حادثے نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا، حادثے میں 5 افراد جان سے گئے، جن میں 1خاتون، 2 مرد اور 2 بچے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جہاں کار اور وین کی ٹکرہوئی، حادثے میں پانچ افراد جان سے چلے گئے جبکہ بچہ شدید زخمی ہوا۔

    حادثےمیں جان سے جانے والوں میں 1خاتون،2مرداور2بچے شامل ہیں اور حادثے کے شکار ہونے والے 4 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    عمر کوٹ کے رہائشی کیلاش کارمیں بھابھی اوربھتیجوں کے ہمراہ سامارو شہر سے واپس گھر آرہے تھے کہ کار سونپور کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کیلاش، ان کی بھابھی، دو بھتیجے اورکارڈرائیورموقع پر دم توڑ گئے۔

    لاشوں اور زخمی بچے کو سول اسپتال عمرکوٹ پہنچایا گیا، پولیس نے بتایا وین ڈرائیور فرارہوگیا تاہم گاڑی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

  • کراچی  :  شہریوں کو گاڑی سے کچلنے والا وزیراعلی ہاؤس کا ہیلی کاپٹر انجینیئر نکلا

    کراچی : شہریوں کو گاڑی سے کچلنے والا وزیراعلی ہاؤس کا ہیلی کاپٹر انجینیئر نکلا

    کراچی : گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب گاڑی سے 3 افراد کو کچلنے والا شخص وزیراعلی ہاؤس میں ہیلی کاپٹر انجینئر نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثے کا ذمہ دار وزیراعلی ہاؤس کا ہیلی کاپٹر انجینیئر نکلا۔

    زیرحراست مشتاق کے خلاف تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا ، لواحقین کی جانب سے آج مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

    گذشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے ، حادثے میں جاں بحق شخص مکینک کا کام کرتا تھا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی : تیز رفتار سرکاری گاڑی نے 3 افراد کو کچل ڈالا

    پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص دو گاڑیوں کے درمیان دب گیا تھا، متوفی کا تعلق پنجاب سے ہے۔

    عینی شاہد نے بتایا تھا کہ گاڑی تیز رفتار میں آئی اور متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار کر مکینک کو کچل دیا، گاڑی پر سرکاری نمبرپیلٹ لگی ہوئی تھی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں ایک موٹر سائیکل تو مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

  • کراچی: ٹریفک حادثے میں خاتون 3 سالہ بچے سمیت جاں بحق

    کراچی: ٹریفک حادثے میں خاتون 3 سالہ بچے سمیت جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو سبزی منڈی کے قریب پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں خاتون 3 سالہ بچے سمیت جاں بحق ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق خاتون کی شناخت 45 سالہ خورشیدہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچے کی شناخت 3 سالہ ذوہیب کے نام سے ہوئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر کینٹ روڈ پر میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار نوجوان زخمی ہوگئے جب کہ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ایک گاڑی کا انجن نکل کر سڑک پر دو رجا گرا اور گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی فٹ پاتھ کے قریب جا کر رکی جب کہ دوسری گاڑی کے اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ جمعہ کی علی الصباح چار بجے کے قریب مبینہ طور پر کار ریکسنگ کے دوران تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

  • امریکا، خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 بھارتی شہری ہلاک

    امریکا، خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 بھارتی شہری ہلاک

    نئی دہلی: امریکا میں ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 بھارتی شہری لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک ٹریفک حادثہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت آرین رگھوناتھ، فاروق، لوکیش اور تمل ناڈو کے درشنی واسودیون کے طور پر ہوئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق چاروں ایک ہی گاڑی میں سوار تھے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب 5 گاڑیاں تیز رفتاری سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

    امریکا میں پیش آنے والا حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جبکہ نعشیں ناقابل شناخت ہوچکی ہیں۔ ڈی این اے کے ذریعہ نعشوں کی شناخت کا عمل انجام دیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسکول ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد اسکول میں بھگدڑ مچنے سے بھی متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    ٹرینی ڈاکٹر زیادتی و قتل، مقتولہ کے والدین کا اہم انکشاف

    پولیس نے بتایا کہ جارجیا کے اسکول میں ہلاک ہونے والوں میں 2 طالب علم اور 2 ٹیچر شامل ہیں، فائرنگ کرنے والا 14 سال کا طالب علم کولٹ گرے ہے اور اسے زندہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • ٹریفک حادثے میں 3 نوجوان ہلاک، دلخراش ویڈیو سامنے آگئی

    ٹریفک حادثے میں 3 نوجوان ہلاک، دلخراش ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت کے تلنگانہ کے کھمم ضلع میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں 3 نوجوان زندگی کی بازی گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثہ سڑک پر ٹھہرے ہوئے ٹرک پر تیز رفتار موٹر سائیکل ٹکرانے کے سبب پیش آیا۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی زندگی کی بازی گئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت 22 سالہ سریش، 19سالہ وینو اور 11 سالہ کریم اللہ کی حیثیت سے ہوئی ہے حادثے کی شدت کی وجہ سے سریش اور وینو کے سر پر گہری چوٹ لگی، جو موت کی وجہ بنی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    ترکیہ میں سعودی خاتون سمندر میں ڈوب کر ہلاک

  • ویڈیو: تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار

    ویڈیو: تیز رفتار ویگو کی دوسری گاڑی کو ہولناک ٹکر، ڈرائیو اور مالک گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں کلفٹن بلاک 2 سیمنٹ ٹاور کے قریب تیز رفتار ویگو گاڑی کی ٹکر سے کار سوار شخص جاں بحق اور ان کی بیٹی شدید زخمی ہو گئی تھی، پولیس نے ڈرائیور اور گاڑی کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ساؤتھ پولیس کا کہنا ہے کہ بوٹ بیسن میں گزشتہ روز پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور شبیر اور گاڑی کے مالک سجاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو گیا۔

    واقعے کا مقدمہ حادثے میں جاں بحق شخص کیپٹن جمشید ملک کی اہلیہ نازیہ ناہید کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں درج کیا گیا ہے، حادثے میں جمشید ملک کی 15 سالہ بیٹی فاطمہ ملک شدید زخمی ہوئی تھی، جس کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق یہ واقعہ تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا، مدعی مقدمہ نے کہا میرے شوہر اپنی بیٹی فاطمہ ملک کو فیز 8 میں اسکول سے لے کر آ رہے تھے، کہ دوسری گاڑی نے آ کر ٹکر مار دی، حادثے میں کیپٹن جمشید ملک شدید زخمی ہوئے جو نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے، جب کہ میری بیٹی شدید زخمی ہے اور نجی اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

    ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کراچی کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے حادثے کے بعد چند منٹ کے اندر ہی موقع پر پہنچ کر ویگو گاڑی پر سوار دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

    حادثے کی ذمہ دار ویگو گاڑی پولیس کی تحویل میں

    موقع سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار سوار زخمی شخص اسی روڈ پر یو ٹرن لے رہا تھا، جس پر دوسری جانب سے ایک سفید ویگو گاڑی تیز رفتاری سے چلی آ رہی تھی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شبیر سمیع ولد عبدالسمیع اور سجاد ولد ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جب کہ ملزمان کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔