Tag: ٹریفک حادثات

  • واٹر ٹینکر نے گلشن اقبال میں ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

    واٹر ٹینکر نے گلشن اقبال میں ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

    کراچی: شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہریوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا ہے، گلشن اقبال میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت کریم اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    ادھر کراچی کے ایک اور علاقے شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ہے، اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

    کراچی کے علاقے کورنگی ناصر جمپ پر موٹر سائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق، اور ایک زخمی ہو گیا ہے، ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل کو بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا، جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    2024 میں کراچی میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز سمیت بھاری گاڑیوں سے پیش آنے والے حادثات میں تقریباً 500 افراد جاں بحق اور 4 ہزار 879 زخمی ہوئے ہیں۔

    گزشتہ رات ایک اور حادثے میں سعید آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں سیکٹر ای-ایٹ میں واٹر ٹینکر ڈرائیور گاڑی کو ریورس کر رہا تھا کہ اس دوران اس نے قریب بیٹھے بزرگ شہری کو کچل دیا، 75 سالہ عارف خان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ڈرائیور ٹینکر کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

  • کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثات : ایک دن میں 5 افراد جان سے گئے

    کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثات : ایک دن میں 5 افراد جان سے گئے

    کراچی میں ایک روز میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، تین شہری ہیوی ٹریفک کی زد میں آئے، دو افراد کو گاڑیوں نے ٹکرماری۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک بزرگ شہری جاں بحق ہوا۔ ناگن چورنگی پربس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    اس کے علاوہ ناردرن بائی پاس پر ٹریلر الٹنے سے ڈرائیور جان سے گیا، سپرہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ لیاقت آباد میں بھی گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوا۔

    کراچی میں ہونے والے پانچوں ہیوی ٹریفک حادثات کے ذمہ دار ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوبے میں کامیاب ہوگئے۔

    علاوہ ازیں رواں سال 2025کے ابتدائی تقریباً 4 ماہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 288جبکہ 3794 افراد زخمی ہوئے۔

    ریسکیو رپورٹ کے مطابق ایک سال میں مرنے والوں میں 223مرد، 27خواتین ، 38بچے اور بچیاں شامل ہیں جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہے۔

    اسی طرح ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 37، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22، مزدا کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 اور بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہے۔

  • لیاری ایکسپریس وے پر آئے روز حادثات کی وجہ سامنے آ گئی، ٹریفک پولیس کا انکشاف

    لیاری ایکسپریس وے پر آئے روز حادثات کی وجہ سامنے آ گئی، ٹریفک پولیس کا انکشاف

    کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر آئے روز حادثات کی وجہ سامنے آ گئی، ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں اہم انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ سہراب گوٹھ سے گاڑیاں ایکسپریس وے پر غلط سمت جاتی ہیں، رانگ وے جانے سے اکثر لیاری ایکسپریس وے پر حادثات ہوتے ہیں۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق سڑک سے چڑھتے ہی موٹر وے پولیس کی حدود شروع ہوتی ہے، اس لیے ہم نے کئی بار موٹر وے حکام کو خط لکھا ہے، جس میں انھیں بتایا گیا کہ یہاں سے لوگ رانگ وے چڑھ کر آنا جانا کرتے ہیں۔


    مسکن چورنگی کے قریب تیز رفتار فارچیونر کا حادثہ، گاڑی جلانے والے ریسٹورنٹ ملازم نکلے


    ٹریفک پولیس حکام نے کہا کہ یہ ہماری حدود نہیں اور نہ ہمیں چالان کا اختیار ہے، سہراب گوٹھ سے ہزاروں گاڑیاں روزانہ غلط سمت سفر کرتی ہیں، یہ موٹر وے کی حدود ہے۔

    یاد رہے کہ لیاری ایکسپریس وے پر ٹرک نے 7 گاڑیوں کو ٹکر مار دی تھی، یہ حادثہ سہراب گوٹھ ٹال پلازہ کے قریب پیش آیا تھا۔

    لیاری ایکسپریس وے حادثے کی تفصیلات


    سہراب گوٹھ ٹال پلازہ سے 100 میٹر کی دوری پر لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی مکسچر گاڑی نے 5 سے زائد گاڑیوں کو رگڑ دیا، حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا، ہیوی گاڑی بے قابو ہو کر شہر جانے والی کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی تھی، حادثے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں، جب کہ کار سوار کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔

    حادثے کے وقت کار میں دفاتر اور کاموں پر جانے والی خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مشتعل کار سواروں نے ہیوی مکسچر کے شیشے توڑ دیے اور ڈرائیور کو کلینر سمیت پکڑ لیا، سچل تھانے کی پولیس پہنچی اور دونوں کو حراست میں لے لیا، ڈرائیور کے مطابق اس کا نام سردار محمد عمر 65 سال اور لائسنس بلوچستان کا بنا ہوا تھا، جو ابتدائی طور پر جعلی معلوم ہوتا تھا۔

    ڈرائیور نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لیاری ایکسپریس وے کو بطور یوٹرن استعمال کرنا چاہ رہا تھا، وہ سہراب گوٹھ سے لیاری ایکسپریس وے پر چڑھ کر رانگ وے لیاری ایکسپریس وے کی دوسری سمیت جہاں سے ڈسٹرکٹ سینٹرل سے آنے والی گاڑیاں چڑھتی ہیں، وہاں اترنا چاہتا تھا، لیکن اچانک گاڑی بے قابو ہوئی اور حادثہ پیش آ گیا۔

    موٹر وے پولیس افسران کیمرے سے منہ چھپاتے رہے


    اسی دوران حادثے کے مقام پر موٹر وے پولیس افسران بھی پہنچے جو حادثے کی وجہ سے بوکھلائے ہوئے تھے اور کیمرے سے اپنا چہرہ مسلسل چھپاتے رہے، حادثہ کس کی ذمہ داری ہے، بار بار پوچھنے پر کوئی جواب نہیں دیا، جب کہ سیکشن افسر ٹریفک پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ پر سڑک ختم ہوتے ہی لیاری ایکسپریس وے کی حدود شروع ہو جاتی ہے، جو موٹروے نیشنل ہائی وے پولیس کے دائرہ کار میں آتی ہے۔

    سیکشن افسر کے مطابق بالا حکام نے بارہا موٹر وے حکام کو خط لکھے کہ یہاں لوگ غلط سمت کا استعمال کرتے ہیں، جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں، یہاں ایک پکٹ بنائی جائے، لیکن موٹروے پولیس جواب نہیں دیتی۔

  • ٹریفک حادثات لسانی نہیں بلکہ انتظامی نااہلی ہے، شاہی سید

    ٹریفک حادثات لسانی نہیں بلکہ انتظامی نااہلی ہے، شاہی سید

    کراچی: رہنما عوامی نیشنل پارٹی شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے ٹریفک حادثات لسانی نہیں بلکہ انتظامی نااہلی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رہنما اے این پی شاہی سید نے کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر لسانی فسادات کی کوشش کی جارہی ہے، ٹریفک حادثات کو لسانی رنگ نہ دیا جائے، شرپسند عناصر کے ہاتھوں ٹرانسپورٹ کا جلانا حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔

    شاہی سید نے کہا کہ کراچی میں لسانی فسادات کی ہر کوشش کو ناکام بنانا ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہے، کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔

    شاہی سید نے ڈمپرز جلانے کو لسانی فسادات کی کوشش قرار دے دیا

    انھوں نے کہا کہ کراچی شہر ہم سب کا ہے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔

    شاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور باہمی محبت کو فروغ دیں، کراچی کا امن ہم سب کا امن ہے، اسے برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/action-against-dumpers-karachi/

  • پنجاب میں ٹریفک حادثات ،  بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

    پنجاب میں ٹریفک حادثات ، بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، 12 زخمی

    فیصل آباد : پنجاب میں ٹریفک حادثات میں 5 سالہ بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ھرڑیانوالہ میں رکشہ اور موٹر سائیکل میں ٹکرکے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں موٹرسائیکل سوار تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے، اسپیڈ بریکر پر رکشے کے اچانک بریک لگانے سے موٹر سائیکل سے ٹکرایا تھا۔

    جاں بحق ہونے والے زاہد، خبیب اور شاہد پیر محل کے رہائشی تھے، حادثے میں زخمی ارسلان اور امانت کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ٹبہ سلطان پور میں چوک عاصم پر مسافر وین کی 2 کاروں اور موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں طالبعلم سمیت10 افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کے بعد مسافروین کاڈرائیور گاڑی چھوڑکرفرارہوگیا تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے وین کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

    فیروزوالا میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم مین خاتون اور 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔

    تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی، جاں بحق خاتون کی شناخت تسلیم بی بی اور بچے کی شناخت غیور کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت40سالہ عمران کےنام سےہوئی۔

  • عید کے دن ٹریفک حادثات میں میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 جاں بحق

    عید کے دن ٹریفک حادثات میں میاں، بیوی اور بیٹی سمیت 6 جاں بحق

    عید کے دن ملک کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت 6 جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔

    اوکاڑہ کے گاؤں 33 فور ایل کے قریب گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوال میاں بیوی اور بچی جاں بحق ہوگئے جب کہ موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    نواب شاہ میں قومی شاہرہ پجومیل اسٹاپ کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقے میں گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا والدی کی موجودگی میں خود گاڑی ڈرائیو کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ رونما ہوا۔

    اس کے علاوہ ساہیوال میں فیصل آباد روڈ پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے بعد کار سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے کے نتیجے میں بچے زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو اداروں نے زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    صفدر آباد کے نواحی علاقے میں 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/personal-enmity-claims-6-lives-injures-9-on-eid-day/

  • امریکا میں روزانہ کتنے افراد ٹریفک حادثات میں مرتے ہیں؟ حیران کُن انکشاف

    امریکا میں روزانہ کتنے افراد ٹریفک حادثات میں مرتے ہیں؟ حیران کُن انکشاف

    امریکا میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی تازہ رپورٹ میں بڑا انکشاف ہوا ہے کہ پچھلے سال 8 ہزار پیدل چلتے انسان ٹریفک حادثات کا شکار ہو کر اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے، اس طرح ہر روز پیدل چلتے تقریباً 20 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمے کی رو سے امریکا میں گاڑیوں کی بڑھتی تعداد اہم وجہ ہے، گویا امریکی سڑک کے آس پاس چلنا خطرناک وجان لیوا فعل بن چکا ہے۔

    امریکی عوام کا مطالبہ ہے کہ پیدل چلنے والوں کو تحفظ دینے کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکے۔

    دوسری جانب سعودی عرب کے ٹریفک جنرل ڈیپارٹمنٹ نے 2023 میں مدینہ ریجن میں ٹریفک حادثات کی تین اہم وجوہات کی نشاندہی کی ہے۔

    محکمہ کے مطابق گاڑیاں چلاتے وقت ہاتھوں کے ذریعے موبائل فون کا استعمال اس خطے میں ٹریفک حادثات کی کی سب بڑی وجہ پایا گیا۔

    اس کے علاوہ دوران سفر اچانک سڑک کی لین کی تبدیلی اور گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنا بھی ٹریک حادثات کی دو بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

    اس حوالے سے لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کیلیے حادثات سے بچاو? سے متعلق سیمینار اور نمائش جاری ہے جس میں متعلقہ حکام شہریوں کا ٹریفک حادثات سے بچاو? کے لیے پیشگی ہدایات فراہم کر رہے ہیں۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے مدینہ منورہ میں ٹریفک سیفٹی کے بارے میں ٹریفک پولیس کے تعاون سے عوامی آگاہی نمائشی کا اہتمام کیا ہے۔

    2024: ٹریفک حادثات میں سینکڑوں انسانی جانوں کا ضیاع، وجوہات کیا؟ آڈیو

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جن تین وجوہات کی نشاندہی کی گئی ہے، اس پر قابو پا کر حادثات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔

    محکمہ نے مملکت میں تمام موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے ضوابط پر عمل کریں۔

  • کراچی کی سڑکوں پر بے لگام ٹریفک نے چند گھنٹوں میں 4 جانیں لے لیں

    کراچی کی سڑکوں پر بے لگام ٹریفک نے چند گھنٹوں میں 4 جانیں لے لیں

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر بے لگام ٹریفک نے مزید چار جانیں لےلیں، ماڑی پور روڈ پر ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا، حادثےمیں ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوا۔

    جاں بحق شخص کی شناحت ساحل کے نام سے ہوئی تاہم لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسرے حادثے میں قیوم آباد اختر کالونی میں ٹریلرک ی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوا جبکہ ڈرائیورفرارہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلرتحویل میں لے لیا۔

    پولیس حکام نے بتایا جاں بحق شہری کی شناخت اسٹیفن مسیح اورزخمی کی حمزہ کےنام سے ہوئی، متوفی نجی اسپتال میں نوکری کرتا تھا اور اپنے دوست کے ہمراہ ڈیوٹی سےچھٹی کے بعد گھر جارہا تھا۔

    تیسرے واقعے میں کلفٹن بن قاسم پارک کےقریب بھی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت افلان کےنام سےہوئی۔

    کورنگی ناصر جمپ پر گزشتہ شام حادثے کا ایک زخمی دم توڑ گیا، تیز رفتارگاڑی نے دوموٹرسائیکل سواروں کوکچل دیاتھا، جناح اسپتال میں ایمنیول نامی زخمی دم توڑ گیا جبکہ زخمی ساتھی زیرعلاج ہے۔

  • کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے حادثات پر قابو پانے کیلئے نیا شعبہ قائم

    کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے حادثات پر قابو پانے کیلئے نیا شعبہ قائم

    کراچی : ٹریفک حادثات روکنے کیلئے’’کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسز‘‘ کے نام سے شعبہ قائم کردیا گیا، نیا شعبہ شواہد جمع کرکے ذمے دار کا تعین کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے حادثات پر قابو پانے کیلئے نیا شعبہ قائم کردیا گیا۔

    خصوصی شعبے کو کراچی روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسز کا نام دیا گیا ہے تاہم ایڈیشنل آئی جی آج شعبے کے قیام کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    نیا شعبہ شواہد جمع کرکے ذمے دار کا تعین کرے گا اور تدارک کیلئے سفارشات مرتب کرکے متعلقہ اداروں کو رپورٹس ارسال کرے گا، جس کی روشنی میں قیمتی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے جامع حکمت عملی بنائی جائے گی۔

    خیال رہے شہر قائد میں رواں سال ٹریفک حادثات میں اب تک ایک سو بیاسی افرادجاں بحق اور بائیس سوسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    ہیوی گاڑیوں نے ستاون افراد کی زندگیوں کا چراغ گل کیا ، جاں بحق افراد میں ایک سو بیاسی مرد، بیس خواتین، اٹھارہ بچے اور چھ بچیاں شامل ہیں۔

  • پنجاب میں خوفناک ٹریفک حادثات، 3 سگے بھائیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

    پنجاب میں خوفناک ٹریفک حادثات، 3 سگے بھائیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

    پنجاب کے شہروں ملتان اور لیہ میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پہلا بڑا حادثہ ملتان میں پیش آیا جہاں مظفر گڑھ روڈ پر حسن سوالی چوک کے قریب وین، کار اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور اتنے ہی زخمی ہوئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کے دوران پیش آیا۔

    زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی نشتر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    دوسرا حادثہ لیہ میں عزیز فارم کے قریب ہوا جہسں ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں ٹرالی الٹ گئی۔ ٹرالی تلے دب کر تین سگے بھائیوں سمیت چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    لاشوں اور زخمیوں کو ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق چاروں افراد کا تعلق چوک منڈا مظفر گڑھ سے ہے۔