Tag: ٹریفک حادثات

  • سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کی تین بڑی وجوہات کیا ہیں؟

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کی تین بڑی وجوہات کیا ہیں؟

    سعودی عرب کے مدینہ منورہ ریجن میں ٹریفک حادثات کی تین بڑی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ٹریفک جنرل ڈیپارٹمنٹ نے 2023 میں مدینہ ریجن میں ٹریفک حادثات کی تین اہم وجوہات کی نشاندہی کی ہے۔

    محکمہ کے مطابق گاڑیاں چلاتے وقت ہاتھوں کے ذریعے موبائل فون کا استعمال اس خطے میں ٹریفک حادثات کی کی سب بڑی وجہ پایا گیا۔

    اس کے علاوہ دوران سفر اچانک سڑک کی لین کی تبدیلی اور گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنا بھی ٹریک حادثات کی دو بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

    اس حوالے سے لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کےلیے حادثات سے بچاؤ سے متعلق سیمینار اور نمائش جاری ہے جس میں متعلقہ حکام شہریوں کا ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے پیشگی ہدایات فراہم کر رہے ہیں۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے مدینہ منورہ میں ٹریفک سیفٹی کے بارے میں ٹریفک پولیس کے تعاون سے عوامی آگاہی نمائشی کا اہتمام کیا ہے۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جن تین وجوہات کی نشاندہی کی گئی ہے، اس پر قابو پا کر حادثات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔

    محکمہ نے مملکت میں تمام موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے ضوابط پر عمل کریں۔

  • دھند کے باعث ٹھٹہ سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق

    دھند کے باعث ٹھٹہ سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق

    ٹھٹہ: دھند کے باعث صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹہ سمیت ملک کے مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ٹھٹہ میں گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر دھند کے باعث 6 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہو گئے۔

    لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ٹھٹہ منتقل کیا گیا، جاں بحق افراد میں شعیب، رحمان، ندیم، معین اور گلزمان شامل ہیں، 12 زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جنھیں کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، اس حادثے میں بروقت طبی مداد نہ ملنے پر 3 افراد موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے تھے۔

    پنجاب کے ضلع بھکر کے قصبے دریا خان میں ایم ایم روڈ پر مسافر بس سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، مسافر بس اوچ شریف سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

    ’پنجاب کےعوام کو اسموگ کے رحم وکرم پر چھوڑ کر باپ، بیٹی یورپ کی سیر پر نکل پڑے‘

    ضلع بھکر میں جھنگ روڈ حیدرآباد کے قریب ڈمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شدید اسموگ کے باعث پیش آیا ہے۔ ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ میں انگوراگوٹ کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری اور اسموگ کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔

    پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے ایئر پیوریفائررز لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے ایئر پیوریفائررز لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اور پنجاب کے تمام شاپنگ مالز، تمام کمرشل پلازوں کو ایئر پیوریفائررز لگانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    ادھر لاہور میں اسموگ کی روک تھام کے لیے پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف اضلاع سے 25 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، اور ملزمان کے خلاف 104 مقدمات درج کر لیے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 424 افراد کو 7 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد جرمانے کیے گئے۔

  • خوفناک ٹریفک حادثات ،  نوبیاہتا جوڑے سمیت 9 افراد جاں بحق

    خوفناک ٹریفک حادثات ، نوبیاہتا جوڑے سمیت 9 افراد جاں بحق

    لاہور : پنجاب اور کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثات کے نتیجے میں نوبیاہتا جوڑے سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں 3 ٹریفک حادثات رونما ہوئے ، لیاقت پور میں طاہر والی پیٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے بعد ٹریلر کے نیچے آگئیں ، حادثے میں میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    جاں بحق میاں بیوی کی چار روز قبل شادی ہوئی تھی تاہم تمام لاشوں اور زخمیوں کو ترنڈہ محمد پناہ ا سپتال منتقل کردیا گیا ۔

    دوسرے حادثے میں وہاڑی کے نواحی علاقہ لڈن کے قریب گاڑی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے، متاثرہ فیملی لاہور سے حاصل پور جارہی تھی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد کی شناخت علیحہ ایوب،محمد عمر، ایوب اور ناہید کے ناموں سے ہوئی ہے تاہم لاشوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تیسرے حادثہ کراچی میں پیش آیا ، جہاں پورٹ قاسم آئل ڈپو کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا،جس کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق اور ماں شدید زخمی ہوگئی ، جاں بحق ہونے والوں میں چالیس سال کا عابد اور ڈیڑھ سال کا عاطف شامل ہیں۔

  • تیز رفتار کار نے دوسری کار کو ٹکر مار دی، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    تیز رفتار کار نے دوسری کار کو ٹکر مار دی، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    کراچی: شہر قائد میں رات گئے ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب ایک تیز رفتار کار نے دوسری کار کو ٹکر مار دی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

    تیز رفتار کار کے ٹکر کے بعد دوسری کار الٹ کر نالے کے پاس فٹ پاتھ سے بری طرح ٹکرا گئی، فوٹیج میں کار کو فٹ پاتھ پر الٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس حادثے میں دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔ حادثے میں سڑک سے گزرنے والی ایک گاڑی کو دوسرے گاڑی نے ٹکر ماری تھی، تیز رفتار کار تو ٹکرا کر آگے چلے گئی، جب کہ دوسری کار فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔

    دیگر حادثات میں نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور پر ٹرک کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، جب کہ مائی کلاچی ایم ٹی خان روڈ پر بھی ایک موٹر سائیکل ٹریلر کی زد میں آنے سے ایک شخص جاں بحق، جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

  • عید کے دن خوفناک ٹریفک حادثات، 3 جاں بحق، موٹرسائیکل سوار پل سے نیچے جا گرا

    عید کے دن خوفناک ٹریفک حادثات، 3 جاں بحق، موٹرسائیکل سوار پل سے نیچے جا گرا

    کراچی: شہر قائد میں عید الفطر کے خوشیوں بھرے دن پر دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثات پیش آئے ہیں، جن میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، ایک موٹر سائیکل سوار پل سے نیچے جا گرا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں عید کے پہلے دن تین خوفناک ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ڈیفنس فیز ٹو میں تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، اس حادثے میں 13 اور 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گئے، جاں بحق نوجوانوں کی شناخت تیرہ سالہ اجمل اور سترہ سالہ فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔

    دوسرے حادثے میں قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ آتے ہی ایک ہائی روف کو حادثہ پیش آیا، تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر قلابازیاں کھاتے دور جا گری، حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

    اس حادثے میں 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، جب کہ حادثے میں دو افراد محفوظ بھی رہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    عید: موٹر سائیکل چھیننے والے 3 میں سے ایک ڈاکو ساتھی کی فائرنگ اور لوگوں کے تشدد سے ہلاک

    ایک اور واقعے میں گلشن اقبال پل پر تیز رفتار موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گئی، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار پل کے اوپر سے نیچے سڑک پر جا گرا، اور جاں بحق ہو گیا۔ ویڈیو میں پل کا وہ مقام دیکھا جا سکتا ہے جہاں سے شہری نیچے گر کر جاں بحق ہوا۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 13 افراد جاں بحق

    ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 13 افراد جاں بحق

    ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواکے ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں بس اور موٹر کار کے تصادم میں 5 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔

    بلوچستان میں ٹریفک کے دو حادثہ پیش آیا، ضلع حب میں کوسٹل ہائے کے مقام پر دو مسافر بسوں میں تصادم ہوا، افسوسناک حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔

    کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد چل بسے، لاشوں کو اسپتال منتقل دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ بھکر میں دریا خان روڈ پر ٹرالر ایمبولینس سے ٹکرا گیا ایمبولینس میں موجود دو افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے، ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

  • کراچی میں بے لگام گاڑیوں نے 3 افراد کی جان لے لی

    کراچی میں بے لگام گاڑیوں نے 3 افراد کی جان لے لی

    کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون جان سے گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بے لگام گاڑیوں نے تین افراد کی جان لے لی ، سپر ہائی وے پر سڑک پار کرنے والے ماں بیٹے کو تیزرفتار کار نے روند ڈالا۔

    حادثے کے بعد بے قابو کار کھمبے سے جا ٹکرائی ،پولیس نے کار درائیور سفیان کوحراست میں لے کرلاشیں اسپتال منتقل کر دیں۔

    جاں بحق ہونے والی ماں کی شناخت یاسمین اور بیٹے کی چھ سالہ مزمل کے نام سے ہوئی ہے، بدقسمت ماں بیٹا لاڑکانہ سے شادی میں شرکت کیلئے کراچی آئے تھے۔

    دوسرے حادثے میں شاہراہ پاکستان پر واٹر پمپ فلائی اوور پر ڈمپر اور آئل ٹینکر کی ریس نے خاتون کی جان لے لی، حمیرا نامی خاتون شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ تیز رفتار ڈمپر نےموٹرسائیکل کوٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور شوہر زخمی ہوا۔

    حادثے کے بعد ڈرائیور ڈمپر چھوڑکر فرار ہوگیا،جسے مشتعل عوام نے جلانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ڈمپر تھانے منتقل کردیا ہے۔

  • 2023: راولپنڈی میں 16,429 ٹریفک حادثات، 164 ہلاکتیں

    2023: راولپنڈی میں 16,429 ٹریفک حادثات، 164 ہلاکتیں

    راولپنڈی: گزشتہ برس 2023 میں راولپنڈی میں ریسکیو 1122 کو 16,429 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثات سے متعلق راولپنڈی شہر کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران 16 ہزار 429 حادثات میں مجموعی طور پر 16,525 افراد متاثر ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی ریسکیو سروس راولپنڈی نے تمام متاثرین کو بروقت ریسکیو سروسز مہیا کیں، ان ٹریفک حادثات میں 164 افراد جاں بحق، 8040 شدید زخمی، اور 8321 معمولی زخمی ہوئے۔

    ریسکیو سروس راولپنڈی اوسط ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے تمام حادثات پر بروقت پہنچی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات میں زیادہ تعداد کار اور موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔

    16,525 ٹریفک حادثہ متاثرین میں 14008 مرد، 2517 خواتین شامل ہیں، حادثات کی وجوہ میں تیز رفتاری، لاپرواہی، ون ویلنگ، غلط موڑنا، ٹائر کا پھٹنا اور دیگر عوامل شامل ہیں۔

    ان حادثات کے شکار افراد میں زیادہ افراد کی عمریں 21 سال سے 40 سال کے درمیان تھیں۔

  • 2023 میں کراچی کی سڑکوں پر موت کا راج، ٹریفک حادثات کی رپورٹ جاری

    2023 میں کراچی کی سڑکوں پر موت کا راج، ٹریفک حادثات کی رپورٹ جاری

    کراچی میں شہریوں کی سب سے زیادہ اموات ٹریفک حادثات میں ہو رہی ہیں، رواں برس اس شہر میں 1400 سے زائد شہری ٹریفک حادثات میں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، زخمیوں کی بات کی جائے تو یہ تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے اور تیز رفتاری، اس شہر میں ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں برس اس شہر میں 1400 سے زائد شہری صرف ٹریفک حادثات میں اپنی زندگی گوا بیٹھے ہیں، زخمیوں کی بات کی جائے تو یہ تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی، ٹریفک حادثات کے بیشتر زخمی تو ایسے ہیں جو زندگی بھر کے لیے معذور ہو چکے ہیں۔

    ٹریفک پولیس حکام کے مطابق حادثے میں سب سے زیادہ اموات موٹر سائیکل سواروں کی ہوتی ہے، جن مین اکثر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلاتے ہیں۔

    شہر میں دوڑتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر ، ٹرالرز اور مسافر بسوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے کارروائیاں نہ ہونے کی وجہ سے کئی شہری ان کی زد میں آکر یا تو اپنی زندگی گواہ بیٹھے یا پھر ہمیشہ کے لیے معذور ہو چکے ہیں۔

    ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ ہے۔

  • کیا ایک دو منٹ بچانا آپ کی جان سے زیادہ ضروری ہے؟

    کیا ایک دو منٹ بچانا آپ کی جان سے زیادہ ضروری ہے؟

    اسلام آباد : پاکستان میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے، تاہم اس کی بڑی وجہ شہریوں کی ٹریفک قوانین سے لاعلمی بھی ہے۔

    اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ ہیوی اور کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے سروں پر اوور ٹیکنگ اور تیز رفتاری کا جنون سوار ہوتا ہے جو جان لیوا حادثات کا سبب بنتا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ میں ایک شخص ٹریفک حادثے کا شکار ہوتا ہے، ملک میں ٹریفک حادثات کے باعث مجموعی طور پر سالانہ 28 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوتے ہیں۔

    اس حوالے سے عوام میں آگاہی پھیلانے کیلئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ محض چند منٹ بچانے کیلیے لوگ اپنے ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں جو کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مصروف شاہراہ پر موجود لوگ تیز رفتار گاڑیوں کی آمد رفت کے باوجود سڑک پار کررہے ہیں اور ایسے میں راہ گیر یا ڈرئیور کی جانب سے ہونے والی ذرا سی لغزش بہت بڑے حادثے کو جنم دے سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے پاکستان کا شمار بدترین ممالک کی فہرست میں کیا جاتا ہے، نیشنل ٹرانسپورٹ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں زیادہ تر ٹریفک حادثات انسانی غلطی کی وجہ سے ہوتے ہیں، جس میں ڈرائیورز کی غفلت سب سے نمایاں ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں ہر 5 منٹ میں ایک شخص ٹریفک حادثے کا شکار

    سب سے زیادہ ٹریفک حادثات خیبر پختونخواہ، اس کے بعد پنجاب اسلام آباد اور پھر سندھ میں رپورٹ ہوتے ہیں مگر اندرون سندھ حادثات کی بڑی وجہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی ہے۔