Tag: ٹریفک قانون

  • کویت کا ڈرائیونگ لائنسنس کس طرح حاصل کیا جاسکتا ہے؟

    کویت کا ڈرائیونگ لائنسنس کس طرح حاصل کیا جاسکتا ہے؟

    کویت سٹی: کویت کی وزارت داخلہ نے ٹریفک قانون کے ایگزیکٹیو ریگولیشنز میں ترامیم کی ہیں، جو سرکاری گزٹ الوطن میں شائع ہونے کے فوراً بعد نافذ العمل ہوگئیں۔

    یہ ترامیم وزیری قرارداد نمبر 1257 برائے 2025 کے آرٹیکل 85 کی شق 1 سے متعلق ہیں اور کویت کے ڈرائیونگ лицен فریم ورک میں اہم تبدیلیاں متعارف کراتی ہیں، نئے قوانین کے تحت ڈرائیونگ کی تفصیلات بھی شائع کی گئی ہیں۔

    ترمیم شدہ شق کے مطابق، "پرائیویٹ” licencia اب اس licencia کو کہا جائے گا جو سات مسافروں تک کی گنجائش والی نجی گاڑیوں، دو ٹن تک کی بوجھ کی گنجائش والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں، ٹیکسیوں اور ایمبولینسز کو چلانے کے لیے ہوگا۔

    کویت : شہریت کی منسوخی سے متاثرہ افراد کو ایک اور موقع مل گیا

    نئے ضوابط میں رہائشی حیثیت کی بنیاد پر ڈرائیونگ licencia کی میعاد کے دورانیے بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

    کویتی شہری اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے شہری 15 سال کے لیے درست licencia حاصل کرسکتے ہیں، غیر ملکی (غیر کویتی) 5 سال کے لیے درست licenciaحاصل کرسکتے ہیں۔

    بے وطن افراد (بدون) کےلیے licencia کی میعاد ان کے کارڈ کے جائزہ کے دورانیے سے منسلک ہوگی، وزارت داخلہ کے قائم مقام انڈر سیکریٹری کو ان تبدیلیوں کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے۔

    نئی پیش رفت میں، وزارت داخلہ نے 68,584 ڈرائیونگ licencia کی منسوخی کی تصدیق کی ہے، حکام نے ان منسوخیوں کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم اسے قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کی کوششوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/kuwait-new-custom-law-implemented/

  • متحدہ عرب امارات کا ٹریفک قانون

    متحدہ عرب امارات کا ٹریفک قانون

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وفاقی ٹریفک قانون کے تحت لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر بڑے جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر 2,000 درہم جرمانہ، 23 بلیک پوائنٹس اور گاڑی کو 60 دنوں کے لیے ضبط کرلیا جائے گا، جبکہ اس سزا کا اطلاق ان ڈرائیورز پر ہوگا جن کی وجہ سے دوسروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔

    اس کے علاوہ جو دیگر خلاف ورزیاں ہیں ان میں ٹریفک کو روکنا، سرخ سگنل سے گزرنا، اچانک مڑنا اور بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی چلانا شامل ہے۔

    دبئی نے جولائی 2023 میں لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور سرخ بتی سے گزرنے کے حوالے سے نئے قوانین کا نفاذ کیا تھا، جنہیں ٹریفک کے سنگین جرائم کے طور پر درجہ بندی کیا گیا تھا۔

    2023 کا حکم نامہ نمبر 30، ٹریفک کی خلاف ورزیوں اور گاڑیوں کو ضبط کرنے سے متعلق، لاپرواہ ڈرائیوروں کو جرمانہ کرتا ہے، جو اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، اس قانون کے تحت ضبط کی گئی گاڑی کو چھوڑنے پر 50,000 درہم جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب اگر آپ متحدہ عرب امارات میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں اور اس دوران آپ پر بھاری ٹریفک جرمانہ ہوگیا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

    یو اے ای کی وزارت داخلہ کے پاس ایک سروس ہے جو آپ کو اپنے ٹریفک جرمانے کو قسطوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے 19 اکتوبر کو قسطوں کی سروس کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سہارا لیا گیا، جس کے باعث گاڑی چلانے والوں کو جرمانے کی رقم کو قسطوں میں تقسیم کرنے کی اجازت ملتی ہے۔

    وزارت کی جانب سے 2021 میں گاڑی چلانے والوں کو یہ سروس فراہم کرنے کے لیے چار قومی بینکوں کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے۔

    جن چار بینکوں کی جانب سے یہ سروس پیش کی جارہی ہے، ان میں ابوظہبی بینک (FAB)، کمرشل بینک آف دبئی (CBD)، امارات اسلامی اور RAKBank سروس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

    بینک گاڑی چلانے والوں کو 3، 6، 9 یا 12 ماہ کے آسان ادائیگی کے منصوبوں (EPP) میں سے انتخاب کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

    تاہم، جرمانے کی کم از کم رقم ہوسکتی ہے، مثال کے طور پر، 1,000 درہم جس کی آپ کو اپنے بینک کے ساتھ سروس استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔

    جرمانے کی رقم کو EPPs میں تبدیل کرنے کا عمل ہر بینک کی بنیاد پر مختلف ہوگا، اس لیے اس عمل کی پیروی کرنے کے لیے اپنے بینک سے رابطہ کرنا ضروری ہوگا۔

  • سڑک پر گاڑیاں ریورس میں چلنے لگیں، ویڈیو وائرل

    سڑک پر گاڑیاں ریورس میں چلنے لگیں، ویڈیو وائرل

    جلد بازی میں ٹریفک قانون کو توڑنے کا نتیجہ بعض اوقات نہایت پریشان کن صورت میں بھی نکل آتا ہے، ایسے ہی ایک واقعے میں گاڑیوں کو ریورس میں چلنا پڑ گیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں سڑک پر گاڑیاں ریورس میں چلتی نظر آتی ہیں، معلوم ہوا کہ یہ گاڑیاں جلد بازی میں اپنی لین سے باہر نکل کر چل رہی تھیں، لیکن ’بدقسمتی‘ سے ان کا سامنا ٹریفک اہل کاروں کے کانوائے سے ہو گیا۔

    بعض اوقات لوگ اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے شارٹ کٹ کا استعمال کرتے ہیں، یہ ٹھیک ہے لیکن تب تک جب تک ایسا کرنا اصول اور قانون کے خلاف نہ ہو۔

    سڑک پر اگر گاڑیوں کی قطار بن گئی ہے تو آپ کو بھی آہستہ روی سے قطار ہی میں چلتے رہنا چاہیے، کیوں کہ اگر آپ نے لائن توڑی تو ٹریفک بری طرح متاثر ہو سکتا ہے اور یہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ خطرناک بھی۔

    یہی کچھ اس ویڈیو میں نظر آتا ہے، جس میں ایک تنگ سڑک دکھائی دے رہی ہے جہاں دو لین بنے ہوئے ہیں، جاتی ہوئی لین میں گاڑیوں کی قطار نظر آ رہی ہے جو آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے۔

    ایسے میں پیچھے سے آنے والی ایک کار نے لائن توڑی اور مخالف سمت کے لین میں تیزی سے آگے گزر گئی، لیکن ویڈیو کے فریم میں وہ کار جلد ہی واپس ریورس میں آتی دکھائی دینے لگتی ہے، نہ صرف وہ بلکہ ایک اور کار بھی تھی جو شاید اس سے پہلے گزری تھی۔

    ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ریورس میں آنے والی دو کاروں کے آگے موٹر سائیکلوں پر ٹریفک اہل کاروں کا کانوائے آ رہا ہے۔ جلد باز ڈرائیوروں کو نہ صرف پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ جرمانے کا بھی۔

  • سعودی عرب: ٹریفک قانون توڑنے والوں‌ کو اب اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے پکڑا جائے گا

    سعودی عرب: ٹریفک قانون توڑنے والوں‌ کو اب اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے پکڑا جائے گا

    ریاض: سعودی عرب میں‌ اب ٹریفک قانون توڑنے والوں‌ کو آرٹیفشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے ذریعے پکڑا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک کی خلاف ورزیاں کرنے والوں‌ کی آسان شناخت کے لیے سعودی عرب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ ٹریفک پیٹرولنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔

    سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ مملکت میں جلد اسمارٹ ٹریفک پیٹرولنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس کے ذریعے ٹریفک اہل کار گاڑی میں بیٹھے ہوئے قانون توڑنے والوں کی شناخت کر سکیں گے۔

    محکمہ ٹریفک کے مطابق یہ پیٹرولنگ سسٹم ٹریفک سلامتی پر اثر انداز خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے اور مطلوبہ افراد کی شناخت کی خاصیت رکھتا ہے۔

    اخبار 24 کے مطابق یہ اسمارٹ سسٹم ابھی تجرباتی مرحلے میں ہے، اس کا تعارف زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم کانفرنس کے دوران وزارت داخلہ پویلین میں کرایا گیا ہے۔

  • بینک اکاؤنٹ منجمد: سعودی حکام نے ٹریفک خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ دے دی

    بینک اکاؤنٹ منجمد: سعودی حکام نے ٹریفک خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ دے دی

    ریاض: سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے جرمانے ادا نہ کرنے پر بینک اکاؤنٹ منجمد ہوں گے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ راہ گیروں کی سلامتی اور ٹریفک حادثات پر کنٹرول کے لیے ٹریفک قانون کی دفعہ 75 میں ترمیم کی گئی ہے، ترمیم پر عمل درآمد کا لائحہ عمل متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون سے جاری کیا جائے گا۔

    ترمیم کے مطابق مخصوص خلاف ورزیوں کے جرمانے 15 روزہ مہلت کے اندر ادا نہ کرنے پر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیے جائیں گے، مہلت کی شروعات ٹریفک خلاف ورزی پر اعتراض کے لیے مقرر مدت گزرنے پر شروع ہوگی۔

    علاوہ ازیں خلاف ورزی کرنے والے کا اعتراض ٹریفک کورٹ سے مسترد کیے جانے کی صورت میں بھی مہلت شروع ہو جاتی ہے۔

    خلاف ورزی پر کیے جانے والے جرمانے میں ترمیم کا فیصلہ صادر ہونے پر بھی مہلت شروع ہوتی ہے بشرطیکہ خلاف ورزی کرنے والے نے مزید مہلت کی درخواست نہ کی ہو جس کی انتہائی مدت 90 روز ہے۔

    محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ جلد ان خلاف ورزیوں کا چارٹ جاری کر دیا جائے گا جن کے ارتکاب پر اکاؤنٹ منجمد نہیں ہوتے، اس حوالے سے دیگر قواعد و ضوابط کا بھی اعلان ہوگا۔

    محکمہ ٹریفک نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک ضوابط کی پابندی کریں اور ٹریفک قانون کے اہداف حاصل کرنے کے لیے خلاف ورزیوں سے گریز کریں۔

  • سعودی عرب میں نیا ٹریفک قانون متعارف

    سعودی عرب میں نیا ٹریفک قانون متعارف

    ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ صرف ٹریفک سگنل پر دھیان دینے کے بجائے ٹریفک اہلکار کے اشارے پر بھی توجہ دی جائے، وگرنہ بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اہم شاہراہوں پر متعین ٹریفک پولیس اہلکار کی ہدایات پر عمل نہ کرنا ٹریفک خلاف ورزی شمار ہوگی۔

    اس خلاف ورزی پر 500 سے 900 ریال تک چالان کیا جا سکتا ہے۔

    ٹریفک پولیس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ بعض مقامات پر ضرورت پڑنے کی صورت میں ٹریفک اہلکاروں کو متعین کیا جاتا ہے جو ٹریفک سگنل کی موجودگی میں بھی اپنے طور پر ٹریفک کو رواں رکھنے کے عمل کو جاری رکھتے ہیں۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیوروں کو چاہیئے کہ وہ ٹریفک سگنل کے بجائے ٹریفک اہلکار کے اشارے پر توجہ دیں جو حالات کو دیکھتے ہوئے ٹریفک کو منظم کر رہا ہوتا ہے۔

    ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قانون کی دفعہ 4 کی شق نمبر 7 کے مطابق ٹریفک اہلکار کے اشارے پر عمل نہ کرنا قانون شکنی شمار ہوگی اور ایسا نہ کرنے والے پر 900 ریال تک چالان کیا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ محکمہ ٹریفک نے جنوری 2020 کے شروع میں ٹریفک قانون کا لائحہ عمل جاری کیا تھا، محکمے نے خبردار کیا تھا کہ خطرناک ٹریفک خلاف ورزیوں پر 20 ہزار ریال تک جرمانے ہیں۔

  • پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قانون توڑا تو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، کراچی پولیس چیف

    پولیس اہلکاروں نے ٹریفک قانون توڑا تو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، کراچی پولیس چیف

    کراچی: پولیس چیف امیر احمد شیخ نے خبردار کیا ہے کہ پولیس اہلکار کو ہیلمٹ پہننا ہوگا اور لائسنس بھی ہمراہ رکھنا ہوگا، پولیس افسر نے ٹریفک قانون توڑا تو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف امیر احمد شیخ نے پولیس والوں کے لیے حکم نامہ جاری کردیا اور ڈی آئی جی ٹریفک کو ٹریفک قوانین کے تحت ایکشن لینے کی ہدایت کردی ہے۔

    حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی ہوگا اور سزا بھی دی جائے گی، اہلکار ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال کریں۔

    امیرشیخ نے حکم نامے میں کہا کہ پولیس افسران اورملازمین کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا ، افسران نہ سگنل پررکتے ہیں نہ رانگ وےرولز کی پاسداری کرتے ہیں، کسی بھی جگہ سڑک کے بیچ گاڑی کھڑی کردیتے ہیں اور ڈیوٹی پر ہوں یا آف ڈیوٹی ہیلمٹ کا استعمال بھی نہیں کرتے۔

    حکم نامے کے مطابق ہنگامی صورتحال کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کی جائے، پولیس والے کو ہیلمٹ بھی پہننا اور لائسنس ہمراہ رکھنا لازمی ہوگا۔

    مزید پڑھیں : کراچی پولیس چیف نے شہریوں کو ہیلمٹ کی خریداری کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دےدی

    یاد رہے چند روز قبل پولیس چیف نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا پہلے رونگ وے مہم شروع کی اب ہیلمٹ اور لائسنس کی بھرپور مہم کا آغاز کریں گے، ہیلمٹ کی خریداری کے لیےایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں۔

    کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ میری ہیلمٹ کی دکانیں نہیں نہ کسی کا کنٹینردرآمد کرایا ہے، ہیلمٹ کی پابندی حفاظت کیلئےہےمنطق کےبجائےعمل کیا جائے۔

    اس سے قبل کراچی ٹریفک پولیس نے رانگ وے سے آنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرفتاری زیر دفعہ دوسواناسی کے تحت ہوگی اور گرفتار کرکے گاڑی ضبط کرلی جائے گی۔

    ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ کےاحکامات پر ٹریفک پولیس کی جانب سے رانگ وے پر آنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے دو پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا تھا۔

    شہر بھر میں ٹریفک قوانین خصوصا رانگ وے پر آنے والی درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں گئی تھیں۔